Baaghi TV

Tag: علامہ احسان اکبر ظہیری

  • 28 اپریل کا خطبہ جمعہ علامہ احسان اکبر ظہیری ارشاد فرمائیں گے

    28 اپریل کا خطبہ جمعہ علامہ احسان اکبر ظہیری ارشاد فرمائیں گے

    قصور
    مشہور و معروف جامع مسجد توحید اہلحدیث شہباز خان روڈ قصور میں 28 اپریل کا خطبہ جمعہ علامہ احسان اکبر ظہیری ارشاد فرمائے گے

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کی معروف اور مشہور مسجد جامع مسجد توحید اہلحدیث شہباز خان روڈ قصور میں 28 اپریل 2023 کا خطبہ جمعہ علامہ احسان اکبر ظہیری فاضل کنگ سعود یونیورسٹی سعودیہ عربیہ ارشاد فرمائے گے
    خطبہ جمعہ کا آغاز 12:30 پہ ہو گا اور عنوان ،نصیحت دین٫ ہو گا
    جامع مسجد توحید اہلحدیث شہباز خان روڈ میں ہر مسلک کے لوگ تمام نمازیں اور بلخصوص نماز جمعہ ادا کرتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ آج دن تک اس مسجد سے تعصب اور فرقہ واریت کو ہوا نہیں دی گئی
    انتظامیہ مسجد کا کہنا ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اور ہر کسی کی بات سننا اور ہر کسی کو دعوت دینا ہمارا فرض ہے

  • حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر کو ہو گی

    حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر کو ہو گی

    قصور
    حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر مرکز ابن الخطاب الاسلامی چونیاں روڈ الہ آباد میں ہو گی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد میں واقع مرکز ابن الخطاب الاسلامی میں حرمین شریفین کانفرنس 27 اکتوبر تا 28 اکتوبر تک ہو گی
    مرکز ابن الخطاب الاسلامی کے رئیس علامہ احسان اکبر ظہیری فاضل کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عربیہ نے اہلیان علاقہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ناموس رسالت پہ ہماری جان بھی قربان ہے اور شان مصطفیٰ کا پیغام پہنچانا ہم پہ بہت بڑا فرض بھی ہے اور قرض بھی لہذہ اہلیان علاقہ 27 اکتوبر بروز جمعرات کو مرکز ابن الخطاب الاسلامی بمقام چونیاں روڈ الہ آباد میں ذوق اور شوق سے پہنچیں اور اپنے ایمان کو تازہ کریں
    کانفرنس 27 اکتوبر بعد از نماز مغرب شروع ہو گی اور 28 اکتوبر بروز جمعہ نماز جمعہ تک جاری رہے گی
    کانفرنس میں علامہ زبیر الہی ظہیر،ضیاء اللہ شاہ بخاری،مطیع اللہ باجوہ،محمد اسحاق اوکاڑوی،عبدالرزاق طاہر ،ہارون یاسر بگووی،شیخ عاطف احمد،عبدالرؤف المناوی،محمد یوسف پسروری،محمد اسمعیل عتیق،معظم الہی ظہیر و ملک بھر سے آئے دیگر جید علماء کرام خطاب فرمائیں گے
    کانفرنس کا اختتام مولانا عبید الرحمن محسن کے خطبہ جمعہ کے بعد ہو گا

  • سانحہ میانوالی انتہائی قابل مذمت ہے،علامہ احسان اکبر ظہیری

    سانحہ میانوالی انتہائی قابل مذمت ہے،علامہ احسان اکبر ظہیری

    قصور
    بیٹیاں اللہ کی رحمت اور جہنم سے ڈھال ہیں،سانحہ میانوالی انتہائی قابل مذمت ہے ،قوم ماہ شعبان میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرے،علامہ احسان اکبر ظہیری

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد قصور کے معروف نوجوان عالم دین علامہ احسان اکبر ظہیری فاضل کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عربیہ نے سانحہ میانوالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں تو اللہ کی رحمت اور جہنم سے ڈھال ہیں
    میانوالی میں نومولود بچی کو قتل کرنے والے ملزم باپ کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ ایسی جرآت نا کر سکے
    علامہ احسان اکبر ظہیری نے ماہ شعبان کی حرمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت زیادہ برکتوں اور اجر و ثواب والا مہینہ ہے پوری قوم کو اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چائیے تاکہ ہم پر اللہ کا خاص فضل و کرم نازل ہو
    نیز انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان ناقابل تسخیر ہے یہ ملک قیامت تک قائم رہے گا عالم کفر اس کے خلاف جو بھی کوششیں کرلے ان شاءاللہ ناکامی اس کا مقدر ٹھہرے گی
    نیز انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو بنائے گئے ریاستی قانون کا احترام کرنا چائیے تاکہ معاشرے میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء قائم رہے
    ان کا کہنا ہے کہ آنے والا ماہ مقدس رمضان بہت برکتوں اور عظمتوں والا ہے جس میں ہر فعل کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے لہذہ گورنمنٹ عوام کو اس ماہ کیلئے خاص ریلیف دے اور ذخیرہ اندوزی کرکے لوگوں کو پریشان کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دے