Baaghi TV

Tag: عرس بابا فرید

  • پاکپتن: عرس بابا فرید پر رش کے باعث حادثہ، 89 افراد زخمی،25 کی حالت تشویشناک

    پاکپتن: عرس بابا فرید پر رش کے باعث حادثہ، 89 افراد زخمی،25 کی حالت تشویشناک

    پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کے دوران بہشتی دروازے پر زائرین کے رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 89 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 25 افراد کی حالت نسبتاً تشویشناک تھی، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ 64 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں زائرین بہشتی دروازے سے گزرنے کے لیے جمع تھے، رش بڑھنے اور انتظامی مشکلات کے باعث اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس سے متعدد افراد گر کر زخمی ہوگئے۔

    واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوگئیں اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے طبی عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے صورتحا ل قابو میں ہے اور عرس کے موقع پر سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

    واضح رہے کہ پاکپتن شریف میں بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے 784 ویں سالانہ عرس مبارک کی 15 روزہ تقریبات جاری ہیں عرس مبارک میں ہزاروں زائرین شرکت کررہے ہیں،سالانہ عرس میں تقریباً دو ملین زائرین مزار آتے ہیں-