سب جانتے ہیں کہ اداکارہ مشی خان عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہی کو پاکستان کا ایماندار لیڈر مانتی ہیں وہ صبح سے لیکر شام تک سوشل میڈیا پر انہی کے گن گاتی رہتی ہیں. گزشتہ روز چونکہ پنجاب اسمبلی میں پنجاب کے ویزاعلی کا چنائو تھا تو اس دوران جس جس نے پی ٹی آئی کے خلاف معمولی بات بھی کردی مشی خان اسکو آڑھے ہاتھوں لیتی رہیں. عفت عمر جو کہ ماضی میں خود پی ٹی آئی کی بہت بڑی سپورٹر رہی ہیں انہوںنے جب ٹویٹ کیا کہ ” سن رہے ہو نہ تم رو رہا ہے عمران” اس پر مشی خان کو غصہ آیا اور انہوں نے لکھاکہ رونے کے دن تو تمہارےبھی آنے والے ہیں سن رہی ہو خفت اوہ سوری عفت . اسی طرح سے سینئیر سحافی سلیم صافی نے عمران خان کا بولا ہوا ایک جملہ قوٹ کرکے لکھا کہ اخلاقیات اور عمران خان قیامت کی نشانی تو مشی خان نے لکھا ”قیامت کی نشانی تو تم جیسے منافق اور کریکٹر لیس انسان ہیں تمہاری شکل دیکھ کر قیامت سامنے نظر آتی ہے خوشامدی. اینکر و تجزیہ کار ثناء بچہ نے لکھا کہ کیا پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو ووٹ دینا ضمیر فروشی ہو گی یا ضمیر کا جاگنا تحریک انصاف کا کیا کہنا ہے اس پر مشی خان نے قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھا کہ سمجھ میں نہیں آتی کہ تمہیں Breath mint دوں یا ٹوئلٹ پیپر. ریحام خان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان اس وقت فتنہ خان اور اس کے سپورٹرز کے ہاتھوں یرغمال ہے ان کو لگام ڈالی جائے تو مشی خان نے قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھا تم ایسی عورت ہو جسکی کوئی عزت نہیں، لگام کی تمہیں ضرورت ہے.
Tag: عفت عمر
-

عفت عمر کو تحریک انصاف کی جیت کا اعتراف کرنا پڑ گیا
اداکارہ و ماڈل عفت عمر جو کسی وقت میں پاکستان تحریک انصاف کے حق میں تھیں اب وہ پی ٹی آئی کے خلاف نظر آتی ہیں اسکی وجہ وہ یہ بتاتی ہیں کہ پی ٹی آئی کے سربراہ وہ نہیں ہیں جو وہ تقاریر میں خود کے بارے میں بتاتے رہے.عفت عمر کو عمران خان کی پالیسیوں اور یوٹرنز پر تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا پر آڑھے ہاتھوں لیا جاتا ہے. گزشتہ روز ہوئے ضمنی انتخابات ان کے نتائج نے سب کو حیران پریشان کر دیا پاکستان تحریک انصاف نے کلین سویپ کر دیا اس جیت پر عمران خان کے مخالفین نے جہاں ان کو مبارکباد دی وہیں عفت عمر جو ان کی اس وقت سخت ترین ناقد ہیں انہوں نے بھی ان کی جیت کا
اعتراف کیا اور انہوں نے کہا کہ اکثریت کی جیت ہو گئی ہے.ا ن کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ عوامی رائے اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اگر اکثریت اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے تو پھر یہی کہوں گی کہ اکثریت کی جیت ہو گئی ہے. یاد رہے کہ عفت عمر نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے ان کا کہنا ہےکہ جس طرح کے ڈرامے بن رہے ہیں یا کام ہو رہا ہے وہ نہیں کر سکتیں.عفت عمر حال ہی میں فلم لندن نہیں جائونگا میں کبری خان کی ماں کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئی ہیں.انہوں نے اداکاری کو مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کرنے کے بعد اپنا فوکس سیاسی تبصروں پر کر دیا ہے چند روز پہلے وہ تجزیہ کار کے طور پر معروف اینکر عاصمہ شیرازی کے پروگرا م میںشرکت کرتی بھی دکھائی دیں.
-

مشی خان کے عفت عمر پر تنقید کے نشتر جاری
اداکارہ و ماڈل عفت عمر جنہوں نے حال ہی میں کچھ انٹرویوز دئیے ہیں ان میں سے کسی ایک انٹرویو میں ٹی وی ڈراموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت ہی گندا ڈرامہ بن رہا ہے اور اتنا گندا ڈرامہ بننے پر میں اس کام کا حصہ نہیں رہ سکتی بلکہ انہوں نے یہاں تک کہا کہ جس طرح کا کام ہو رہا ہے مجھے شرمندگی ہے کہ میں اس کا حصہ ہوں، اس لئے میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کر چکی ہوں، عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ جتنی خراب فلمیں بن رہی ہیں ان کو دیکھ کر میں اپنا وقت ضائع نہیں کر سکتی۔ عفت کے ایسے بیانات پر مشی خان جو کہ سوشل میڈیا پر بہت ایکٹیو رہتی ہیں ان کو آیا غصہ اور انہوں نے عفت کو ایکبار پھر آڑھے ہاتھوں لے لیا اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب عفت عمر کی شکل ہمیں کم کم دیکھنے کو ملے گی لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ اب وہ مریم نواز کے جلسوں میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔ مشی خان کی یہ پوسٹ خاصی وائرل ہوئی ہے لیکن تاحال عفت عمر نے اس پوسٹ پر کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا ۔

عفت عمر نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں مشی خان کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مشی خان ہوں یا کوئی بھی اور مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا سوچ رہا ہے اور کیا کہہ رہا ہے مجھے بس جو ٹھیک لگتا ہے میں وہی کہوں گی اور وہی کروں گی۔ یاد رہے کہ مشی خان عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں اور جو بھی ان کے خلاف کوئی بات کرتا ہے تو وہ خوب اسکی تسلی کرتی ہیں جبکہ عفت ماضی میں عمران خان کی سپورٹر تھیں لیکن اب وہ ان کو سپورٹ نہیں کرتیں اور کہتی ہیں کہ ان کو سپورٹ کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی ایسی غلطی کہ جس پر آج تک شرمندہ ہوں۔
یوں سیاسی پسند نہ پسند کے چکر میں ہرکوئی ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگا ہوا ہے دیکھتے ہیں کہ یہ جنگ کہاں جا کر رکتی ہے۔ -

عمران خان کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کی بھی اب سپورٹرہوں:عفت عمر
عفت عمر نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں مریم نواز میں مستقبل کی لیڈ ردیکھ رہی ہوں، انہوں نے مجھے اپنے جلسے میں آنے کی دعوت دی شاید بطورعورت وہ مجھے ایسا کہہ رہی ہیں اور میں بھی ان کو بطور عورت ہی سپورٹ کررہی ہوں ۔اس وقت اگر ہم دیکھیں تو مریم نواز جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہیں ۔جن جن سیاسی لیڈروں کو عمران خان کے دور میں پکڑا گیا ان پر کچھ بھی ثابت نہیں ہوا لہذا میں ان کو چور ڈاکو کرپٹ ماننے سے انکاری ہوں۔امریکہ نے عمران خان کی حکومت ختم کی میں یہ بھی نہیں مانتی عمران نے آخر ایسا کیا کیا ہے جو وہ
اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکہ پر لگا رہے ہیں ۔میں پی ڈی ایم کو سپورٹ کررہی ہوں اور عمران خان نے یہ بھی دن دکھا دئیے ہیں کہ اب میں مولانا فضل الرحمان کی بھی سپورٹر ہوں۔میں فوری انتخابات کے حق میں نہیں ہوں جو جماعتیں برسراقتدار آئی ہیں انہیں کام کرنے دیا جائے آخر انہوں نے پہلے بھی تو ملک چلایا ہی ہے نا ۔اس وقت مسلم لیگ ن کا سب کچھ داﺅ پر لگا ہوا ہے انہیں بس کام کرنے دیا جائے میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان نے ترقی کی عمران خان چا ر برس میں ہی ملک کو کتنا پیچھے لے آئے۔
-

پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں ،عفت عمر
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔
باغی ٹی وی : اداکارہ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کی اور مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔
فیصل قریشی کی مسجد نبویﷺ واقعے کی شدید مذمت
This needs to stop, now,enough is enough. Imran Khan should be arrested for instigating hatred.
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 28, 2022
انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں لکھا کہ بہت ہو چکا، اسے اب روکنے کی ضرورت ہے۔ نفرت بھڑکانے کی وجہ سے عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 29, 2022
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔قبل ازیں اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا تھا اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں رسول محمد ﷺ کے روضہ کے قریب مسجد نبویﷺ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا انہوں نے قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے کہا تھا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔
مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر…
قبل ازیں کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسجد نبویﷺ میں سیاستدانوں کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی شفاعت علی نے کہا تھا کہ پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔ اب شہباز شریف اور کابینہ کے درِ نبیﷺ پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ لوگوں نے اُن کے خلاف نعرے بازی شروع کردی تھی-
عمران خان کی بنائی گئی رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کی مسجد نبوی واقعے کی شدید مذمت
-

اداکارہ عفت عمرنے فروری،مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کر دیا
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر برس پڑیں-
باغی ٹی وی : جہاں شوبز سے منسلک متعدد اداکار عمران خان کی حمایت میں سامنے آئے وہیں اور عمران خان کے لئے سوشل میڈیا پر مختلف مہمات چلا رکھی ہیں جن میں وہ عوام سے عمران خان کا ساتھ دینے کے اپیل کرتے ہیں وہیں عفت عمرنے پی ٹی آئی چیئرمین کے یوٹرن لینے کی عادت کی نشاندہی کرتے ہوئے طنز کے تیر برسائے ہیں-
اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا
فروری ، مارچ والا عمران خان
میں دعائیں مانگ رہا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ، میں ان تینوں کی وکٹ ایک بال سے اڑاؤں گا ،اپریل والا عمران خان
مجھے جنوری سے پتا تھا کہ امریکہ میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اس میں ملک کے اندر سے لوگ اس کے ساتھ مل گئے— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 23, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عفت عمر نے فروری، مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ فروری ، مارچ والے عمران خان کہتے تھے کہ میں دعائیں مانگ رہا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، میں ان تینوں کی وکٹ ایک بال سے اڑاؤں گا جب کہ اپریل والے عمران کہہ رہے ہیں کہ مجھے جنوری سے پتا تھا کہ امریکا میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اس میں ملک کے اندر سے لوگ اس کے ساتھ مل گئے۔ایک بہتر کل کی امید ابھی بھی زندہ ہے، شوبز فنکاروں کا عمران خان کے ساتھ اظہار…
عمران خان کے خلاف کوئی عورت بولے تو بدکردار.
مرد بولے تو غدار.
صحافی بولے تو لفافہ.
ادارہ بولے تو کرپٹ.
عمران خان کی چوری پکڑی جائے تو اندرونی سازش.
کرسی چھن جائے تو بیرونی سازش.— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 23, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ عمران خان کے خلاف کوئی عورت بولے تو بدکردار، مرد بولے تو غداراور ان کے خلاف کوئی صحافی بولے تو لفافہ،ادارہ بولے تو کرپٹ،عمران خان کی چوری پکڑی جائے تو اندرونی سازش،کرسی چھن جائے تو بیرونی سازش-کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں اور خود لیڈر بنیں، وقار ذکا کا نوجوانوں کو پیغام
