Baaghi TV

Tag: علی اصغر

  • علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر رو پڑے تو مادھوری کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں

    علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر رو پڑے تو مادھوری کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں

    چھوٹی سکرین کے اداکار علی اصغر جو بہترین کامیڈی کرتے ہیں، وہ اداکار رشی کپور کی ایسی کاپی کرتے تھے کہ حقیقت کا گمان ہوتا تھا. ایکبار رشی کپور نے خود کہا تھا کہ علی میری بہترین کاپی کرتے ہیں. علی اصغر کا کپل شرما شو میں دادی کا کردار بہت زیادہ مقبول ہوا یہ کردار انکی نہ صرف پہچان بن گیا ہے بلکہ ان پر دادی کے کردار کی چھاپ لگ گئی ہےاور علی اصغر اس وجہ سے کافی پریشان ہیں علی آج کل ڈانس رائیلٹی شو جھلک دکھلا جا میں پرفارم کررہے ہیں. ان کی اس شو میں پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. حال ہی میں انہوں نے جھلک دکھلا جا میں پرفارمنس دی اس کی تعریف مادھوری ڈکشٹ نے بھی کھل کر کی. اس موقع پر علی اصغر رو پڑے اور کہا کہ میں ایک عرصے سے بہت پریشان ہوں کیونکہ دادی کا کردار کرنے کے بعد مجھے عورتوں کے کردار ہی مل

    رہےہیں. میرے بیٹے نے مجھے صاف صاف کہا کہ کیا آپ کو عورت بننے کے علاوہ کچھ نہیں کرنا آتا؟ وہ مجھ سے ناراض رہنے لگ گیا، اس کی ناراضگی دیکھتے ہوئے میں نے نو ماہ تک کام کی آفرز کو ٹھکرایا، لیکن میں‌ کیا کروں کہ مجھے عورت کے کردار کے علاوہ کوئی اور کردار آفر ہی نہیں‌کیا جاتا. حالانکہ ماضی میں ، میں بہت اچھے اچھے کردار کر چکا ہوں. علی اصغر یہ باتیں‌ کرتے رو پڑے اور مادھوری بھی رو دیں اور بولیں کہ علی آپ ایک بہترین پرفارمر ہو اور ہم آپ کو بہت پسند کرتے ہیں.

  • علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیزن 10میں نظر آئیں گے

    علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیزن 10میں نظر آئیں گے

    بھارتی معروف کامیڈین جو اکثر خواتین کا کردار کرتے ہی دکھائی دیتے ہیں وہ اب ہمیں سٹیج پر ناچتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیزن دس میں نظر آئیں گے اور اس حوالے سے اداکار نے تصدیق بھی کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ہاں جی میں اس سیزن میں نظر آﺅں گا لیکن میں کافی نروس ہوں۔ میں جھلک دکھلا جا جیسے نامور شو کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہوں۔ اپنے کیریئر کے دوران میں نے تقریباً ہر کام کرنے کی کوشش کی ہے ، اب ہندوستان کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سلیبریٹی ڈانس شو کا حصہ بننے سے مجھے بطور فنکار اپنی صلاحیتیں مزید آزمانے میں مدد ملے گی۔علی

    اصغر نے مزید کہا کہ میں مادھوری ڈکشٹ کے سامنے پرفارم کرنے کےلئے جتنا پرجوش ہوں اتنا ہی نروس بھی ہوں۔ میں سامعین کو محظوظ کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ جھلک دکھلا جا سیزن دس کو بطور جج مادھوری ڈکشٹ نینے، کرن جوہر، نورا فتیحی و دیگر کریں گے۔جھلک دکھلا جا 10 کا پریمیئر 3 ستمبر کو کلرز پر رات 8 بجے ہوگا۔علی اصغر نے 2017 میں کپل شرما شو سے علیحدگی اختیار کی اس کے بعد وہ کہیں نظر نہیں آئے اس شو میں ان کا دادی کا کردار بہت مشہور ہوا تھا، تاہم اب ان کے مداح ان کو جھلک دکھلا جا کے پلیٹ فارم پر دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں.

  • کامیڈین علی اصغر آخر  کیوں ہیں مایوس؟

    کامیڈین علی اصغر آخر کیوں ہیں مایوس؟

    بالی وڈ میں چند ایک کامیڈین کافی مشہور ہیں علی اصغر ان میں سے ایک ہیں. علی اصغر بہترین کامیڈی کرتے ہیں کمال کی کامیڈی ٹائمنگ رکھتے ہیں. علی اصغر اداکار رشی کپور کی بہترین نقل اتارا کرتے تھے ایک بار رشی کپور نے کہا بھی تھا کہ اداکار علی اصغر میری بہت اچھی نقل اتارتے ہیں اور میں ان کے اس فن س بہت متاثر ہوں. علی اصغر نے کافی عرصہ تک کپل شرما شو میں کام کیا اس شو میں وہ ایک عورت کا کردار نبھاتے تھے لیکن اچانک سے انہوں نے 2017 میں اس شو سے علیحدگی اخیتار کر لی کہا جاتا ہے کہ علیحدگی شو میں کسی دوسرے کامیڈین کی وجہ سے اخیتار کی. لیکن علی اصغر نے حال ہی

    میں ایک انٹرویو میں کپل شرما شو سے علیحدگی کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک عرصے سے کامیڈی ہی کرتا آرہا ہوں سب مجھے کامیڈین کے طور پر ہی جانتے ہیں اور دیکھنا بھی صرف عورت کے روپ میں چاہتے ہیں. ٹھیک ہے یہ میرے چاہنے والوں کی محبت ہے لیکن میں عورتوں کے کردار کرکے تھک گیا ہوں اور مجھے ڈر لگنے لگا تھا کہ کہیں میری صلاحیتیں صرف ایک ہی طرح کا کردار کرنے سے دب کر نہ رہ جائیں اس لئے مجھے کپل شرما شو سے علیحدہ ہونا پڑا. لیکن میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ میری صلاحیتوں کو کوئی آزمانے کو تیار ہی نہیں مجھے کوئی دوسرا رول دینے کو تیار ہی نہیں جو کہ میرے لئے مایوس کن بات ہے.