Baaghi TV

Tag: عراقی

  • آدھا گھنٹہ حرکت قلب بند، عراقی حاجی کی جان بچالی گئی

    آدھا گھنٹہ حرکت قلب بند، عراقی حاجی کی جان بچالی گئی

    سعودی عرب میں ایک عراقی حاجی کے مدینہ منورہ میں آمد کے بعد عارضہ قلب کا شکار ہونے کے بعد طبی امدادی عملے کی فوری مداخلت سے اس کی جان بچالی گئی۔ سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی کے ساتھ واقع الصافیہ ارجنٹ کیئر سینٹر میں طبی ٹیموں نے ایک عراقی حاجی کو اس وقت طبی امداد فراہم کی جب اس سینٹر میں لایا گیا۔ طبی امداد دینے سے قبل حاجی کےدل کی حرکت 23 منٹ تک بند رہی۔

    مدینہ منورہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ الصافیہ سینٹر کو ایک حاجی کے عارضہ قلب کا شکار ہونے کا کیس موصول ہوا۔ مریض کے دل کی حرکت دھڑکن مکمل طور پر بند تھی۔ جہاں طبی ٹیم نےاس کے دل میں ’ایئر وے‘ کو کھولا، سینے کو دبایا، بجلی کے جھٹکے لگائے۔ اس طرح اس کے دل کی حرکت تئیس منٹ کے بعد بحال ہوئی۔ مریض کی حالت بہتر ہونے کے بعد اسے ایک مربوط طبی ٹیم کے ساتھ کنگ سلمان میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں اسے مزید علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    توماج صالحی کو احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید
    وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق
    خیال رہے کہ رواں سال کے حج سیزن کے موقعے پر مدینہ منورہ میں طبی عملے نے 20 ہزار سے زائد عازمین کو طبی خدمات فراہم کیں۔ اس دوران مختلف ملکوں کے حجاج کرام میں11 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن آپریشن، 27 ڈائیلاسز سیشن اور 9 دیگر سرجیکل آپریشن کیے گئے۔

  • رانا ثناءاللہ کاعراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستانی زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

    رانا ثناءاللہ کاعراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستانی زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فردہودسے ٹیلیفونک رابطہ کیا،وزیر داخلہ نےپاکستانی زائیرین کےویزااجراء میں تاخیر،ویزاتعداد میں اضافہ اور پاکستانی زائرین کوعراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی.

    وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی، جبکہ عراق میں براستہ ایران داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کیلئے ایران،عراق سرحد مستقل طور پر کھولنے کی درخواست بھی کی.

    وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کیلئے عراق جانے کے خواہشمند زائرین کو خصوصی ویزا اجراء کیا جائے.عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہود نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا اور مطالبات کی فوری منظوری اوران پربلاتاخیر عملدآمد کی یقین دہانی کرائی.

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی درخواست پرعراقی ہم منصب عثمان علی فرہودہ نے پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان کر دیا.عراقی سفارتخانے میں زیرالتواء پاکستانی زائیرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفورعملدرآمد کا بھی اعلان کیا.عراقی وزیر داخلہ نے چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزاسہولت دینے کا اعلان بھی کیا.

    دونوں عہنماوں کے درمیان پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمندزائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ زائرین سمیت دیگر مسائل کے پائیدارحل کیلئے پاکستان عراق مشترکہ کمیٹی بنانے پربھی اتفاق کیا گیا.دونوں وزراء داخلہ نے پاکستان،عراق تعلقات کے فروغ اور داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے پراتفاق کیا۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءللہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائیرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے پر اپنے عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا.وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ویزا درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور تعداد میں اضافے اور اربعین کیلئے خصوصی ویزا پرمٹ جاری کرنے پر بھی اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کا دورانیہ تقریباً چالیس منٹ رہا۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہودہ کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا شکریہ ادا کیا۔