Baaghi TV

Tag: عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

  • سونو نگم کا پاکستان کے لیجنڈ گلوکارعطا اللہ  کو خراجِ تحسین

    سونو نگم کا پاکستان کے لیجنڈ گلوکارعطا اللہ کو خراجِ تحسین

    بالی ووڈ کے معروف گلوگار سونو نگم نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو دے دیا۔

    سونو نگم نے بھارتی صافی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ نہ صرف ایک عظیم گلوکار ہیں بلکہ ایک خوبصورت شخصیت بھی ہیں، میں نے اپنے کیریئر کی شروعات ان کے گانے "اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا” سے کی، جس نے مجھے بہت شہرت دی، یہ میری زندگی کا سب سے یادگار واقعہ ہے کہ جب میں صرف 19 سال کا تھا عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے انہیں ذاتی طور پر فون کر کے کہا تھا کہ مسٹر سونو، میں پاکستان سے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی بات کر رہا ہوں، آپ نے میرا گانا بہت اچھا گایا ہے۔

    سونو نگم نے کہا کہ میں ہر اس شخصیت کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا، عطا اللہ عیسیٰ نہ صرف ایک عظیم گلوکار ہیں بلکہ ایک خوبصورت شخصیت بھی ہیں، ان کا گانا اچھا صلہ دیا میری کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

    حکومت بلوچستان کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات

    کراچی:بارش کے دوران گرنے والا 150 سالہ قدیم برگد کا درخت بحال

  • آج والدین شوبز میں آنے کو سپورٹ کرتے ہیں ہمارے دور میں ایسا نہ تھا عطا اللہ عیسی خیلوی

    آج والدین شوبز میں آنے کو سپورٹ کرتے ہیں ہمارے دور میں ایسا نہ تھا عطا اللہ عیسی خیلوی

    فوک گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں وہ والد نہیں ہوں جو بچوں پر اپنی مرضی مسلط کرے. میرے بچے اپنی مرضی کے پروفیشن میں گئے ہیں اور کام کررہے ہیں میں ان کی خوشی میں خوش ہوں. جب ہمارا دور تھا تو اس وقت شوبز میں آنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا . اگر کوئی بچہ گانا گانے یا اداکاری کرنے کی خواہش کرتا تھا تو اس کو کٹھن مراحل سے گزرنا پڑتا تھا بلکہ خاندان ایسے بچے یا بچی کو چھوڑ‌دیا کرتے تھے جو اداکاری یا گلوکاری کے لئے گھر سے باہر نکلتے. عطا اللہ عیسی خیلوی نے کہاکہ میرے

    ساتھ بھی ایسا ہی ہوا مجھے گلوکاری کا شوق تھا لیکن میرے گھر والے اس شوق کے سخت مخالف تھے لیکن میں نے اپنے شوق کی تکمیل کا ٹھان رکھا تھا. میں کام کے لئے کئی سال دھکے کھاتا رہا مجھے کوئی سننے کو تیار نہیں ہوتا تھا. میں لاہور آکر کئی بار رات کو بھوکا سویا لیکن اللہ نے جب عزت مقام مرتبہ دیا تو پھر سب تکلیفیں بھول گئیں. اللہ بہت بے نیاز ہے محنت اور لگن ہو تو وہ راستے آسان بنا دیتا ہے یقینا کامیابی حاصل کرنا آسان بات نہیں ہوتی لیکن لگن اور مسلسل محنت انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے.

  • عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور ان کی ٹیم آسکر اور بافٹا ایوارڈ کے لئے نامزد

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور ان کی ٹیم آسکر اور بافٹا ایوارڈ کے لئے نامزد

    لاس اینجلس: پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی پاکستانی ویژول آرٹسٹ لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022 کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے۔

    باغی ٹی وی : جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’’نوٹائم ٹوڈائے‘‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’’بہترین اوریجنل سونگ‘‘، ’’بہترین سونگ‘‘ اور ’’بہترین ویژول ایفیکٹس‘‘ سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں فلم کی ویژول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔


    اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’’بہترین اسپیشل ویژول ایفیکٹس‘‘ کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔

    لاریب عطا نے ان کی ٹیم کی آسکر اور بافٹا ایوارڈ میں نامزدگیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا میں ان تمام پیغامات اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو مجھے آسکر اور بافٹا میں’’نوٹائم ٹوڈائے‘‘ کی نامزدگی کے لیے مل رہے ہیں ایک اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی والدہ اور بھائی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے آسکر اور بافٹا ایوارڈ کی تقریبات مارچ 2022 میں منعقد ہوں گی۔

    لاریب عطا کا تعلق پنجاب کے علاقے عیسیٰ خیل سے ہے اور وہ پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہیں۔ وہ دنیا کی نوجوان فی میل وی ایف ایکس (ویژول ایفیکٹس) آرٹسٹ میں سے ایک ہیں جو کہ ہالی ووڈ کے چند بڑے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں جن میں ’’گوڈزیلا‘‘، ’’ایکس مین‘‘ اور ’’مشن امپاسبل ؛ فال آؤٹ‘‘ شامل ہیں۔