Baaghi TV

Tag: علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ

  • قطر جانیوالامسافر  9ایم ایم گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ

    قطر جانیوالامسافر 9ایم ایم گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ

    علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 13عدد 9ایم ایم گولیاں برآمد ہونے پر اسےاف لوڈ کر دیا گیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر شان صادق کو دوران سکیننگ لیپ ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے حوالے کر دیا ۔ تھانہ سرور روڈ میں مسافر شان صادق کے خلاف 13-2a1965کی دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 9ایم ایم کی 13عدد گولیوں کا لائسنس مانگنے پر مسافر نہیں دکھا سکا ۔ملزم کے مطابق گولیاں والد کے لائسنس پر خریدی گئیں ۔مسافر شان صادق لاہور سے قطر ائر ویز کی پرواز 621سے دوحہ جا رہا تھا ۔ مسافر دوحہ میں قطر ائیر لائن میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ کام کرتا ہے ۔مسافر اے ایس ایف کی پہلی چیکنگ سے گزر گیا ،امیگریشن کاونٹر سے بھی گزر گیا ۔آخری کاونٹر سے اے ایس ایف نے دوبارہ چیکنگ پر گولیاں برآمد کیں ۔

    اوچ شریف: ہائی ایس حادثے میں ایک جاں بحق، تین زخمی

    جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سےاجتماعی زیادتی کامرکزی ملزم گرفتار

  • ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

    ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

    لاہور: پاکستان کی تیسری نجی ائیرلائن ائیر سیال نے آج لاہور سے اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے،افتتاحی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کو لے کرجدہ روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمنعقدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی شرکت کی۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز اِئیر سیال کی بڑی کامیابی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سےجدہ کیلئے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی، اس طرح ائیر سیال کی ہر ماہ جدہ کیلئے 68 پروازیں آپریٹ ہوں گی-

    ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ خلیجی ممالک کیلئے بھی جلد پروازیں چلائیں گے یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے بعد لندن اور مانچسٹر کے لیے بھی آپریشن شروع کرے گی ، ائیر سیال کی پروازیں ائیر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں جبکہ فضائی بیڑے میں جلد بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا …

    ائیر سیال نے تقریباً ڈھائی سال اندرون ملک پروازوں کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغازکیا ہےائیر سیال کی افتتاحی بین الاقوامی پرواز لاہور سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوگئی ہے چیئرمین ائیر سیال، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور سی اے اے حکام نے افتتاحی پروازکے مسافروں کو رخصت کیا۔