Baaghi TV

Tag: عشق لا

  • اذان سمیع خان کی اپنے ہی سانگ اک لمحہ پر پرفارمنس،  سماں باندھ دیا

    اذان سمیع خان کی اپنے ہی سانگ اک لمحہ پر پرفارمنس، سماں باندھ دیا

    زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان کا بیٹا عدنان سمیع خان جنہوں نے ڈرامہ سیریل ”عشق لا” سے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا، ان کی اداکاری کو جہاں سراہا گیا وہاں اس پر سوالات بھی اٹھائے گئے. لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گائیگی اذان سمیع خان کی پہلی چوائس اور ترجیح ہے. حال ہی میں کینڈا میں ہم ایوارڈز کا انعقاد ہوا اس میں گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے ہی گیت اک لمحہ پر پرفارمنس دی ، اذان سمیع خان کے اس گانے پر وہاں ایک سماں بندھ گیا. اک لمحہ گیت لوگوں میں خاصا مقبول ہے اور یوٹیوب پر ابھی تک اس گیت کو چالیس ملین ویوز مل چکے ہیں. اذان سمیع

    خان نے بہترین انداز میں نہ صرف اس گیت کو گایا ہے بلکہ اس پر ہم ایوارڈز میں پرفارمنس بھی دی ہے. یاد رہے کہ اک لمحہ اذان سمیع خان کی پہلی سولو البم ” میں تیرا” کا ہے اس گانے کی وڈیو میں اذان سمیع خان کے ساتھ اداکارہ مایا علی دکھائی دیں، اس گانے کی وڈیو میں نصف صدی پرانے کراچی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔اذان سمیع خان ڈرامہ سیریل عشق لاء کے بعد ابھی تک اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نےابھی تک اپنے کسی نئے اداکاری کے پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے.

  • معروف ڈائریکٹر امین اقبال کے بیٹے پر نامعلوم افراد کا حملہ

    معروف ڈائریکٹر امین اقبال کے بیٹے پر نامعلوم افراد کا حملہ

    عشق لا اور فلم رہبرا جیسے پراجیکٹس کے ڈائریکٹر امین اقبال نے گزشتہ رات فیس بک پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی جس میں کچھ یوں لکھا’
    ”میرے بیٹے سالار کو کچھ لڑکوں سر پر بوتل ماری۔اور جسم پر ڈنڈے برسائے۔میں نے سات بج کر پانچ منٹ پر پولیس ھیلپ لائن پر مدد مانگی اور میڈیکل ایڈ مانگی۔1122 سے پندرہ منٹ میں لوگ پہنچے اور انہوں نے کہا کہ اگر پولیس رپورٹ کروانی ھے تو کچھ انتظار کریں پولیس آئیے گی تو ھسپتال جانا ھو گا۔آدھ گھنٹے بعد وہ بھی چلے گئیے میں دوبارہ ھیلپ لائین کال کی۔لیکن ابھی تک جب کہ ایک گھنٹہ پنتالیس منٹ ھو چکے کوئی نہیں پہنچا۔ ”
    کچھ ہی دیر کے بعد انہوں نے ایک دوسری پوسٹ لگائی جس میں کچھ یوں لکھا

    ”میں نے اپنی زندگی میں پولیس کے ڈنڈے اور فوجیوں کے بوٹ کھائے۔لیکن آج تک نا کبھی میرا چالان ھوا اور نا مجھ پر کوئی مقدمہ بنا ۔اور نا ھی مایوس ھوا۔کیونکہ لڑنا جانتا تھا۔اور جانتا تھا اس ملک کی زمین کو میرے آباؤ اجداد کی لاشوں کی کھاد سے سینچا گیا ھے اس لئیے یہ زرخیز ھے۔آج تک کبھی اپنی کامیابی کے نشے میں یہ بھی کسی کو نہیں کہا کہ تم جانتے ھو میں کون ھوں۔اپنے طاقتور دوستوں کی دھونس بھی کبھی نہیں دی نا ان سے کبھی اس سسٹم کے کان مروڑنے کے لئیے مددمانگی۔لیکن آج اپنے بیٹے کے لئے جب سسٹم کی طرف دیکھا تو مایوس ھوا۔بہت مایوس ھوں۔ اپنی مایوسی میں تقسیم نہیں کرنا چاھتا تھا۔کیوں آپ لوگ تو پہلے سے مایوس ھو۔ پر
    بس اب سب ٹھیک ھے یہ چوٹیں مہروز کو نہیں میرے دوسرے بیٹے سالار کو لگی ھیں۔اب وہ خیریت سے ھے ۔آپ سب کی دعاؤں اور مدد کے لئیے فون کالز کا شکریہ۔”
    تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ امین اقبال کے بیٹے کو کس نے مارا کیوں مارا کیا ہوا۔

  • ڈرامہ سیریل عشق لا کی آخری قسط دو جون کو نشر ہو گی

    ڈرامہ سیریل عشق لا کی آخری قسط دو جون کو نشر ہو گی

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والا ڈرامہ سیریل ’’عشق لا‘‘ کی آخری قسط دو جون کو نشر کی جائیگی۔ شائقین میں مقبول اس ڈرامے” عشق لا” میں زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع خان نے سجل علی اور یمنہ زیدی کے مقابلے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔کہانی کی بنت کافی اچھی ہے اور ڈائریکٹر امین اقبال نے تمام اداکاروں سے بہترین انداز میں کام لیاہے ۔یمنہ زیدی اور سجل علی ایسی ادکاارائیں ہیں جو کسی بھی کردار میں ڈوب جاتی ہیں سجل علی کا کردار یمنہ زیدی کی نسبت مختصر ضرور تھا لیکن کافی پر اثر تھا دیکھنے والوں کو یاد رہ گیا۔ صحافی کا کردار کرنے والی شنایا یعنی سجل علی کی جب موت دکھائی گئی تو ان کے پرستار کافی افسردہ ہو گئے تھے۔

    ہر نئی قسط پرانی سے کہیں زیادہ دلچپسپ رہی. جہاں تک اذان سمیع خان کی بات ہے تو اذان سمیع خان کی اداکاری پر بہت سارے سوالات بھی اٹھے کہا گیا کہ انکی اداکاری میں وہ بات نہیں کہ جو ہیرو کے کردار کو سنبھال سکے لیکن امین اقبال کا کہنا ہے کہ اذان سمیع خان نہایت ہی پروفیشنل اداکار ہیں اورانہوں نے بہت اچھے سے اداکاری کی انہیں جیسے بتایا گیا انہوں نے ویسا ہی کام کیا اتاہم جن کو تنیقد کرنی ہوتی ہے وہ کرتے ہیں ان کا یہی کام ہے۔ امین اقبال مزید کہتے ہیں‌ کہ اذان میں زیبا بختیار اور عدانان سمیع خان کا بیٹا ہونے کا رتی برابر بھی غرور نہیں ہے.واضح رہے کہ عشق لا اسلام آباد میں شوٹ ہوا اور اس کا ٹائٹل سانگ بھی کافی پسند کیا گیا ۔ڈرامہ قیصرہ حیات نے لکھا ہے۔