Baaghi TV

Tag: عطیہ

  • خاتون نے اپنا دو ہزار سے زائد لیٹر دودھ عطیہ کر کے بنایا عالمی ریکارڈ

    خاتون نے اپنا دو ہزار سے زائد لیٹر دودھ عطیہ کر کے بنایا عالمی ریکارڈ

    ٹیکساس کی خاتون نے اپنا 2 ہزار لیٹر سے زائد دودھ عطیہ کر کے بنایا عالمی ریکارڈ

    امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک خاتون نے دوہزار لیٹر سے زائد دودھ عطیہ کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 36 سالہ ایلینس اوگل ٹری، جو تین بچوں کی ماں ہیں، نے اس منفرد اقدام کے ذریعے ہزاروں بچوں کی پرورش میں مدد کی ہے۔ عطیات دینے کے کئی طریقے ہیں، جیسے پیسے دینا، لیکن ٹیکساس کے شہر فلاور ماؤنٹ کی رہائشی ایلیسس نے انسانیت کی خدمت کا ایک نیا طریقہ اپنایا۔ انہوں نے ضرورت مند بچوں کے لیے اپنی دودھ کی ایک ریکارڈ مقدار عطیہ کی، جو نہ صرف ایک منفرد اقدام تھا بلکہ یہ دوسروں کے لیے بھی ایک مشعل راہ بن گیا۔گینزورلڈ ریکارڈز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایلیسس نے کہا کہ "میرے دل میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ بہت بڑا ہے، لیکن چونکہ میری مالی حیثیت اتنی مضبوط نہیں کہ میں دولت عطیہ کر سکوں، اس لیے میں نے اپنی مدد سے دوسرے بچوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا۔” ایلیسس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے دودھ عطیہ کر رہی ہیں۔

    گینیز ورلڈ ریکارڈز میں 40,000 سے زیادہ عالمی ریکارڈز کا مجموعہ ہے، اور ایلیسس نے 2023 میں 2645.58 لیٹر دودھ عطیہ کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس ریکارڈ سے ہزاروں بچوں کو فائدہ ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلیسس نے یہ ریکارڈ دوسری بار قائم کیا ہے؛ پہلی بار 2014 میں انہوں نے 1569.79 لیٹر دودھ عطیہ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

    اوگلیٹری کی سخاوت کو تسلیم کرتے ہوئے، نارتھ ٹیکساس کے ماؤں کے دودھ کے بینک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیانا اسٹینکس نے کہا کہ "اوگلیٹری کے عطیات نے نادار اور ناتواں بچوں کی زندگیوں میں امید کی ایک کرن جگائی ہے۔ ان کی سخاوت اور ہمدردی لاجواب ہیں۔”اوگلیٹری نے اپنے دودھ کے عطیات سے اب تک 350,000 سے زیادہ پری میچور بچوں کی مدد کی ہے۔ ان کے اس عمل نے نہ صرف ان بچوں کی زندگی بچائی بلکہ دنیا بھر میں والدین کے لیے ایک نئی امید کی راہ کھولی ہے۔

    اوگلیٹری کی زندگی کا یہ سفر 2010 میں شروع ہوا جب ان کے پہلے بیٹے کائل کی پیدائش ہوئی۔ کائل کی پیدائش کے بعد، اوگلیٹری نے محسوس کیا کہ وہ زیادہ دودھ پیدا کر رہی ہیں اور ایک نرس نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اضافی دودھ ان ماؤں کو عطیہ کریں جو اپنے بچوں کو دودھ نہیں دے پا رہیں۔ اس وقت اوگلیٹری نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بچہ کی پیدائش کے بعد جو دودھ پیدا کر رہی ہیں، اسے دوسروں کو دیں گی۔

    ایلیسس اوگل ٹری کا یہ اقدام نہ صرف انفرادی طور پر متاثر کن ہے بلکہ یہ ایک اجتماعی جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے ذاتی وسائل سے بڑھ کر انسانی فلاح کے لیے جو کردار ادا کیا ہے، وہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ اس طرح کے عطیات ایک یاد دہانی ہیں کہ ہر انسان اپنی حیثیت کے مطابق دوسروں کی مدد کر سکتا ہے، چاہے اس کی مدد مالی ہو، جسمانی ہو یا کوئی اور شکل میں ہو۔

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

    گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ

  • وفاقی کابینہ کے ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کردی

    وفاقی کابینہ کے ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کردی

    وفاقی کابینہ کے ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کردی۔

    کابینہ کے تمام ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں نے سیلاب متاثرین کے لئے 50 کروڑ ڈالر سے زائد امداد کا اعلان کیا ہے۔

    کوئٹہ سے پشاور جانے والے ریلوے ٹریک کا پل گرگیا

    ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیراعظم کو 35 کروڑ ڈالر کی فوری امداد سے آگاہ کیا۔
    ورلڈ فوڈ پروگرام نے سیلاب متاثرین کیلئے11 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ یو کے ایڈ نے 15 لاکھ پاؤنڈ کی فوری امداد کا اعلان کیا۔اعلامیہ کے مطابق یوکے ایڈ نے سیلاب متاثرین سے متعلق منصوبوں کیلئے 3 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔

    پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 12375 پاؤنڈ امدادی سامان تقسیم کر دیا

     

    قبل ازیں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آنے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 913 تک پہنچ گئی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عطیہ دہندگان اور دنیا ہماری مدد کریں۔دریائے سندھ میں پانی کا بہائو 2010 کے سپر فلڈ سے زیادہ ہے، 30 ملین متاثرین شیلٹرز کے بغیر ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ملک کا کوئی حصہ نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نہ ہو، افسوس ہے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران خان نے ہری پور میں جلسہ کیا۔

     

    مصیبت کی اس گھڑی میں ہر سیلاب زدہ فرد تک پہنچنا ہے۔ آرمی چیف

    شیری رحمان نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے کل شام تک 913 لوگ جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 169 ، کے پی میں 169 اور پنجاب میں 164 لوگ جاں بحق ہوئے، عمران خان کے پی اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے بجائے اپنی سیاست بچانے میں لگے ہوئے، کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا؟

    سینٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کی حالت زار کو اجاگر کرنے، بچاو اور امدادی سرگرمیوں اور مون سون کی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کرے تاکہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو عوامی تعاون کے ساتھ ایک مربوط ردعمل سے آگاہ کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں ملک میں مجموعی طور پر 166 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ معمول سے 241 فیصد زیادہ ہے جبکہ ملک کے جنوبی حصے بالخصوص سندھ میں رواں سیزن کی معمول کی اوسط سے 784 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں جو کہ تشویشناک ہے۔ یہ چونکا دینے والے اعدادوشمار محکمہ موسمیات کی جانب سے مرتب کیے گئے ہیں، شدید بارشوں نے متاثرہ صوبوں کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں پلوں اور مواصلاتی ڈھانچے کو بہا دیا۔

    انہوں نے زور دیا کہ دریائے سندھ میں پانی کا بہائو 2010 کے سپر فلڈ سے زیادہ ہے، یہ مون سون کی بارشوں کے آٹھواں سلسلہ ہے جہاں جنوبی پاکستان میں شدید اور زیادہ بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے سندھ کے 23 اضلاع کو آفت زدہ علاقے قرار دیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے، ملک میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم نے بیرون ملک سرکاری دورے ملتوی کر دیے ہیں۔ مسلح افواج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں۔

  • غلامی نامنظور اور سازش اپنی جگہ،عطیہ کیسے ٹھکراوں،یہ ہے عمران خان

    غلامی نامنظور اور سازش اپنی جگہ،عطیہ کیسے ٹھکراوں،یہ ہے عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اپنے یو ٹرن کی وجہ سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں جبکہ اپنے قول سے پھر جانا بھی عمران خان کا” پسندیدہ مشغلہ” ہے.

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ اور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اب پی ٹی آئی چیئرمین مستند جھوٹے گردانے جاتے ہیں.تاہم ان تمام "خوبیوں” کے باوجود عمران خان ،خیرات ،ذکواۃ ،فند اور عطیہ میں دی جانے والی کوئی چیز ہاتھ سے جانے نہیں دیتے چاہے وہ عطیہ عمران خان کے’ دشمن” کی طرف سے ہی کیوں نا دیا گیا ہو؟یا پھر وہ کسی ملک کی جانب سے تحفہ کی صورت میں دیا گیا ہو جو حکومت پاکستان کی ملکیت ہوتا ہے مگر خان صاحب کمال مہارت سے اسے "گول” کر ہی لیتے ہیں.

    حال ہی میں امریکہ کو برا بھلا اور” ایبسلوٹلی ںاٹ” کہنے والے عمران خان نے کے پی کے میں اپنی حکومت کے ذریعے امریکہ کی جانب سے گاڑیوں کا عطیہ دیکھتے ہی "ایبسلوٹلی ناٹ”کے نعرے کو فورا” ابسلوٹلی یس” میں بدل دیا. امریکہ کی غلامی نامنظور کرنے والے عمران خان اور ان کے وزیراعلی نے امریکہ ہی سے36 گاڑیوں کا عطیہ منظور کر لیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب وزیراعظم تھے تو مسلسل ایک ہی بیانیئے کی گردان الاپتے رہے کہ ہم امریکہ کی غلامی قبول نہیں کریں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے میری حکومت کے خلاف سازش کی ہے، خان صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے امریکہ کو کہ دیا ہے کہ” ایبسلوٹلی ناٹ”. ایک جانب سابق وزیراعظم عمران خان امریکہ مخالف بھاشن قوم کو دیتے رہے اور دوسری طرف امریکہ سے کے پی کے میں تعاون اور اشتراک کار پر امریکی حکومت کے ممنون ہیں.

    پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے.ملاقات میں محمود خان نے اپنے چیئرمین کی حکومت کے خلاف” سازش”کر کے ان کی حکومت ختم کرنے والے ملک کے سفیر کو کمال پروٹوکول دیا.

    یہ رہا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا اصل چہرہ !

    یہ ہی نہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کا کمال” فن” بھی جانتے ہین جو آج تک کسی سیاست دان میں نہیں دیکھا.قوم سے جلسوں میں خطاب کے دوران عمران خان کہتے تھے کہ ہم آزاد قوم ہیں ہم کسی کے سامنے نہیں جھکتے،اور دوسری جماعتوں کو کہتے تھے کہ تم غلامی کرو گے، شرم کرو،ان کا کہنا تھا کہ کہ میں یورپی یونین کے ایمبیسڈر سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہم کوئی غلام ہیں کہ جو آپ کہیں گے ہم کر لیں.عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک میرے میں خون ہے میں قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا.

    عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کہتا ہے کہ روس نا جاؤ میں امریکہ سے پوچھتا ہوں کہ تم ہو کون ؟ مجھے کہنے والے کہ روس نا جاؤ.یہ ہی نہیں عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے مگر چلے گئے ،پھر کہا ہم کشکول توڑ دیں گے مگر بڑا کشکول لے لیا.

  • پاک فوج نے اپنا 2 روز کا راشن سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان کر دیا

    پاک فوج نے اپنا 2 روز کا راشن سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان کر دیا

    پاک فوج نے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین میں دو دن کا راشن بھی تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، کے پی اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے دو دن کا راشن دینے کا اعلان کردیا۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راشن میں آٹا، چینی، چاول، چائے، کوکنگ آئل، دودھ پاؤڈر اور دالیں شامل ہیں۔

    سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم

    علاوہ ازیں پاک فوج کی جانب سے سیلسب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی طبی امداد فراہم کرنے اور مواصلاتی ڈھانچے کو کھولنے کے علاوہ ریسکیو، امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اٹک، تربیلا، چشمہ اور گڈو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ سندھ کے علاوہ تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ ورسک کے مقام پر نچلا سیلاب اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ ورسک کے مقام پر نچلا سیلاب اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

     

    سیلاب،مکمل تباہ گھروں کے مالکان کو 6لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی،پرویزالہیٰ

     

    آئی ایس پی آر مردان میں سب سے زیادہ 133 ملی میٹر اور مہمند میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مردان میں پانی نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔ ضلع مہمند کے مقامی نالوں میں سیلاب کی اطلاع ملی ہے۔ سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اضلاع میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔

    جھل مگسی گندھاوا کا مکمل رابطہ بحال کر دیا گیا ہے۔گندھاوا اور گردونواح میں آرمی میڈیکل کیمپ میں 115 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ خضدار ایم-8 اب بھی منقطع ہے۔ رابطے کی بحالی پر کام جاری ہے جبکہ حافظ آباد میں سی ایم ایچ خضدار اور ایف سی کی جانب سے لگائے گئے فیلڈ میڈیکل کیمپ میں 145 متاثرہ افراد کا علاج کیا گیا۔ باباکوٹ اور گندھا کی متاثرہ آبادی کے لیے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین میں راشن اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا گیا۔ گندکھا میں فیلڈ میڈیکل کیمپ میں مختلف مریضوں کا علاج کیا گیا۔چمن میں بارش نہیں ہوئی۔ باب دوستی مکمل طور پر فعال ہے۔ نوشکی پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔پکا ہوا کھانا 1000 سے زیادہ لوگوں کو دیا گیا ہے۔ 3 مقامات پر تباہ ہونے والے این-40 کی مرمت کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ لسبیلہ علاقے میں بارش نہیں ہوئی۔ صورتحال مستحکم ہو رہی ہے.گوادر میں جنرل آفیسر کمانڈنگ نے حب اور اتھل کا دورہ کیا۔ قراقرم ہائی وے میں سکندر آباد کے قریب 2 مٹی تودے گرنے کی اطلاع تھی۔ ایف ڈبلیو او کی جانب سے سڑک کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

  • بھیک سے جمع کئے گئےلاکھوں روپے عطیہ کرنے والی خاتون

    بھیک سے جمع کئے گئےلاکھوں روپے عطیہ کرنے والی خاتون

    نئی دہلی: بھارتی ریاسٹ کرناٹک میں عمر رسیدہ بھکارن نے ایک لاکھ بھارتی روپے مذہبی فریضے کے لیے عطیہ کردیئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے پولالی گاؤں میں 80 سالہ بھکارن ’انادنا سیوا‘ نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ کئے، جسے خاتون نے بھیک مانگ کر جمع کئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی بھکارن خاتون نے مختلف مذہبی رسومات کے لیے 5 لاکھ روپے عطیہ کئے تھے وہ گذشتہ 25 سالوں سے مختلف مندروں میں بھیک مانگ کر چندہ دے چکی ہیں۔

    بھارت اور برطانیہ کے مابین نیا دفاعی معاہدہ:پاکستان کے لیے‌خطرے کی گھنٹی

    قبل ازیں سعودی عرب میں ایک غیر ملکی خاتون بھکاری کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے پاس سے ہزاروں سعودی ریال برآمد ہوئے تھے خاتون بھکاری کو سیکیورٹی چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے حراست میں لیا گیاتھا-

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی حکام نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والی ایک جبوتی خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے بھیک مانگ کر بڑی رقم جمع کر رکھی تھی-


    خاتون کے پاس ایک لاکھ 32 ہزار ریال (65 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) پائے گئے تھے، جو انہوں نے بھیک مانگ کر جمع کئے تھے ملزمہ کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں مجاز حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا-

    برطانوی وزیراعظم کا دورہ،مودی کے آبائی علاقے میں ترقی کے دعوے کا پول کھل گیا

    وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ کیس اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بھکاریوں کو بھیک میں بھاری رقم ملتی ہے۔ یہ رحجان عام ہے خاص طور پر رمضان کے مہینے بھکاریوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ کچھ لوگ اس مقدس مہینے میں پیسے کمانے کے لیے اس کا استحصال کرتے ہیں بھکاری لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے دھوکہ دہی اور دیگر مختلف طریقوں سے ائدہ اٹھاتے ہیں۔ جیسا کہ بوڑھوں اور معذوروں کے لیے گاڑیوں کا استعمال کرنا اور بچوں کو عوامی مقامات اور دکانوں پر بھیک مانگنے کے لیے بھیجنا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے قانون کے مطابق مجاز سیکیورٹی حکام ہر بھیک مانگنے والے شخص کو گرفتار کریں گے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کی ترغیب دینے اور اس سے متفق ہونے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے۔

    مودی کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،مشعال ملک