Baaghi TV

Tag: عدنان صدیقی

  • حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

    حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

    پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مردوں کے خلاف حریم شاہ کی تضحیک آمیز گفتگو وائرل ہونے کے بعد جوابی وار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشک میڈیا پرگزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مردوں بارے نامناسب گفتگو کرتی نظر آئی تھیں۔ وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔اب اداکار عدنان صدیقی نے حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں چلے گی۔عدنان صدیقی کے ٹک ٹاکر پر اس طرح کمنٹس کو سوشل میڈیا صارفین تنقید کے زمرے میں شمار کررہے ہیں اور حالیہ بیان کو ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو کا جواب قرار دے رہے ہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کیلئے نام سامنے آگئے

    وائی فائی سےحساس معلومات کی چوری ، راؤٹرز غیر محفوظ قرارسی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

  • ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم  ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل

    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئراور ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی نے نئی بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنوں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 20 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے جس میں بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دہشت گرد دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    فلم مشن مجنوں ایک ایسے بھارتی جاسوس کی کہانی ہے جو پاکستان میں درزی کا روپ دھار کر ملک کے ایٹمی منصوبے کو ناکام بنانے کے منصوبے پر کام کرتا ہے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سدھارتھ نے فلم میں مسلمان دکھائی دینے کیلئے سر پرٹوپی گلے میں تعویذ جبکہ آنکھوں میں سُرما لگا رکھا ہے اوروہ پاکستانیوں کو آداب کہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں جس پر اداکار کو سوشل میڈیا پرجہاں صارفین کی جانب سے ٹرولنگ اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں اداکار عدنان صدیقی نے بھی پاکستانیوں کو دہشتگرد دکھانے کے ایجنڈے پر مبنی اس فلم پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے خوب تنقید کی ہے۔

    عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مشن مجنوں میں ایسا بہت کچھ ہے جو کہ بدذائقہ اور حقیقت کے منافی ہے۔ یہ بتائیں کہ مزید کتنی غلط نمائندگی ہوگی کہ ہمیں پتا چلے گا کہ غلط نمائندگی ہوئی ہے کیا بالی ووڈ کے پاس اس کا جواب ہے۔

    اداکار نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہوگیا ہے یار، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے، کوئی اچھے ریسرچرز ڈھونڈ لو جو ہم پر تحقیق کر سکیں،یا پھر مجھ سے مدد لے لو، نوٹس بناؤ کہ ہم لوگ ٹوپی نہیں پہنتے، سُرمہ نہیں لگاتے اور گلے میں رومال اورتعویذ نہیں پہنتے نہ ہم آداب کہتے ہیں اور نہ ہی آداب کہتے وقت جھکتے ہیں

    عدنان صدیقی نے فلم کی کہانی، پیشکش اور تحقیق کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے بھارتیوں کو مشورہ دیا کہ یہ بہت خراب کہانی خراب پیشکش خراب تحقیق تھی اگر ولن کو برابری کے ساتھ دکھایا جاتا تو ہیرو کا نجات دہندہ کمپلیکس زیادہ زور دیتا۔ ایک کمزور مخالف اس سے بھی کمزور مرکزی کردار کو زیب دیتا ہے اگلی مرتبہ ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں ہم آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں کیسے کپڑے پہنتے ہیں اور ہمارا رہن سہن کیسا ہے۔

  • میرا نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں میرا اور میرے رب کا معاملہ ہے عدنان صدیقی نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    میرا نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں میرا اور میرے رب کا معاملہ ہے عدنان صدیقی نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    سب جانتے ہیں‌ کہ بانسری بجانا عدنان صدیقی کا فیورٹ کام ہے اور وہ اکثر سوشل میڈیا پر ایسی وڈیوز شئیر کرتے ہیں جس میں وہ نہ صرف گانا گا رہے ہوتے ہیں بلکہ بانسری بھی بجا رہے ہوتے ہیں . حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ خوبصورت انداز میں بانسری بجا رہے ہیں ان کی اس وڈیو کو جہاں بہت پسند کیا گیا وہیں ان کو آڑھے ہاتھوں بھی لیا گیا. ایک سوشل میڈیا صارف نے عدنان صدیقی کو لکھا کہ کبھی نماز پڑھتے کی بھی وڈیو بھی شئیر کر دیا کریں اس پر عدنان صدیقی نے اسکو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں‌نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں‌ یہ میراور میرے رب کا معاملہ ہے یہ آپ کا مسئلہ نہیں‌ہے. یوں عدنان صدیقی نے بہت ہی واضح انداز میں کہا کہ نماز ، دین مذہب یہ سب ان کا ان کے رب کا معاملہ ہے اس میں کسی کو دخل ندازی نہیں‌کرنی چاہیے بلکہ اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے.

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیش تر ایسی چیزوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جنکا کوئی مقصد نہیں‌ہوتا . لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں‌جو اس تنقید کو سمجھ سکیں اور ہائیپر ہوئے بغیر سمجھداری کے ساتھ جواب دیں اور عدنان صدیقی کا شمار ایسے ہی فنکاروں میں‌ہوتا ہے جو سوچ سمجھ کر بات کرتےہیں اور جواب دیتے ہیں‌.

  • عدنان صدیقی نے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہنے والے ہندو ٹیچر کی دھلائی کر دی

    عدنان صدیقی نے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہنے والے ہندو ٹیچر کی دھلائی کر دی

    عدنان صدیقی جو کافی حساس طبیعت رکھتے ہیں انہوں نے بھارت میں‌بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے .عدنان حال ہی میں‌بھارتی ریاست کرناٹک کی یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پر شدید برہم ہوگئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ایک استاد کا کام ہوتا ہے کہ طالب علموں کو اچھے شہری بنائے. لیکن کرناٹک کی یونیورسٹی میں ایک ہندو ٹیچر نے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہہ کر اپنا قد چھوٹا کر لیا ہے. ٹیچر تو انتہا پسندی کو فروغ نہیں دیتے .انہوں نے کہا کہ ٹیچر تو کبھی بھی مسلم کیا کسی بھی مذہب کے خلاف نفرت اور شر انگیزی نہیں‌پھیلایا

    کرتے. یہ ٹیچر بطور انسان اور استاد بری طرح ناکام ہو گیا ہے اور ہار گیا ہے. کیونکہ اس نے جو حرکت کی ہے وہ ٹیچر کے رتبے پر سوالیہ نشان ہے. یاد رہےکہ حال ہی میں بھارتی ریاست کرناٹک کی یونیورسٹی میں ایک طالب علم کو ہندو ٹیچر نے دہشت گرد کہا ہے ٹویٹر پر اس واقعہ کو لیکر کافی تبصرے ہو رہے ہیں لہذا عدنان صدیقی بھی پیچھے نہیں‌رہے اور انہوں نے سنا دی ہیں کھری کھری اس ٹیچر کو. بھارت میں‌یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ کسی تعلیمی ادارے میں‌کسی مسلمان کے ساتھ ایسا ہوا ہے اس سے پہلے بھی کئی واقعات سامنے آچکے ہیں‌.

  • عدنان صدیقی نازیہ حسن کا گیت آپ جیسا کوئی گانے کا ریمیکس کرنے پر بھڑک اٹھے

    عدنان صدیقی نازیہ حسن کا گیت آپ جیسا کوئی گانے کا ریمیکس کرنے پر بھڑک اٹھے

    حال ہی میں فلم این ایکش ہیرو ریلیز ہوئی ہے اس میں پاکستان کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کا ریمکس شامل کیا گیا ہے . اس گانے پر ملائکہ اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ نے ڈانس کیا ہے. گانا سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے کوئی اس کو پسند کررہا ہے تو کوئی تنقید. اداکار عدنان صدیقی اس ریمکس پر بھڑک اٹھے ہیں ان کا کہنا ہےکہ نازیہ حسن کے گانے کو برباد کر دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے انہوں نے کہا کہ کیا یہ دنیا میں ایک نیا رجحان پیدا ہو گیا ہےکہ کلاسک چیزوں کو برباد کیا جائے. نازیہ حسن کو قبر میں شدید تکلیف ہو رہی ہو گی جو ان کے گانے کے ساتھ کیا گیا ہے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ انہیں ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی

    . عدنان صدیقی نے کہا کہ نازیہ حسن ایک بہت بڑی گلوکارہ تھیں ان جیسا کوئی نہیں تھا. عدنان صدیقی کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں کمنٹس کئے کسی نے لکھا کہ عدنان بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں ہم ان کی بات سے متفق ہیں جبکہ کسی صارف نے کہا کہ ریمیکس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھ کر چلنے میں‌کوئی برائی نہیں ہے.

  • قومی ترانے کے ریمکس پر عدنان صدیقی برس پڑے

    قومی ترانے کے ریمکس پر عدنان صدیقی برس پڑے

    قومی ترانے کا آج ک تک کسی نے ریمکس نہیں کیا لیکن حال ہی میں ایسا ہوا ہے. لاہور میں گزشتہ دنوں لکس سٹائل کی تقریب منعقد ہوئی اس میں قومی ترانے کا ریمکس پیش کیا گیا . ریمکس کو شہزاد رائے اور بلوچ فوک فنکار عبدالوہاب بگٹی نے گایا ہے. اس ریمکس پر ہیں عدنان صدیقی نہایت خفا ان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی تخلیقیت کے نام پر قومی ترانے کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں۔عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے قومی ترانے کا ریمکس اچھا نہیں لگا، سن کر مایوسی ہوئی ہے۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ قومی ترانے کو شاندار موسیقی کے ساتھ لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔انہوں نے سوال کر ڈالا کہ کیا پاکستانی آئین کسی کو

    تخلیقیت کے نام پر قومی ترانے کو ریمکس کی صورت میں پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ ساتھ ہی عدنان صدیقی نے واضح کیا کہ ممکن ہے کہ ان کی رائے غلط بھی ہو لیکن انہیں قومی ترانے کا ریمکس اچھا نہیں لگا۔یوں عدنان صدیقی کی سوشل مڈیا پوسٹ پر بہت سارے صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ قومی ترانے کا ریمیکس حوصلہ افزا نہیں ہے کم از کم نیشنل اینتھم کا ریمیکس نہیں کیاجانا چاہیے جن کا یہ آئیڈیا تھا ان کو پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ وہ کیا کررہے ہیں .

  • میرے پاس تم ہو کا سکرپٹ پڑھے بغیر سائن کیا عدنان صدیقی

    میرے پاس تم ہو کا سکرپٹ پڑھے بغیر سائن کیا عدنان صدیقی

    ہر دلعزیز فنکار عدنان صدیقی کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں‌کہ جب انہوں نے سپر ہٹ ڈرامہ میرے پاس تم ہو سائن کیا اس وقت انہوں نے اس کا سکرپٹ تک نہیں پڑھا تھا. مجھے ہمایوں سعید اور ان کی پوری ٹیم پر یقین تھا کہ مجھے جو بھی کردار کرنے کو دیا گیا ہے وہ یقینا اچھا ہی ہو گا. لیکن جب ہم نے دو ٹکے کی عورت والا ڈائیلاگ شوٹ کیا اس وقت میں‌نے پورا سکرپٹ پڑھا. انہوں نے اسی ڈرامے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد چاہے کتنی مرضی بڑی چیز کیوں نہ ہو وہ عورت کی مرضی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا نہ ہی

    کچھ کر سکتا ہے. عورت اسکو تھوڑی ڈھیل دیتی ہے تو وہ آگے بڑھتا ہے لیکن میرا ایمان ہے کہ مرد عورت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا. عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ مرد اور عورت کے تعلقات میں صرف مرد کو ہی قصور وار ٹھہرانا درست نہیں ہے بلکہ دونوں ہی قصور وار ہوتے ہیں کوئی ایک فریق دوسرے کی مرضی کے بغیر تعلق نہیں بنا سکتا. عنان صدیقی نے کہا میری نظر میں اس قسم کا گناہ دونوں فریقین کا ہوتا ہے صرف مرد کا ہی یہ گناہ نہیں‌ہوتا.

  • عدنان صدیقی اور فلک شبیر کی ایک ساتھ میوزیکل پرفارمنس

    عدنان صدیقی اور فلک شبیر کی ایک ساتھ میوزیکل پرفارمنس

    گلوکار فلک شبیر خاصے معروف ہیں ان کو نوجوان نسل بہت زیادہ پسند کرتی ہے، انہوں نے اداکارہ سارا خان سے شادی کی انکی ایک بیٹی بھی ہے. فلک سوشل میڈیا پر سارا کے ساتھ اکثر پیار محبت جتاتے نظر آتے ہیں. دوسری طرف ہم اداکار عدنان صدیقی کی بات کریں تو اداکاری کے علاوہ ان کو میوزک سے کافی زیادہ دلچپسی ہے وہ اکثر و بیشتر گنگناتے ہوئے سنائی دیتے ہیں. عدنان نے حال ہی میں‌اے آر وائے کے رئیلٹی شو بگ باس کو جج کیا . فلک اور عدنان کی گزشتہ روز ایک ساتھ ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کو بہت

    زیادہ مس کررہے ہیں. آج ان کی ایک اور وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ فلک کے ساتھ سٹیج پر ایک میوزیکل پرفارمنس دے رہے ہیں. فلک شبیر گا رہے ہیں جبکہ عدنان صدیقی بانسری بجا رہے ہیں. یہ دونوں کرکٹر شاہد آفریدی کے سیلاب زدگان کے لئے ناورے میں ہونے والے شو میں شریک ہوئے. فلک اور عدنان صدیقی کی پرفارمنس کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے اور عدنان خصوصی طور پر جس طرح‌سے بانسری بجا رہے ہیں اس انداز کو بہت سراہا جا رہا ہے. یاد رہے کہ عدنان صدیقی کا اداکاری میں اور فلک شبیر کا گلوکاری میں کوئی ثانی نہیں ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں بنی عدنان صدیقی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں بنی عدنان صدیقی

    اداکار عدنان صدیقی جو کراچی سے لاہور خصوصی طور پر فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پریمئیر دیکھنے کے لئے آئے تھے . انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایسی فلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں دیکھی ، ہمارے فلمسازوں نے کبھی پہلے ایسی فلم نہیں بنائی . جس ٹیکنیک کے ساتھ یہ فلم بنائی گئی ہے اسکی مثال ہماری سینما کی تاریخ میں نہیں ملتی. انہوں نے کہا کہ بلال لاشاری نے جس طرح سے گائوں بسایا، سائونڈ سسٹم ہر چیز کمال ہی پرفیکٹ ہے فلم میں خامی ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل سکتی . شاید اسی وجہ سے یہ فلم زرا ریلیز ہونے میں تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ اس پہ بہت زیادہ اور بہت محنت کے ساتھ کام کیا گیا اور مختلف اور محنت کے ساتھ کئے جانے والے کام کو سامنے آنے میں دیر لگتی ہے. دا

    لیجنڈ‌آف مولا جٹ دیکھنے کےلئے بعد فرض ہو گیا ہے کہ میں پرانی مولا جٹ دیکھوں. عدنان صدیقی نے کہا کہ میں نے پرانی مولا جٹ کا نام ہی سن رکھا ہے کرداروں کے بارے میں آگاہی ہے لیکن فلم دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا. حالیہ مولا جٹ‌میں سب نے بہت اچھا کام کیا ہے .کسی بھی فلم میں پرڈیوسر کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے عمارہ حکمت اور ان کے شوہر اسد نے کمال کام کیا ہے. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ آج ریلیز ہو چکی ہے تاہم ابھی پبلک کے تاثرات آنا ابھی باقی ہیں.

  • سلمان خان عدنان صدیقی کے نقال بن گئے

    سلمان خان عدنان صدیقی کے نقال بن گئے

    پاکستان کے نجی چینل پر چلنے والا ایک رئیلٹی شو جس کا نام تماشا گھر تھا وہ اختتام پذیر ہوا ہے اس شو کی میزبانی اداکار عدنان صدیقی نے کی. عدنان صدیقی کی میزبانی کے اس انداز نے شائقین کو خوب محظوظ کیا. اس شو میں میزبان عدنان صدیقی گھر کے اندر جاتے اور پارٹیسپینٹس کو کھانا کھلانے کے علاوہ ان کے مسائل سن کر ان کو حل بھی کرتے تھے. اب جبکہ بگ باس 16 شروع ہو چکا ہے اس میں عدنان صدیقی کے گھر کے اندر آنے جانے پارٹیسیپینٹس کے مسائل سننے کے انداز کو اپنایا گیا ہے. سلمان خان بالکل عدنان صدیقی کی طرح گھر میں گئے وہاں پارٹیسپینٹس سے بات چیت کی اور ان کے مسائل بھی سنے. یہ قسط آن ائیر جانے کے بعد سوشل میڈیا نے طرح طرح کے تبصرے کئے گئے اور کہا کہ بگ باس نے پاکستانی

    شو تماشا گھر کے اس سیگمنٹ کو کاپی کیا ہے اور سلمان خان نے عدنان صدیقی کا انداز اپنایا ہے. یہاں تک کہ عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگا کر لکھا کہ میں صرف یہ کہوں گا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں. عدنان صدیقی کے فینز اس چیز کو عدنان صدیقی کی جیت کہہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ تماشا گھر کو انڈیا میں اتنے غور سے دیکھا گیا کہ ایک پورا سیگمنٹ ہی چرا لیا.