Baaghi TV

Tag: عطاء اللہ تارڑ

  • سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقا بل برداشت ہے، عطا تارڑ

    سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقا بل برداشت ہے، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا کلیدی کردار سامنے آ رہا ہے اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا لوہا منوایا، جبکہ ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کی سفارتی کوششوں سے پریشان ہے،پاکستان دنیا میں موثر اور بھرپور آواز بن کر سامنے آیا ہے اور جنیوا اجلاس میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں، تنقید سب کا حق ہے لیکن ملک کا وقار داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا، قومی مفاد سب سے مقدم ہے اور کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی،ہم سب مملکت پاکستان کے مرہون منت ہیں، سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقا بل برداشت ہے،معرکہ حق کی فتح نے پاکستان کا مقام بڑھایا، موجودہ صورتحال میں ملک کے خلاف پروپیگنڈا قابل قبول نہیں، شخصیت اور انا پرستی ملک کیلئے نقصان دہ ہے اور ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

  • تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے،عطاء اللہ تارڑ

    تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے،عطاء اللہ تارڑ

    لاہور: وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا-

    باغی ٹی وی : حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حما یت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے، عوام جا نتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط لکھے گئے، مشکل وقت میں وزیراعظم شہبازشریف نے سیاست نہیں ریا ست کانعرہ لگایا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، پاکستان سے ہی ہمارا وجود اورعہدے ہیں، قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملکی خدمت کا بیڑا اٹھایا، شبانہ روز محنت سے مسائل کو حل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔

    ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنیوالی جماعت آج خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے،مریم اورنگزیب

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کاوعدہ پوراکردکھایا، گھریلوصارفین کیلئے بجلی 7روپے41 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے سخت محنت کی بدولت کامیابی ملی، عوام کو ریلیف کیلئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کررہے ہیں، عا لمی سطح پر پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کااعتراف ہورہاہے، بجلی سستی، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر، اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے، تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے۔

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیزمعاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا، صنعتی صارفین کیلئے بھی 7روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ہوئی ہے، سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگارکے مواقع پیداہوں گے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 12 فیصد پر آگیا ہے، آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے مل کرآگے بڑھتے رہیں گے۔

    یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

  • 190 ملین پاؤ نڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے،عطاءاللہ تارڑ

    190 ملین پاؤ نڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے،عطاءاللہ تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤ نڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، یہ پیسہ حکومت پاکستان کا تھا-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ایک اعلیٰ سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایاپیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا،بند لفافہ کابینہ میں لایا گیاسمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، میاں بیوی دونوں نے ٹرسٹ بنایا، کروڑوں روپے لئے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، 190 ملین پاؤ نڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، یہ پیسہ حکومت پاکستان کا تھا۔

    سیف علی خان کی خاندانی جائیداد پر حکومت کے قبضے کا امکان

    ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو قانون کے مطابق چلتا ہے، نیب نے تمام ثبوتوں کے ساتھ ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے، نیب کی پریس ریلیز جاری ہونے کے باوجود دبئی میں پراجیکٹس بنائے جا رہے ہیں دھوکا دہی اور فراڈ کو نیب نے کل واضح کیا، دبئی والے پراجیکٹ میں جو پیسہ انویسٹ کریں گے وہ منی لانڈرنگ کا کہلائے گا،190 ملین پاونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں۔

    حکومت کا پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم کا فیصلہ،’سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ کی نئی تعریف شامل

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالت کے سامنے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا رہا ہے، اس کیس میں تمام قانونی لوازمات شامل ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کریں، کرپشن کا جواب دیں، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی بڑا شوروغل کیا ہے۔

    حکومت سوشل میڈیا اور فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کر رہی ہے،وزیر قانون

  • عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

    عطاء اللہ تارڑ نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کردیا-

    باغی ٹی وی:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونوا میں 10 ماہ میں انتہا کی کرپشن میں دیکھنے میں آئی ہے،خیبرپختونخوا میں 152 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جس میں 13.2 کروڑ روپے کی فراڈ ادائیگیاں شامل ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی پی آر اور محکمہ اطلاعات میں فرضی کمپنیاں بناکر پیسہ سوشل میڈیا رضاکاروں کو دیا جاتا ہے، یہ کمپنیاں وجود نہیں رکھتیں صرف کاغذوں میں موجود ہیں ان کا دفتر بھی کوئی نہیں ہے، مگر اشتہارات کی مد میں انہیں روپے دیئے جارہے ہیں جو آگے جاکر سوشل میڈیا ٹرولنگ اور ریاست مخالف عناصر کی مہم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    کُرم:گرینڈ قبائلی جرگہ دو روز کیلئے ملتوی،معاہدے کےاہم نکات سامنے آ گئے

    انہوں نے کہا کہ 84 ارب روپے کے متفرق اخراجات کیے گئے یعنی پیسے صحت کے لیے مختص کیے گئے مگر ان کا استعمال دھرنے کے دوران وفاق پر چڑھائی کے لیے پٹرول کی مد میں کیا گیا، کئی ایسی مدعات میں رقوم خرچ کی گئیں جو وجود ہی نہیں رکھتیں کیا وجہ ہے کہ پنجاب کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ بن گیا مگر پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال آج بھی مخدوش حالت میں ہے؟ کیونکہ اگر لیڈی ریڈ نگ کی اپ گریڈنگ کے لیے 40 کروڑ روپے آتا ہے تو وہ اسی سوشل سیکٹر میں کسی دورے محکمے کو منتقل کردیا جاتا ہے۔

    باباوانگا کے ’اے آئی ورژن‘کی 2025 کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

    وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کے فروغ کےسوا کچھ نہیں کیا، میٹروبس کو جنگلہ بس کہنے والوں نے پشاور میں بی آر ٹی بنائی، خیبرپختونخوا میں مالیاتی بدعنوانیوں میں اضافہ ہوا،خیبرپختونخوا میں 51 کروڑ روپےکی مشکوک ادائیگی کی جارہی ہے،خیبر پختونخوا حکومت کے قرض کا بوجھ 725 ارب روپے ہے۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی اعتراف کیا معیشت ٹھیک ہورہی ہے، ہمیں نصیحتیں کرنے والوں کی اپنی کارکردگی صفر ہے، عوام کے لیے کام کریں سیاسی شعبدہ بازی چھوڑ دیں، خیبرپختونخوا کی امن وامان سمیت دیگر شعبوں میں مدد کے لیے تیار ہیں مذاکرات کامقصد کسی کو این آر او دینا نہیں۔

    ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئےضروری ہے،بلاول

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جامعات کو اپنے ماتحت کرنا چاہتی ہے، خیبرپختونخوا کی جامعات میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، خیبرپختونخوامیں پولیس ریفارمز ہوتے تو امن وامان کی صورتحال ابتر کیوں ہوئی، آپ طالبان کو واپس لے کر آئے کیونکہ آپ کی دوستی تھی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1122 پرویزالہیٰ کا اچھا منصوبہ تھا، شہباز شریف نے اس کا دائرہ بڑھایا، باتیں اور لشکر کشی کرنے سےعوام کا پیٹ نہیں بھرتا، کُرم میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر دل دکھ رہا ہے، جب کرم کو آپ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، آپ اسلام آباد میں تھے، آپ پہلے اپنا گھر ٹھیک کر لیتے پھر ہم پر حملہ کرلیتے، آپ کُرم کے لوگوں پر توجہ تو دیتے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس