Baaghi TV

Tag: علیزے سلطان

  • عثمان خالد بٹ نے فیروز خان کی اہلیہ کے حق میں‌ کر دی آواز بلند

    عثمان خالد بٹ نے فیروز خان کی اہلیہ کے حق میں‌ کر دی آواز بلند

    اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے معاملات جب سے کھلے ہیں تب سے ان کی سابقہ اہلیہ کی طرف لوگوں کی ہمدردیاں زیادہ ہیں اور فیروز خآن کو ایک ظالم اور سائیکو انسان کہا جا رہا ہے. اس وقت سوشل میڈیا ان تصاویر کے ساتھ بھرا پڑا ہے جو فیروز خآن کی اہلیہ نے عدالت میں‌پیش کی ہیں ان تصاویر میں‌دیکھا جا سکتا ہےکہ فیروز خان کس قدر بد ترین تشدد کرتے تھے اپنی سابقہ اہلیہ پر. ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد جو شوبز سلیبرٹی پہلے فیروز اور ان کی اہلیہ کے معاملے میں نہیں بول رہے تھے وہ بھی بول پڑے ہیں. مریم نفیس کے بعد عثمان خالد

    بٹ نے کھول دی ہے اپنی زبان اور کھڑے ہوگئے ہیں علیزے سلطان کے حق میں ان کا کہنا ہے کہ علیزے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو جلد اور جس انصاف کی حقدار ہیں وہ ملے گا. ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ کے ساتھ انصاف کیا جائیگا. عثمان خالد بٹ کی اس پوسٹ‌سے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کیا ہے. کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فیروز خان یقینا ایک ظالم انسان ہے ، فیروز ایک سائیکو انسان ہے .یوں‌سوشل میڈیا صارفین تشدد والی تصاویر دیکھ کر لے رہے ہیں فیروز خان کو آڑھے ہاتھوں.

  • مریم نفیس بھی کھڑی ہو گئیں فیروز خان کے حق میں

    مریم نفیس بھی کھڑی ہو گئیں فیروز خان کے حق میں

    اداکار فیروز خان کے ساتھ جس جس نے بھی کام کر رکھا ہے وہ جانتا ہےکہ وہ کیسی طبیعت اور عادات کے مالک ہیں یا کتنا اختلاف رائے کو پسند کرتے ہیں. جب فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے اپنے سابق شوہر پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے تو فیروز خان نے حامی لوگوں نے اسکو جھوٹ کہا. لیکن اس وقت بھی کچھ ایسے لوگ ضرور تھے کہ جنہوں نے علیزے کا ساتھ دیا. اداکار و ماڈل عفت رحیم بھی ان میں سے ایک ہیں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے فیروز خان کے ساتھ کام کر رکھا ہے میں‌اسکو بہت اچھی طرح‌جانتی ہوں اور علیزے جو کہہ رہی ہے وہ بالکل ٹھیک ہے میں اس کے ساتھ کھڑی ہوں. تاہم اب اداکارہ مریم نفیس نے بھی حمایت کردی ہے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ

    علیزے سلطان کی . جسمانی تشدد کی تصاویر دیکھ کر مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر یہ لکھا ہے
    ”میں جانتی ہوں کہ جب آپ اپنا سچ بولتےہیں تو لوگ آپ پر اٹیک کرتے ہیں، میں جانتی ہوں کہ لوگ سب جانتے ہوئے بھی چپ رہتے ہیں، میں سمجھ سکتی ہوں کہ آپ کس ٹراما سے گزری ہیں”. صرف مریم نفیس اور عفت رحیم نہیں بلکہ بہت سارے لوگ علیزے کے ساتھ کھڑے ہیں.

  • فیروز خان کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کے عدالت میں پیش کئے جانے والے ثبوت منظر عام پر

    فیروز خان کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کے عدالت میں پیش کئے جانے والے ثبوت منظر عام پر

    فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کے درمیان طلاق ہو چکی ہے. عدالت طے کر چکی ہے کہ بچے علیزے کے پاس ہی رہیں گے جبکہ فیروز خان صرف ان کو مہینے میں دوبار مل سکیں گے لیکن اس ملاقات سے قبل وہ اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے. علیزے بارہا کہتی رہی کہ فیروز خان ان پر تشدد کرتے تھے لیکن انکی بات کو فیروز خان نے جھوٹ کہا لیکن حال ہی میں کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جو علیزے کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی ہیں ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے پر بد ترین تشدد ہوا ہے ، اور ان کے نہ صرف چہرے پر تشدد کے

    نشانات ہیں بلکہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر خصوصی طور پر بازوئوں پر تشدد کے بدترین نشانات موجود ہیں‌انہیں‌دیکھ کر ہر آنکھ حیران رہ جائے کہ کوئی شوہر کیسے اپنی بیوی پر اتنا ظلم کر سکتا ہے. فیروز خان کے بد ترین تشدد کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اداکار پر مزید تنقید کی جا رہی ہے یوں فیروز خان ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں. یاد رہےکہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے اپنے سابق شوہر پر جسمانی تشدد کرنے کے الزامات لگائے تھے جنہیں ان کے سابق شوہر نے جھوٹ قرار دیا تھا.

  • مجھے  سہاروں کی ضرورت نہیں بہت مضبوط ہوں فیروز خان

    مجھے سہاروں کی ضرورت نہیں بہت مضبوط ہوں فیروز خان

    اداکار فیروز خان جنکی ذاتی زندگی ہے اچھے خاصے مسائل کا شکار ان کا گھر ٹوٹ چکا ہے ان کی اہلیہ نے ان پر جسمانی تشدد کے الزامات عائد کئے اور ثبوت بھی عدالت نے پیش کر دئیے. دونوں‌کے درمیان طلاق ہو چکی ہے اب بچوں کے ملنے کے معاملے پر عدالت کہہ چکی ہے کہ اداکار اپنے بچوں سے ایک مہینے میں دو بار مل سکتے ہیں‌لیکن اس سے پہلے انہیں اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروانا ہوگا. اس ساری صورتحال میں بھی فیروز خان پریشان دکھائی نہیں دئیے ان کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے خود

    پر تنقید کرنے والوں کو دیا ہے واضح پیغام ، انہوں نے اس ٹویٹ میں‌لکھا ہے کہ میں‌بہت مضبوط ہوں مجھے چلنے کے لئے سہاروں کی ضرورت نہیں ہے میں بہت پر اعتماد ہوں اب مجھے روکا نہیں‌جا سکتا. ایسا لگتا ہےکہ فیروز خان نے یہ ٹویٹ ان کے لئے کیا ہے جن کو لگتا ہے کہ شاید فیروز خان اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کی وجہ سے پریشان ہیں اور انہیں‌مزید پریشان کیاجاسکتا ہے. فیرو خان نے ایسا سوچنے والوں‌کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ میں بہت مضبوط ہوں لہذا کسی کا کسی قسم کا وار مجھ پہ اثر نہیں‌کر سکتا.فیروز خان کے حمایتی ان کے اس ٹویٹ کو سراہ رہے ہیں کہ جس میں‌انہوں‌نے پیغام دیا ہے کہ میں بہت مضبو ہوں.

  • میں خوفزدہ ہوں اور اس معاملے پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں،طلاق کے بعد فیروز خان کا بیان

    میں خوفزدہ ہوں اور اس معاملے پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں،طلاق کے بعد فیروز خان کا بیان

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان کی اپنی اہلیہ علیزے سےعلیحدگی ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی : علیزے سلطان نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بیان جاری کیا کہ ہماری 4 سالہ شادی الجھنوں کا شکار رہی، اس عرصے کے دوران میں نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی و نفسیاتی تشدد بھی برداشت کیا۔

    فیروز خان جسمانی تشدد کرتے تھے اہلیہ علیزے

    انہوں نے یہاں تک لکھا کہ انہیں بے وفائی اور بلیک میلنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا، اور بہت سوچنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس خوفناک ماحول میں نہیں گزار سکتی۔

    فیروز خان کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے ایسے تشدد زدہ ماحول میں پرورش پائیں، میرے بچوں کی بھلائی کیلئے یہ فیصلہ اہم تھا۔ میں اپنے بچوں کو سکھاؤں گی کہ کوئی زخم اتنا گہرا نہیں ہوتا کہ بھر نہ سکے۔

    فیروز خان نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس وجہ سے وہ زیادہ بات نہیں کر سکیں گے فیروز خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی اور اب انہوں نے بچوں سلطان اور فاطمہ کی کسٹڈی کے لیے عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ میں گزشتہ روز عدالت کا احوال بتایا اور لکھا کہ مجھے اپنے ملک کی عدالت کے انصاف پر پورا بھروسہ ہے، میرے دل میں سابقہ اہلیہ کے لیے احترام ہے کیونکہ وہ میرے بچوں کی والدہ ہیں میں خوفزدہ ہوں اور مزید اس معاملے پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں کیونکہ کیس عدالت میں چل رہا ہے-

    ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ڈانس ریہرسل وڈیو وائرل

    کچھ ساتھی اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا ریا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جیسے وہ اسکرین پر پرتشدد کردار ادا کرتے ہیں ویسے ہی وہ اصل زندگی میں بھی ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ کر کر کے حقیقی زندگی میں بھی ویسا بن گیا ہے-

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے گزشتہ روز فیملی جج شرقی کی عدالت میں اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی –

    درخواست گزار فیروز خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ علیزا سلطان اپنے بچوں اور ایس ایچ او گلستان جوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں تھیں عدالت نے بچوں کی کسٹڈی کے کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    بھارتی کامیڈین راجو شریواستو انتقال کر گئے

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ میں علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں فیروز اور علیزا نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا اوراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی،جس سے دونوں کے دو بچے بھی ہیں، جبکہ دو سال سے دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں۔