مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کشمیر ڈے پر ویڈیو پیغام
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک بندوق کے زور پر نہیں دبائی جا سکتی.سات دہائیوں سے کشمیری مائیں،بہنیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھارہی ہیں
کشمیری نوجوان کا خون پانی سے بھی سستا ہو گیا ہے
سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کب تک کشمیریوں کے قتل عام پر اپنی آنکھیں بند رکھیں گے؟
کشمیر فروشوں کا ٹولہ آج کشمیریوں کے نام پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہا ہے.قوم اس ٹولے کی حقیقت جان چکی ہے ،مودی کے یاروں نے کشمیر خود بھارت کی جھولی میں ڈالا۔ کشمیر کے سفیر بننے والے حکمران آج دہشتگرد کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے پر دوغلے پن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ مغرب کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کا حل ترجیحی نہیں بلکہ مودی کو اسلحے کی فروخت پہلی ترجیحی ہے۔ سات لاکھ قابض بھارتی فوج معصوم بچوں اور نوجوانوں کو شہید کررہی ہے
پاکستان کو کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا
Tag: عظمی بخاری

کتنی دہائیوں سے کشمیری مائیں ، بیہنیں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھارہيں، عظمیٰ بخاری

جہاں دال کی دیگ دیکھی وہیں کٹورا لے کر پہنچ گئیں:عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کو جواب
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل
عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ رنگ باز اور ڈرامے باز حکمرانوں کو آپ جیسی خادمہ ہی سوٹ کرتی ہے- آپ جہاں دال کی دیگ دیکھتی ہیں وہاں کٹورا لے کر پہنچ جاتی ہیں- عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہیں جن کی آپ تعریفیں کرتے نہیں تھکتی- خادمہ جی کبھی کبھی قوم کو عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں کے قصے اور وارداتیں بھی سنادیا کریں ،روز وہی گھسی پٹی کہانیاں سنانے آجاتی ہیں-
مزید کہا کہ پنجاب کے عوام اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا کررہے ہیں- فردوس باجی کیاایک کروڑ نوکریاں اور پانچ لاکھ گھروں کے منصوبے خلاءمیں بن رہے ہیں؟ جب ملک پر ”سلیکٹڈ اور چنتخب“لوگ مسلط ہونگے تو عوام کبھی ترقی اور خوشحالی کا تصور نہیں کرسکتی- عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں اور عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں اور رشتے داروں کو نوازنے میں مصروف ہیں- نئے پاکستان میں ںبیچاری قوم کےلئے صرف”لنگر خانے اور پناہ گاہیں“باقی رہ گئی ہیں

سیلیکٹڈ کو شرم نہیں آنی تھی،نہیں آئی:عظمیٰ بخاری کاردعمل سامنے آگیا
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا-
اانھوں نے فردوس عاشق اعوان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہے تو بار بار نوازشریف کو”معافی نامے“کے پیغامات کیوں بھجوائے جارہے ہیں؟ ہمارا مینار پاکستان پر جلسہ اور الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج”آر پار“کےلئے کافی تھا،لیکن سیلیکٹڈ کو شرم نہیں آنی تھی،نہیں آئی- پی ڈی ایم کی تحریک ملکی تاریخ کی واحد تحریک ہے جو بغیر کسی ریٹائرڈ جنرل کی مدد سے جاری ہے- تحریک انصاف کس نے بنائی اور پی ٹی آئی کامینار پاکستان پرجلسہ کس نے کرایا وہ سب پرویزالٰہی قوم کو حقیقت بتاچکے ہیں-
بوٹ پالش کرکے لیڈر بننے والا شخص کس منہ سے خود کو عوام کا وزیر اعظم کہتا ہے- عوام کا منتخب کردہ وزیراعظم پیٹرول مہنگاکر کے ملبہ سابقہ حکومتوں پر نہیں ڈالتا-کٹھ پتلی وزیراعظم مہنگائی کرکے کہتا ہے مہنگائی مافیا مجھ سے بھی پاور فل ہے- عمران صاحب اگر آپ مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تو وزیراعظم ہاﺅس پر قابض کیوں ہیں؟

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ صرف نوازشریف کو جاتا ہے- عظمیٰ بخاری .
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا یوم تکبیر پر پیغام.پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ صرف نوازشریف کو جاتا ہے.اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو جرات اور ہمت دی اور ایٹمی دھماکے کیے.
بھارت پاکستان پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دے رہا تھا.
نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو ہمیشہ کےلئے خاموش کردیا.1997میں عمران خان ایٹمی دھماکے کرنے کےلئے نوازشریف پر دباﺅ ڈال رہے تھے.1997میں عمران خان نیلا گنبد لاہور میں چیخ چیخ کرکہہ رہے نوازشریف دھماکے کرو قوم تمہارے ساتھ ہے.
پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر نوازشریف کو جلا وطنی اور جیل ملی.نوازشریف اور ان کی جماعت آج بھی انہی ہتھ کنڈوں کا مقابلہ کررہی ہے.موجودہ حکمران طبقے کے پاس اس عظیم دن کےلئے ایک جملہ نہیں ہے.سرکاری سطح پر آج یوم تکبیر کو نہ منانا تاریخی المیہ ہے.
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے چینی چوری انکوائری کمیشن میں پیش ہونے پر ردعمل
عثمان بزدار نے چینی انکوائری کمیشن میں تمام ملبہ وفاقی کابینہ پر ڈال دیا ہے،جس کے سربراہ عمران خان ہے۔ عثمان بزدار نے کاشتکاروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی ہے۔ بزدار صاحب پنجاب کا کاشتکار پہلے ہی آپ کی کسان دشمن زرعی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ ہاشم جواں بخت خود اپنی شوگر ملز کو سبسڈی دے کربری الذمہ کیسے ہو سکتے ہیں۔ بزدار صاحب یہ تین ارب کی سبسڈی کی نہیں 100ارب کے ڈاکے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ جہانگیرترین ،خسرو بختیار اور حکومتی اتحادیوں نے ملکر عوام کی جیبوں پر 100ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے۔ ہاشم جواں اور عثمان بزدار نے ملکر چینی چوری کاپلان تیار کیا:عظمیٰ بخاری
بزدار صاحب 100ارب کے ڈاکے کا ملبہ ای سی سی پر ڈال کے آپ کی خلاصی نہیں ہوسکتی۔ اسد عمر نے کہا انکوائری کمیشن سے ملاقات ہوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ حکومتی طبقے میں فرعونیت اور حکمرانہ سوچ کوٹ کوٹ کے بھری جاچکی ہے۔ عمران خان ماضی میں واجد ضیاءکو خراج تحسین پیش کرتے رہے ہیں۔ اب عمران خان کو اسی واجد ضیاءکے سامنے پیش ہونے میں کیا مسئلہ ہے۔ عمران خان خود ہی کہتے ہیں کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ عمران صاحب احتساب کا عمل تو اب آپ سے ہی شروع اور ختم ہوگا۔ شہزاد اکبر شہبازشریف کی فکر چھوڑیں پہلے زمینوں کے قبضے کا جواب دیں۔ شہزاد اکبر نے سرکاری مشنری کی مدد سے زمینوں پر قبضہ کیا۔ قبضہ گروپ شہزاد اکبر کا وزیراعظم کا معاون خصوصی احتساب ہونا بھی ایک سوالیہ نشان ہے:مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری بے ہوش ہوگئیں ، کیسے ہوئیں ؟ اور تھپڑ کسے مارا ؟ خبروں نے ہلچل مچادی
لاہور: احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری بے ہوش ہوگئیں۔عظمی بخاری رش اور دھکم پیل کی وجہ سے گرکر بے ہوش ہوگئیں. ذرائع کے مطابق پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری احتساب عدالت کے باہر رش اور گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئیں، ریسکیو نے عظمیٰ بخاری کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق آج احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کےقائدین کی احتساب عدالت میں آج پیشی کے موقع پر ن لیگی اراکین اسمبلی خواجہ عمران نذیر،بلال یاسین،رمضان صدیق بھٹی،کنول لیاقت اورعظمی بخاری نے پولیس سے احتساب عدالت کےاحاطہ میں جانے کی اجازت مانگی،اجازات نہ ملنےپر کارکنوں نے زبردستی قدم بڑھائےتو پولیس کی جانب سےلاٹھی چارج کیا گیا.
احتساب عدالت سے ذرائع کے مطابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری اور پولیس کےدرمیان دھکم پیل ہوئی،پولیس اہلکار کی جانب سے عظمی بخاری کونامناسب طریقےسے روکنے پر خاتون رکن نے تھپڑدے مارا، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایسا تو کبھی دورآمریت میں بھی نہیں ہوا۔





