ہومیو پیتھک کی نادر اور نایاب کتاب ”ابجد ہومیو پیتھی” برسوں بعد دوبارہ منظر عام پر آ گئی۔ بالمثل معالج پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کی طرف سے لکھی گئی مذکورہ کتاب کو اسی اور نوے کی دہائی میں خاص طور پر مقبولیت حاصل رہی ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر اس کے ترمیم شدہ نسخہ جات ہومیو پیتھک سے کسی بھی حوالے سے وابستہ احباب کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ ابجد ہومیو پیتھی میں صرف علاج معالجہ ہی نہیں صحت قائم رکھنے کے اصول و ضوابط بھی درج ہیں۔ یہ کتاب اس لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد مرحوم کی جانب سے وہ راز بھی افشاء کیے گئے ہیں جو اطباء اپنے سینوں میں چھپا کر رکھتے ہیں۔ ابجد ہومیو پیتھی نہ صرف مبتدی معالجین کے لیے بہترین گائیڈ ہے بلکہ ہر معالج کے لیے ایک بہترین معاون کا کام بھی دے سکتی ہے۔ اس میں فن ہومیو پیتھی کے حوالے سے مکمل معلومات اور کلینک پر پیش آنے والے واقعات کا مکمل نچوڑ بیان کیا گیا ہے۔ مذکورہ کتاب حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ نمبر 03153242517 اور 03334289005پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
Tag: علاج

ملتان:12 سالہ بچہ سے مبینہ بد فعلی ، دوران علاج انتقال کرگیا
ملتان میں 12 سال کا بچہ مبینہ بد فعلی کے بعد دوران علاج انتقال کرگیا۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنایا اور کھیت میں پھینک کر فرا رہوگیا بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،ایڈیشنل آئی جی نے سی پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدرپیوٹن کا جعلی پیغام نشر
دوسری جانب رحیم یارخان میں نہر کنارے کھیلتے ہوئے کم عمر تین بھائی نہر میں ڈوب کرجاںبحق ہوگئے ہیں ریسکیو حکام کے مطابق فتح پور کمال کے علاقے میں رحیم یارخان نہر کے قریب کھیلتے ہوئے بچے نہر میں گر گئے جس سے 7 سالہ ابوبکر،5 سالہ محمد عثمان اور 3 سالہ محمد علی تینوں سگے بھائی ڈوب گئے اور جاںبحق ہوگئے ہیں ریسکیو حکام نے دوبچوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک لاش نہیں مل سکی، صبح دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں سالوں سے بند ایرانی سفارت خانہ آج کھول دیا جائے گا

انزائٹی کا حیرت انگیز علاج دریافت
موجودہ دور میں انزائٹی کا مرض بہت زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے اور اس کا علاج عموماً سائیکو تھراپی یا ادویات سے کیا جاتا ہے ماہرین نے اس بیماری کا ایک حیران کن علاج دریافت کیا ہے-
باغی ٹی وی:انزائٹی کو غیر یقینی کیفیت یا کچھ ناخوشگوار واقع ہونے کا ڈر کہا جا سکتا ہے۔ اردو میں انزائٹی کے لیے بے چینی، پریشانی یا گھبراہٹ جیسی اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں،انزائٹی جسم کا تناؤ کے لیے قدرتی ردعمل ہے، یہ خوف یا فکر کی ایسی کیفیت ہوتی ہے جو مختلف عناصر کا مجموعہ ہوتی ہے-
روزہ اور سائنس
دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جانا، سانس چڑھنا، تھکاوٹ اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات اس کی کچھ عام علامات ہیں،ویسے ہر فرد میں اس کا اظہاریا علامات مختلف ہوسکتی ہیں، جیسے ایک فرد کو شدید گھبراہٹ کا سامنا ہوسکتا ہے تو دوسرے کو تکلیف دہ خیالات یا ڈر کے دورے پڑسکتے ہیں سردرد، سانس میں تکلیف، معدے کے مسائل، جلد پر دانے، اعصابی درد اور کھنچاؤ، انزائٹی یہ تمام اور بہت کچھ کروا سکتی ہے تاہم چیزیں اتنی سادہ بھی نہیں ہوتیں۔
کیرولینسکا انسٹیٹیوٹ سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ دیگر افراد کی جسمانی بو کو سونگھنا سماجی انزائٹی یا سماجی خوف جیسے مسئلے کا مؤثر علاج ثابت ہو سکتا ہے کسی کی جسمانی بو کو سونگھنے سے لوگوں کے وہ دماغی حصے متحرک ہوتے ہیں جو جذبات سے منسلک ہوتے ہیں اور سکون کا احساس دلاتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھاکہ ہماری ذہنی کیفیت سے جسم میں مرکبات بنتے ہیں اور پسینے سے ان کی بو دیگر افراد تک پہنچتی ہے اس ابتدائی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دیگر افراد کی جسمانی مہک کو سونگھنے سے سماجی انزائٹی کا علاج ممکن ہو سکتا ہےہمیں توقع ہے کہ اس طریقہ کار سے لوگوں کو سماجی انزائٹی کے مسئلے سے بچانے میں مدد مل سکے گی۔
پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں،تحقیق
تحقیق کے دوران لوگوں کے پسینے کے نمونوں کو اکٹھا کرکے جسمانی بو کو مریضوں کو سونگھایا گیا نتائج سے معلوم ہوا کہ انسانی جسمانی بو سونگھنے والے افراد کی انزائٹی میں 39 فیصد تک کمی آئی۔
دوسری جانب ماہرین نےکچھ غذائوں کو تجویز کیاہے، جو انزائٹی دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔
براؤن چاکلیٹ کی اہم خوبی یہ ہےکہ اس سے بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہےیہ جسم میں موجود ’ پولی فینول ‘ کو بڑھاتی ہے، جو خون میں موجود آکسیجن کی روانی کوبڑھا دیتا ہےچاکلیٹ کھانےسےذہنی سکون حاصل ہوتا ہےکیونکہ برائون چاکلیٹ دماغ میں ’ سیروٹونین ‘ پیدا کرتا ہے، جس سے انسان کے اندر تازگی کا ایک احساس پیدا ہوتا ہے اور انسان ذہنی دباؤسے آزاد ہوجاتا ہے۔
ہسٹیریا ، ذہنی دبائو اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا شکار لوگوںکو ایواکاڈو کااستعمال یقینی بنانا چاہئے ایوا کاڈو پوٹاشیم سے بھرپور ہوتاہے ، بلڈ پریشرکوکنٹرول کرتاہےاوردوران خون کو مسلسل اعتدال میں رکھتا ہےکسی بھی طرح کے دماغی امراض کے لیے سویا بین کا استعمال کافی مفید ہوتا ہے۔ یہ دماغی توازن کو بہتراور دماغ کو تیز کرنے کا کام کرتا ہے۔
شوگر اور خون میں کمی کے مریضوں کیلئے کتنی کھجوریں کھانا مفید
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ کچی سبزیوں اور پھلوں کا باقاعدہ استعمال ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اگرچہ روایتی ماہرین غذائیات روزانہ 5مرتبہ خاص انداز میں پھل اور سبزیاں کھانے پر زور دیتے ہیں لیکن جب بات ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کی ہو تو اس کے شکار افراد اپنی خوراک میں ان کا مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔ کچی سبزیاں اور پھل براہ راست انسانی موڈ پر اثرانداز ہوتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ سبزیوں کو پکانے، بھوننے اور گرم کرنے سے ان کے اندر کئی اہم غذائی اجزاء ضائع ہوسکتے ہیں۔
ذہنی تناؤ، اداسی اور ڈپریشن جدید دور کا ایک بڑھتا ہوا عفریت ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ500ملی گرام سرکومن ( جو دو چمچ ہلدی میں ہوتا ہے) کھانے سے عین وہی اثر ہوتا ہے، جو مشہور دواؤں پروزیک اور فلوکسیٹائن کھانے سے ہوتا ہے۔ اس طرح ہلدی ڈپریشن کا قدرتی اور فطری علاج ہے۔دماغ کی سوز ش اور الزائمر جیسی بیماریوںکیلئے ہلدی مفید ہے۔ ہلدی دماغ کی مجموعی صحت کا خیال رکھتی ہے اور دماغ میں آکسیجن کی فراہمی میںمعاون ثابت ہوتی ہے-
نیل پالش خواتین میں بانجھ پن اور ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق

ہسپتال جانیوالی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرکے ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق والدہ کے علاج کے لئے ہسپتال جانیوالی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں لڑکی کے ساتھ مُبینہ زیادتی اور حراساں کرنے کی ایف آئی آر درج ملزم گرفتار کر لیا گیا، لڑکی کا کہنا ہے کہ والدہ کے علاج کے لئے گئی ہسپتال کے ملازم عدیل نامی شخص نے میرے ساتھ تعلقات قائم کئے
عدیل نے مجھے سبز باغ دکھاکر شادی کا جھانسہ دیا اور ہسپتال میں بُلا کر زبردستی زناء کیا ملزم عدیل نے میری ویڈیو بنائی اور حراساں کرتا رہا . شادی کا کہا تو عدیل ہمراہ طارق اور دو نامعلوم افراد نے تشدد کیا اور سنگین دھمکیاں دیں علاقہ چھوڑنے کا کہا۔ تھانہ میں ایس ایچ او کے پاس ایک ہفتے سے چکر لگاتی رہی ، ایس ایچ او راضی نامہ پر دباو ڈالتا رہا ، ڈی ایس پی کہوٹہ ملک رفاقت کے سامنے دادرسی کے لئے گئی تو انہوں نے فوری ایکسن لیا ، ڈی ایس پی نے موقع پر احکامات دئیے جس پر خاتون عائشہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا گیاتھانہ پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد تفتیش شروع کردی ، ڈی ایس پی ملک رفاقت کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیا جائے گا اور خاتون کو انصاف دیا جائے گا ۔
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف


ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکامفت علاج کر رہے ہیں، سلمان رفیق
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاہے۔ پاکستان میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔ محکمہ صحت پنجاب پولیوکے خاتمہ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہاہے۔
خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ آئی آرایم این سی ایچ پروگرام پیدائش سے دوسال عمرکے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھارہاہے،
پنجاب میں ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکے رجسٹرڈ مریضوں کو تشخیص اورعلاج کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔صوبہ بھرمیں ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکے مراکزمیں اضافہ کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے مختلف پروگرامزمیں خالی اسامیوں پر جلدبھرتی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ویژن کے مطابق صوبہ کی عوام کو صحت کے شعبہ میں ریلیف دیاجائے گا۔
خواجہ سلمان رفیق۔ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دوردرازکے علاقہ جات میں عوام کے پاس جاکرصحت کی بہترسہولیات کویقینی بنایاجائے گا۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیا ت فراہم کرنے کی جانب تمام ترتوجہ مرکوزکردی گئی ہے۔
صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراعوان،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،ڈپٹی مینیجر پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹریداللہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران مختلف بیماریوں سے لڑنے کیلئے محکمہ صحت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیراور دیگرپروگرام مینیجرزنے صوبائی وزیر کوصحت کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونا،پولیو،ڈینگی،منکی پاکس،ہیٹ سٹروک،ملیریا،خسرہ،نمونیا،موسماتی انفلنزا،سموگ،ایڈز،کینسر،ٹی بی،ہیپاٹائٹس ودیگربیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تاریخی کارنامہ،گردوں کی 83سالہ مریضہ کو بنا کنٹراسٹ انجکشن کے الٹرا ساونڈ سے سٹنٹ لگا دیا
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تاریخی اعزاز،ڈاکٹرزنے گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے بنا کنٹراسٹ انجکشن کے انجیو پلاسٹی ممکن بنا ڈالی-
باغی ٹی وی:انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ پی آئی سی ترجمان کے مطابق گردوں کےمرض میں مبتلا 83سالہ مریضہ کو بناکنٹراسٹ انجکشن کے الٹرا ساونڈ سے سٹنٹ لگا دیا انجیو گرافی اور سٹنٹ لگانے کے دوران کنٹراسٹ دوائی کا استعمال لازمی ہوتا ہے-
ڈاکٹر قیصر علیم کے مطابق پروسیجرز کے دوران کنٹراسٹ انجکشن سے مریضوں کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے-
واضح رہے کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بنیاد 2006 ء میں ایم ایم اے کے دور حکومت میں رکھی گئی صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد اسے 2020 ء میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا اس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے 16دسمبر 2020 ء کوکیا جب صحت کارڈز جاری ہوئے تو یہاں خیبر پختونخوا کے باسیوں کو امراض قلب کا مہنگا علاج مفت فراہم کیاجانے لگا۔
پی آئی سی امراض قلب کے لیے مختص واحد ہسپتال ہے جو295 بستروں پرمشتمل ہے۔ یہ نہ صرف صوبے کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ بلکہ پاکستان کےبہترین ہسپتالوں میں سےایک ہےجس میں 6 کیتھ لیبز، 6 آپریشن تھیٹرز،2 آئی سی یوزاور4 سی سی یوزہیں اس ہسپتال کا خصو صی حصہ اس کی ایمرجنسی ہے جوامراض قلب کے مریضوں کے لیے 24 گھنٹے فعال رہتا ہے۔
آئی ایم ایف کے معاہدے کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم
یہاں ایڈلٹ مریضوں کے لیے سات جبکہ پیڈزکے لیے ایک سرجن تعینات ہے جب کہ 10 ایڈلٹ اور 2 پیڈز کارڈیالوجسٹ کام کررہے ہیں۔ پی آئی سی میں تمام ڈاکٹرزباہرممالک سے وسیع تجربہ لے کریہاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
پشاورانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اس وقت امراض قلب کے بیشتر اقسام کاعلاج فراہم کررہاہے۔ پی آئی سی پاکستان کا واحد سرکاری ہسپتال ہے جسے قائم ہونے کے بعد صرف چھ ماہ میں پاکستان کالج آف فزیشن اینڈ سرجنزکی جانب سے منظوری ملی جس کے بعد اب اس ادارے میں پوسٹ گریجویٹ کورسز بھی پڑھائے جاسکتے ہیں۔
یہ ہسپتال اس وقت امراض قلب سے متعلق مختلف شعبوں میں بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے جس میں ایڈلٹ کارڈیالوجی، ایڈلٹ کارڈیک سرجری ، پیڈز کارڈیالوجی اور پیڈزکارڈیک سرجری شامل ہے۔
عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،مراد علی شاہ

درد کمر میں مبتلا افراد کے لیے انجیکشن تیار ،
درد کمر میں مبتلا افراد کے لیے انجیکشن تیار ،
باغی ٹی وی: اوکلاہوما سٹی میں محققین نے ایک جیل تیار کیا ہے ۔یہ جیل بہت قابلِ تزریق ہے ۔ جس میں ریڑھ کی ہڈی ڈسکس میں انجیکشن کی مدد سے ڈال کر کمر کے نیچلے حصے ریڑھ کی ہڈی کے پاس تکلیف دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔
مزید تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے امریکی سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 سے 68 برس کے درمیان 20 افراد میں یہ علاج کروانے کے بعد درد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ان افراد کے کمر درد کی وجہ پتا چل گئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ افراد ڈسک کے ختم ہونے کی بیماری میں تھے جس کی وجہ سے ان کو کمر درد کی شکایت تھی ۔درد کمر کی شکایت ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگوں میں بھرتی جا رہی ہے ۔اگر ہم صرف امریکا کی بات کریں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ امریکا میں ہر سال تقریباً 6.5 لوگ اس درد کمر کی شکایت میں مبتلا ہوتے ہیں۔ کمر میں درد کی وجہ سے مختلف بیماریاں ہوتی ہیں ۔ اس تکلیف سے بچنے کے لیے جسمانی تھیراپی کے ساتھ آرام بھی کرنا چاہئے ۔
کمر درد کا جو نیا طریقہ جیل کا متعارف ہوا ہے اس میں جیل کو سرجری کے ذریعے ڈالا جاتا ہے ۔مزید یہ کہ کمر درد کے بہت سے راویتی طریقوں کو استعمال کر کے اس درد کو دور کیا جاتا رہا ہے ۔لیکن تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ اس سے صرف وقتی طور پر آرام آتا ہے ۔
لیکن یہ نیا جیل کا طریقہ ماہرین کے مطابق درد کو دور کرنے میں کافی مدد دیتا ہے ۔اور اس طریقہ پر ماہرین نے لوگوں پر تجربہ کیا ہے ۔جو لوگ کمر درد کی شکایت میں مبتلا تھے ۔ان پر نیا جیل کے طریقے کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ساتھ ہی روایتوی طریقہ کا بھی ان لوگوں پر تجربہ ہوا لیکن اس تجربے کے بعد پتا چلتا ہے کہ روایتی طریقہ سے آرام تو آ جاتا ہے لیکن یہ آرام وقتی طور پر ہی آتا ہے ۔
اسقاط حمل اور پیدائشی نقائص کی وجہ بننے والے ایک اہم جین کا انکشاف اور علاج دریافت
جاپان: سائنسدانوں نے حمل ضائع کرنے والے جین کا انکشاف اور علاج بھی دریافت کر لیا-
باغی ٹی وی : سائنسدانوں نے چوہوں میں حمل ضائع ہونے اور پیدائشی نقائص کی وجہ بننے والی ایک اہم جینیاتی کیفیت معلوم کرلی ہے اور اس کا علاج بھی معلوم کیا ہے یہ جین ایکس کروموسوم میں پایا جاتا ہے اور اگر اس کی سرگرمی کو دبادیا جائے تو وہ مردہ بچے کی وجہ بن سکتا ہے یہ جین بیضے سے اگلی نسل تک جاتا ہےاوراس میں ڈی این اے سے وابستہ ایک پروٹین اہم کردار ادا کرتا ہےدوسری جانب یہ بچے کی نشوونما میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔
جاپان کے مشہور رائکن سینٹر سے وابستہ میٹابولک ایپی جنیٹکس سے وابستہ تجربہ گاہ میں اس کا انکشاف ہوا ہے تحقیق کے سربراہ ازوسا انوئی کے مطابق اس تحقیق سے بے اولادی اور بچوں کی نشوونما کے مسائل کو نئے سرے سے جاننا ممکن ہوگا۔
یہ جین نان کوڈنگ آراین اے پر مشتمل ہے جو ایک کروموسوم میں پایا جاتا ہے اور اسے Xist کا نام دیا گیا ہے ہم جانتے ہیں کہ دو طرح کے کروموسوم نارمل انداز میں ملیں تو حمل ٹھہرتا ہےان میں ایکس وائی اور ایکس ایکس کروموسوم کے جوڑے بنتے ہیں۔
یوں ماں اور باپ کے جنسی کروموسوم کی جوڑوں میں سے ایک ہی آگے بڑھ کر ملاپ کرتا ہے تو کبھی مردانہ اور کبھی زنانہ جین حاوی ہوتاہے اسی سے بچے کی جنس کا تعین بھی ہوتا ہے ماہرین نے چوہوں میں ایسی جینیاتی سرگرمی دیکھی ہے جس میں بالخصوص نربچوں کی موت ہوجاتی ہے یا وہ مردہ پیدا ہوتے ہیں دوسری جانب مادہ کی آنول نال بھی غیرمعمولی بڑھی ہوئی دیکھی گئی ہے۔پھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس عمل میں Xist کی سرگرمی بھی رک جاتی ہے جو مادہ کی جانب سے آتا ہے۔
پھر ماہرین نے باری باری کئی جین کو بے عمل کرکے یا خارج کرکے دیکھا کہ اس سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب جیسے ہی Xist کو بحال کیا گیا تو چوہوں میں اسقاط کا عمل رک گیا اور معلوم ہوا کہ اگر اس جین کو سرگرم رکھا جائے تو حمل گرنے کا رحجان کم ہوجاتا ہے۔ عام حالات میں اسے Xist کی ناکارہ امپرنٹنگ کا نام دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے چوہوں ترقیاتی نقائص کا علاج کرنے میں کامیاب ہو گئے جو دوسری صورت میں ماؤں کی جانب سے نسل نو سے متعلق ایپی جینیٹک ہدایات کی کمی کی وجہ سے قبل از پیدائش مہلکیت اور نال کی خرابی کا شکار ہو جاتے ہیں-
محققین اس بات کا تعین کرنے کے لیے مزید تجربات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ جب انڈے کے خلیے بنائے جاتے ہیں تو یہ مخصوص حیاتیاتی ہدایات کیسے قائم ہوتی ہیں، اور کیا ماحولیاتی عوامل اس عمل کو متاثر کر سکتے ہیں۔
تاہم انسانوں پر اس کے اطلاق کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے لیکن انسانی ادویہ پہلے چوہوں کو ہی دی جاتی ہیں اور چوہے طبی تحقیق میں ہمارے بہترین دوست اور معاون بھی رہے ہیں۔

وبائی امرض میں احتیاط سنت نبوی کیساتھ!!! تحریر :غنی محمود قصوری
آجکل ایک وبائی مرض کرونا وائرس کا بہت زور اور شور ہے یہ مرض چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئی اور پھیلتے پھیلتے ابتک دنیا کے 188 ممالک تک جا پہنچی ہے جس میں ابتک 308463 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ابتک 13069 افراد اس بیماری کی بدولت مر چکے ہیں اور بہت سے متاثرہ مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں
پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 645 ہے جن میں سے 3 افراد جانبحق اور 13 صحت یاب ہو چکے ہیں
سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں چین ,ایران اور اٹلی ہیں اور سںب سے زیادہ اموات بھی اٹلی میں ہوئی ہیں جس کی وجہ اٹلی کی عوام کا اپنی گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل نا کرنا اور اس وباء کا بہت تیزی کیساتھ پھیلنا ہے جس کی بدولت اٹلی میں اب تک 4825 اموات اس وبائی مرض کی بدولت ہو چکی ہیں
اس وقت پوری دنیا میں اس وبائی مرض کرونا کی بدولت خوف و ہراس کا سما ہے
دنیا بھر کی طرح پاکستان گورنمنٹ نے بھی احتیاطا دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے مزارات و پبلک مقامات کو لوگوں کیلئے بند کر رکھا ہے اور لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ بغیر انتہائی ضرورت کے گھر سے نا نکلیں زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں ہاتھ صابن سے بار بار دھوئیں ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور مسجد میں زیادہ تعداد میں اکھٹے نا ہو وغیرہ
یہ سب احتیاطی تدابیر کروانے کا مقصد اس بیماری کو پھیلنے سے روکنا ہے جو کہ ہمارے اپنے حق میں ہی بہتر ہے مگر کچھ کم عقل لوگ نا تو خود احتیاط کر رہے بلکہ دوسروں کو بھی احتیاط نا کرنے کا کہہ رہے ہیں اور بطور مثال یہ بات کہہ رہے ہیں کہ موت کا وقت مقرر ہے جو کہ آ کر ہی رہنی ہے مگر ایسے لوگ یہ نہیں سوچتے کہ اگر بجلی کی ننگی تاروں کو بغیر احتیاطی تدابیر کے چھوا جائے تو یقینا کرنٹ لگتا ہے اور کرنٹ لگنے سے بعض مرتبہ موت بھی واقع ہو جاتی ہے مگر اسی ننگی تاروں کو جب احتیاط کرتے ہوئے بچاؤ کے دستانے پہن کر اور احتیاطی اوزاروں سے چھوا جائے تو کرنٹ نہیں لگتا مطلوبہ کام بھی ہو جاتا ہے اور جان بھی بچ جاتی ہے
ہم مسلمان ہیں اور ہماری زندگی اسلام کی محتاج ہے اگر ہم نے دنیا و آخرت میں کامیاب ہونا ہے تو ہمیں اسلام و اپنے نبی جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے طریقوں پر عمل پیرا ہونا پڑے گا کیونکہ نبی کریم نے فرمایا کہ کامیاب وہ ہے جو میرے اور میرے صحابہ کے بتائے ہوئے رستے پر چلے گا لہذہ اب چونکہ کرونا کی شکل میں ایک وبائی مرض پوری دنیا کو اپنی لپٹ میں لے چکی ہے تو ہمیں اس کیلئے نبی کریم کے فرامین کو دیکھنا پڑے گا تاکہ ہماری دنیاوی و اخروی کامیابی ہو اس لئے اس حدیث کو دیکھتے ہیں کہ کس طرح ایک جزام کے مریض سے میرے نبی نے احتیاط کرتے ہوئے ہاتھ نہیں ملایا تھا اور بیعت بھی لے لی تھی
وبائی (وائرس) بیماری کے شکار انسان سے پرہیز کرنا سنت ہے
سنن ابن ماجه
كتاب الطب
٤٣. بَابُ : الْجُذَامِ
شرید بن سوید ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وفد ثقیف میں ایک جذامی شخص تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہلا بھیجا: ”تم لوٹ جاؤ ہم نے تمہاری بیعت لے لی“۔
حالانکہ دوسرے صحابہ کرام جن کو جزام کا مرض لاحق نا تھا ان کے ہاتھ پر نبی کریم نے بیعت لی
حکم: تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/السلام 36 (2231)، سنن النسائی/البیعة 19 (4187)، (تحفة الأشراف: 4837)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/389، 390) (صحیح)»
درج بالا حدیث سے ثابت ہوا کہ وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ہم بھی صرف زبانی السلام و علیکم و رحمتہ اللہ کہیں کیونکہ یہ معلوم نہیں کہ کون شحض اس وقت اس وبائی مرض کرونا میں مبتلا ہے اور رہی بات ایک ہی جگہ یعنی اپنے گھروں میں رہنا جیسا کہ دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور مزارات و پبلک مقامات کو بند رکھا گیا ہے تو اس کے لئے اس حدیث کو دیکھتے ہیں
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ بسند صحیح روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے طاعون کے بارے میں فرمایا:
(( جو آدمی طاعون کے حالات میں صبر کے ساتھ اور اجر و ثواب کی نیت سے اپنے گھر میں ٹھہرا رہے یہ جانتے ہوئے کہ اسے جو کچھ بھی ہو گا صرف وہی ہوگا جو اللہ نے اس کے مقدر میں لکھا ہے تو ایسے شخص کیلئے شہید کے اجر کے برابر ثواب ہے )
حكم الحديث: إسناده صحيح على شرط البخاري.
شیخ سلیمان الرحیلی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث اللہ تعالی پر توکل کے ساتھ ساتھ حسبی اسباب کو بروئے کار لانے کے بارے میں بنیادی قاعدے کا درجہ رکھتی ہے ۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ وباء سے بچنے کے لیے گھر میں ٹھہرے رہنے کے بارے میں یہ حدیث بنیادی اصول ہے اور رہی بات بار بار ہاتھ کی تو نبی کریم کی مشہور حدیث الطہارت نصف الایمان یعنی صفائی نصف ایمان ہے پر عمل کیجئے تاکہ ہم اس وبائی مرض سے محفوظ رہ سکیں اور ہمارا ملک پاکستان اس سے بچ سکے تو حکومت پاکستان کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے اس وبائی مرض کو پھیلنے سے روکئیے
دردِ شقیقہ ۔۔۔ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ
تعریف
یہ درد اکثر سر کے نصف حصہ میں دائیں یا بائیں جانب ہوتا ہے.
بعض اوقات سارے سر میں درد ہوتا ہے.
شقیقہ کے معنی ایک شق یعنی ایک طرف کے ہیں.
یہ درد طلوع آفتاب سے شروع ہو کر دوپہر تک بڑھتا ہے اور جوں ہی زوال آفتاب شروع ہوتا ہے تو کم ہوتا جاتا ہے.اسباب
تھکاوٹ، کمزوری، کثرت حیض، خرابی نظر، کثرت جماع، قبض اور بے خوابی اس کے اسباب ہیں.
یہ مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے.علامات
درد کے شروع ہونے سے پہلے طبیعت سست ہو جاتی ہے.
یہ عموماً پندرہ سے پچیس سال کی عمر میں زیادہ ہوتا ہے.
اس میں دماغ کی رگیں پھیل جاتی ہیں.
دماغ میں خون زیادہ مقدار میں پہنچتا ہے.
سر گھومنے لگتا ہے اُبکائیاں آتی ہیں. مریض روشنی اور آواز برداشت نہیں کرتا اور چہرے کا رنگ پھیکا پڑ جاتا ہے.علاج
درد شروع ہونے سے پہلے اور درد کی حالت میں کوئی غذا کھانے کو نہ دیں.
مریض کو مکمل آرام کرائیں.سفوف اکسیر دافع درد شقیقہ
کشنیز خشک 30 گرام
کلونجی 10 گرام
اسطوخودوس 50 گرام
فلفل سیاہ 15 گرامچاروں اجزاء کو بایک پیس کر سفوف بنائیں۔
مقدار خوراک
3 تا 6 گرام
صبح، دوپہر اور شام استعمال کریں۔










