Baaghi TV

Tag: علاقے

  • وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی،محسن خان لغاری

    وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی،محسن خان لغاری

    صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ خزانہ کی وزارت بہت بڑی ذمہ داری ہے،ان کی کوشش ہوگی کہ فنڈز صوبہ کی مساوی ترقی کےلئے استعمال ہوسکیں ،وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی .

    نذیر چوہان کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر کام ہوچکا ہو،ان کو روکنا سب سے بڑا ظلم اور نالائقی ہے۔ن لیگ کی حکومت نے چوہدری پرویز الہی کے دور میں وزیر آباد میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر دس سال تک کام روکے رکھا اور اس کےلئے خریدی گئی مشینری باہر پڑی زنگ آلود ہوکر خراب ہوگئی،یہ منفی سوچ نہیں رکھنی چاہیئے ۔

     

    پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

     

    ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت صوبہ بھر میں شروع کئے گئے منصوبے سردار عثمان بزدار کے ذاتی کام نہیں بلکہ یہ علاقہ کی بہتری اور ضرورت کے کام ہیں،انشاء اللہ عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد چارج سنبھالتے ہی ان کی پہلی ترجیح ہوگی کہ ان منصوبوں کی تکمیل کو دیکھا جائے۔

    صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ کوہ سلیمان،پوٹھوہار کے علاقے جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں وہاں ڈیم بنانے سے قبل اعدادوشمار اکٹھے کئے جاتے ہیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرکے رود کوہیوں کا پانی جو یہاں نقصان کرتا ہے اس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رود کوہیوں کے پانی کو دریا تک محفوظ راستہ دینا ہوگا۔پانی کی گذرگاہوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں کھڑی کرنے سے مسائل بڑھے۔قدرت کو ہم روک نہیں سکتے۔پہاڑوں اور راستوں میں سٹرکچر تعمیر کرکے سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کو کنٹرول اور محفوظ راستہ دینے کےلئے کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری کو سیلاب سے متعلق معاملات کی نگرانی کےلئے ضلع ڈیرہ غازی خان کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں اسی سلسلے کے تحت انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی ،ڈہٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر موجود تھے۔

  • لاہور، بیگم کوٹ کے علاقے سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد

    لاہور، بیگم کوٹ کے علاقے سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد

    لاہور کے علاقے بیگم کوٹ چیمہ والا کھوہ کے قریب سکریپ کے گوداموں سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد ہوئی۔
    ڈی سی سمیت محکمہ صحت کےافسران موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لے کر معاملے کی انکوائری کی جاری ہے۔ ڈی ڈی او ایچ کی جانب سے پولیس کو کال کر دی گئی تا کہ موقع پر گودام مالکان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔
    پولیو مہمات کے بعد تمام استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ وائلز ورکرز سے واپس لے کر محکمہ کو بھجوائی جاتی ہیں۔سکریپ کے گوداموں میں ہزاروں پولیو وائلز کی موجودگی سے پولیو مہمات کی تمام تر کوریج اور رپورٹس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ڈی سی سمیت محکمہ صحت کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا اور اس معاملے پر انکوائری کی جارہی ہے

  • پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات سپلائرز کا تعلق کس ایجنسی اور علاقے سی ہے؟؟

    پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات سپلائرز کا تعلق کس ایجنسی اور علاقے سی ہے؟؟

    اسلام آباد میں انڈسٹریل ایریا زون تھانہ نون پولیس نے بڑی کارروائی کی جس میں بین الضلاعی منشیات کی سپلائی میں ملوث دو بڑے سپلائرز مخدوم علی اور کوثر علی شاہ گرفتار 22 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لےلی گئی اور منشیات سپلائرز کا تعلق اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ سے ہے۔
    ایس ایس آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان چرس کی بڑی کھیپ خیبر پختون سے پنجاب اور اسلام آباد میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دیگئی ھے.کارروائی رات گئے اسپیشل چیکنگ کے دوران ایس ایچ او اشتاق شاہ معہ ایس آئی نواز تھابل کانسٹیبل معظم علی، کانسٹیبل زیشان علی اور کانسٹیبل محمد ساجد نے کی. آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے انڈسٹریل ایریا زون کی کارکردگی کو سراہا ھے.

  • تھانہ چوہنگ کے علاقے میں گروپ فائرنگ کے دوران حادثہ پیش

    تھانہ چوہنگ کے علاقے میں گروپ فائرنگ کے دوران حادثہ پیش

    تھانہ چوہنگ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا معاملہ۔چوہنگ پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر فوری رسپانس کیا۔۔چوہنگ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔مزید ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔چوہنگ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔فائرنگ احسان الحق جٹ اور نبیل آرائیں گروپ کے درمیان ہوئیچوہنگ دونوں گروپوں کے درمیان کافی عرصہ سے دشمنی چلی آ رہی ہے
    چوہنگ، فائرنگ سے زخمی ہونے والے نبیل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس