Baaghi TV

Tag: عرفات

  • مناسک حج کا آغاز،لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں موجود

    مناسک حج کا آغاز،لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں موجود

    اسلام کے پانچویں بنیادی رکن، حج کا آغاز ہو چکا ہے اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج اس وقت حج کے رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفات کی ادائیگی کے لیے میدانِ عرفات میں موجود ہیں۔

    امسال مسجد نمرہ میں مسجد نبویﷺ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے، جسے سننے کے لیے عازمین کا ایک بڑا سمندر میدانِ عرفات میں یکجا ہو چکا ہے خطبہ حج کے بعد عازمینِ حج یہاں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے نمازوں کی ادائیگی کے بعد تمام عازمینِ حج غروبِ آفتاب تک مسلسل تلاوتِ قرآن، استغفار اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔

    میدانِ عرفات میں وقوفِ عرفہ کے بعد، حجاج کرام غروبِ آفتاب کے ساتھ ہی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گےعازمینِ حج مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور سنتِ نبویﷺ کے مطابق رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اسی قیام کے دوران حجاج کرام اگلے دن کے مناسک یعنی ”رمی“ کے لیے کنکریاں بھی جمع کریں گے۔

    اگلے روز یعنی 10 ذوالحجہ کو عازمینِ حج جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا فریضہ انجام دیں گے پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی رمی جمرات کے فوری بعد عازمینِ حج قربانی کریں گے اور پھر بال منڈوائیں گے اور اپنا احرام کھول دیں گےاس کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ جا کر طوافِ زیار ت اور صفا و مروہ کی سعی کریں گے اور مناسکِ حج کی تکمیل کے بعد واپس منیٰ کی خیمہ بستی کا رخ کریں گے۔

    11 ، 12 اور 13 ذوالحج کے ایام میں منیٰ میں قیام واجب ہے۔ ان ایام میں روزانہ زوال کے بعد تینوں شیطانوں کو 7، 7 کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ 12 ذوالحجہ کو رمی کے بعد مکہ واپسی کی اجازت ہوتی ہے، ورنہ 13 کو رمی کر کے واپسی ہوتی ہےحج کے تمام ارکان مکمل کرنے کے بعد آخری بار کعبہ کا طوافِ وداع کیا جاتا ہے یہ طواف صرف ان لوگوں پر واجب ہے جو حدودِ حرم سے باہر کے رہنے والے ہوں یوں لاکھوں عازمینِ حج کے خشوع و خضوع، ایثار، قربانی اور گریہ و زاری کے ساتھ یہ عظیم الشان اور مقدس فریضہ اپنی تکمیل کو پہنچتا ہے-

  • عازمین حج میدان عرفات پہنچنا شروع،سنیں گے خطبہ حج

    عازمین حج میدان عرفات پہنچنا شروع،سنیں گے خطبہ حج

    عازمین حج مناسک حج کے اگلے مرحلے میں میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، عرفات میں فضا کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے فواروں کا استعمال کیا گیا ہے،عازمین حج جبل رحمہ اور مسجد نمرہ کے قریب پہنچ گئے ہیں،عازمین حج میدان عرفات میں خطبہ حج سنیں گے اور نماز ظہر اور عصر قصر کر کے ادا کریں گے،مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، جس کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا،حج کا خطبہ سننے کے بعد عازمین حج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔

    حجاج سارا دن میدان عرفات میں عبادت الہیٰ اور دعائیں کریں گے اور سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے جہاں پہنچ کر مغرب اورعشاء کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اوررمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے،

    منیٰ میں پاکستانی عازمین حج کو رہا مشکلات کا سامنا
    حج کی سعادت کے لیے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمین حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں،سعودی عرب میں پاکستانی حاجیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، منیٰ میں جگہ نہ ملنے، کھانے، رہائش کی شکایات سامنے آئی ہیں،وزارت مذہبی امور نے حاجیوں کو سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ کیا تھا جو ہوا میں اڑ گیا، پاکستانی حاجی شدید گرمی میں دھوپ پر رہے، منیٰ کے مکتب نمبر 253، 257 اور 267 میں موجود پاکستانی عازمینِ حج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کے عازمین حج کا کہنا ہے کہ ہمیں خیموں کے اندر جگہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ہمیں دھوپ میں بستر لگا کر گزارا کرنا پڑا،، مکتب میں کوئی مدد کرنے والا نہیں، نہ وزارت کا کوئی نمائندہ بات کرنے کو تیار ہے

    ہمارا کام عازمین کو درپیش شکایات کوسعودی وزارت حج تک پہنچانا ہے،وزیر مذہبی امور
    وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیموں میں جگہ ہے لیکن لوگ جگہ گھیر کر بیٹھتے ہیں، بعد میں آنے والے چاہتے ہیں انہیں نیا خیمہ ملے ، عازمینِ حج ڈھیروں سامان لے کر آتے ہیں ، ہدایات پر بھی عمل نہیں کرتے۔وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ منیٰ میں عازمین کے معاملات سعودی وزارت حج دیکھتی ہے، ہمارا کام عازمین کو درپیش شکایات کوسعودی وزارت حج تک پہنچانا ہے، منیٰ میں 2400 کے قریب عازمین کودرپیش مشکلات سے سعودی وزارت حج کو مسلسل آگاہ کررہے ہیں۔

    علاوہ ازیں سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج اور حجاج کے امن کو متاثر کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حجاج اور حج کا امن ریڈ لائن ہے،میڈیا سینٹر میں حج کے پہلے دن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اب تک 160 فرضی حج خدمات کے اداروں کو سیل کیا گیا،6135 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا،حج کا پہلا مرحلہ بخیر و خوبی مکمل ہو گیا،عازمین حج کی منیٰ منتقلی کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق انجام دیا گیا۔

    رواں سال سعودی حکام نے صرف حج پرمٹ اور نسک کارڈ رکھنے والے عازمین کے مقامات مقدسہ میں داخل ہونے کو یقینی بنانے کے لئے، اقدامات کو سخت کیا ہے،مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں مقیم دنیا بھر سے آنے والےعازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے شیڈول جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ اس کے مطابق عازمین احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے تیار ہوجائیں۔،معلمین کی جانب سے عازمین کی سہولت کےلیے مختلف زبانوں کے مترجمین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین بروقت احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو سکیں۔

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

  • بہترین حج انتظامات کرنے پر پورا عالم اسلام سعودی قیادت کاشکر گزار ہے،حافظ مسعود اظہر

    بہترین حج انتظامات کرنے پر پورا عالم اسلام سعودی قیادت کاشکر گزار ہے،حافظ مسعود اظہر

    بہترین حج انتظامات کرنے پر ہم خادم الحرمین ملک سلمان بن عبدالعزیز ، ولیعہد محمد بن سلمان، وزیر حج توفیق بن فوزان اور حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ بہترین حج انتظامات کرنے پر پورا عالم اسلام سعودی قیادت کاشکر گزار ہے جنھوں نے حج انتظامات اور حجاج کرام کی خدمت کےلئے ریاست کے سارے وسائل صرف کردیے ہیں ۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ حجاج کرام رب رحمان کے مہمان ہیں اور سعودی حکومت اپنے قیام سے ہی اس بات کے لئے کوشاں رہی ہے کہ ضیوف الرحمن کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔ حج کے موقع پر سارے عالم اسلام کی نمائندگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ عظیم اجتماع امت کی وحدت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔سعودی حکومت نے حج کی عبادات بجالانے ، مقدس مقامات کے درمیان آمد ورفت اور حجاج کرام کے علاج معالجہ کےلئے امسال بھی مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، منی، مزدلفہ اورعرفات میں مثالی انتظامات کئے ہیں ۔ سعودی وزارت صحت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں ہیلتھ سینٹرز اور ہسپتالوں کے جال بچھا دیے ہیں جن کے ذریعے حجاج کرام کو امراض سے بچاو، علاج اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ 180 ایمبولینسز بھی زائرین کی خدمت کےلئے مامور کی گئی ہیں ۔

    سعودی وزارت صحت نے ہنگامی بنیادوں پر25 ہسپتال، 156 ہیلتھ سینٹرز قائم کیے ہیں جن میں بستروں کی گنجائش بھی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ سہولتیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں حج پر آنے والوں کو مہیا کی گئی ہیں۔مشاعر مقدسہ ٹرین اور حرمین ایکسپریس ٹرین میں بھی میڈیکل پوائنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضیوف الرحمن کےلئے بہترین حج انتظامات کرنے پر ہم خادم الحرمین ملک سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد محمد بن سلمان کی اسلام اور حجاج کرام کے ساتھ محبت کا ثبوت ہیں جس پر ہم سعودی حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

    اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے ‘