Baaghi TV

Tag: عرفان کھوسٹ

  • والد عرفان کھوسٹ میرے سب سے بڑے ناقد ہیں سرمد کھوسٹ

    والد عرفان کھوسٹ میرے سب سے بڑے ناقد ہیں سرمد کھوسٹ

    منجھے ہوئے ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ جن کی اس سال ریلیز ہونے والی فلم کملی نے دھوم مچا دی تھی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اردو بہت اچھی بولنی آتی ہے لیکن پنجابی زبان خاص اچھی بولنی نہیں آتی ، میں پنجابی زبان سمجھ لیتا ہوں تھوڑی بہت بول بھی لیتا ہوں لیکن مجھے عبور حاصل نہیں ہے. سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میں‌نے ہمیشہ جو بھی کام کیا ہے اس کو میرے والد نے ایک ناقد کی نظر سے دیکھا اور اگر ان کو میرا کام پسند نہیں‌آیا تو انہوں نے صاف کہا کہ تم نے یہ چیز ٹھیک نہیں کی. میرے والد مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں

    لیکن وہ کام کے معاملے میں باپ بن کر نہیں‌ایک ناقد بن کر بات کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے ٹی وی ریڈیو اور سٹیج کے لئے بہت خدمات دی ہیں میں انہی کی روایات کو آگے لیکر چل رہا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میرے دادا اور والد نےاچھا کام کیا اور ایسا کام کیا کہ جس کو آج بھی لوگ یاد رکھے ہوئے ہیں . یاد رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ‌نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹر ہیں گو کہ سرمد اداکار ی بھی کرتے ہیں لیکن ڈائریکشن میں انکو زیادہ شہرت ملی ہے.

  • سرمد کھوسٹ نے بتا دیا ان کے سب سے بڑے نقاد کون ہیں؟

    سرمد کھوسٹ نے بتا دیا ان کے سب سے بڑے نقاد کون ہیں؟

    باصلاحیت ڈائریکٹر اور اداکار سرمد سلطان کھوسٹ جو کہ سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کے بیٹے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے والد میرے سب سے بڑے نقاد ہیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میں نے آج تک جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں ان کے پیچھے میرے والد کی حوصلہ افزائی اور ڈانٹ ہے. وہ مجھے ڈانٹتے بھی ہیں پیار بھی کرتے ہیں لیکن ڈانٹتے صرف بہتری کےلئے ہیں.میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں ان کا بہت بڑا کردار ہے .اگر میں یہ کہوں کہ وہ میرے دوست بھی ہیں

    تو بے جا نہ ہو گا. وہ سخت باپ بھی ہیں اور نرم دل معصوم انسان بھی ہیں.سرمد نے یہ بھی بتایا کہ وہ اردو زبان پر عبور رکھتے ہیں لیکن پنجابی بہت زیادہ اچھی نہیں بول پاتے، سرمد کہتے ہیں‌کہ میرے والد بہت اچھی پنجابی بولتے ہیں. یاد رہے کہ رواں برس سرمد سلطان کھوسٹ کی جون کے مہینے میں فلم کملی ریلیز ہوئی اس فلم میں انہوں نے مرکزی کردار میں صبا قمر کو لیا ان کی اس فلم کو بہت پذیرائی ملی، فلم بنیادی طور پر تین عورتوں‌کی کہانی ہے. سرمد کے کریڈٹ پر فلموں‌کے علاوہ سپر ہٹ ڈرامے بھی ہیں جن میں ہمسفر ڈرامہ سر فہرست ہے اس ڈرامے نے فواد خان ماہرہ خان اور سرمد کو ایسی شہرت بخشی کے ان کے کیرئیر کی ڈگر ہی بدل گئی. سرمد خود کم بولتے ہیں لیکن ان کا کام زیادہ بولتا ہے.

  • یاسرہ رضوی کو مداحوں اور ساتھیوں کی جانب سے مالی مدد کی پیشکش

    یاسرہ رضوی کو مداحوں اور ساتھیوں کی جانب سے مالی مدد کی پیشکش

    یاسرہ رضوی جنہوں نے فلم سینٹی مینٹل لکھی بھی ہے اور ڈائریکٹ بھی ہے کافی تاخیر سے مکمل ہوئی ہے اس حوالے سے وہ کہتی ہیں کہ اس فلم کو بنانے میں بہت سارا پیسہ اور وقت لگا لیکن ان کو اس پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ انہوں نے اس سے بہت کچھ سیکھا۔یاسرہ رضوی نے گزشتہ روز فلم کا سوشل میڈیا پر ٹریلر جاری کرتے ہوئے ڈھکے چھپے الفاظ میں مالی مسائل کا ذکر کیا۔لیکن ان کے ساتھیوں اور مداحوں کو ایسا لگاکہ شاید ان کو پیسوں کی

    ضرورت ہے اس لئے ان سب نے یاسرہ رضوی کو پیسوں کی پیشکش کی۔ مہرین جبار جو کہ خود ایک بڑی ڈائریکٹر ہیں انہوں نے یاسرا کے کام کی تعریف کی اور پوچھا کہ بتائیے میں کس طرح سے آپکی مدد کرسکتی ہوں۔اس کے علاوہ ان کی ساتھی اداکارہ ثروت گیلانی نے تو ان کو کہا کہ ٓآپ ایک بینک اکائونٹ کھولیں تاکہ آپ کے پرستار آُپکو مالی طور پر مدد کر سکیں۔
    اس فلم کی کاسٹ میں لیلی زبیری، لیلی واسطی ، فریال محمود ، نمرہ بچہ ،عرفان کھوسٹ و دیگر قابل زکر ہیں۔یاسرا رضوی نے فی الحال سوشل میڈیا پر ہی فلم کا ٹریلر ریلیز کیا ہے لیکن یہ سینما گھروں کی زینت کب بنے گی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔یاد رہے کہ یاسرہ رضوی کا شمار منجھی ہوئی اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے اب تک جتنا بھی کام کیا وہ خاصا مقبول ہوا ہے.