Baaghi TV

Tag: عرفات منہاس

  • کسی کا متبادل نہیں بننا چاہتا، اپنی الگ شناخت بنانا چاہتا ہوں،عرفات منہاس

    کسی کا متبادل نہیں بننا چاہتا، اپنی الگ شناخت بنانا چاہتا ہوں،عرفات منہاس

    عرفات منہاس کا کہنا ہےکہ میں کسی کا متبادل نہیں بننا چاہتا، اپنی الگ شناخت بنانا چاہتا ہوں-

    پاکستانی نوجوان باؤلر عرفات منہاس ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئےراولپنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ ڈیبیو میچ میں ٹیم کو جیت دلانے کی خوشی ہے،گرمی کافی تھی اور پچ خشک ہونے کی وجہ سے اسپنرز کو مدد ملی،کنڈیشنز اسپنرز کے لیے سازگار تھیں اسی وجہ سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا-

    عرفات منہاس نے کہا کہ ڈیبیو پر دباؤ ضرور ہوتا ہے لیکن مجھے بالکل بھی پریشر محسوس نہیں ہوامیرے والدین نے بہت سپورٹ کیا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہو یا انڈر19 میں ہر سطح پر اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے کوشاں رہا ہوں، میں کسی کا متبادل نہیں بننا چاہتا، اپنی الگ شناخت بنانا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کا مستقل رکن بننے کا خواہش مند ہوں۔

  • عرفات منہاس نے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    عرفات منہاس نے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا 42 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں اب تک صرف 17 کھلاڑیوں نے اپنے ڈیبیو میچ پر 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ عرفات منہاس اس فہرست کا حصہ بننے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں راولپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے پہلے میچ میں بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے عرفات منہاس نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو چکرا کر رکھ دیا اور پانچ کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

    وہ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں،پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ذاکر خان تھے، یہ ریکارڈ 42 سال تک ان کے پاس رہا ذاکر خان نے 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم آج عرفات منہاس نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔