Baaghi TV

Tag: عروہ حسین

  • عروہ حسین اور فرحان سعید نے ماضی میں علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے ماضی میں علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید نے ماضی میں پھیلنے والی علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں فرحان سعید نے کہا کہ ان کی شادی میں ایک مشکل وقت آیا جب ان کا رشتہ ایک تکلیف دہ دور سے گزار رہا تھا، تاہم دونوں خاندانوں نے ان کا ساتھ دیا دہا ،راہنمائی کی اور ان کی مدد کی ،رشتے میں احترام اور عزت کی بےحد ضرورت ہوتی ہے اور یہی وہ چیز تھی جس کی وجہ سے ان کا رشتہ قائم رہا، چاہے شادی میں جتنے بھی مسائل آئے پر ہم نے کبھی عوامی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف کچھ نہیں کہا، ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں مگر ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا اور ایک مرتبہ پھر سب کچھ بھلا کر ایک ساتھ جڑ گئے۔

    فرحان اور عروہ نے مداحوں کو بھی یہ مشورہ دیا کہ اپنے ہمسفر کی عزت کریں اور اپنا معاملہ آپس میں بات چیت سے سلجھائے کسی کے سامنے اپنے ساتھی کی برائی کرنے سے گریز کریں کیونکہ پیٹھ پیچھے بات کرنا کسی بھی رشتے کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

    مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں قبر کشائی کی درخواست منظور

    واضح رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید سال 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور انکا نکاح بادشاہی مسجد میں ہوا تھا ، کچھ عرصہ قبل عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم یہ دونوں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئیں۔

    بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، نواز شریف

  • ماروا حسین ڈراموں میں نظر کیوں نہیں آر ہیں ؟ انہوں نے وجہ بتا دی

    ماروا حسین ڈراموں میں نظر کیوں نہیں آر ہیں ؟ انہوں نے وجہ بتا دی

    اداکار ماورا حسین جو مسلسل ٹی وی سےغائب ہیں یہاں تک کہ وہ کسی فلم کا حصہ بھی نہیں‌بن رہی ہیں‌. حال ہی میں‌وہ اپنی بہن کی فلم ٹچ بٹن کے پریمئیر پر دکھائی دیں. وہ ریڈ کارپٹ پر آئیں اور اپنی بہن کی فلم کے لئے نیک تنمائوں‌کا اظہار کیا اور میڈیا سے زیادہ بات چیت کرتی ہوئی دکھائی نہیں دیں. ماورا حسین سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں‌پوچھا گیا کہ آپ ٹی وی سکرین پر کیوں نہیں‌نظر آرہیں تو انہوں نے کہا کہ میں پڑھائی کررہی ہوں اور میری پڑھائی مجھے بہت زیادہ مصروف رکھتی ہے جس کی وجہ سے میں‌چاہوں بھی تو میرے پاس وقت نہیں‌نکل

    سکتا کہ میں‌کوئی پراجیکٹ کروں . دوسرا یہ کہ جس طرح کی کہانیاں بن رہی ہیں یا جو کردار ہیروئینز کو آفر کئے جا رہے ہیں وہ اس طرح کے ہیں کہ جن پر میں‌خود یقین نہیں رکھتی ، اور اب میں‌ ویسے بھی زندگی میں‌بہت آگے بڑھ چکی ہوں اور تجربہ بھی حاصل کیا ہے تو میں وہ کام کیوں‌ کروں‌جس پر میں خود یقین نہیں‌رکھتی یا جس کو میں‌پسند نہیں‌کرتی. انہوں نے کہا کہ میں‌فی الوقت میں پڑھائی میں مصروف ہوں اسلئے بھی ڈراموں سے دور ہوں . یاد رہے کہ ماورا حسین نے فلموں اور ٹی وی دونوں جگہ کام کیا اور انڈیا میں بھی ایک فلم کی .

  • لاہور میں ٹچ بٹن کا پریمئیر ستاروں کی شرکت

    لاہور میں ٹچ بٹن کا پریمئیر ستاروں کی شرکت

    گزشتہ شب لاہور میں فلم ٹچ بٹن کا پریمئیر کیا گیا. پریمئیر میں‌فلمسٹار میرا ، لیلی ، زویا ناصر ، ناصر ادیب ، آمنہ الفت ، علی بٹ‌ ، فاطمہ علی ، بلال لاشاری ، مسعود بٹ ، قاسم یار ٹوانہ ، چندہ وسیم ، ایمان علی ، عروہ‌حسین ، سونیا حسین ، ماورا حسین ، سہیل احمد ، فرحان سعید ، سمیع خان و دیگر نے شرکت کی. دو گھنٹے کا ریڈ‌کارپٹ کیا گیا اس کے بعد فلم دکھائی گئی ، فلم بیک وقت پانچ ہالز میں دکھائی گئی . شائقین نے فلم کی بے حد تعریف کی . عروہ حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کافی نروس ہیں اور وہ عوام کی رائے کی منتظر ہیں. اسی طرح‌سے ایمان علی نے کہا

    کہ اچھی کہانی کی وجہ سے فلم سائن کی . فرحان سعید نے اس موقع پر کہا کہ یہ سال فلم انڈسٹری کے لئے کافی اچھا رہا امید ہے کہ ٹچ بٹن کے علاوہ جتنی بھی فلمیں‌سینما گھروں کی زنیت بنیں گی انکو کامیابی ملے گی. فلموں‌کی کامیابی سے ہی فلم انڈسٹری کا مستقبل جڑا ہے. یاد رہے کہ ٹچ بٹن فلم قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کی ہے پرڈیوسر عروہ حسین جبکہ لکھا فائزہ افتخار نے ہے . فرحان سعید ، ایمان علی ، سونیا حسین اور فیروز خان مرکزی کاسٹ‌میں شامل ہیں.

  • آج لاہور میں فلم ٹچ بٹن کا پریمئیر ہو گا

    آج لاہور میں فلم ٹچ بٹن کا پریمئیر ہو گا

    آج لاہور میں فلم ٹچ بٹن کا پریمئیر ہو نے جا رہا ہے. فلم 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے . فلم کی پرڈیوسر عروہ حسین ہیں جن کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے. فلم کی کاسٹ‌میں فرحان سعید ، ایمان علی ، فیروز خان اور سونیا حسین و دیگر شامل ہیں. ایمان علی اور فیروز خان مکمل طور پر فلم کی پرموشنز سے غائب رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ پریمئیر میں‌یہ دونوں شرکت کرتے ہیں یا نہیں . فلم کے پریمئیر کی مکمل تیاریاں کر لی گئیں ہیں. دو دن کے بعد لاہور میں ہی لکس سٹائل ایوارڈز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ان میں شریک ہونے کی غرض سے بہت ساری شوبز سلیبرٹیز لاہور میں ہی موجود ہیں اور ایوارڈز کے لئے اپنی اپنی پرفارمنس پر ریہرسلز کررہی ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ ٹچ بٹن کے

    پریمئیر میں کاسٹ کے علاوہ کون کون سی شخصیت شامل ہوتی ہے. فلم میں سہیل احمد نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں وہ بھی اس کی پرموشنز میں کہیں بھی نظر نہیں آئے تاہم عروہ اور فرحان کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں پہلے ہی زیر گردش ہیں. فلم ایک فیملی ڈرامہ ہے جس کو قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کو مختلف جگہوں پر شوٹ کیا گیا ہے . عروہ نے فلم میں اداکاری نہیں کی تاہم ان کا ایک آئٹم سانگ ضرور ہے .

  • عروہ حسین کو آج کے ڈرامے کی کہانیوں‌ پر کیوں ہے اعتراض ؟‌

    عروہ حسین کو آج کے ڈرامے کی کہانیوں‌ پر کیوں ہے اعتراض ؟‌

    اداکارہ عروہ حسین جن کی فلم ٹچ بٹن 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس حوالے سے وہ پرموشنزمیں مصروف ہیں ان کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ آج کل جو ڈرامے بن رہے ہیں ان کی کہانیاں ایسی ہیں کہ جن میں مار پیٹ اور عورت کو کمزور دکھایا جا رہا ہوتا ہے. میں اس لئے کم نظر آرہی ہوں کیونکہ جیسی کہانیاں بن رہی ہیں وہ میرے مزاج کی نہیں ہے اور جو الگ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ان کو بین کروا دیا جاتا ہے. میں ڈراموں سے بالکل دور نہیں ہوئی جیسے ہی مجھے اچھے کردار سکرپٹ ملیں گے میں ضرور

    کروں گی. عروہ حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب جیسے دکھایا جاتا ہے کہ ایک لڑکا لڑکی کو ہراساں کررہا ہے اور بعد میں اسی سے پیار ہوجاتا ہے تو بتائیے کہ اس طرح کی کہانیاں اور سیچوایشنز لڑکیاں دیکھیں گی تو وہ کیا اثر لیں گی ہمیں کہانیاں ایسی بنانی چاہیں جو نہ صرف سبق آموز ہوں بلکہ سوسائٹی میں ان سے سدھار آئے . یاد رہے کہ عروہ حسین کی بطور پرڈیوسر پہلی فلم ٹچ بٹن 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں فرحان سعید ، ایمان علی ، فیروز خان اور سونیا حیسن و دیگر شامل ہیں فلم کی ڈائریکشن قاسم علی مرید نے کی ہے.

  • عروہ اور فرحان سعید پیکجز مال پہنچ گئے

    عروہ اور فرحان سعید پیکجز مال پہنچ گئے

    فلم ٹچ بٹن جو کہ 25 نومبر کو سینما گھروں‌ کی زینت بننے جا رہی ہے. عروہ حسین اور فرحان سعید جم کر فلم کی پرموشن کررہے ہیں. دونوں‌ ہر جگہ پر جا کر مداحوں سے مل رہے ہیں اور اپنی فلم کی پرموشن کررہے ہٰیں. حال ہی میں دونوں لاہور کے پیکجز مال پہنچے اور وہاں وہ لوگوں سے ملتے رہے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے. فلم ٹچ بٹن میں ہیوی کاسٹ ہے جس میں ایمان علی اور فیرو زخان و دیگر کے نام قابل زکر ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم کی پرموشن میں‌نظر نہیں آرہا . سونیا حسین بھی پرموشنز کا حصہ کم ہی بن رہی ہیں. یاد رہے کہ یہ

    ابھی تک کی واحد فلم ہے جس میں شامل ہر آرٹسٹ اس وقت کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھرا ہوا ہے. فلم کی پرموشن میں وہ بات نظر نہیں آرہی جو ہونی چاہیے. تاہم عروہ اور فرحان کافی پر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے فلم میں‌ہر وہ مصالحہ رکھا ہے جس سے آڈینز محظوظ ہو گی یہ ایک مکمل فیملی فلم ہے. عروہ کہتی ہیں کہ مولا جٹ نے بہت اچھا بزنس کیا اچھی بات ہے لیکن مجھے اس حوالے سے کسی قسم کا پریشر نہیں ہے. مجھے بہت امید ہے ہماری فلم بھی شائقین ضرور پسند کریں گے .

  • ٹچ بٹن پریس کانفرنس : عروہ حسین اور فرحان ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظرآئے

    ٹچ بٹن پریس کانفرنس : عروہ حسین اور فرحان ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظرآئے

    لاہور میں ٹچ بٹن کی پریس کانفرنس میں عروہ حسین اور فرحان سعید نے ایک ساتھ شرکت کی . دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی کمفرٹیبل دکھائی دے رہے تھے. فلم ٹچ بٹن کی ریلیز کا جب اعلان کیا گیا تو کہا یہ جا رہا تھا کہ عروہ اور فرحان کی ایک دوسرے کے ساتھ علیحدگی کی وجہ سے شاید یہ دونوں فلم کی پرموشن میں ایک ساتھ دکھائی نہ دیں . لیکن یہ ساری خبریں اب دم توڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ دونوں ہر جگہ ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں. لاہور میں بھی دونوں ایک ساتھ ہی پریس کانفرنس میں آئے صحافیوں‌ کو انٹرویو دیتے ہوئے دکھائی دئیے. جب فرحان

    سے کسی صحافی نے سوال کیا کہ یہ جوڑی اب بھی ٹچ ہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا ہی ہے. بلکہ جب عروہ حسین سے پریس نے پوچھا کہ آپ نے سونیا حسین کے پیسے دے دئیے ہیں تو عروہ سے پہلے فرحان بولے کہ یار ایسی کوئی بات نہیں ہے اور ویسے بھی فلم کے حوالے سے سوال کیے جانے چاہیں. فرحان سعید نے عروہ حسین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں. یاد رہے کہ ٹچ بٹن 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس فلم کے ساتھ شان شاہد کی ضرار بھی ریلیز ہو رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ دونوں‌ فلمیں باکس آفس پر کیسا بزنس کرتی ہیں.

  • لاہور میں ٹچ بٹن کی پریس کانفرنس

    لاہور میں ٹچ بٹن کی پریس کانفرنس

    لاہور میں آج فلم ٹچ بٹن کی پریس کانفرنس ہوئی ، پریس کانفرنس میں فرحان سعید ، عروہ حیسن ، قاسم علی مرید نے شرکت کی . جبکہ فیروز خان اور ایمان علی پریس کانفرنس میں دکھائی نہیں دئیے جبکہ سونیا حسین زرا تاخیر سے پہنچیں. کاسٹ نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ اس کی کہانی کافی الگ ہے اور اس میں ہر وہ چیز ہے جو آڈینز دیکھنا چاہتی ہے. عروہ حسین نے کہا کہ بطور پرڈیوسر میری پہلی فلم ہے میں نے اس میں جی جان لگا کر محنت کی ہے اور میں نے کیا میری ٹیم سے جڑے ہر ممبر نے جم کر محنت کی ہے . ڈائریکٹر قاسم علی مرید نے کہا کہ ہم نے

    محنت کرکے اب فلم آپ کے حوالے کر دی ہے اب آپ لوگ دیکھ کر بتائیں گے کہ ہم نے کیسا کام کیا ہے. پریس کانفرنس میں عروہ حسین سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے سونیا حسین کو پیسے دے دئیے ہیں تو انہوں نے کہا کہ معاملات حل ہو چکے ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے. دوسری طرف فرحان سعید کا کہنا تھا کہ یہ وقت سینما کے لئے بہت اچھا ہے. انہوں نے کہا کہ مولا جٹ کی کامیابی نے دوسروں کے لئے بھی راستے کھولے ہیں کم از کم اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان میں فلمیں نہیں بنتیں.

  • سونیا حسین ٹچ بٹن کی پروموشن میں پہنچ گئیں

    سونیا حسین ٹچ بٹن کی پروموشن میں پہنچ گئیں

    اداکارہ سونیا حسین جنہوں نے فلم” ٹچ بٹن” میں مزکزی کردار ادا کیا ہے ، ان کا فلم کی پرڈیوسر عروہ حسین کے ساتھ پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا. سونیا حسین نے دو ہفتے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اس فلم کی پرموشن کا حصہ نہیں بنیں گی کیونکہ پرڈیوسر نے انہیں ان کے کام کا معاوضہ تاحال نہیں دیا ہے. انہوں نے اس اعلان کے ساتھ یہ بھی بتایا تھا کہ عروہ حسین کو میں نے اس معاملے میں قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا ہے.عروہ حسین نے اس قانونی نوٹس کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا تھا. لیکن بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ سونیا کے وکیل کی عروہ حسین کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے بہت جلد معاملات طے پا جائیں گے. لگتا ہے اب ان کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں کیونکہ سونیا حسین

    گزشتہ روز رکراچی میں ہونے والی فلم کی کی پرموشن میں سونیا حیسن نظر آئیں . سونیا حسین نے کل کی پرموشن میں جم کر حصہ لیا ان کے ساتھ فرحان سعید بھی موجود تھے لیکن سونیا حسین اس پرموشن کاحصہ نہیں تھیں. واضح رہے کہ فلم ٹچ بٹن جو کہ عروہ حسین کی بطور پرڈیوسر پہلی فلم ہے 25 نومبر کو یلیز ہونے جا رہی ہے، فلم میں ایمان علی کے علاوہ فیروز خان بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں .

  • جس کا ڈر تھا وہی ہوا ، سونیا حسین ٹچ بٹن کی پرموشنز کا حصہ نہیں بنیں گی

    جس کا ڈر تھا وہی ہوا ، سونیا حسین ٹچ بٹن کی پرموشنز کا حصہ نہیں بنیں گی

    فلم ٹچ بٹن کی ریلیز کا جب سے اعلان ہوا ہے دیکھا جا رہا ہے کہ ہر جگہ پرموشن میں صرف فرحان سعید ، عروہ حسین اور ایمان علی دکھائی دے رہے ہیں. سونیا حسین کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ چونکہ کینڈا میں‌ ہیں اس لئے فلم کی پرموشن میں شامل نہیں ہیں جیسے ہی کینڈا سے واپسی کریں گی وہ پرموشنز کا حصہ بنیں گی. لیکن اردگرد کے لوگ کہہ رہے تھے کہ عروہ حسین جو کہ فلم ٹچ بٹن کی پرڈیوسر ہیں انہوں نے سونیا حسین کا طے شدہ معاوضہ نہیں دیا اسلئے وہ فلم کی پرموشنز میں نہیں ہیں. اور یہ بات یا خدشہ سچ نکلا ہے کیونکہ سونیا حسین نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ فلم ٹچ بٹن کی پرموشن کا حصہ نہیں بنیں گی. انہوں نے کہا ہےکہ میرے معاوضے کے معاملات عروہ کے ساتھ طے پا رہے ہیں لیکن میرے وکیل کے

    زریعے . جہاں تک فلم کی پرموشنز کی بات ہے تو میں نہ ہی فلم کی پرموشن کا حصہ بنوں گی اور نہ ہی میں اس میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں .یوں سونیا حسین جو کہ فلم کی ہیروئین ہیں انہوں‌نے فلم سے علیحدگی اختیار کر لی ہے. فیروز خان گھریلو تشدد والے کیس میں سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ فلم باکس آفس پر کیا رنگ جماتی ہے.