Baaghi TV

Tag: عرس

  • وزیرِاعلیٰ  پنجاب کا حضرت میاں میرؒ کے عرس پر زائرین کی فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    وزیرِاعلیٰ پنجاب کا حضرت میاں میرؒ کے عرس پر زائرین کی فول پروف سیکیورٹی کا حکم

    حضرت میاں میرؒ کے 401 ویں عرس پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےحرفِ عقیدت پیش کیا ہے

    وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے حضرت میاں میرؒ کی دینی اور روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے حضرت میاں میرؒ کے عرس پر زائرین کی فول پروف سیکیورٹی کا حکم بھی دیا،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے مزار حضرت میاں میرؒ پر آنے والے عقیدت مندوں کیلئے بہترین انتظامات کا حکم بھی دیا اور کہا کہ حضرت میاں میرؒ کے عرس پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، انہیں کسی قسم کی تکلیف اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ معروف روحانی شخصیت حضرت میاں میر ؒکا 401سالانہ عرس شروع ہو گیا ہے سالانہ عرس کی 2روزہ تقریبات کا آغاز مزارشریف پر رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوا، جس میں سجادہ نشین پیر سید ہارون علی گیلانی، ایم پی اے چودھری نواز لدھڑ، اور رانا احسن شرافت سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں، عرس کی تقریبات میں بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد کی گئی اور محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، جہاں عقیدت مندوں نے حضرت میاں میرؒ کی تعلیمات اور ان کے پیغام انسانیت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وسیع پیمانے پر لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا، شرکاء نے حضرت میاں میرؒ کے انسانیت، محبت اور رواداری کے پیغام کو سراہا،

  • کلیار شریف انڈیا ،حضرت خواجہ علاؤالدین احمد صابر ؒ کا  عرس،شرکت کےلئے درخواستیں طلب

    کلیار شریف انڈیا ،حضرت خواجہ علاؤالدین احمد صابر ؒ کا عرس،شرکت کےلئے درخواستیں طلب

    کلیار شریف انڈیا میں حضرت خواجہ علاؤالدین احمد صابر ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب

    وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کلیار شریف انڈیا میں حضرت خواجہ علاؤالدین علی احمد صابر ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے20مارچ، 2024تک زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 14ستمبر تا 20 ستمبر 2024ء، کلیار شریف بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق 200پاکستانی زائرین کوعرس میں شرکت کیلئےانڈیا بھجوایا جائے گا ۔

    عرس کیلئے درخواستیں زیادہ موصول ہونے پر 15اپریل2024کو دن 11بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے 200زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات /ہدایات/ درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔ وزارت پرانے فارم پر کوئی درخواست قبول نہ کرے گی۔عوام کی آگہی کیلئے یہ بھی تاکید کی جاتی ہے کہ تمام درخواستیں وزارت میں براہ راست بھجوائیں۔ وزارت نے کسی فرد/ادارے یا کمپنی کو خود سے درخواستیں جمع کرنے یا پراسس کرنے کی اجازت نہیں دی۔

  • دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب

    دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب

    دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے عرس میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب :ترجمان مذہبی امور

    وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے دہلی میں حضرت امیر خسرو ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 25 نومبر 2023ء تک مخصوص زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 23 تا 30 اپریل 2024ء دہلی ، بھارت میں جاری رہیں گی۔ اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 25 دسمبر، 2023ء وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ہدایات درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق زائرین کو واضح طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ دورہ کے بارے میں حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کی طرف سے دونوں ممالک میں Covid-19صورتحال اور موجودہ زیارت پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

    رپورٹ، محمد اویس،اسلام آباد

  • حضرت داتا گنج بخشؒ  کے 980 ویں عرس کی  تقریبات کا آغاز

    حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

    عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزاراقدس پر حاضری دی اورعرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پر چادر پوشی کی اس موقع پر انہوں نے ملکی کی ترقی وسلامتی اورعوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔

    عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویریؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیا کی دکانیں بھی سج گئیں۔

    دوسری جانب وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے عرس مبارک داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے داتا دربار کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر دین صاحب سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے لیے سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے عرس کے حوالے سے سکیورٹی، صفائی ستھرائی، محفل سماع کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عرس مبارک کے تمام انتظامات کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب کی ہدایات کے مطابق زائرین کے لیے فقید المثال اور شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سماع ہال سے باہر موجود زائرین کے لیے محفل سماع کی لائیو سٹریمنگ کے لیے سکرینیں لگائی جائیں گی۔ اذان و جماعتوں کے دورانیے کا احترام کیا جائے گا، جبکہ داتا دربار کے اطراف کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی لنگر، دودھ اور پانی کی سبیلوں کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنائے۔ عرس کے تینوں روز ریسکیو، صفائی، پولیو، ڈینگی اور صحت کی خصوصی ٹیمیں دربار پر تعینات ہونگی۔

    حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 980 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات ،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے دربار حضرت داتا گنج بخش کا تفصیلی دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔داتا دربار عرس کی تقریبات 5 سے 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ داتا صاحب عرس کی تین روزہ تقریبات کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔نہ صرف عرس مبارک پر آنے والے زائرین کے لئے لائٹنگ اور پارکنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے بلکہ سول ڈیفنس اہلکار، پولیس کے ساتھ ملکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تین شفٹوں میں 350 ورکرز اور میشنری کے ساتھ صفائی کو یقینی بنائے گا۔ عرس تقریبات کو مانیٹر کرنے کے لئے داتا دربار میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔مزید انہوں نے کہا زائرین کے سہولت کے لیے داتا دربار کے اطراف نہ صرف عارضی تجاوزات ختم کروائی گئی ہیں بلکہ سبیل مخصوص جگہ لگائی جائے گی تاکہ زائرین کی آمدورفت متاثر نہ ہو

    داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان

    کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

  • خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد!!

    خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد!!

    خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف "داتاؒ دربار میں ہوا۔
    اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،چئیر مین مذہبیہ امور کمیٹی نذیر چوہان،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و دیگر افسران اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شر کت۔
    اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری کاخطاب جس میں کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔خواجہ معین الدین چشتی،برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرۂ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری،انسان دوستی،محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔ سرزمین پاک وہند اور بالخصوص خطہئ پنجاب کو ایمان وایقان کی روشنی اور تابندگی عطا کرنے والی ہستی حضرت داتا گنج بخشؒ ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی سجزی نے اس آستان کے فیض کو برصغیر کے شرق وغرب اور جنوب وشمال میں روشناس کرا کے عقیدتوں اور محبتوں کے چراغ جس ہستی نے فروزاں کیے۔
    خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف ” کی روحانی و روح پرور تقریب منعقد۔
    حضرت خواجہ معین الدین چشتی برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف ” کی روحانی و روح پرور تقریب داتاؒ دربار میں ہوئی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،چئیر مین مذہبیہ امور کمیٹی نذیر چوہان،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و دیگر افسران اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔ خواجہ معین الدین چشتی،برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرۂ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری،انسان دوستی،محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔ سرزمین پاک وہند اور بالخصوص خطہئ پنجاب کو ایمان وایقان کی روشنی اور تابندگی عطا کرنے والی ہستی حضرت داتا گنج بخشؒ ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی سجزیؒ نے اس آستان کے فیض کو برصغیر کے شرق وغرب اور جنوب وشمال میں روشناس کرا کے عقیدتوں اور محبتوں کے چراغ جس ہستی نے فروزاں کیے۔

  • مسلسل 24 گھنٹے بارش،عرس تقریبات جاری

    مسلسل 24 گھنٹے بارش،عرس تقریبات جاری

    قصور
    مسلسل 24 گھنٹے بارش،بجلی کا بریک تھرو،عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات کا دوسرا دن
    تفصیلات کے مطابق پرسوں سے قصور اور گردونواح میں بارش جاری تھی جو کہ کل شام مسلسل 24 گھنٹے جاری رہنے کے بعد رکی اس سال کی سب سے زیادہ دورانیہ اور زیادہ شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی جس کی بدولت کچی دیواریں گر گئیں اور گلیاں تالاب بن گئیں
    واپڈا قصور کی مہربانی سے اکثر علاقوں میں بارش شروع ہونے سے ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد تک بجلی غائب رہی جبکہ کل سے عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات جاری ہیں جو کہ کل تک جاری رہینگی

  • آج آخری دن

    آج آخری دن

    لاہور:لاہور آج عظیم روحانی شخصیت حضرت عثمان بن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 976 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آج آخری روز ہے ،دربار پر درود و سلام، حمد و ثناءاور نعت خوانی کی محفلیں جاری ہیں۔

    ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

    ذرائع کے مطابق 976ویں عرس کی تقریبات کے تیسرے اور آخری روزبھی زائرین کی دربارشریف پرحاضری کاسلسلہ جاری ہے، جہاں پرنور ماحول میں محفل سماع‘ محفل نعت رسول مقبول ﷺ کے ساتھ ساتھ عقیدت مند ٹولیوں کی شکل میں منقبت و سلام کا نذرانہ بھی پیش کر رہے ہیں، ملک اوربیرون ملک سےلاکھوں کی تعدادمیں زائرین اپنی منتیں پوری ہونےکی آس دل میں لئےدربارپرحاضری دے رہے ہیں،

    داتا دربار انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کیلئے دیسی گھی میں مٹن قورمہ، مٹن حلیم، بریانی اور زردے کا اہتمام کیا گیا،دودھ کی روایتی سبیل بھی لگائی گئی ہے جس کا افتتاح کل صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کیا تھا، بیرون شہر سے آنے والوں کے قیام کیلئے سینٹرل ماڈل سکول میں خصوصی کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا، عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    وزیر مذہبی امورسید سعید الحسن سمیت دیگر منتظمین نےگورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی داتا دربار آمد پر استقبال کیا، چودھری محمد سرور نے داتا دربار پر حاضری دی اور نوافل اداکیے ، انہوں نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

    کرتارپورراہداری، من موہن سنگھ کی آمد اورعمران خان کااعلان