Baaghi TV

Tag: علیزے

  • وکیل کی فیروز خان کو اپنے بیٹے سے گھرمیں ملنے کی پیشکش

    وکیل کی فیروز خان کو اپنے بیٹے سے گھرمیں ملنے کی پیشکش

    وکیل کی فیروز خان کو اپنے بیٹے سے گھرمیں ملنے کی پیشکش

    اداکار فیروز خان اوران کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات کے کیس میں بچوں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیے گئے، علیزے پر تشدد سے متعلق کاغذات کی تصدیق پرسماعت 4 فروری کو ہوگی۔ فیروز خان فیملی کورٹ شرقی میں پیش ہوئے جہاں گزشتہ سماعت میں بچوں کو والد سے نہ ملوانے پرعدالت کی جانب سے طلب کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔

    آج سماعت کے دوران علیزے کے وکیل کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ فیروز خان چاہیں تو بچوں سے عدالت کے بجائے اپنے گھر میں مل سکتے ہیں۔ علیزے کے وکیل بیرسٹرقائم شاہ نے کہا کہ فیروز خان بیٹے سلطان کو عدالت میں ملاقات والے روزصبح گھر سے لے جا سکتے ہیں، اس حوالے سے فیروز خان کو پہلے بھی پیشکش کی تھی۔ علیزے کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ لگتا ہے فیروز خان اپنے بچوں سے ملنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں۔

    عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے فیروزخان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار روپے ماہانہ اخراجات دینے کا حکم بھی دے رکھا ہے جو ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے ادا کرنے ہوں گے۔ فیروز اورعلیزے کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اداکار نے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

  • ثبوت کے باوجود فیروز خان کا اہلیہ پر تشدد کی تردید

    ثبوت کے باوجود فیروز خان کا اہلیہ پر تشدد کی تردید

    اداکار فیروز خان جوہیں آج کل خاصی تنقید کی زد میں ، شوبز انڈسٹری میں ان کے خلاف ایک غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ ان کی سابقہ اہلیہ نے ان کے تشدد کے ثبوت پیش کر دئیے ہیں یہ ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد فیروز کے مداح اور ان کے شوبز کے ساتھی ان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں. کل تک فیروز خان نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن آج وہ بول پڑے ہیں اور انہوں نے ایسے تمام الزامات کی تردید کر دی ہے جو ان کے ساتھ منسوب کئے جا رہے ہیں، خصوصی طور پر انہوں نے تشدد کرنے کے الزام کو

    یکسر رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں انسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ ہر انسان کے کچھ بنیادی حقوق ہوتےہیں لہذامیں نے کبھی بھی اپنی سابقہ اہلیہ پر ظلم اور تشدد نہیں‌کیا. جو لوگ میرے خلاف سوشل میڈیا پر پراپگینڈا کررہے ہیں میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا اور میری لیگل ٹیم اس سلسلے میں متحرک ہو گئی ہے. فیروز خان کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر جو بھی تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں وہ جھوٹی ہیں ان پر یقین نہ کیا جائے کیونکہ میں نے کبھی بھی ایسا نہیں کیا.

  • جنید خان مار پیٹ کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    جنید خان مار پیٹ کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    اداکارجنید خان ان خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں جن کو ان کے شوہر بری طرح سے مار پیٹ کرتے ہیں. جیند خان نے فیروز خان کے اپنی اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ اور تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد کہا ہےکہ میں جانتا ہوں کہ ہر سٹوری کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں. لیکن جو کسی تکلیف تشدد کے ثبوب سامنے آجائیں تو اس سے بہت ساری سچائی اور حقیقت بھی سامنے آجاتی ہے.اور جو سچائی ہوتی ہے وہ ہمیشہ ہی تلخ ہوتی ہے. افسوس کے ہماری سوسائٹی میں‌ مردوں کا خواتین پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ غالب ہے. میں ان تمام عورتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو

    گھریلو تشدد کے خلاف اپنی آواز اٹھاتی ہیں، اور خود کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف بولتی ہیں. ہم سب کو ایسی عورتوں کی آواز بننا چاہیے جن کے ساتھ مار پیٹ ہوتی ہے گھریلو تشدد ہوتا ہے ان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھین لی جاتی ہے. جنید خان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے اور جنید خان کی لکھی ایک ایک بات سے اتفاق کیا. یاد رہے کہ اداکار جنید خان کبھی بھی کنٹرووشل معلات میں نہیں‌ پڑتے لیکن فیروز خان اور ان کی اہلیہ کا معاملہ ایسا ہے جنید جیسے خاموش طبع انسان بھی بول پڑے ہیں.

  • فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے:قائم شاہ بھی عدالت پہنچ گئے

    فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے:قائم شاہ بھی عدالت پہنچ گئے

    کراچی: فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے:قائم شاہ بھی عدالت پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق شوبز اسٹار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے سابق شوہر کی جانب سے کئے گئے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کر دیئے ہیں۔

    پاکستان کی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    کراچی کی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں علیزے سلطان نے فیروز خان کی جانب سے کئے گئے تشدد کی تصاویر، ایم ایل او اور پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

    علیزے کے وکیل بیرسٹر قائم شاہ نے کہا کہ 15 میری کلائنٹ پر سنگین الزام لگائے گئے نومبر 2020ء کو فیروز نے علیزے کو تشدد کا نشانہ بنایا، 16 نومبر 2020ء کو پولیس کو فیروز خان کے خلاف تشدد کی رپورٹ جمع کرائی۔

    صادق آباد:02 روز قبل اغواء ہونے والی ڈیڑھ سالہ فرشتہ بازیاب، اغواء کار ملزمہ کرن…

    بیرسٹر قائم شاہ نے مزید کہا کہ علیزے تھانے گئی تو فیروز اور اس کے خاندان نے فون کر کے دھمکیاں دیں، فیروز آئے دن تشدد کرتے تھے، لیکن بچوں کی وجہ سے علیزے چپ رہی۔

    علیزے سلطان کا کمرہ عدالت میں کہنا تھا کہ’3 سے 4 سال میں فیروز خان نے میرے ساتھ جو کیا بتانا نہیں چاہتی تھی، فیروز خان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا سلطان بھی اس دوران زخمی ہوا تھا‘۔

    باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کردیا

    عدالت کی جانب سے فیروز خان سے بچوں کی ملاقات سے متعلق فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کےاخراجات، حوالگی کے لیے درخواستوں پر مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

    عدالت نے وکلا کو ہدایت بھی کی کہ آئندہ سماعت پر تیاری کر کے پیش ہوں۔