Baaghi TV

Tag: عرب امارات

  • کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل

    کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل

    کراچی بندرگاہ متحدہ عرب امارات کو ٹھیکہ پر دینے کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکراتی کمیٹی بنا دی گئی ہے

    پاکستان نے اپنے دوست ملک عرب امارات کو کراچی کی بندرگاہ حوالے کرنے کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کمیٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مذاکراتی کمیٹی کو کراچی پورٹ ٹرمینلز کے حوالے کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ایک نامزد ایجنسی کے ساتھ حکومت سے حکومت کے انتظامات کے تحت آپریشن، دیکھ بھال، سرمایہ کاری اور ترقیاتی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی بھی اجازت دی گئی ہے،

    فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے قائم کی گئی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی وزیر برائے سمندری امور فیصل سبزواری کریں گے۔ کمیٹی کے ارکان میں خزانہ اور خارجہ امور کے ایڈیشنل سیکرٹریز، وزیراعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان، کراچی پورٹ ٹرمینل (کے پی ٹی) کے چیئرمین اور کے پی ٹی کے جنرل منیجرز شامل ہیں۔

    پاکستان ابوظہبی پورٹس گروپ کے ذیلی ادارے ابوظہبی پورٹس (ADP) کو ٹرمینلز کے حوالے کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گزشتہ سال کراچی پورٹ ٹرمینلز کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی تھی جو پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز (PICT) کے انتظامی کنٹرول میں تھے۔

    بہت سے روٹس پر عملہ کی عدم دستیابی کے باعث فلائٹس نہیں چلا سکتے
  • سربراہ پاک فضائیہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

    سربراہ پاک فضائیہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

    سربراہ پاک فضائیہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات.

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جناب حماد عبید الزابی نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے پی اے ایف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے وژن کا ذکر کیا، سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے اتحادی ممالک سے سمارٹ ٹیکنالوجیز کے حصول، انفراسٹرکچر کی توسیع اور آپریشنل و تربیتی شعبوں کی ازسرنو تشکیل کے مختلف منصوبوں کا بھی ذکرکیا، ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ ایئر چیف کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون، اسٹریٹیجک اتحاد اور تربیتی شعبے میں پہلے سے موجود تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر پاک فضائیہ کی جانب سے خاص طور پر خود انحصاری کے میدان میں کی گئی غیرمعمولی پیش رفت کے معترف نظر آئے، معزز سفیر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ جناب حماد عبید الزابی کی جانب سے دوطرفہ عسکری تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، معزز سفیر کی جانب سے تربیتی شعبے، نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ہوا بازی کی صنعت میں باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معززین کے درمیان یہ ملاقات دونوں ممالک کے مابین گہری دوستی کے ساتھ ساتھ پرامن اور مستحکم خطے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

  • یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گزشتہ پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ اقدار اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ابھی بھی مزیدمعاشی تعاون کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی پاکستان کی ترقی پر مبنی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا۔

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

    چیئرمین سینیٹ نے یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ملاقات میں اقتصادی سفارت کاری اور سرمایہ کاری میں نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو موجودہ سطح سے مزید بڑھایا جا سکتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، تجارتی، صنعتی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانی ایک اثاثہ ہیں جو دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے امداد اور ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کے معاملات میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یو اے ای نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی ہے جو قابل تحسین ہے۔ملاقات میں اسلاموفوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیر یوں پر جاری بربریت کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

  • آٹھ ہزار سے زائد بھارتی شہری بیرون ممالک کی جیلوں میں قید

    آٹھ ہزار سے زائد بھارتی شہری بیرون ممالک کی جیلوں میں قید

    آٹھ ہزار سے زائد بھارتی شہری بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہین، عرب امارات میں سب سے زیادہ بھارتی قیدی، سعودی عرب میں دوسرے نمبر پر، بھارتی شہریوں کے بیرون ممالک جیلوں میں قید کے حوالہ سے اعدادوشمار راجیہ سبھا میں پیش کئے گئے

    راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلی دھرن نے بیرون ممالک بھارتی قیدیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک کی جیلوں میں آٹھ ہزار چار سو سینتین قیدی موجود ہیں، یو اے ای میں سب سے زیادہ 1966 بھارتی قیدی ہیں، سعودی عرب میں 1362 بھارتی شہری جیلوں میں ہیں، نیپال میں 1222 بھارتی شہری جیلوں میں ہیں،

    راجیہ سبھا میں بتایا گیا کہ بھارت نے 31 ممالک کے ساتھ سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں، کئی ممالک سے قیدیوں کو سزا مکمل کرنے کے لئے بھارت لایا جاتا ہے، جن ممالک نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالہ سے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں ان میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بحرین، بوسنیا، روس، سعودی عرب، قطر، اسپین، ترکی، اسرائیل، ایران، فرانس، کویت، مالدیپ. اٹلی، یو اے ای، ویتنام و دیگر شامل ہیں،

    راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلی دھرن نے تحریری جواب میں کہا کہ بھارت بیرون ممالک میں قید شہریوں کو واپس لانے کے لئے کوشش کر رہا ہے، امید ہے جلد اس میں کامیاب ہو جائیں گے،

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

  • عرب امارات اورسعودی عرب کےدرمیان تیل پیداوارکی دوڑتیز ہوگئی

    عرب امارات اورسعودی عرب کےدرمیان تیل پیداوارکی دوڑتیز ہوگئی

    لاہور:سعودی عرب کی تیل کی پالیسی سے نالاں متحدہ عرب امارات نے اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سعودی ولیعہد بن سلمان اپنے اتحادی متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زائد کے منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک پروگرام بنایا ہے کہ 28 نومبر کو دبئی میں منعقد ہونے والی آب و ہوا کی کانفرنس سے قبل 2023 میں زیادہ سے زیادہ تیل یورپ کو فروخت کر کے تیل فروخت کرنے والے ممالک میں سر فہرست آ جائے۔

    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    62 سال قبل اوپیک کی تشکیل کے بعد متحدہ عرب امارات گزشتہ 55 برسوں سے تیل برآمد کرنے والے اوپیک کے اہم ترین ملک میں شمار ہوتا ہے۔ البتہ اوپیک کی موجودہ پالیسی کسی بھی طور متحدہ عرب امارات کے حق میں نہیں ہے اس لئے کہ اسے ایک دن میں صرف 3 ملین بیرل تیل نکالنے کی اجازت ہے جبکہ وہ اس سے کہیں زیادہ یعنی ہر روز 4 ملین بیرل تیل تولید کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ ابو ظہبی نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ 2027 تک ہر روز 5 ملین بیرل تیل تولید کر سکے گا۔

    متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں،قومی دن پر پاکستانی قیادت کے پیغامات

    متحدہ عرب امارات اوپیک کی جانب سے 2020 اور 2021 میں تیل کی فروخت کم کرنے کی اوپیک کی پالیسی سے سخت نالاں ہے جبکہ سعودی عرب کے وزیر تیل نے اوپیک کی اس پالیسی کی حمایت کی ہے.

    اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے درمیان خفیہ سائبرڈیفنس معاہدہ

    سعودی عرب اوپیک کے اہم رکن میں شمار ہوتا ہے اور بعض ماہرین کے مطابق یہ صورتحال تیل کی منڈی کو درہم برہم کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے اور احتمال اس بات کا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زائد اوپیک سے نکلنے کی صورت میں اپنی تیل کی پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں،قومی دن پر پاکستانی قیادت کے پیغامات

    متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں،قومی دن پر پاکستانی قیادت کے پیغامات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا قومی دن آج منایا جا رہا ہے

    متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری،وفاقی وزیر اطلاعات، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر نے متحدہ عرب امارات کومبارکباد دی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر امارات کے صدرمحمد بن زايد آل نہيان کو مبارکباد دی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے صدرمحمد بن زايد آل نہيان اور متحدہ عرب امارات کے اپنے بہن بھائیوں کو ان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں متحدہ عرب امارات کے بانیان کے متحرک اور توانا وژن کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی

    وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی متاثر کن معاشی ترقی کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مشترکہ تاریخ اور اقدار میں گہرے جڑے ہوئے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کو 51 ویں قومی دن پر مبارکباد دی

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو مشترکہ ورثے اور کثیر الجہتی تعاون پر مبنی ہیں، پاکستان کے عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے یو اے ای کے سفیر کو خیرسگالی اور نیک تمنائوں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات ہمارے دوطرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہیں یو اے ای پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جس کا پاکستان میں سب سے بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں شمار ہوتا ہے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے دعا گو ہیں

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیاسی قیادت نے ترقی و خوشحالی کی جو منزلیں طے کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی، معاشی خوشحالی اور امن کا فروغ ہمارا مشترکہ ویژن ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کثیر الجہتی تعاون پر محیط ہیں۔ بھائی چارے اور اعتماد کا رشتہ مشترکہ مذہبی و ثقافتی روابط کے باعث مزید مستحکم ہو اہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر مثالی تعاون پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعتماد اور احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں ان تعلقات اور بھائی چارے کی فضاء کو مزید تقویت دینے کیلئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروباری نقل و حمل کے ذریعے دونوں اطراف کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔ ۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہر امتحان پر پورا اتری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کیلئے نئی کامیابیوں اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔ پاکستان۔متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

  • پاکستان متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہرامتحان پرپورا اتری ہے،چیئرمین سینیٹ

    پاکستان متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہرامتحان پرپورا اتری ہے،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پیغام

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیاسی قیادت نے ترقی و خوشحالی کی جو منزلیں طے کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی، معاشی خوشحالی اور امن کا فروغ ہمارا مشترکہ ویژن ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کثیر الجہتی تعاون پر محیط ہیں۔ بھائی چارے اور اعتماد کا رشتہ مشترکہ مذہبی و ثقافتی روابط کے باعث مزید مستحکم ہو اہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر مثالی تعاون پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعتماد اور احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں ان تعلقات اور بھائی چارے کی فضاء کو مزید تقویت دینے کیلئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروباری نقل و حمل کے ذریعے دونوں اطراف کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔ ۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہر امتحان پر پورا اتری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کیلئے نئی کامیابیوں اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔ پاکستان۔متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مضبوط تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی بنیادوں پر استوار ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔

  • اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد ہوا ہے، اسلام آباد میں منعقد ہونےوالی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ پاکستان اور امارات بہتر مستقبل کی تلاش میں مل کرآگے بڑھیں گے۔

     

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کے حوالے سے تقریبات کے سلسلے میں سینٹورس مال میں ایک تقریب و تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب کا انتظام متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے کیا تھا متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے سردار یاسر الیاس اور معاون خصوصی وزیراعظم شیزا فاطمہ خواجہ کے ہمراہ ربن کاٹ کر تقریب و نمائش کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے امارات کی ترقی کے حوالے سے تصویریں نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

    تقریب سے خطاب میں اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ہیں تعلقات کے مزید فروغ کے لئے پرامید ہیں۔ بہترمستقبل کے لیے دونوں برادر ممالک مل کر آگے بڑھیں گے۔

    سی ای او سینٹورس مال سردار یاسر الیاس کا کہنا تھا کہ ہر مشکل میں متحدہ عرب امارات پاکستان کا ساتھ دیتا ہے اگر پاکستان امارات کے ماڈل کی پیروی کرے تو آئی ایم ایف کے قرض ختم ہو سکتے ہیں۔تقریب میں شیخ زید اکیڈمی کے طلبا نے اماراتی رقص پیش کیا جس کو شرکاء نے بیحد سراہا۔

  • وفاقی وزیر قانون سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت

    وفاقی وزیر قانون سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے

    بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں ممالک کے درمیان باہمی قانونی معاونت کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے مراحل پر بھی بات چیت کی گئی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی معاونت کے لیے ہر وقت تیار ہے وفاقی وزیرِ قانون کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا سیلابی صورتحال میں مد د پر اظہار تشکر کیا گیا،

    وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات 

  • کوئٹہ:اہل بلوچستان کےلیےشیخ محمد بن زید النہیان کا خصوصی تحفہ:انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح

    کوئٹہ:اہل بلوچستان کےلیےشیخ محمد بن زید النہیان کا خصوصی تحفہ:انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کیا ہے، جو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قائم کیا گیا ہے ۔یہ عمارت 121,406 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے، اس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر عرب امارات کی حکومت کی پاکستان کے لوگوں کے خصوصی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، 27.30 ملین ڈالر کی لاگت سے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے اس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر ہوگی

     

    کوئٹہ میں انسٹی ٹیوٹ شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت اور نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید النہیان کی خصوصی محبت اور شفقت کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی قیادت کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے

    افتتاحی تقریب میں بلوچستان کے گورنر میر جان جمالی نے شرکت کی۔ حماد عبید الزابی، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر؛ عبداللہ خلیفہ الغفلی، ڈائریکٹر یو اے ای پاکستان اسسٹنس پروگرام ،ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف اور سینئر سول اور ملٹری حکام بھی شریک ہوئے

    افتتاحی تقریب کا آغاز پراجیکٹ کے مراحل کے بارے میں بریفنگ اور اماراتی انسانی ہمدردی کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشکش سے ہوا جو گزشتہ تین سالوں کے دوران بلوچستان کے علاقے میں جاری تھے

    اس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سفیر الزابی اور عبداللہ الغفلی کے ہمراہ محمد بن زاید انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ میں اس موقع پر برکت، کامیابی، تندرستی اور لمبی عمر، اور متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی، فلاح، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کی خواہش کرتا ہوں۔

     

     

    پروجیکٹ ڈائریکٹرنے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات فرد اور معاشرے کی جامع ترقی میں معاون ہوتے ہیں، پاکستان میں صحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو تقویت دیتے ہیں اور اسے اپنے شہریوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات کے ذریعے، متعدد صحت کے منصوبوں کو لاگو اور مکمل کیا گیا، جن کی نمائندگی پاکستان کے مختلف علاقوں میں متعدد ہسپتالوں، کلینکوں، صحت کے مراکز اور نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام، آلات اور دیکھ بھال کے ذریعے کی گئی۔

     

    یہ انسٹی ٹیوٹ بلوچستان کےپڑوسی صوبوں کے علاقوں اور شہروں کے تمام رہائشیوں کے لیے بیماریوں کی تشخیص اور علاج، دل اور کینسر کی تشخیص کے ح

    والے سے علاقے کے ہسپتالوں اور کلینکس کے لیے ایک حوالہ مرکز کے طور پر کام کرے گا،

    انسٹی ٹیوٹ سے صوبہ بلوچستان میں 12 ملین پاکستانی مستفید ہوں گے۔ دل کے مریضوں کی تعداد تقریباً 70,900 ہے جن میں سے 1,064 سے زائد سالانہ علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ روزانہ 500 سے زیادہ مریضوں اور سالانہ 182,000 مریضوں کو تشخیصی اور علاج کی خدمات فراہم کرنا شامل ہے، 350 نرسوں اور تکنیکی ماہرین کے علاوہ 136 ڈاکٹروں اور ماہرین کے طبی عملے کے ساتھ بہتر خدمات سرانجام دے رہا ہے

     

    انسٹی ٹیوٹ 17 عمارتوں پر مشتمل ہے۔ مرکزی عمارت میں آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ، خصوصی کلینک، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ڈینٹل ڈپارٹمنٹ، کارڈیک کیتھیٹرائزیشن روم، انتہائی نگہداشت کے یونٹس، اور 120 بستروں کی گنجائش والے داخل مریض سوئٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 18 بستروں کی گنجائش کے ساتھ ایک ڈائلیسس ڈیپارٹمنٹ، ایک فارمیسی اور طبی معائنے کے لیے آٹھ خصوصی لیبارٹریز ،ایٹمی تابکاری، بائیو کیمسٹری، ہیماتولوجی، امیونولوجی، بیکٹیریا، مالیکیولر بائیولوجی پروڈکشن، اور کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کے لیے دو دیگر شامل ہیں‌

    انسٹی ٹیوٹ میں ایک بایومیڈیکل شعبہ بھی شامل ہے جو جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے قلبی امراض کے معاملات پر طبی تحقیق اور سائنسی مطالعہ کرتا ہے۔اس میں آزاد انتظامی عمارتیں بھی شامل ہیں جن میں ڈاکٹروں، نرسوں اور منتظمین کے لیے رہائش، مسجد کے علاوہ، ادارے کی انتظامیہ کے لیے ایک عمارت، ڈاکٹروں اور ملازمین کے لیے ایک کلب، انرجی مینجمنٹ اسٹیشن، طبی جمع کرنے کے مراکز شامل ہیں۔ اور خطرناک فضلہ، ایمبولینس طیاروں کے لیے ایک ہیلی پیڈ، فائر اسٹیشن، کنٹرول ٹاورز، باغات، ایک بازار، اور پارکنگ کی جگہیں شامل ہیں

    افتتاحی تقریب کے دوران  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے متحدہ عرب امارات کے پی اے پی کے ڈائریکٹر کو ہلال پاکستان سے نوازا، جو انہیں  صدر پاکستان عارف علوی نے انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں کے انتظام اور اجرا میں ان کی کوششوں کے اعتراف میں دیا تھا۔