Baaghi TV

Tag: عرفان پٹھان

  • بابراعظم اورمحمد رضوان کی شاندار اوپننگ پر بھارت کے سابق کرکٹر کی ٹوئٹ

    بابراعظم اورمحمد رضوان کی شاندار اوپننگ پر بھارت کے سابق کرکٹر کی ٹوئٹ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مکے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ جاری ہے،میچ میں اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ پربھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی جس پر متعدد شخصیات بابر اور رضوان کو سراہ رہی ہیں وہیں بھارتی سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے بھی دونوں کی تعریف کی ہے-


    عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ رضوان اور بابر اپنی ٹیم کے لیے صحیح وقت پر فارم میں آئے-

    واضح رہے کہ آج سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا،دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سو رنز کی شراکت قائم کی تھی-

    بابر اعظم 16 ویں مرتبہ سینچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے علاوہ بابر اور رضوان بطور پارٹرنز ڈھائی ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔

    بابراعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو دو مرتبہ سینچری شراکت بنائی جب کہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی بھارت کے روہت شرما کیرئیر میں 14 سینچری شراکت میں حصہ دار رہے۔

  • دوبھارتی کھلاڑیوں نے کیا حرکت کرڈالی ؟

    دوبھارتی کھلاڑیوں نے کیا حرکت کرڈالی ؟

    نئی دہلی : بھارتیوں کی بھی زندگی کی آخری خواہش بالی ووڈ میں جاتے جاتے نام پیدا کرنا اور کمائی کا متبادل حل تلاش کرنا ہوتا ہے ، یہ تو اب بھارتی کلچر کا 70 فیصد ٹرینڈ بن چکا ہے ، عام بھارتی اپنی جگہ مگر ممتار بھارتی بھی اس دوڑ سے پیچھے نہیں رہے جیسے کہ اب بھارتی کرکٹ ٹیم کے 2 معروف سابق فاسٹ بالرز ہربھجن سنگھ اورعرفان پٹھان کھیل کے بعد اب فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیارہیں۔

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

    عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ بالی ووڈ کے بجائے تامل سینما سے اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ عرفان خان فلم ’’وکرم 28 ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے جبلکہ ہربھجن سنگھ کی پہلی فلم کا نام ’’ڈکک لونا ‘‘ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعرفان خان نے اپنے مداحوں کیلئے لکھا ’’ نئے کام اور نئے چیلنج کیلئے تیار ‘‘۔ کھلاڑی نے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کرکٹ کیرئیر کے دوران بنائے جانے والے اپنے ریکارڈ کی تفصیلات بھی بتائیں۔

    وزیراعلیٰ‌کی نگری میں بچے سے زیادتی ، ذمہ دار کون ؟

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ’’تامل سینما سے میرا ڈیبیو ہورہا ہے، پروڈکشن ٹیم کا شکریہ۔ میرے پاس ان رشتوں کو بیان کرنے کے لیےالفاظ نہیں ‘‘یہ بھی یار ہےکہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے یہ دونوں پہلے کرکٹرز نہیں، اس سے قبل بھارتی اوپننگ بیٹسمین سنیل گواسکر، کرکٹر سید کرمانی، ونود کامبلی، اجے جڈیجا، بطور مہمان اداکار کپل دیو اور شری شانتھ بھی بڑے پردے پراپنی صلاحیتوں کے جوہردکھا چکے ہیں۔

    آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟