Baaghi TV

Tag: عطا تارڑ ن

  • بھارتی میڈیا بھرپور طریقے سے فیک نیوز کا سہارا  لیتا ہے،عطا تارڑ

    بھارتی میڈیا بھرپور طریقے سے فیک نیوز کا سہارا لیتا ہے،عطا تارڑ

    اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جس طرح ہندوستان کو شکست ہوئی اسی طرح بلوچستان میں بھارت کی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی اور بلوچستان میں امن واپس لوٹے گا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت فرسٹریشن کا شکار ہے، اسے جنگ میں اور بیانیے دونوں میں شکست ہوگئی، فیلڈ مارشل نے انہیں جو مار کھلائی ہے اور جو انہیں بری شکست ہوئی ہے تو ان کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں، ان کے اپنے لوگ ان سے سوال کررہے ہیں اور وہ اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کو اپنی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز بنایا ہوا ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اس کا ثبوت ہے، اسی طرح بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان موجود ہے، کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس آفیسر ہے جو خود کو کاروباری شخص ظاہر کرکے پاکستان میں دہشت گردی کرارہا تھا، کلبھوشن اسی خارجہ پالیسی کے تحت یہاں دہشت گردی کررہا تھا، ان کے وزرا اور مودی ہمیشہ اپنی تقاریر میں ہمیشہ بلوچستان کا ذکر کرتے ہیں کیوں کہ ان کے ہینڈلر یہاں کارروائیاں کرتے ہیں، فتنۃ ہندوستان سے ہماری فورسز بڑے طریقے سے نمٹ رہے ہیں۔

    بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور یوٹیوبرگرفتار

    عطا تارڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں پٹڑی کو اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہ فوٹیج پاکستان میں موجود نہیں تھی بھارتی میڈیا پر پہلے آگئی، جعفر ایکسپریس حملے پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، چند بلوچ دہشتگردوں کو بھارتی میڈیا خوب نمایاں کرتا ہے، بھارتی میڈیا بھرپور طریقے سے فیک نیوز کا سہارا لیتا ہے نور ولی دہشتگرد کے لیے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ نہیں چلنا چاہیے تھا وہ دہشتگرد ہے، انڈین میڈیا انہیں سیلیبریٹ کرتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا

    وزیر اطلاعات اس موقع پر ایک ویڈیو پیش کی جس میں بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے حقائق پیش کیے گئے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت متعدد بھارتی وزرا کے بلوچستان سے متعلق بیانات، میڈیا کی خبریں دکھائیں گئیں عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن بُنیان المرصوص کے دوران بلوچستان پر 32 حملے کیے گئے، جس طرح ہندوستان کو شکست ہوئی پاکستان ان کی پراکسیز کو بھی شکست دے گا اور بلوچستان میں امن واپس لوٹے گا۔

    بھارت کے 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرائے، اسحاق ڈار

  • گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی بحث کون لایا تھا،عطا تارڑ

    گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی بحث کون لایا تھا،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام سے ہمیں ملک کو محفوظ بنانا ہے،اپوزیشن گالم گلوچ کے بجائے اچھی تجاویز دے، سمجھتا تھا کہ قابلیت کا فقدان ہے، مگر نیت کا بھی فقدان ہے۔

    قومی اسمبلی میں عطا تارڑ نے کہا کہ ہفتے کو عزم استحکام کی منظوری ہوئی، عزم استحکام کابینہ میں بھی آیا اور ایوان میں بھی، سوال تو یہ ہے کہ طالبان کو کون واپس لے کر آیا تھا، طالبان کو لانے والے آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں، گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی بحث کون لایا تھا، میت گھر آتی ہے تو کہرام کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

    عطا تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ طالبان کے حق میں نعرے لگ رہے ہیں، یہاں بیٹھ کر اپنے لیڈر کو خوش آمد نہ کریں، اپوزیشن گالم گلوچ کے بجائے اچھی تجاویز دے، سمجھتا تھا کہ قابلیت کا فقدان ہے، مگر نیت کا بھی فقدان ہے،کیا اعتراض تنخواہیں بڑھانے پر ہے، کیا اعتراض صنعتوں کی بجلی کے نرخ کم کرنے پر ہے، شور شرابا کیا جا رہا ہے، کوئی شیڈ و بجٹ پیش کرے، گزشتہ روز جو کچھ ایوان میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیےتھا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی ہنگامہ آرائی

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ہم شیڈ و بجٹ پیش کرتے تھے، بحث کرنا آسان ہے، شیڈو بجٹ تیار کرنا مشکل ہے، افسوس ہے کہ صرف تنقید برائے تنقید کی جارہی ہے، شیڈ و بجٹ میں بہتر تجاویز دی جاسکتی تھیں، فریال تالپور کو اسپتال سے گرفتار کیا گیا، وہ نہیں بھاگیں، لیکن فواد چوہدری ایسے بھاگے کہ رکنےکا نام نہیں لیا، کیا اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قرار داد منظور نہیں ہونی چاہیے، اپوزیشن نے اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد کی مخالفت کی۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری