Baaghi TV

Tag: عظمیٰ کاردار

  • انسانی سمگلنگ سنگین مسئلہ،فوری اقدامات کی ضرورت ہے، عظمیٰ کاردار

    انسانی سمگلنگ سنگین مسئلہ،فوری اقدامات کی ضرورت ہے، عظمیٰ کاردار

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کا مسئلہ نیا نہیں ہے اور یہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

    لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اس معاملے پر تفصیل سے گفتگو کی،عظمیٰ کاردار نے کہا کہ 15 دسمبر کو ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس میں 80 پاکستانی سوار تھے۔ اس حادثے میں 5 پاکستانی جاں بحق ہوئے، جبکہ 47 افراد لاپتہ ہیں۔ انہوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انسانی اسمگلنگ کے مسئلے کی سنگینی کو مزید اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس سنگین مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا اور پارلیمنٹیرینز کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر قوانین بنائے جا سکیں۔ عظمیٰ کاردار نے کہا کہ اس کمیٹی کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ ایک ایسا قانون تشکیل دے جو انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے کاروبار کو روک سکے اور اس میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

    ن لیگ کی رہنما نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے ان کی پارٹی نے عملی اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں منڈی بہاؤ الدین سے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، جو اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اس مسئلے کے حل کے لیے مزید اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ اس کے شکار افراد کی جانوں کو بچایا جا سکے۔عظمیٰ کاردار نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا ہے اور اسے اجتماعی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، جس کے لیے پاکستان میں فوری اور جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔عظمیٰ کاردار نے کہا کہ پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات نہ صرف ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ اس سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلے کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر سخت قوانین اور ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے تعلیمی، اقتصادی اور معاشرتی اقدامات کیے جانے چاہئیں تاکہ لوگ اس چکر میں نہ پھنسیں۔

    عراق میں 44 پاکستانی ایجنٹس انسانی سمگلنگ کے جرم میں قید

    غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ کی روک تھام، رانا ثناء اللہ کی ترک ہم منصب سے بات چیت

    انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائیاں

  • سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت ہی مشکل دور سے گزر رہا ہے،خاص طور پر جب ہم درجنوں شہادتوں کو ایک دن میں سہہ رہے ہیں،اتنی شہادتیں کہ ایک دن میں تدفین بھی نہیں ہو سکتی،ایسے وقت میں احتجاج،دھرنوں کی سیاست ظلم ہے، دوسروں کی اولاد،بچوں کے شاندار مستقبل کی بات کریں لیکن اپنے بچوں کو احتجاج میں نہ لائیں، بشریٰ بی بی نے کل ایک تقریر کر دی اس نے بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے،حالت یہ ہو گئی کہ سلمان احمد جو عمران خان کے پرانے دوست ہیں، ان کو ایک ٹویٹ کرنی پڑی،عارف علوی نے بھی ایک ٹویٹ کی،یہ کوئی چھوٹا بیان نہیں ہے، دو لوگ بانی پی ٹی آئی کی گفتگو عام کر رہے ہیں ایک گنڈا پور دوسری علیمہ، یہ بیان کسی اور سے آتا تو اسکی ویلیو مختلف ہوتی کیا پی ٹی آئی نے اپنے لئے دروازے بند کر دیئے ہیں کیا ڈونلڈ ٹرمپ سے جو امیدیں لگائی ہیں وہ ختم ہو چکی ہیں ، اب یہ والی بات کر کے کیا ہمیشہ کے لئے اپنے آپ کو ری پبلکن پارٹی سے دور کر لیا جس پر یہ لاکھوں ڈالر لابنگ کے لئے لگا چکے، ہمارے ملک میں دہشت گردی کا ناگ سر پھلائے بیٹھا اور ہم یہاں پر کل تک امریکا کو مورد الزام ٹھہرا رہے تھے، پھر باجوہ، پھر لندن پلان اور اب سعودی ولی عہد کو،

    مریم اور نواز شریف نے کھانا کھایاتو پی ٹی آئی نے بٹ کڑاہی والوں پر مقدمہ کروا دیا تھا، عظمیٰ کاردار
    کھراسچ پروگرام میں بات کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی کے ساتھ بہت ہمدردی ہے، پی ٹی آئی کی کورکمیٹی یا پارلیمانی پارٹی انکو سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا، یہ سمجھنے میں مشکل پیش آ رہی کہ جانشین بانی کا مرشد ہے اور خان نے جو پیغام دینا تھا وہ کسی تنظیمی عہدیدار کو نہیں دی گئی بشریٰ کو دی گئی، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پارٹی رہنماؤں پر شک ہے کہ رہنما کمپرومائزڈ ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ کتنی اعلیٰ گورننس ہے کہ سڑکیں بند کر دیں، انٹرنیٹ بند کردیں، ہوسٹلز بند کر دیں، گورننس کا اور طریقہ نہیں آتا جس پر عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج پر ہم یقین رکھتے ہیں، مریم نواز اور نواز شریف جب تنظیمی پروگرام کے لئے نکلے تھے تو بٹ کڑاہی پر ان لوگوں نے مقدمہ درج کروا دیا کہ نواز شریف کو کڑھائی کیوں کھلائی، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پورا ملک بند کر کے وزیراعلیٰ پنجاب لندن چلی جاتی ہیں، وزیر ماحولیات ان کے ساتھ، چیف سیکرٹری ان کے ساتھ،یوٹیوب کو پیسے آفر ہو رہے ہیں کہ سموگ بارے ہمارے حق میں پروگرام کریں، عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کمیونٹی رہتی ہے،دفعہ 144 نافذ ہے، قانون اور آئین اجازت نہیں دیتا کہ وہ وہاں آئیں، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کون سا قانون، آپ نے دفعہ 144 لگائی، چار بندوں کو نہ جانے دیں، ہوٹلوں سے لوگوں کو کیوں نکال رہے ہیں، جس پر عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ میں کل رہ کر آئی ہوں، کچھ بند نہیں ہوا،مبشر لقمان نے ہوٹلز بند ہونے کا نوٹفکیشن دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھیں ،جس پر عظمیٰ کاردار نے کہا کہ کچھ بند نہیں، مبشر لقمان نے کہا کہ موٹروے بند ہو گئی، عظمیٰ کاردار نے کہا کہ کچھ بند نہیں، میں کل آئی ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انکو کل منع کر دیا ہے،اگر آپ چاہتے ہیں یہ وفاق پر حملہ کریں تو کیا ہو سکتا ہے،ریاست کا حق ہے کہ وہ حملہ آوروں کو روکے، مبشر لقمان نے کہا کہ احتجاج ان کا آئینی حق ہے، غیر آئینی کام نہیں کرتے ہم مفروضے کے طور پر ان کا حق نہیں چھین سکتے، عظمیٰ کاردار نے کہا کہ ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھیں، نومئی کو بھول گئے،گنڈا پور کا بیان بھول گئے،پولیس والوں کے کپڑے پھاڑے گئے، آپ کے سامنے ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں اینکر ہوں، میرے پاس بہت کچھ ہے، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی ہوتا ہی ناں،

    توڑ پھوڑ،احتجاج، تقریریں حل نہیں، مذاکرات سے آگے بڑھا جا سکتا، رضا ہارون
    پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ مذاکرات آگے بڑھنے کا راستہ ہے،پی ٹی آئی کے تین مطالبات ہیں، ایک بھی مطالبہ توڑ پھور کرنے، تقریروں سے حل نہیں ہو گا، یہ مذاکرات سے حل ہو گا جب بات نہیں کریں گے تو کیسے مسئلے حل ہوں گے،24 نومبر ایک کال کی مار ہے،ابھی مذاکرات کی بات چیت شروع ہوئی تھی اس وقت خوشیاں نہیں دیکھی تھیں چہرے پر،

    پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عمران خان کی بات کی ہے، میری چار ماہ سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ کا کل جو بیان آیا ،اس کا پارلیمانی پارٹی کو نہیں پتہ، جہاں ہمیں خان کا حکم مل رہا ہوتا ہے سر آنکھوں پر، جہاں پر ذاتی رائے مل رہی ہووہ ہم نہیں مانیں گے،ایک ایمبسڈر نے مجھے کہا تھا کہ عمران خان کو ہٹانا ہے مجھے جھٹکا لگا، میں نے اسد قیصر کو یہ ساری بات بتائی، کل جو پینڈورا باکس انہوں نے کھولا ، میں صبح سے دیکھ رہی ہوں کہ پی ٹی آئی کہہ رہی ہے کہ بشریٰ نے کسی کا نام نہیں لیا، بحرحال یہ اچھی بات نہیں ہے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کل کو جب کیس ہو گا تو چینل کو پیمرا کو جواب دہ ہونا پڑے گا اور مجھے بھی، جتنا مرضی میں مان لوں کہ یہ پی ٹی آئی کا بیان نہیں انفرادی بیان ہے، ڈھول توگلے میں پڑ گیا، شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ میں بغیرتصدیق یا تردید کےاپنی رائے دے رہی تھی،

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

  • خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

    خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

    لاہور: پنجاب اسمبلی نے خواتین اور بچوں کے اندرون و بیرون ملک انسانی سوداگری اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے-

    باغی ٹی وی :پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے یہ کمیٹی 29 اکتوبر 2024 کو اسمبلی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی بنانے کی قرارداد پیش کی تھی جس کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نے منظور کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیئے تھے۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ایم پی اے عظمیٰ کاردار کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا ہےکمیٹی میں ایم پی اے اسماء احتشام الحق ، وقار احمد چیمہ،سید رفعت محمود ،طارق سبحانی،محمد عون حمید ،عدنان افضل چٹھہ، سارہ احمد ،زرناب شیر، چوہدری اعجاز ، اسماء نازاور خالد محمود رانجھا پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و پارلیمانی امور کمیٹی کے ممبرز ہیں۔

    اس کمیٹی کا مقصد انسانی اسمگلنگ (ٹی آئی پی) اور اسمگلنگ آف مائیگرینٹس (ایس او ایم) کے مسائل سے نمٹنے کے لیے پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو تشکیل دینا ہے۔

    ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے کہا کہ یہ کمیٹی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی مہاجرین کی اسمگلنگ کے قانون 2018 کے نفاذ پر ضلعی اور صوبائی سطح کے اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کرے گی اور شہریوں کو اسمگلنگ سے بچانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) سید کوثر عباس کا کمیٹی کی تشکیل پر کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی یہ کاوش قابل تعریف ہے یہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور کمزور اور معصوم لوگوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

    ایس ایس ڈی او حکومتی اداروں کو اس مشن میں تکنیکی معاونت اور آگاہی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی انھوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت پنجاب حکومت کے انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی اسمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

  • مریم نواز کی تقریر کے دوران  حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار  کے مابین کرسی کی جنگ

    مریم نواز کی تقریر کے دوران حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار کے مابین کرسی کی جنگ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا،

    اجلاس سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کیا، مریم نواز جب خطاب کر رہی تھی تو انکے بالکل پیچھے رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی کرسی تھی جس پر عظمیٰ کاردار آ کر بیٹھ گئیں، تھوڑی دیر میں حنا پرویز بٹ واپس آئیں تو انہوں نے عظمیٰ کاردار کو اٹھنے کا کہا، عظمیٰ کاردار نے پہلے انکار کیا بعد میں انہیں وہ کرسی خالی کرنا پڑی جس پر دوبارہ حنا پرویز بٹ بیٹھ گئی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

    ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں جانے کے بعد عظمی کاردار کی مسلسل عزت افزائی۔۔۔۔مریم نواز کے پیچھے بیٹی عظمی کاردار کو حنا پرویز بٹ نے اٹھا دیا۔۔

    https://twitter.com/qamberzaidii/status/1806630177637879812

    عظمیٰ کاردار سے متعلق سوال کرنے پر حنا پرویز بٹ نے صحافیوں کے سوالات کو ہراسمنٹ قرار دے دیا،

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ضمنی بجٹ منظور نہ ہو سکا،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل موخر کردیا اور کہا کہ میں نے ہاؤس کو بہتر انداز سے چلانے کی کوشش کی، آئندہ ہاؤس کو ان آرڈر چلانے کے لیے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا،پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دن دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا.

    جب تک پورے نظام میں تبدیلی نہیں لاتی سکون سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

  • عظمی کاردار کے زیورات چوری کا معاملہ ،پولیس نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، نامزد  خواتین کا الزام

    عظمی کاردار کے زیورات چوری کا معاملہ ،پولیس نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، نامزد خواتین کا الزام

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات چوری کے الزام پر لاہور پولیس نے نجی کلب کی خواتین ملازماؤں کو مبینہ طور پر برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : عظمیٰ کاردار کی جانب سے لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ نجی کلب میں ان کے ہینڈ بیگ سے 4 سے 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات غائب ہوئے، ایف آئی آر میں عظمیٰ کاردار نے ہی کلب کی چار ملازماؤں پر شک کا اظہار کیا تھا عظمیٰ کاردار کا مؤقف تھا کہ انہیں کلب کی دو انسٹرکٹرز اور ملازمین پر شبہ ہے ان سے تفتیش کی جائے،جس کے بعد سے پولیس زیورات کی تلاشی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، کلب عملے کی 4 خواتین کو حراست لیا گیا ہے، چاروں خواتین سے ہر طرح کی پوچھ گچھ کی گئی پولیس نے کلب کی خواتین ملازماؤں کی تلاشی لی-

    گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    خواتین ملازماؤں کا الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں نے عظمیٰ کاردارکے سامنے انہیں برہنہ کرکے تلاشی لی، ڈنڈے مارے اور بازو مروڑے،دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن شہزاد رفیق نے ملازماؤں کی جانب سے برہنہ کیے جانے اورپولیس تشدد کا الزام مسترد کردیا، ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ خواتین سے چوری بھی ثابت نہیں ہوئی جس کے بعد عظمیٰ کاردار کے شوہر کو اعتماد میں لے کر چاروں خواتین کو رہا کر دیا گیا،کلب انتظامیہ نے بھی خواتین کی ضمانت دی ہے۔

    مزید برآں عظمی کاردار کا کہنا ہےکہ وہ زیورات کہیں نہیں بھولیں، چوری ہوئے ہیں اپنےمؤقف پر قائم ہیں برآمد کرائے جائيں۔

    ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

    اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار

  • عظمیٰ کاردار "چوروں ” کا شکار بن گئیں

    عظمیٰ کاردار "چوروں ” کا شکار بن گئیں

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار کی چوری ہو گئی ، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ن لیگی رہنما ،عظمیٰ کاردار کے زیورات چوری کر لئے گئے ہیں، زیورات ماڈل ٹاؤن کلب سے چوری ہوئے ہیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، درج مقدمہ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات ماڈل ٹاؤن کلب سے چوری ہوئے ،عظمیٰ کاردار کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کلب کی 2 انسٹرکٹرز اور ملازمین مشکوک ہیں، تفتیش کی جائے اور میرے زیورات برآمد کروائے جائیں.

    عظمیٰ کاردار کے مطابق چوری ہونے والے زیورات کی مالیت پانچ لاکھ تھی، زیورات چوری کی واردات گزشتہ روز سوئمنگ کے دوران ہوئی میں اسمبلی سیشن کے بعد کلب میں سوئمنگ کیلئے گئی تھی اور زیورات پرس میں تھے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے،

    مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

  • جو خود کونسلر نہیں بن سکتا، اسے دوسروں پر تنقید کا کوئی حق نہیں ،عظمیٰ بخاری

    جو خود کونسلر نہیں بن سکتا، اسے دوسروں پر تنقید کا کوئی حق نہیں ،عظمیٰ بخاری

    مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نےفیصل ووڈا کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فیصل ووڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے ۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ووڈا خود 98 ووٹ تک لینے کا اہل نہیں۔جو خود کونسلر نہیں بن سکتا، اسے دوسروں پر تنقید کا کوئی حق نہیں ۔ ووڈا بے تکی بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں، ووڈا جیسے لوگوں ماضی بن چکے۔ اسی لئے ڈپریشن میں بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر مریم نواز کی توہین برداشت نہیں کریں گے مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہے

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خاتون لیگی رہنما عظمی کاردار سے حقارت آمیز رویہ اختیار کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انہوں نے مریم نواز کو ’’بزار 2‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ میاں صاحب کی اس عبرت ناک سیاسی حالت کے بعد، بجائے اللہ کا ڈر ہو بزدار 2 کی اکڑ اور حقارت تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 روپے کا، پیٹرول 150 روپے، روٹی 10 روپے کی بجائے 5 روپے کی ہے،یہ بزدار 2 صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہیں اور اگر اس کے بھی قانون اور آئین کے ٹھیکیداروں نے ڈبے کھول دیے تو پھر پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ کے محل میں ہی ایسی حرکت ہو سکتی ہے،یہ ہے عوام کو IF You Love Me I Love You Too کہنے والوں کا اصل چہرہ، اللہ تعالی اس ملک اور پنجاب کی عوام پر رحم کرے-

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ کاردار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز آ رہیں تو عظمیٰ کاردار آگے بڑھ کر مریم نواز کو ملتی ہیں اور گلے لگا لیتی ہیں، اس دوران عظمیٰ کاردار اپنا ہاتھ مریم کے کندھے پر رکھتی ہیں تا ہم مریم عظمیٰ کے ہاتھ کو ہٹا دیتی ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مریم نواز کو عظمیٰ کاردار کا ہاتھ پیچھے کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا،جس کے بعد عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان آیا،عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک کلپ چل رہا ہے، جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے نے یہ کلپ وائرل کیا میں ناشتہ کررہی تھی کہ مریم نواز آگئیں، میں نے جذبات میں آکر مریم نواز کو گلے لگالیا، میرے ہاتھ گندے تھے تو میں نے خود ہی اپنا ہاتھ نیچے کرلیا، مجھے جتنی عزت اور پیار مریم سے ملا بتا نہیں سکتی، لوگوں کو تکلیف ہے کہ مجھے ن لیگ کا ٹکٹ کیسے مل گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی تھیں، ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا تھا، اس موقع پر نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، کیپٹن ر صفدر و دیگر موجود تھے.

    نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

    مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

    مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

    مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

    کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    قبل ازیں مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہو گئی ہیں،مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں 220 ووٹ ملے ہیں،وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے دفتر ، دل اور چیمبر کے دروازے اپوزیشن کے لئے بھی کھلے ہیں،ڈیتھ سیل، قید تنہائی، بےقصور عدالتی راہداریوں میں دھکے کھانا، والد کی گرفتاری، ماں کا گزرجانا ، ان سب تکالیف کے باوجود مخالفین کی شکرگزار ہوں،اپنی والدہ اور قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،جو آج یہ تاریخ بن رہی ہے یہ ہر خاتون کی فتح ہے ہر بیٹی اور ہر ماں کی فتح ہے۔ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت ہونا بیٹی ہونا آپ کے خوابوں کی تعبیر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

  • مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

    مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

    لاہور: سوشل میڈیا پر مریم نواز اور عظمیٰ کاردار کی ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے، مریم نواز کو عظمیٰ کاردار کا ہاتھ پیچھے کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان آگیا ہے،عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک کلپ چل رہا ہے، جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے نے یہ کلپ وائرل کیا میں ناشتہ کررہی تھی کہ مریم نواز آگئیں، میں نے جذبات میں آکر مریم نواز کو گلے لگالیا، میرے ہاتھ گندے تھے تو میں نے خود ہی اپنا ہاتھ نیچے کرلیا، مجھے جتنی عزت اور پیار مریم سے ملا بتا نہیں سکتی، لوگوں کو تکلیف ہے کہ مجھے ن لیگ کا ٹکٹ کیسے مل گیا۔

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خاتون لیگی رہنما عظمی کاردار سے حقارت آمیز رویہ اختیار کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انہوں نے مریم نواز کو ’’بزار 2‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ’’میاں صاحب کی اس عبرت ناک سیاسی حالت کے بعد، بجائے اللہ کا ڈر ہو بزدار 2 کی اکڑ اور حقارت تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 روپے کا، پیٹرول 150 روپے، روٹی 10 روپے کی بجائے 5 روپے کی ہے،یہ بزدار 2 صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہیں اور اگر اس کے بھی قانون اور آئین کے ٹھیکیداروں نے ڈبے کھول دیے تو پھر پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ کے محل میں ہی ایسی حرکت ہو سکتی ہے،یہ ہے عوام کو IF You Love Me I Love You Too کہنے والوں کا اصل چہرہ، اللہ تعالی اس ملک اور پنجاب کی عوام پر رحم کرے-

    ایف بی آر کے دس ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے،سینیٹر مشتاق خان

  • مرشد سے رازونیاز کی باتیں، اب بوریا بستر گول کرو، عظمیٰ کاردارکا آڈٰیو لیک پر ردعمل

    مرشد سے رازونیاز کی باتیں، اب بوریا بستر گول کرو، عظمیٰ کاردارکا آڈٰیو لیک پر ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک آڈیو دو روز قبل سامنے آئی ہے جس میں رازو نیاز کی باتیں ہو رہی ہیں

    آڈیو پر مختلف شخصیات کا ردعمل سامنے آیا ہے، اب سابق رکن اسمبلی ، تحریک انصاف کی سابق رہنما، عظمیٰ کاردار کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں عظمیٰ کاردار زلفی بخاری کو کھری کھری سناتی ہیں، عظمیٰ کاردار کہتی ہیں کہ ہاں بھئی زلفی، چٹ پٹی اور مصالحے دار آڈیو بارے کیا خیال ہے، جب میری تم نے جعلی آڈیو کوسامنے لا کر واویلا اور شور مچایا تھا تواب خود بھی پارٹی سے نکلنے کا بندوبست کر لو، فرانزک کروا لو،پاکستان سے نہیں انگلینڈ سے بھی کرواؤ، اسکے بعد جو ریزلٹ آتا ہے اسکو سپریم کورٹ میں لے جاؤ تا کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ سچ کیا ہے جھوٹ کیا ہے اور مجھ سے زیادہ تو بہت سی راز و نیاز کی باتیں تو تم مرشد سے کر رہے ہو بھیا، اب اپنا بستر گول کرو، الیکشن بھول جاؤ، جہاں سے آئے تھے وہیں واپس جاؤ، اب تمہارا یہاں پر کوئی کام نہیں رہا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی مبینہ محبت بھری کال سامنے آئی ہے ،اس نئی آڈیو لیک میں السلام علیکم سے بات شروع ہو تی ہے، ایسے محسوس ہوتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے زلفی بخاری کو کال کی کیونکہ پہلے ہپلو اور سلام بشریٰ بی بی نے کیا، بشری بی بی کہتی ہیں، کیسے ہیں، آپ زلفی بخاری کہتے ہیں کہ ٹھیک ہوں، مرشد آپ کیسی ہیں، بشریٰ بی بی کہتی ہیں اللہ کا شکر ہے، خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، آپ انکو کہیں بیچ دیں، آپ ٹھیک تو ہیں،کہاں ہیں آپ ، کوئی افیئر تو نہیں چل رہا آجکل،جس پر زلفی بخاری کہتے ہیں کہ افیئر نہیں مرشد نہیں، میرا افیئر نہیں چل رہا میرا ابھی، جس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ جھوٹ بول رہے ہو،زلفی بخاری کہتے ہیں کہ نہیں نہیں آپ خود چیک کر لیں، ایسا کچھ نہیں ہے ، بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ چیک، شکل سے تو لگ رہا ہے، مجھے آپ کی بات پر یقین ہی نہیں ہے،زلفی بخاری کہتے ہیں کہ نہیں وہ تو…

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    واضح رہے اسے قبل بھی بھی زلفی بخاری اور بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے ،آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں انہیں بیچ دیں،:گھڑیاں خان صاحب کے زیراستعمال نہیں، زلفی بخاری نے بشری بی بی کو جواب دیا کہ ضرور مرشد کردوں گا،

    واضح رہے کہ عظمیٰ کاردار کی جب آڈیو لیک ہوئی تھی تو انکا کہنا تھا کہ  آڈیو کا لیک کیا جانا میرے خلاف سازش ہے، قیادت کی عزت کے تحفظ کیلئے جان دے سکتی ہوں ،

    سسٹم سے بیزار ہو گئی ہوں، خودکشی کروں یا کیا کروں؟ سمجھ نہیں آ رہا، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل

    وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

    عظمیٰ کاردار نے انکشاف کیا ہے کہ انکی جعلی کال لیک کی سازش مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ نے کی تھینجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سازش مسرت چیمہ، جمشید چیمہ نے کی تھی، آج میں سامنے لا رہی ہوں اور چیلنج کرتی ہون، انہوں میری آواز ڈبنگ کروا کے اسکو منفی طور پراپیگنڈ ہ کیا اور ایک جعلی کال ریکارڈنگ میرے نام سے پھیلائی پروگرام میں اینکر سجاد میر عظمیٰ کاردار کو روکنے کی کوشش کرتے رہے لیکن عظمیٰ کاردار نہ رکیں اور مسلسل بولتی رہیں.پروگرام میں مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں، مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے تمہارے جیسی خاتون کو پہلے ہی سمجھ لیا تھا، عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، مسرت جمشید چیمہ نے عظمیٰ کاردار کو کہا کہ باہر نکلو تو تمہیں پتہ چلے آپ نے پارٹی سے غداری کی، میں جب بات میں نہیں بول رہی تو کیوں بولا جا رہا،عوام میر جعفر بننے والوں کو پہچان چکی ہے،

  • کرپشن کےپیسےکا70فیصدعمران،بشری اور30 فیصدفرح کوجاتارہا۔عظمی کاردارکا انکشاف

    کرپشن کےپیسےکا70فیصدعمران،بشری اور30 فیصدفرح کوجاتارہا۔عظمی کاردارکا انکشاف

    لاہور:کرپشن کےپیسےکا70فیصدعمران،بشری اور30 فیصدفرح کوجاتارہا،اطلاعات کے مطابق سابق رکن اسمبلی تحریک انصاف عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وائٹ کالر کرائم کا پیسہ منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھجوایا۔

    عظمیٰ کاردار نے الزام لگایا کہ عمران خان ہنس ہنس کر بشریٰ بی بی کی فائلز پر دستخط کرتے رہے، کرپشن کا70فیصد عمران خان،بشریٰ بی بی اور 30 فیصد فرح گوگی کوجاتا رہا۔

     

    سابق رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی فیصلہ کرتی عمران خان سے کس نے ملنا اور کس نے نہیں، عمران خان کا موبائل بھی بشریٰ بی بی کےپاس ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان بشریٰ بی بی،فرح خان کی کرپشن کی راہ میں رکاوٹ بنتے اسلئے ان کو وزیراعلیٰ نہیں بننے دیاگیا۔

    عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جہانگیرترین سے دوری کی وجہ بھی بشریٰ بی بی تھیں۔

    سابق رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدارکٹھ پتلی تھے،وزیراعلیٰ ہاؤس کرپشن کا گڑھ تھا، فرح گوگی، طاہرخورشید بشریٰ بی بی کی کرپشن کے وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔