Baaghi TV

Tag: عطاء تارڑ

  • لاڈلے کیلئے 90 دن ریمانڈ والی شق کو کیوں نہیں چھیڑا گیا. عطاء تارڑ

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لاڈلے کیلئے 90 دن ریمانڈ والی شق کو نہیں چھیڑا گیا، 16 ستمبر کو یوم نجات منانا چاہیے کیونکہ پاکستان کے مسائل کا حل عدل و انصاف میں مخفی ہے جبکہ لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی بل کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے میں 90 دن کی ریمانڈ والی شق کو نہیں چھیڑا گیا، کیونکہ پتہ تھا کہ لاڈلے کے کیسز زیر التوا ہیں۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر چاہتے تو ایک قدم آگے چلے جاتے، پچھلی ترامیم میں گرفتاری کے بعد ریمانڈ کا دورانیہ 14 سے 30 دن کیا گیا تھا۔ جو اصل قانون کے مطابق گرفتاری کے بعد 90 دن ہے۔ ہماری پارٹی کے لوگوں جو کیسز بھگتے ہیں، وہ 88 دن بھی جسمانی ریمانڈ کیلئے نیب کی تحویل میں رہے، لیگی رہنما نے مزید کہا کہ رول آف لاء کی بجائے مدد ان لاء کے رول کو ترجیح دی گئی، جس طرح 6 ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے، اسی طرح 16 ستمبر کو یوم نجات منانا چاہیے، کیونکہ پاکستان کے مسائل کےحل عدل وانصاف میں مخفی ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ آج 16 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نیب ترمیمی بل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر آخری سماعت کی اور مدت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں، نیب ترمیمی بل کے خلاف درخواست پر 58 صفحات پر مشتمل فیصلہ بھی جاری کردیا گیاہ ے، جس میں اکثریتی فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا، جب کہ جسٹس منصور علی شاہ نے 2 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ لکھا جو تحریری فیصلے میں شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    تحریری فیصلے میں نیب سیکشن 3 اور سیکشن 4 سے متعلق ترامیم کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، فیصلے میں کرپشن اور بے ایمانی کی تعریف کے حوالے سے کی گئی ترمیم بھی کالعدم قرار دے دی گئی، جب کہ سروس آف پاکستان کے خلاف دائر ریفرنسز کیلئے سیکشن 9 اے فائیو میں کی گئی ترمیم برقرار رہے گی۔

  • پی ٹی آئی کےخلاف کوئی جعلی کیس نہیں بنایا گیا.عطاء تارڑ

    پی ٹی آئی کےخلاف کوئی جعلی کیس نہیں بنایا گیا.عطاء تارڑ

    مسلم لیگ ( نواز) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایمان مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان پر سائفر، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کا ایک مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، مقدمات الگ الگ ہی ہوسکتے ہیں جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے سائفر کیس میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ کیا قتل کے مجرم کو گرفتار نہ کیا جائے، ایک کیس میں ملزم گرفتار ہو تو دوسرے میں کیوں نہیں ہوسکتا۔

    جبکہ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 10 قتل کے واقعات کے 10 مختلف مقدمات درج ہوں گے، سائفر، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کا ایک مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے میں سائفر لہرایا، انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات خراب کئے، عمران خان کا 16 اگست کو 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا۔

    علاوہ ازیں عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف کوئی جعلی کیس نہیں بنایا گیا حالانکہ انھوں نے رانا ثنا پر منشیات کا جھوٹا کیس بنایا تھا جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان لوگوں کو ایمانداری کے لیکچر دیا کرتے تھے، ان کی اپنی توشہ خانہ کی چوری پکڑی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    تاہم خیال رہے کہ شیریں مزاری کی صاحبزادی سے متعلق عطا تارڑ نے کہا کہ ”ایمان مزاری اداروں کےخلاف نعرے لگاتی ہیں، ایمان مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، انھیں جلسوں کیلئے فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے“۔

  • عطاء تارڑ، وزیراعظم کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان لے کر جنوبی پنجاب روانہ

    عطاء تارڑ، وزیراعظم کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان لے کر جنوبی پنجاب روانہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان لے کر جنوبی پنجاب روانہ ہو گئے.امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر ضروریات زندگی کا سامان موجود ہے.

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نےکہا کہ اللہ پاک کی مدد سے جب تک آخری متاثر شخص اپنے گھر میں آرام و سکون سے نہیں جائیگا تب تک چین سے نہیں سوئیں گے،وزیراعظم شہباز شریف اوران کی ٹیم ساری ٹیم دن رات متاثرین کےریلیف کیلئے کوشاں ہے،ہمیں باتیں نہیں کام کرنا آتا ہے،اوراللہ کے فضل سے کررہے ہیں.

    قبل ازیں اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں 2 اضلاع مکمل تباہ ہوئے ہیں ،اس سیلاب کے ذریعے زرخیز مٹی نہیں بلکہ ریت آئی ہے ،2 اضلاع میں کم از کم 2 لاکھ گھر مکمل ختم ہو گئے ہیں ،ان اضلاع میں دیہاڑی باز لوگ بھی پہنچ گئے ہیں جن کی وجہ سے اصل حقداروں تک امداد نہیں پہنچ پا رہی

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں پھنسے عوام تک کشتیوں کے ذریعے پہنچا جا سکتا تھا لیکن حکومت پنجاب کو کوئی ہوش ہی نہیں ،سیلاب سے پہلے ہی عوام کو خوراک کی قلت کا سامنا تھا ،آج سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں پر حملے کئے جا رہے ہیں ،آج زمیندار میں کھاد کی بوری خریدنے کی سکت نہیں ہے

    اویس لغاری نے کہا کہ بنکوں کے پاس عوام کو دینے کے لئے قرضے ہی نہیں ہیں ،دیہات میں قرضے دینے کا بنکوں کا رواج ختم ہو چکا ہے ،آئی ایم ایف کے پروگرام کو فیل کروانے کے لئے وار کئے گئے ،اگر وہ وار کامیاب ہو جاتا تو ہم عالمی طور پر ڈیفالٹر ہو جاتے ،آج وقت ہے کہ ہر سیاسی جماعت، ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا معاشی استحکام کے لئے مل کر بیٹھے

    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آج کسان کو پیسہ دینے کی ضرورت ہے ،آج بیرونی ممالک سے قرضے ری شیڈول کروانے کی ضرورت ہے ،سندھ کے سٹوروں سے گندم ختم ہو چکی ہے ،اب گندم بیرون ممالک سے امپورٹ کرنا پڑے گی ،ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو سکتا ہے کہ لوگ بھوک سے مر سکتے ہیں ،زرعی اصلاحات کے لئے یکجہتی کیسے ہو، اس پر غور کی ضرورت ہے ،ہر علاقے میں پانی جمع کرنے اور دریاوں اور پانی کا بہاو بہتر کرنے کی ضرورت ہے

  • انتہائی اہم معاملہ ہے جو فل کورٹ کےبغیر حل نہیں ہوسکتا،عطاتارڑ

    انتہائی اہم معاملہ ہے جو فل کورٹ کےبغیر حل نہیں ہوسکتا،عطاتارڑ

    پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے،عمرا ن خان کی طرح چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی سربراہ کے طورپر جب ہدایات جاری کیں تومعیار بدل گیا ہے، یہ انتہائی اہم معاملہ ہے جو فل کورٹ کےبغیر حل نہیں ہوسکتا ، آئینی ماہرین کابھی خیال ہے کہ اس معاملے کی فل کورٹ سماعت سے مزید بہتری آئے گی ۔

    مسلم لیگ نواز الیکشن سے بھاگ رہی ہے. شیخ رشید

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں عمران خان نے اپنے ارکان کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا کہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہدایات عمران خان نے پارٹی سربراہ کےطور پر جاری کی تھیں مگر جب ایسی ہی ہدایات مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چوہدری شجاعت نےجاری کیں تو معیار بدل گیا۔ انہوں نےکہا کہ رن آف الیکشن 186ووٹ حاصل نہ کرنے پر کرایا جاتاہے۔

     

    اگر کوئی ٹھوس وجہ ہو تو مجھ سمیت کوئی بھی جج اپنا فیصلہ تبدیل کرسکتا ہے، چیف جسٹس

     

    انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کےخط پر اعتراض کیا جاتاہے مگرعمران خان کا خط معتبر سمجھا جاتاہے یہی وجہ ہے کہ لوگ انصاف کے دوہرے معیار پرسوال اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بارایسوسی ایشن کےسابق صدور نے بھی سوال اٹھایا کہ دوہرا معیار کیوں ہے؟۔ ترامیم میں درج ہے کہ پارٹی سربراہ ہی ہدایات جاری کرسکتاہے۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کےمعاملے پر پارٹی سربراہ کےکردارپر روشنی ڈالی گئی تھی۔

     

    فل کورٹ نہ بنایا گیا تو فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،حکمران اتحاد

     

    انہوں نے کہاکہ پارٹی سربراہ کی ہدایات اگر مقدم نہیں ہیں تو کیا ضمنی الیکشن کالعدم قراردیا جائےگا؟۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں چیئرمین سینیٹ کےالیکشن کے موقع پر بھی 7ووٹ مسترد کیے گئے اور کہاگیا کہ پریذائیڈنگ افسر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے جو فل کورٹ کےبغیر حل نہیں ہوسکتا ۔ عطاتارڑ نے کہاکہ عمران خان محاذآرائی اور گالم گلوچ کی سیاست کرتاہے،ہم عوام کی حالت بہتر کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ آئینی ماہرین کا کہنا ہے فل کورٹ سے معاملے میں مزید بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فرح گوگی بہت سے مقدمات میں مطلوب ہے،اسے واپس لے آئیں تو پتہ چل جائےگا کہ عمران خان نے کتنی کرپشن کی ہے۔

  • ارکان خریدنے کا الزام،عطا اللّٰہ تارڑکا فواد چوہدری سمیت 3 پی ٹی آئی ارکان کو قانونی نوٹس

    ارکان خریدنے کا الزام،عطا اللّٰہ تارڑکا فواد چوہدری سمیت 3 پی ٹی آئی ارکان کو قانونی نوٹس

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کے وکیل نے پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی طرف سے ہارس ٹریڈنگ اور وزیر اعلی کے انتخاب میں ووٹ خریدنے کے غلط الزامات پر ہتک عزت کا نوٹس جاری کر دیا. ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اظہر اقبال کے ذریعے لیگل نوٹس ڈی فیمیشن آرڈیننس 2002ء کی زیر دفعہ 8 کے تحت بھجوائے گئے.

    عطا اللہ تارڑ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایم پی ایز شہاب الدین محمد عامر عنایت اور غضنفر عباس نے وزیر اعلی کے ووٹ کے بدلے پیسوں کی آفر کے غلط الزامات پر مبنی بیان حلفی دیئے۔ فواد چوہدری نے کل پریس کانفرنس میں تین ایم پی ایز کی طرف سے بیان حلفی پریس کانفرنس میں پڑھے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ میرے موکل عطا اللہ تارڑ پر شرمناک اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ۔اس حرکت کے ذریعے میرے موکل کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی گئی۔

    وکیل عطا اللہ تارڑنے کہا کہ بیان حلفی میں لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن ہیں ۔ میرے موکل کی طرف سے کسی کو کوئی کال نہیں کی گئی نہ ہی کسی کے ذریعے بات کی گئی ۔میرے موکل عطا اللہ تارڑ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیراعلی کے الیکشن کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے پرزور حامی ہیں. نوٹس میں 14 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ رکھا گیا ہے اور بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی.میرے موکل جھوٹے بیاں حلفی دینے پر قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہمارے ایم پی اے مسعود مجید کو مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچا دیا گیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان سے ہمارے ایم پی اے مسعود مجید 40 کروڑ روپے لے چکے ہیں اور ترکی پہنچ چکے ہیں، عطا تارڑ نے ہمارے ایم پی اے سے رابطہ کیا ہے۔

    جس کے جواب میں وزیر داخلہ پنجاب عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چوہدری مسعود کو ایک پیسہ بھی دیا ہو تو اللّٰہ مجھ پر عذاب نازل فرمائے، ہر روز لیڈر تبدیل کرنا اور اسے والد کہنا مناسب نہیں ہے۔وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری مسعود 3 اپریل کو مستعفی ہوچکے، جبکہ میں قرآن پر حلف دینے کو تیار ہوں کہ ہم نے چوہدری مسعود کو کوئی پیسہ نہیں دیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کبھی بھی کسی رکن کو خریدنے کی کوشش نہیں کی ، جھوٹا بیان حلفی پریس کانفرنس میں دکھایا گیا.

  • عطاءاللہ تارڑ نے  فرح  خان گوگی کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا

    عطاءاللہ تارڑ نے فرح خان گوگی کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے فرح خان گوگی کی طرف سے بھیجے گئے 6 ارب کے ہتک عزت کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا ، فرح خان نے الزام لگایا تھا کہ عطا اللہ تارڑ نے مختلف میڈیا ٹاکس اور پریس کانفرنسز میں مجھے فرح گوگی کے نام سے پکارا اور جان بوجھ کر میرے اوپر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ہتک عزت ہوی اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا.

    عطاء اللہ تارڑ کے وکیل نے کہا کہ فری خان پہلے بھی ہر جگہ فرح گوگی کے نام سے مشہور ہے ۔ فرح خان کا نام بطور فرح گوگی گوگل سرچ انجن میں موجود ہے ۔ فرح خان کی طرف سے میرے موکل عطا ءاللہ تارڑ پر جو لگائے گئے ہیں وہ الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں ۔ وکیل عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ فرح خان نے قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹے ہیں.

    اسلام آباد سمیت ملک بھر کی عدالتوں میں بیس لاکھ سے زائد مقدمات زیر التواء

    انہوں نے مزید کہا کہ فرح خان نے احسن جمیل گجر اور بشری بی بی کے ساتھ مل کر عمران خان کی سرپرستی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے، فرح خان کے خلاف وفاقی اور صوبائی اینٹی کرپشن ایجنسیز کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں۔فرح خان کرپشن تحقیقات اور سزا سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہو چکی ہے ۔

     

    توشہ خانے سے چوری تم کرو اور چور ہم،وزیراعلیٰ سندھ برس پڑے

     

    عطاء اللہ تارڑ کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق ریڈوارنٹ کے ذریعے فرح خان کوواپس لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فرح خان کو وطن واپس آ کر تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا، فرح خان کی وطن واپسی پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

    نیب نے بشریٰ بی بی کی دست راست فرح خان کو طلب کر لیا،اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج

  • اسد عمر نے پریس کانفرنس میں  اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا،عطاء اللہ تارڑ

    اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا،عطاء اللہ تارڑ

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں،

    انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں .

    پنجاب ضمنی انتخابات: پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا. الیکشن کمیشن

    عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا گراف دن بدن نیچے آ رہا ہے، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کمپین میں دن بدن تیزی آرہی ہے، اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام لگانا شروع کر دیے ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکے،یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے انہوں نے دھاندلی کے الزامات لگانے شروع کر دیے، الیکشن سے فرار اختیار کرنے کےلئے بہانے بنائے جارہے ہیں.

    عطا اللہ تارڑنے کہا کہ اس جماعت نے خود ڈسکہ اور وزیرآباد الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے اور الزامات دوسروں پر لگا رہے ہیں، یہ تو بیلٹ پیپر چھین کر بھاگنے والی جماعت ہے، آر ٹی ایس بٹھا کر خود حکومت بنانے والی جماعت کو دھاندلی کے الزامات زیب نہیں دیتے،اسد عمر کے الزامات ان کی شکست کا پیش خیمہ ہیں.

    قبل ازیں ی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پنجاب حکومت پر ضمنی انتخابات سے قبل دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر تنقید کی ہے کہ وہ خود کو بھی ایک انتخابی نشان الاٹ کردے۔ سابق وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں قبل از الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ: صوبے میں ضمنی انتخابات کی تیاری زوروں پر ہے اور واضح طور پر پی ٹی آئی کی برتری نظر آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ: ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ: الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال ہورہی ہے، ہمارے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ووٹ کے غیر قانونی طور پر اندراج جاری ہیں اور ہمارے نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے۔الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹوں کو آگے پیچھے نہیں کیا جاسکتا ۔ ضمنی انتخابات میں سب سے بڑا مسئلہ غیر قانونی ووٹوں کے اندراج کا ہے۔ بڑی تعداد میں غیر قانونی ووٹ درج کروائے گئے.

    ان کے مطابق: عدالت کا احترام صرف یہ نہیں کہ آئین کے اندر لکھا ہوا ہے تو احترام مل جاتا ہے۔ احترام عدالتوں کو تب ملتا ہے جب عوام کو نظر آتا ہے کہ انصاف ہوا ہے۔

  • ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی ،الیکشن کمیشن نے عطاءتارڑ کو طلب کر لیا

    ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی ،الیکشن کمیشن نے عطاءتارڑ کو طلب کر لیا

    رالیکشن کمیشن نے وزیر قانون پیجاب عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن کے ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت طلب کر لی.

    الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی طلبی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے ،مراسلے میں کہا گیا کہ کہ وزیر داخلہ پنجاب نے 27 اور 28 جون کو جھنگ کا دورہ کیا اور جھنگ میں منعقد پونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی پی 125 اور پی پی 127 کے حلقوں میں الیکشن کمین میں حصہ لیا.وزیر داخلہ نے ان حلقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا.

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی کئی ذرائع سے تحریرٰ اطلاعات ملی ہیں.مراسلے کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ کو خود یا اپنے وکیل کے ذریعے یکم جولائی 2022 کو دوپہر 2 بجے ڈ سٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جھنگ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

    مراسلے میں 15 جون کے ضمنی الیکشن کیلئے جاری کئے گئے ضابظہ اخلاق کو بھی دوبارہ دوہرایا گیا.اور بتا کیا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطاباق صدر ،وزیراعظم ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر وفاقی وزراء،وزراء مملکت،گورنرز، وزراء اعلی، وزیراعظم اور وزراء اعلی کے معاونین ، مشیران ،میئرز، چیئرمین، اور ناظم الیکشن کے دوران کمپین میں حصہ نہیں لے سکتے.

    مراسلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن برائے ضمنی الیکشن جھنگ محمد توصیف قادر کے دستخط سے جاری کیا گیا.