Baaghi TV

Tag: علاقائی صورتحال

  • پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور غزہ امن معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام ملائیشین ہم منصب کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ انہوں نے حالیہ دورۂ کوالالمپور کے دوران ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی جانب سے فراہم کی گئی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے، خصوصاً حلال گوشت کی برآمدات اور باہمی تعاون کے دیگر شعبے، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشین ہم منصب کو شرم الشیخ میں ہونے والی غزہ امن معاہدے کی دستخطی تقریب میں اپنی شرکت سے آگاہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے فلسطینی عوام کی تکالیف میں کمی، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مدد ملے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران پاک۔افغان سرحدی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، تاہم اسے افغان سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ افغان حکام ایسے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں جو پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات کی سہولت کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، تاہم تمام دہشت گرد گروہوں بشمول فتنۃ الخوارج، فتنۃ الہندستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بی ایل اے کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن بحال کیا جا سکے۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

  • وزیراعظم شہباز شریف کا مصری صدر سے رابطہ، سرکاری دورے کی دعوت قبول

    وزیراعظم شہباز شریف کا مصری صدر سے رابطہ، سرکاری دورے کی دعوت قبول

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور غزہ بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے مصری صدر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے صدر السیسی نے قبول کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے صدر السیسی کو جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران کے دوران مصر کے تعمیری کردار، متوازن موقف اور فعال سفارت کاری پر تہہ دل سے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

    گفتگو کے دوران وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور بتایا کہ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو التواء میں ڈالنے کی دھمکی پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے۔دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ خصوصاً غزہ کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ غزہ کے مظلوم عوام کو درکار انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے آئندہ اقوام متحدہ کی کانفرنس کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور مصر کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر صدر السیسی نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔مکالمے کے اختتام پر وزیراعظم نے مصری صدر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے صدر عبدالفتاح السیسی نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔

    مورو واقعہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر احتجاج، گاڑیاں کھڑی کردیں

    اوگرا کی گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری، حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی

    جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری

    پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

  • بھارت سے کشیدگی،  اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے رابطہ

    بھارت سے کشیدگی، اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے رابطہ

    بھارت سے کشیدگی کے تناظر میں وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار نے برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے رابطہ کیا اور انہیں موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے امن واستحکام ،قومی مفادات کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کااعادہ کیا،ڈیوڈ لیمی نے بات چیت ،مسائل حل کر کے کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے موجودہ علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی،بھارتی الزامات ،یکطرفہ اقدامات بشمول سندھ طاس معاہدے پر بات کی گئی جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان کی تیاری سے آگاہ کیا.

    اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں میں بدلتی صورتحال کے حوالے سے فعال رابطہ برقراررکھنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کو بھی دہرایا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے بات چیت اور پرامن ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا، اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی آزاد اور شفاف تحقیقات میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

    میری پہچان پاکستان کی کمیٹیوں کے اجلاس ، موجودہ حالات کا جائزہ

    پی ایس ایل 10، کوئٹہ کا پشاور کو جیت کے لیے179 رنز کا ہدف

    سینیٹ الیکشن میں حمایت ، پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے ربطہ ، ملاقات کو مثبت قرار

    کراچی، وکلا نے احتجاج کے دوران پولیس موبائل توڑ دی

    کینیڈا فیسٹیول میں بےقابو گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، متعدد افراد ہلاک