Baaghi TV

Tag: علیمہ خان

  • علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

    علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار

    لاہور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں ساتھ تھیں لیکن سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے علیمہ خان کے بیٹے کی گاڑی روکی اور زبردستی اُٹھا کر لے گئےبیٹے کی گرفتاری کے وقت گاڑی علیمہ خان کے شوہر چلا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو بھی گرفتار کیا گیا تھا،لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،اے ٹی سی جج منظر علی گل نےکیس کی سماعت کی،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں کہاکہ شاہ ریزخان جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو کب نامزد کیاگیا؟تفتیشی افسر نے کہاکہ 23ستمبر 2023سے شاہ ریز خان مقدمے میں نامزد ہے-

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی

    عمران خان کی ضمانت،جشن منانے والے 7 افراد گرفتار، مقدمہ درج

    راولپنڈی میں کارروائی،ویڈیو بنا کر دھمکیاں دینے والے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد گرفتار

  • مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے،علی امین بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو گھر جائے،علیمہ خان

    مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے،علی امین بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو گھر جائے،علیمہ خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا مائنس عمران خان ہوچکا ہے؟ عمران خان نے کہا تھا کہ میری منظوری ہوگی؟ اس پر علیمہ خان نے کہا کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم اس کو ناں نہیں کہہ سکتے؟ سوال پر علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کے پی بجٹ 23 تاریخ کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا-

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گف گو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 25 مارچ کے بعد عمران خان سے میری صرف دو ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتیں نہ کرانا سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے، بانی کے بنیادی حقوق کا کسی کو کوئی پاس نہیں ہے، عدالتی احکامات کا بھی کسی کوئی پاس نہیں، عدالتیں خود اپنے احکامات پر عمل کرانے سے گریزاں ہیں۔

    کے پی اسمبلی کے بجٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کے پی بجٹ 23 تاریخ کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا، آج امکان تھا بانی سے کوئی واضح ہدایات مل جاتیں، جب تک ممکن تھا ہم بجٹ روک سکتے تھے ہمارے پاس 30 جون تک وقت تھا تب تک بانی کی ہدایات بھی آجاتیں ہم سمجھتے ہیں بجٹ پر ہمیں مشاورت جاری رکھنی چاہیے تھی، پارٹی میں سوالات اٹھتے ہیں بجٹ کیوں 23 تاریخ کو پاس ہوا؟ سیاسی کمیٹی کا فیصلہ تھا جتنا ممکن ہوسکے 30 تاریخ تک مشاورت ہونی چاہیے مگرکے پی اسمبلی نے بظاہر عجلت سے کام لیا۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور کر لیا نئے مالی سال کے لیے صوبائی بجٹ کی منظوری گزشتہ شب دی گئی بجٹ کی منظوری سے پہلے تقریر میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب بھی ملاقات ہوئی ان کی ہدایت کے مطابق بجٹ میں تبدیلیاں لائیں گے۔

  • مودی  انتقام کے لیے دوبارہ کوئی حماقت کرے گا، عمران خان

    مودی انتقام کے لیے دوبارہ کوئی حماقت کرے گا، عمران خان

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خانم کی ملاقات کرادی گئی-

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے روز پی ٹی آئی کی قیادت نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا رخ کر لیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خانم کو ملاقات کی اجازت مل گی جو تقریبا 45 منٹ تک جاری رہی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

    دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بھابھی مہر النسا نے بھی بشریٰ بی بی سے ملاقات کی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور 2 وکلا کی بھی ملاقات ہوئی جن میں وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری شامل تھے۔

    ملاقات کے بعد وکلا اور فیملی واپس روانہ ہوگئی، اس موقع پر گورکھ پور اور داہگل کے مقام پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے پی ٹی آئی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں گورگھ پور کے مقام پر پہنچے تھے جبکہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

    اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور سابق وزیراعظم کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایاعلیمہ خان نے بتایا کہ آج ہم تینوں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہم نے بتایا کہ وکلا باہر کھڑے ہیں، انہوں نے 3 کو نہیں جانے دیا، پارٹی کی گفتگو بیرسٹرگوہر سے کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، ہم نے بتایا کہ پاکستانی قوم کیسے جوش اور جذبے کے ساتھ نڈر تھی، ملک کے دفاع کے لیے پاکستانی متحد ہیں، عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، مودی پاکستان سے بہت سخت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہے، جس کی وجہ سے انتقام کے لیے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات لگا کر حملہ کیا، جنگ میں 60 فیصد گیم دماغ کا ہوتا ہےسوشل میڈیا کی وار پاکستان نے جیتی، مودی برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالس فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔

    علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم نے رول آف لا ختم کردیا ہے، سب نے مل کر پاکستان کا رول آف لا ختم کردیا، سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے دی، دنیا میں مذاق اڑے گا، اس ترمیم سے آپ نے ججز کو سرکاری ڈیپارٹمنٹ بنادیا ہے، جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے۔

  • علیمہ خان کے جیل حکام پر سنگین الزامات

    علیمہ خان کے جیل حکام پر سنگین الزامات

    عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہےعمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور فیملی و وکلا سے ملاقات میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے الزام لگایا کہ جیل حکام ملاقات نہ ہونے کا یہ بہانہ بنانے کے لیے پولیس کو جیل سے ڈیڑھ کلومیٹر پہلے ناکہ لگانے کی ہدایت دیتے ہیں تاکہ کہا جا سکے کہ کوئی ملاقات کے لیے آیا ہی نہیں، ہمیں سمجھ نہیں آتی عورتوں سے کیا خوف ہے؟ ہم تو صرف اپنے بھائی سے ملنے آئے ہیں اب ایک مہینہ ہو گیا، ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا اگر وکلا اور فیملی کو روکا جائے گا تو وہ اپنے کیس کس سے ڈسکس کریں گے؟

    علیمہ خان نے واضح کیا کہ ان کے وکلا سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس کیسز کی پیروی کر رہے ہیں، اور انہیں ملاقات کی اجازت نہ دینا ناانصافی ہے سپریم کورٹ کے حکم پر صرف بیرسٹر سلمان صفدر کو ملاقات کی اجازت ملی، لیکن چیف جسٹس کے حکم کے برعکس انہیں صرف 35 منٹ بعد ہی اٹھا دیا گیا، حالانکہ ایک گھنٹے کی اجازت دی گئی تھی۔

    پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

    علیمہ خان نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ صرف ہم ملیں، اگر 100 لوگ بھی عمران خان سے ملاقات کریں تو کریں، لیکن ہمارے وکلا کو تو ملاقات کی اجازت دی جائے اگر ہمیں نہیں ملنے دیا جا رہا تو میری دو بہنوں کو بھیج دیں، وہ مجھ سے زیادہ ذہین ہیں، بانی کا پیغام ان کے ذریعے بھی آ جائے گا۔

    علیمہ خان نے کہا کہ وہ جیل کے باہر ہی بیٹھے رہیں گی اور واپس نہیں جائیں گی جب تک ملاقات نہ ہونے دی جائے انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل انتظامیہ جان بوجھ کر ان کے وکلا کو ریپلیس کرکے غیر متعلقہ افراد کو بھیجتی ہے تاکہ اصل قانونی ٹیم کو عمران خان سے رابطہ نہ ہو سکے۔

    اٹلانٹا سے شکاگو کی پرواز میں دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی

  • ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے،علیمہ خان

    ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے،علیمہ خان

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جارہے تھے کہ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک لیا۔

    حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 7 ا افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم خان کے وارنٹ گرفتاری دکھائے، پولیس نےاحمد خان بچھر،صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ بھی دکھائے۔

    اڈیالہ جیل جانے پر اصرار کرنے اور واپس جانے سے انکار پر پولیس نے عمرایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لے لیا اور انہیں قیدیوں کی وین میں ڈال دیا۔

    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج ان کے گھر والوں کی ملاقات کا دن نہیں تھا اس کے باوجود ان کی بہنیں ملاقات کے لیے پہنچی تھیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کے حراست میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے ہو رہا ہے،ان کے بچوں،فیملی اور ڈاکٹروں سے ملاقات بند کر دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل قوانین کے مطابق حق ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے ملاقات کریں، پچھلی ملاقات میں سلمان صفدر اور بیرسٹر گوہر کو اندر جانےدیا ظہیر عباس چوہدری کو روک لیا گیا بانی پی ٹی آئی کے سارے حقوق لے لیے گئے ہیں،جنہوں نے بانی سے ملاقات کرنی ہے ان کو یہ بند کر رہے ہیں ہم کوئی غیر آئینی چیز نہیں کر رہے ہم یہاں پر پرامن بیٹھے ہیں یہ غیر آئینی کام کر رہے ہیں۔

    علیمہ خان نے کہا کہ یہ ہمیں جیل میں لے جائیں تو ٹھیک ہے اگر ہمیں کہیں چھوڑیں گے تو ہم واپس آ جائیں گے، جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کراتے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر ہی رہنا ہے یا اڈیالہ جیل کے اندر جائیں گے یا باہر بیٹھیں گے انہوں نے اگر ہمیں کہیں بیابان میں چھوڑا تو پھر ہم واپس آئیں گے ورنہ پھر یہ جیل لے جائیں۔

  • پی ٹی آئی میں الزام تراشی، بیرسٹر گوہراور سلمان اکرم کے درمیان تلخ کلامی

    پی ٹی آئی میں الزام تراشی، بیرسٹر گوہراور سلمان اکرم کے درمیان تلخ کلامی

    پاکستان تحریک انصاف میں رہنماوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ رک نہ سکا ، چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزپی ٹی آئی قیادت بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو مبینہ طور پر حراست میں لیے جانے کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچی تھی جہاں پر چیئرمین گوہراور جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔ا سحوالے سے ذرائع نے بتایاکہ اس موقع پر مرکزی قیادت کے درمیان صلح کیلئے پارٹی رہنما کردار ادا کرتے رہے۔

    پی ٹی آئی کےذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کے نام ملاقات کے لیے دی گئی فہرست میں شامل نہ تھے، تحریک انصاف کے اراکین نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر اعتراض اٹھائے، عاطف خان، شبلی فراز اور عمر ایوب نے بھی ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہر نے رہنماوں کو بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے کے پیچھے کسی مقصد کا نہ ہونے بتایا جبکہ سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کیلئے احکامات پر عمل درآمد پر زور دیا۔ سخت جملوں کے تبادلوں پر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے میڈیا کو اپنا مؤقف دینے سے گریز کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے 6 وکلا رہنماؤں کو اجازت ملی تھی جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ظہیر عباس چوہدری، علی عمران اور خاتون رہنما رضیہ سلطانہ شامل تھیں۔جبکہ پاکستان تحریک ان صاف کے پارٹی ارکان نے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    امریکا کا چین پر 125 فیصد اور باقی ممالک پر ٹیرف میں وقفےکا اعلان

    چین کے بعد یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگا دیا

    خیبرپختونخوا ،ملزمان انٹرویو اور پولیس کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

    نادرا کی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے ڈاکخانوں سے سہولت ختم

    کراچی میں قبرستان سے مارٹر گولے برآمد، الرٹ جاری

  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ: علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش،5 گھنٹوں تک تفتیش جاری رہی

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ: علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش،5 گھنٹوں تک تفتیش جاری رہی

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ایک بار پھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئیں تاہم علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش جاری رہی-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کیا تھا اس حوالے سے علیمہ خان آج جے آئی ٹی کے سامنے ایک بار پھر پیش ہوئیں، جہاں ان سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، عمران خان کی ہمشیرہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔

    قبل ازیں گزشتہ طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں، آج پیشی کے موقع پر علیمہ خان کے وکلا کی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی، تحقیقات کے دوران علیمہ خان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی اکاؤنٹ سے متعلق سوالات کیے گئے۔

  • ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی،بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، علیمہ خان

    ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی،بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، علیمہ خان

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہماری عدلیہ کا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے، جعلی مقدمات میں گھسیٹا جارہا ہے، ہمیں کوئی ایک دفعہ آکے بتائے وہ بانی سے کیا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ آج جیل میں فیملی کی ملاقات کا دن ہے، بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کا موقع دیا گیا لیکن ہم تینوں بہنوں کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھائی گھنٹے جیل کے اندر بٹھا کر رکھا گیا، بانی نے وکلا کو بتایا جیل انتظامیہ نے انہیں پیغام دیا ہے عید کی چھٹیوں میں ملاقات نہیں ہوگی، حامد خان اور عزیر بھنڈاری کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اگر عدالت میڈیا سے گفتگو پر وکلا کو پابند کرسکتی ہے تو فہرست کے مطابق ملاقات پر پابند کیوں نہیں کرسکتی۔

    زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر عجیب ساخت کامردہ ستارہ دریافت

    علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہماری عدلیہ کا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے، جعلی مقدمات میں گھسیٹا جارہا ہے، ہمیں کوئی ایک دفعہ آکے بتائے وہ بانی سے کیا چاہتے ہیں، ہم اپنے بھائی کو جانتے ہیں وہ بہت مضبوط ہے، بانی نے وکلا سے ملاقات میں بڑی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بلوچستان کے معاملے پر بھی بانی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے وکلا کو بتایا ہے ہماری حکومت نے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کیے تھے، دہشت گردی کا واحد حل بات چیت ہے بانی پی ٹی آئی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، جو لوگ بانی سے ملنا چاہتے ہیں ان کو نہیں ملنے دیتے۔

    جب پائلٹ اپنا پاسپورٹ لے جانا بھول گیا، مسافروں سمیت پرواز واپس لانی پڑی

    علیمہ خان نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں مجھے بتایا گیا سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار آپ ہیں، ہمیں جو وکیل بتاتے ہیں ہم اسی پر یقین کرتے ہیں انصاف تو عدالتوں اور ججوں نے دینا ہے، ججوں کو خیال کرنا چاہیے اسے عدلیہ بدنام ہوتی ہے، ہمارے ایک ہزار کے قریب لوگ 26 نومبر کے بعد جیلوں میں ہیں، لوگ جیلوں میں ذات کے لیےنہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہیں، ایک عدالت ضمانت دیتی ہے دوسری عدالت دوسرے مقدمے میں بلاتی ہے، اپنے اسیروں کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے

  • علیمہ خان کا  قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  پر تحفظات کا اظہار

    علیمہ خان کا قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے وکیل کا پانچ منٹ بھی انتظار نہیں کیا، انہوں نے سلمان صفدر کا ایک منٹ بھی انتظار نہیں کیا ڈوگر صاحب شاید اسی کام کے لیے آئے ہیں، ڈوگر صاحب کے پاس اور کوئی بھی کیس نہیں تھا جبکہ سماعت کے دوران دونوں ججز اٹھ کر چلے گئے، یہ خاص شخص لائے گئے ہیں ان کی سنیارٹی بھی نہیں تھی، ہم بالکل ان پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات جیل میں ملاقات بحال کرتے ہوئے میڈیا ٹاک نہ کرنے کا حکم دیا تھا، جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا اور عمران خان کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ کو درخواست دیں۔

    نیہا ککڑ آسٹریلیا میں کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر زار و قطار رو پڑیں

  • لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

    لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو بانی پی ٹی آئی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان خان کیلئے لائے تھے، وہ نہیں پہنچائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کتابیں، بچوں سے بات چیت اور سیاسی لوگوں سے ملاقات کا ہمیشہ کہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے اندر موجود کرنل صاحب نہیں ہونے دیتے، آج ان کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا، القادر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جب سے ڈوگر کو لائے ہیں، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔

    ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

    علیمہ خان نے کہا کہ سب سے زیادہ امن ملک میں بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں لے کر آئے تھے ملک میں اس وقت دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آپ کو سرمایہ کاری کے لئے دو چیزیں چاہیں، ایک قانون رول آف لاء اور پاکستان میں امن استحکام، جب پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اڈیالہ کے باہر آئیں گے ہم بھی آئیں گے، ہمارے بھائی کو جب کتابیں نہیں ملیں گی۔

    سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

    علیمہ خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جائیں جن کا ان سے کام بھی ہو ہمارے بھائی کو ریلیف ملنا چاہیے،ہمیں روزہ لگا ہے تب بھی میں یہی کہوں گی، لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی ہے۔