Baaghi TV

Tag: علی امین گنڈاپور

  • اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں،علی امین گنڈاپور

    اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں،علی امین گنڈاپور

    راولپنڈی:وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں-

    عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے دو ماہ کے بعد ملاقات کرنے کا موقع دیا گیا ہے حالاںکہ کورٹ کا آرڈر موجود ہے، عمران خان سے احتجاجی تحریک اور بجٹ کے معاملے پر بات ہوئی میں نے خیبرپختونخوا کے بجٹ کے معاملے میں عمران خان کو بریف کیا، میرا لیڈر مجھے ہدایات دے گا تو میں آگے عمل درآ مد کراؤں گا جبکہ بجٹ بھی آرہا ہے اگر یہ میری ملاقات نہیں کراتے تو ہم آئی ایم ایف سے شرائط کے معاملات میں حکومت کے سا تھ ہرگز نہیں بیٹھیں گے، یہ واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے ہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بتائے گئے لوگوں سے ملاقات ہونی چاہیے، ہماری تحریک جاری رہے گی، ملاقات نہ کروائی تو ہم آئی ایم ایف کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے عمران خان نے کہا ہے کہ اندھیرا جب زیادہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے سویرا ہونے والا ہے، ڈنڈے کے زور پر ریاست نہیں چلاسکتے، اگر پاکستان کی سوچ نہیں ہے تو ہمارے لیڈر اور ہمیں پاکستان کی سوچ ہے، ہم جلد خان کو رہا کرائیں گے،ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔

    افغانوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی ویزے دلوانے والے گینگ کے ارکان گرفتار

    علی مین نے کہا کہ آئین کے مطابق تقاضے پورے کیے جائیں جس کا جو کام ہے وہ اپنا کام کرے، عمران خان جب کوئی بات کہہ دیں تو وہی بیان پارٹی کا اور ہمارا بیان ہے ہم اس بیان کی تصدیق کرتے ہیں اور اسی پر عمل کرنے کے پابند ہیں، عدالت میں لگے ہمارے کیسز سنے جائیں، عمران خان پر بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں انہیں سنا جائے کیسز عدالتوں میں لگائے جائیں اور عمران خان کو بر ی کیا جائے۔

    پاک بحریہ کی بحرین میں سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت

    وزیراعلیٰ کے پی ںے کہا کہ مائیک اٹھا کر لوگوں پر تنقید کرنا آسان اور کام کرنا بہت مشکل ہے ہم سے پوچھیں، ہم نے احتجاج کیے مگر ہمیں روکا گیا اور آخر میں ہمیں گولیاں ماری گئیں، ہمارا مقصد اپنے کارکنوں کو شہید کرانا نہیں ہے ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں، ہماری بات چیت اور ڈیمانڈ آئین کے لیے ہے، ہماری جنگ جاری ہے ہم ہر صورت میں اپنے بانی کو رہا کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں اور انہوں ںے احتجاجی تحریک کے لیے مجھے دوبارہ ذمہ داری دے دی ہے۔

    وزیرِ خزانہ سےعالمی بینک کے وفد کی ملاقات

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبے کا بجٹ ڈھائی سوارب روپے سرپلس کر دیا ہے۔ جب ہماری حکومت آئی تو تنخواہ کے پیسے بھی نہیں تھے، باتیں اور تنقید کرنا آسان، کام کرنامشکل ہوتا ہے، ہم نے اپنے صوبے میں فلاحی کام شروع کیے ہوئے ہیں بجٹ کیلئے 4 سے 6 لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے ریاست نے ہمارے خلاف طاقت کا استعمال کیا ، ہماری صرف ایک ڈیمانڈ ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

    وزیرِ خزانہ سےعالمی بینک کے وفد کی ملاقات

  • ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لئے ہم سب متحد ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

    ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لئے ہم سب متحد ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

    پشاور: بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پورا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس ہوا جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی-

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ رویہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے اور مودی سرکار ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، خیبر پختونخوا اور پورا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے یہ واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے اور اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لئے ہم سب متحد ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی کے لئے تیار ہیں، بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کے لئے ایک بڑا خطرہ رہا ہے اور یہ صورتحال مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کا معاملے کے کیس کی سماعت کی۔

    دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس نےکئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا لیکن علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہورہے، ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔

    ہارون نور محمد: جنہیں مادر وطن کی محبت ایک بار پھر پاکستان لے آئی

    بعد ازاں عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر علی امین، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ عدالت نے تمام افراد کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

    نہروں کا مسئلہ،سندھ بار کونسل کی کال، کراچی بار میں ہڑتال

  • علی امین گنڈاپور اورتیمورجھگڑامیں اختلافات سامنے آگئے

    علی امین گنڈاپور اورتیمورجھگڑامیں اختلافات سامنے آگئے

    وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے تیمورجھگڑا پر اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطوں کاالزام عائد کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ میں بھی تیمورجھگڑااورعلی امین نےایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ کااستعمال کیا۔ تیمورجھگڑا نے واٹس گروپ میں جواب دیا کہ میرے خلاف نیب اوردیگر ادارو ں کااستعمال کسی کے اشارے پر کیاجارہا ہے۔ تیمورسلیم جھگڑا نے الزامات کی تردید کی ہے۔ اس حوالے سے تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ مجھے صوبائی کابینہ میں آنے کاکوئی شوق نہیں.تیمورجھگڑانے صوبائی احتساب کمیٹی کے 24سوالا ت کے جوابات بھی کمیٹی کو بھیج دئیے۔

    خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی احتساب کمیٹی نے 5مارچ کوجھگڑاسے خزانہ ،صحت اوردیگر امورکے جوابات طلب کئے تھے۔تیمور جھگڑا نے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف گزشتہ ایک سال سے دبے چپے الفاظ میں ایک مہم جاری ہے، مجھ سے پوچھے گئے یہ سوالات نگران دورمین بھی نیب اورانٹی کرپشن کے محکمے کے ذریعےپوچھے گئے تھے۔انہوں نےجواب میں کہا کہ احتساب کمیٹی کے بیشترسوالات صوبائی وزیر کے لیول کے نہیں ،بلکہ محکمے کے لیول کے ہیں، بحیثیت وزیر خزانہ ملک بھر میں پہلی مرتبہ خزانہ پر بوجھ کم کرکے پنشن اصلاحات نافذکئے، کوروناکے دنوں میں بھی محکمے صحت نے اہم کرداداداکیاتھا۔

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    واٹس ایپ کا چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر آ گیا

    غیر ملکیوں کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 خاندان ملک بدر

  • 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

    50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار ریا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اضافی ٹیکس لگائے بغیر ریونیو میں اضافہ کیا۔ جبکہ ہم نے اقتدار سنبھالا تو صوبے کے پاس تنخواہوں کے پیسے موجود نہیں تھے۔ ہم نے ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔ اور جامعات کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔ صوبے میں لیگل مائننگ سے 5 ارب روپے آمدن آئی۔ اور ہماری لائن بچھ جائے گی تو انڈسٹری کو سستی بجلی دیں گے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اسکالرشپس اور طلبا کے وظائف میں اضافہ کیا ہے۔ جبکہ وہ اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔امن و امان کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے تو یہ بتائیں صوبے کے امن کے حالات کیوں خراب ہوئے؟ پی ٹی آئی دور میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی تھی۔ اور خیبرپختونخوا کی پولیس دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ ہمارا حق ہے۔ اور کوئی ہماری پولیس پر تنقید کرے گا تو برداشت نہیں کریں گے۔ وفاق کچھ پیسے ابھی اور کچھ بعد میں دے دے۔پرویز خٹک کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پرویز خٹک کی طرح 1680 ارب روپے کو 80 ارب نہیں بناسکتا۔ سب سے پہلے عوام میں اپنا اعتماد بحال کریں۔ اور ہمارا ایسا صوبہ ہے جو قرضہ لیں گے وہ واپس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے حالات کا خیبر پختونخوا کے حالات سے موازنہ کرنا درست نہیں۔

    مشکوک ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ، مسافر 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

    ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

  • برطانوی ہائی کمشنر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات

    برطانوی ہائی کمشنر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ نے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً صوبے میں برطانوی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں امن و امان کی خراب صورت حال کا سامنا ہے اور اس خراب صورت حال کا براہ راست تعلق پڑوسی ملک افغانستان کی صورت حال سے ہے۔اس دیرینہ مسئلے کے پائیدار حل کے لیے سب کو مل کر سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے ہوں گے، ضم اضلاع میں جاری امن و امان کے مسئلے کو بروقت حل نہ کیا گیا تو یہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

    وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے کل وقتی حل کے سلسلے میں افغانستان کے ساتھ بات چیت کے لیے صوبائی حکومت نے جرگہ تشکیل دے دیا ہے اور وہاں جرگہ بھیجنے کے لیے ساری تیاریاں مکمل ہیں لیکن چونکہ معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اس لیے وہاں سے مذاکرات کے ٹی اور آرز کی منظوری کا انتظار ہے۔ اس علاقے میں پائیدار امن کا قیام پورے خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک بھی مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کے کل وقتی حل کے لیے اجتماعی طور پر کوششیں کریں۔

    وفاق سے جڑے صوبے کے آئینی حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاق سے جڑے صوبے کے مالی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں، صوبے کو این ایف سی میں ضم اضلاع کے شئیرز نہیں مل رہے، پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے صوبے کے دو کھرب سے زائد روپے واجب الادا ہیں، اٹھارھویں آئینی ترمیم کے بعد ٹوبیکو سیس کی مد میں صوبے کو سالانہ 220 ارب روپے ملنے ہیں، پچھلے 10 مہینوں سے ضم اضلاع کے تیز رفتار عمل درآمد پروگرام کے فنڈز نہیں مل رہے جس کے نتیجے میں ضم اضلاع میں ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے اور لوگوں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ این ایف سی کے موجودہ فارمولے پر نظر ثانی کی جائے، این ایف سی میں جنگلات کے رقبے کے لیے شئیر مختص ہونا چاہیے، اگر اگلے مہینے تک ہمارے آئینی حقوق کا معاملہ حل نہ کیا گیا تو صوبائی حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے علاوہ ہر دستیاب فورم پر آواز اٹھائے گی لیکن صوبے کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہم ان شعبوں کو ترقی دے کر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل سے بھر پور استفادہ کرنے کے لیے صوبے میں مائننگ کمپنی کا قیام عمل لایا گیا ہے جبکہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے اینٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام پر کام جاری ہے، غیر ملکی سرمایہ کار ان شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ہم انہیں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ افعان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق وفاق کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا اور اگر افعان مہاجرین کے انخلاء کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو ساتھ میں ان کی باعزت واپسی کا پلان بھی بننا چاہیے۔

    پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

    اسپین میں چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات

    کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

  • کلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور

    کلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم کے پی کو گرین پروونس بنائیں گے اور عمارتوں کو سولر پر منتقل کریں گے۔

    باغی ٹی وی : ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق بریتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کے پی کے پاکستان کا 15 فیصد کاربن صاف کرتا ہے، ہم نے 675 ملین روپے فارسٹ پر خرچ کیے،کے پی میں 25 فیصد جنگلات موجود ہیں ہم پاکستان کا کاربن سنک ہیں کیوں کہ کے پی کے پاکستان کا 15 فیصد کاربن صاف کرتا ہےکلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، ہم نے جنگلات لگانے میں 1 لاکھ 75 ہزار نوکریاں دی ہیں، ہم کے پی کو گرین پروونس بنائیں گے، کے پی میں عمارتوں کو سولر پر منتقل کریں گے-

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے فلور سے لفٹ گراؤنڈ فلور پر جاگری

    انہوں نے کہا کہ پانچ بلین سے مہمند ڈیم پروجیکٹ بنا رہے ہیں، ہم 4 بڑے منصوبے بنا چکے ہیں، 1 لاکھ 75 ہزار زیتون کے پودے لگا چکے ہیں، بی آر ٹی کی بنا پر 178 فیصد کم کاربن پیدا ہوا ، چیلنجز کو دیکھ کر ہم کام کر رہے ہیں، ہمارے صوبے کی آبادی بھی کنٹرول میں ہیں، ہیلتھ کے شعبہ میں صحت کارڈ سے 25 فیصد دل کی سرجری ہورہی ہیں، ہم نے صوبہ خیبر پختونخوا کا گرین بجٹ دیا۔

    ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا.مرکزی مسلم لیگ

  • عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

    عمران خان کے بات نہ ماننے پر جنید اکبر نے بڑا اعلان کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر و چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں، اگر عمران خان نے بھی میری بات نہ مانی تو صدارت سے الگ ہو جاؤں گا۔

    باغی ٹی وی کو موصول میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہنے کی جرأت رکھتا ہوں، میں سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں۔چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا، ہم سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ عمران خان تک پہنچائی جائےگی۔جنید اکبر نے کہاکہ جب تک عمران خان کا علی امین گنڈاپور پر اعتماد پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ہم سے غلطیاں ہوئیں جن کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں، جو لوگ آج ہم پر ہنس رہے ہیں کل اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑےگا۔ ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔صدر پی ٹی آئی کے پی کے نے کہاکہ ہم نے اپنے کارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھایا پھر بھی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر نامزد کیا تھا۔

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    اسلام آباد میں مقیم غیرقانونی افغانیوں کو نکالنے فیصلہ

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    شرجیل میمن اور خالد مقبول کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

  • ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، رؤف حسن

    ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، رؤف حسن

    اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور گورنر کے پی کےساتھ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے ہم بات نہیں کریں گے گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور ان کےساتھ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں ہمیں کوئی بھی حکومت سیاسی اسپیس نہیں دے رہی، اب ہمارے پاس اب احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے عوام باہر نکلے گی تو یہ حکومت پاؤں پر کھڑی نہیں رہے گی مینڈیٹ چوروں کے ہاتھ میں حکومت دے کر پاکستان کو مفلوج کیا جارہا ہے ہم کسی کے ساتھ ڈیل کر کے عمران خان کو جیل سے نہیں نکالنا چاہتے۔

    دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو وارننگ دے دی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین مجھے گورنر رہنے دیں ورنہ میں آپ سے بڑا بدمعاش بن جاؤں گا،جو گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات کرے گا، اُس کو اُسی زبان میں جواب دیا جائے گا، علی امین گنڈاپور نے بہت بدمعاشی کرلی، اب مزید نہیں کرنے دیں گے،مجھے پتہ ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے لوگوں سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے مخالفین کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، ناچنے والے گھوڑے، ریس نہیں جیتا کرتے، اتنا کہنا کافی ہے،مرکز اور صوبوں میں لڑائی نہیں چاہتے، وزیراعلی کو گورنر ہاؤس فوبیا ہے، جس کا علاج صرف اسپتال میں ممکن ہے۔

  • صدر مملکت سے گلگت بلتستان کے نومنتخب اراکین کی ملاقات،  مختلف شعبہ جات میں ترقی کا عزم

    صدر مملکت سے گلگت بلتستان کے نومنتخب اراکین کی ملاقات، مختلف شعبہ جات میں ترقی کا عزم

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی ملاقات کی ہے- ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور ِکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورکی شرکت کی- اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی اور ڈپٹی اسپیکر جی بی اسمبلی بھی شریک ہوئے-

    صدر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں- گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی حسن کا مالک ، سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے- گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات شفاف انداز میں منعقد ہوئے- گلگت بلتستان میں فور جی کی سہولت اور انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے فنڈز جلد مہیا کریں گے- آن لائن تعلیم کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے بنیادی انفرانسٹرکچر جلد تعمیر کیا جائے گا- چائنہ پاکستان معاشی راہداری سے گلگت بلتستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا- علاقائی تجارت اور گوادر بندرگاہ سے گلگت بلتستان کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا- قراقرم ہائی وے کی استعداد کار بڑھانے سے تجارت کو فروغ حاصل ہو گا- عالمی معیار کے مطابق پھلوں کی برآمدات بڑھانے کیلئے فوڈ پراسیسنگ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے- جی بی کی معدنیات کی صلاحیت سے فائدے کیلئے جدید طریقہ کار اپنانا ہوں گے-

    گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے نیشنل بینک جلد قرضوں کی فراہمی شروع کرے گا- جی بی میں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کی ترقی کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں- شعبہ تعلیم اور صحت کی ترقی سے ہی گلگت بلتستان کی خوشحالی ممکن ہے- صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے شعبہ صحت اور تعلیم کے مسائل جلد حل کروانے کی یقین دہانی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جی بی میں سال کے آخر تک ڈویژنل سطح پر الٹراساؤنڈ اور ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے- گلگت بلتستان کے تعلیم، صحت ، زراعت اور ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں- گلگت بلتستان کے پانی کے بہتر انتظام سے زرعی شعبہ جلد خود کفیل ہوجائے گا- وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے بھرپور تعاون کرے گی-