Baaghi TV

Tag: عظًیٰ بخاری

  • پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،عظمیٰ بخاری

    پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پہلے صحافتی تنظمیں کہتی تھیں کہ سوشل میڈیا پر کام کریں اب صحافتی تنظمیں کہہ رہی ہیں کہ اس بل کو منظور نہ کریں تاکہ مادر پدر آزاد یوٹیوبر ڈالر کمائے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہےایک کارکردگی اور دوسری نفرت کی سیاست، پنجاب کےباہر سے بھی لوگ مانتے ہیں کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے، الیکٹرک بائیکس ، لیپ ٹاپ اور دیگر پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں۔

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا لوگوں کو فتنہ پارٹی نے گالم گلوچ پرلگایا تھا اب آہستہ آہستہ حالات تبدیل ہورہے ہیں گنڈاپور یا کسی اور کی والدہ صاحبہ نے جو تربیت کی ہوگی جو وہ جلسوں میں کرتے ہیں اس سے کسی اور کی توہین نہیں ہوتی بلکہ اس شخص کی توہین ہوتی ہے جو یہ کرتا ہے ایک یوٹیوبر نے ٹویٹ کیا ہے اس کو دیکھ کر یہی کہہ سکتی ہوں آپ کی والدہ بیوی اور بیٹی سے دلی ہمدردی ہے۔

    گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا

    انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اپنی تانگہ پارٹی لے کر باہر نکلیں میرا خیال ہے ان کو تمام طرف سے نا ہوگئی ہےخود کسی قابل نہیں اس لئے ہر پارٹی کے دس دس پندرہ پندرہ لوگ اکٹھا کرکے باہر نکلے جو جس نے کیا ہے اس کو بھگتنا تو پڑے گا بانی پی ٹی آئی سیلانی میں جاکر کہتے تھے لوگوں کو ہم نے کھانا دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش، سینئر افسران کو سخت تنبیہ جاری

    عظمی بخاری نے کہا کہ پہلے صحافتی تنظمیں کہتی تھیں کہ سوشل میڈیا پر کام کریں اب صحافتی تنظمیں کہہ رہی ہیں کہ اس بل کو منظور نہ کریں تاکہ مادر پدر آزاد یوٹیوبر ڈالر کمائےاب مصنوعی ذہانت آگئی ہے خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، سوشل میڈ یا پر میڈیا کے بڑے بڑے رہنما غلط خبریں لگاتے ہیں کسی نے روکا۔

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام

  • کوئی بھی شعور رکھنے والا  عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری

    کوئی بھی شعور رکھنے والا عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ گروپ کا مقصد اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی تھی 2ارب روپے 26 نومبر کے فساد سے پہلے تقسیم کئے گئے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمی ٰبخاری کا کہنا تھا کہ ایک فتنہ اڈیالہ جیل میں موجود ہے، فتنے نے سول نافرمانی کی کال دی تھی، فائنل کال دی گئی جو مسڈ کال ثابت ہوئی، یہ لوگ پاکستان کے دوست ممالک سے رابطہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وقاص اکرم کہہ رہے تھے سول نافرمانی کا اثر 2 ماہ بعد ہو گا، اوورسیز پاکستانی بھی اس شخص کو جان چکے ہیں، کوئی بھی شعور رکھنے والا اس شخص کو سپورٹ نہیں کر سکتا، یہ جب اقتدار میں تھے تو بار بار کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا، آج گھٹنوں پر بیٹھ کر این آر او مانگا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھ سے ملنے کی ضرورت بھی نہیں جا کر مجھے رہا کروائیں۔

    خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، اسد قیصر

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ وہ شخص ہے جو اے سی اور کھانا بند کرواتا تھا، اب تو بانی پی ٹی آئی کو ان کے گھر والے ملنے نہیں جاتے، قوم کے بچے غلیلیں اور اپنے بچے گھروں میں بیٹھیں، پاکستان کو تباہی کا شکار کرنے والے ناکام ہو گئے ہیں، فتنہ گروپ کا مقصد اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی تھی 2ارب روپے 26 نومبر کے فساد سے پہلے تقسیم کئے گئے، باتیں نکل رہی ہیں گنڈاپور اور ان کی کابینہ کرپشن میں ملوث ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن ہو رہی ہے، امین گنڈاپور کے اپنے وزیر کرپشن پر سوال اٹھا رہے ہیں، کے پی کے عوام کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

    ان کا کہنا تھا کہ اس سال ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہر روز ایک نئے پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہوتا ہے، مریم نواز نے مختلف پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے، پہلے پروگرام لانچ کئے جاتے تھے پر مکمل نہیں ہوتے تھے، مریم نواز سکالر شپس کا بولتی نہیں جا کر ہاتھوں میں دیتی ہیں، مریم نواز نے ہونہار سکالر شپ کے 3 سے 4 ایونٹ میں شرکت کی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں چکن اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، حکومتیں محنت کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی مزید بہتر ہو رہی ہے، پناہ گاہیں اور دوسرے پروگرام آرگنائزیشن کے تھے، تمام کام میرٹ پر ہو رہا ہے، کوئی سفارش نہیں کر سکتا، لیڈرشپ محنتی اور ایماندار ہو تو رزلٹ سب کو ملتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ شاہدرہ میں سیوریج کے بہت مسائل تھے، شاہدرہ کے علاقے میں 10 ارب روپے لگا رہے ہیں، میں وزیراعلیٰ پنجاب کی بہت شکر گزار ہوں، شاہدرہ کے 2 نئے سکولز کو ماڈرن سکولز بنانے جا رہے ہیں، ماڈرن سکولز میں جدید تعلیم دی جائے گی، ہر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کیلئے پرفارمنس شیٹ بھی بنا رہے ہیں، ہر ایک غلطی پر ان کے پوائنٹس کم کئے جا رہے ہیں، دھی رانی پراجیکٹ مریم نواز کے دل کے بہت قریب ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کا پہلا ,”پنجاب دھی رانی پروگرام” لانچ کر دیا