Baaghi TV

Tag: علی امین گنڈا پور

  • احتجاج سے قبل علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    احتجاج سے قبل علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رنگ روڈ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے-

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل ے لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر سماعت کی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے سماعت کے دوران تھانہ مناواں لاہور کے مقدمے میں تفتیشی افسر نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی تھی-

    تھانہ مناواں لاہور میں علی امین گنڈا پور کے خلاف رنگ روڈ لاہور-سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اورمقدمہ نمبر 4499/24 کے تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی تھی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں ۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کیلئے پیش نہیں ہوا ہے، وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں، عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد راولپنڈی پولیس کی جانب سے کارکنان کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، تھانہ آر اے بازار نے پی ٹی آئی کے 5 کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    راولپنڈی پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان بکرا منڈی کے مقام پر احتجاج کے سلسلے میں مہم چلا رہے تھے، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی،تحریک انصاف کے گرفتار ہونے والے کارکنوں میں راجہ شاہد، راجہ ابرار، حسن خالد، ناصرقریشی اور نعمان انصر شامل ہیں، انہیں متعلقہ تھانے میں رکھا گیا ہے۔

  • آئینی ترمیم کو نہیں مانتے ،اس بار ہم پاکستان بلاک کریں گے،علی امین

    آئینی ترمیم کو نہیں مانتے ،اس بار ہم پاکستان بلاک کریں گے،علی امین

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترمیم کو نہیں مانتے اور اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئینی ترمیم نہیں مانتے یہ آزاد عدلیہ پرحملہ ہے، من پسند لوگوں کولگاکرسسٹم پرقبضہ کیا جاتا ہے، آزاد عدلیہ پرحملہ ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں،یہ ثابت ہوگیا میرافیصلہ درست تھا،میں نے لوٹے پہچان لیےتھےمبارک زیب کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ میرا ٹھیک تھا، مبارک زیب نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر لگا کر پارٹی کے ساتھ غداری کی، باجوڑ کے لوگوں کو بتا رہا ہوں کہ مبارک زیب نے آپ کا ووٹ نہیں آپ کا حق بیچا ہے، جنہوں نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ان کو پارٹی سے نکالیں گے، ووٹ بیچنے والوں کے نام سامنے آئے ہیں، آج شوکاز جاری کیا جائے گا، جو غدار ہے اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

    علی امین نے کہا کہ اس طرح کی ترامیم رات کی تاریکی میں ہی کی جاتی ہے،اس بار ہم پاکستان بلاک کریں گے، اس باراحتجاج کےلیے پورے پاکستان سے لوگ نکالیں گے نشست یا حلقہ اہم نہیں، نظریہ اہم ہوتاہے، ہمارااحتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا ،پورے پاکستان سے لوگ اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے۔

  • نومئی مقدمہ، فیصل آباد سے علی امین گنڈا پور کی ضمانت خارج

    نومئی مقدمہ، فیصل آباد سے علی امین گنڈا پور کی ضمانت خارج

    فیصل آباد : 9 مئی کیسز کی انسداد دہشتگری عدالت میں سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی رہنماؤں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور اسد عمر کی ضمانتیں خارج کر دی گئیں، وکیل خالد شفیق کے مطابق دونوں رہنماؤں کی عدم پیشی پر ضمانتیں خارج ہوئیں،راجہ بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم ہو گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عدالت نے طلب کر رکھا تھا مگر آج وہ عدالت پیش نہ ہوئے، علی امین گنڈا پور پر نومئی کے فیصل آباد میں چار مقدمات درج ہیں،

    واضح رہے کہ نو مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کی قیادت،کارکنان نامزد ہیں، نومئی کے مقدمے مختلف شہروں میں درج کئے گئے ہیں، عمران خان سے بھی نومئی کے مقدمات کی تحقیقات ہوئی، عمران خان کا نومئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونے کا امکان ہے، نو مئی کے واقعہ کے بعد مراد سعید ابھی تک روپوش ہے،عمران خان کی بہنیں بھی مقدمہ میں نامزد ہیں اور ضمانت پر ہیں

    علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا 

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

  • خیبر کےکوکی خیل قبیلے کا دھرنا اور مارچ ختم کرنے کا اعلان

    خیبر کےکوکی خیل قبیلے کا دھرنا اور مارچ ختم کرنے کا اعلان

    پشاور: خیبر کےکوکی خیل قبیلے نے دھرنا اور مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع خیبر کےکوکی خیل قبیلے کے عمائدین پر مشتمل جرگے نے ملاقات کی، جس میں ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی ایز سہیل آفریدی اور عبدالغنی آفریدی کے علاوہ کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر خیبر نے شرکت کی۔

    ملاقات میں کوکی خیل قوم کے عارضی بے گھر افراد کی اپنے علاقوں کو واپسی کے مسئلے پر طویل مشاورت ہوئی شرکا نے کلیئر ہوجا نے والے علاقہ کے لوگوں کی واپسی کے لیے رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کرنے پر اتفاق کیا جبکہ باقی ماندہ لوگوں کی واپسی کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اگلے ہفتے اجلاس منعقد کرکے واپسی کا لائحہ عمل اور ٹائم لائن طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری،بابراعظم کی ایک درجہ …

    وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر جرگے نے تیراہ کی طرف بے گھر افراد کے کل مجوزہ مارچ کو کینسل کرنے کا اعلان کیا جرگے نے 75 دنوں سے طورخم شاہراہ پر جاری دھرنا بھی ختم کرنے کا اعلان کردیاجرگے نے بے گھر افراد کی واپسی کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 11 اکتوبر کا مسئلہ پُرامن انداز میں حل کرنے پر وزیر اعلیٰ کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

    جرگہ عمائدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے انتہائی دانشمندی اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے لوگوں کو خون خرابے سے بچالیا، وزیر اعلیٰ نے جس احسن طریقے سے 11 اکتوبر اور بنوں کا معاملہ حل کیا وہ ہمارا مسئلہ بھی ضرور حل کریں گے، ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔

    ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لئے مجھ پر اعتماد کرنے پر کوکی خیل کے عمائدین کا مشکور ہوں، میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا اگلے ہفتے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے بے گھر افراد کی بحالی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان بے گھر افراد کی واپسی اور دوبارہ آبادکاری کے لئے درکار سامان کی خریداری اور دیگر لوازمات کا عمل شروع کیا جائے۔

  • جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں،بیرسٹر سیف

    جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں،بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 والی حکومت کے پاس نہ سیاسی بصیرت ہے، نہ مسائل حل کرنے کی اہلیت-

    باغی ٹی وی : مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخلص قیادت میں جمرود جرگہ بطریق احسن منعقد ہوا، وزیراعلیٰ نے سیاسی اتفاق رائے قائم کیا جب کہ وفاقی حکومت نے انتشار پھیلایاوزیراعلیٰ نے حقیقی لیڈر کا کردار نبھاکر صوبے اور ملک کو ایک بحرانی کیفیت سے نکالا۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جمرود جرگے کے پر امن انعقاد پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایک مخلص لیڈر کی طرح علی امین نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ بٹھایا عوامی نمائندے ہی عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کا ہنر جانتے ہیں، جعلی فارم 47 والی حکومت کے پاس نہ سیاسی بصیرت ہے، نہ مسائل حل کرنے کی اہلیت۔

    شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو وفاقی وزیر وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے تھے، وزیر اعلیٰ نے انہی کے ذریعے جرگے کا مسئلہ حل کرایا شریف خاندان نے ماڈل ٹاؤن کے ایک چھوٹے سے مسئلے میں حاملہ خواتین تک کی جانیں لی تھیں پنجاب میں پرامن احتجاج پر لاٹھیاں اور گولیاں برسانا معمول بن چکا ہے فارم 47 کے لیڈرز گولی اور لاٹھی سے مسائل کو مزید گھمبیر بنانے کے ماہر ہیں وفاق اور پنجاب کے جعلی حکمران علی امین گنڈا پور سے عوامی مسائل کا حل نکالنا سیکھیں۔

    ایس سی او کانفرنس:ٹریفک پلان جاری

  • علی امین گنڈاپور  کی کے پی کے خزانے کی چوری کی آڈیو سامنے آ گئی

    علی امین گنڈاپور کی کے پی کے خزانے کی چوری کی آڈیو سامنے آ گئی

    خیبر پختونخوا کے وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر اور علی امین گنڈاپور کی فروری 2023 کی آڈیو منظر عام پر آ گئی.

    وائرل آڈیو میں صاف سنا جا سکتا ہے کہ علی امین گنڈاپور صوبائی عہدے دار سے پیسے وصول کرنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ وہ اُس وقت قومی اسمبلی کے ممبر تھے – علی امین گنڈاپور نے افسر سے کہا کہ سولہ کروڑ آپ کے اکیلے کے ہیں – سولہ کروڑلڑکے کے ہاتھ میرے گھر بھجوا دو اور باقی 25 کروڑ کا بھی جلدی کچھ کرو، ٹھیک ہے دوسرامیں نے کہا ایک اور کیس ہمارا گیا ہوا ہے فنانس ڈپارٹمنٹ 25 کروڑ میرا ہے 25 کروڑ CM (محمود خان) صاحب کا ہے۔ فنانس میں اس نے بلایا ہے اس سے جا کہ مل لینا۔ اس میں یہ تھا کہ یہ پیسے پڑے تھے ریلیف والے کہ یہ ڈی جی کے اکاونٹ میں ہیں۔ اس کو ریلیف سے کلوز کرو اپنے اکاونٹ میں لاو فنانس میں۔

    جواب میں افسر کا کہنا تھا کہ کہا کہ اصل میں آجکل وہ فائنانس والے ہماری بات ہی نہیں مان رہے۔ کل سے ہم لگے ہوئے ہیں ان پی ایم ڈی والوں کے ساتھ آج بھی ان کی میٹنگ تھی نئے CM (اعظم خان) کے ساتھ۔ تو میں انشاللہ آپکا یہ کیس پوچھتا ہوں کہ کیا پوزیشن ہے اور 16 کروڑ اپکو بھجواتا ہوں ابھی لڑکوں سے کہتا ہوں۔ مگر سوچنے کی بات ہے کہ علی امین صاحب اگر صوبائی اسمبلی سے باہر رہ کے اگر اتنا کما سکتے ہیں تو بحثیت وزیر اعلیٰ کیا کر رہے ہوں گے جب صوبے کی ساری دولت ان کے ہاتھ سے گزرتی ہے-دوسروں پر چوری کے الزام اور گالم گلوچ کرنے والے خود ہی چور نکل رہے ہیں اسی وجہ سے 15 سال سے صوبے کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے.پی ٹی آئی کی کرپشن کا اپنا ہی لیول ہے عوام کو احتجاج پر لگا کے خود موجیں کر رہے ہیں –

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

    غزہ میں 10 ہزار سے زائدلاشیں لاکھوں ٹن ملبے تلے دبی ہونے کا انکشاف

  • علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

    علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا اور حواریوں کو اسلام آباد لاکر خود بھاگ گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ٹی وی پر نشر اپنے خصوصی بیان میں کہا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک غیرذمے دار شخص ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نہ صرف امن و امان کے ساتھ کھلواڑ کیا بلکہ ملک کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی۔ علی امین گنڈاپور اپنے حواریوں کو اسلام آباد لاکر خود فرار ہو کر کے پی ہاؤس چلے گئے اور نہ صرف وہاں روپوش ہوئے بلکہ وہاں سے بھی راہ فرار اختیار کی۔عطا تارڑ نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور پچھلے 24 گھنٹے سے کہاں غائب تھے؟ وہ کہاں چھپے ہوئے تھے اور انہوں نے راہ فرار کیسے اختیار کی؟انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے امن و خراب کرنے کی کوشش کی اور ڈراما رچایا، انہوں نے ایک کانسٹیبل کی جان لی، یہ ڈرامہ کیوں رچایا گیا تھا اور لوگوں کو بے سروسامانی کی حالت میں چھوڑا گیا؟ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کے خلاف ایک کیمپین چلائی گئی۔ علی امین گنڈاپور کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے آگیا، ان کی گمشدگی کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا منصوبہ ناکام ہوا ہے۔ہ حکومت کا مؤقف سچ ثابت ہوا ہے، تحریک انتشار کا مکروہ چہرا پوری قوم کے سامنے آیا ہے۔

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    کراچی پولیس کی سرچنگ،پی ٹی آئی کے 8 کارکن حراست میں لے کر تھانے منتقل

  • گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں،فیصل کریم کنڈی

    گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں،فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اسلام آباد پر حملہ آور جتھہ اگر پرامن ہوتا تو کانسٹیبل کی جان نہ جاتی ، ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈی چوک میں پولیس کے شہید اہلکارکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کےفیصل کریم کنڈی نے کہا وہ لوگ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ ہمارے بندے بھی زخمی ہوئے ہیں،ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ کے زخمی کس ہسپتال میں داخل ہیں کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے ان زخمیوں کی عیادت کی ہے کیا آپ کے پاس ان کی تصاویر موجود ہے ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے اور ان کا ماضی اس پر گواہ ہے انہوں نے ماضی میں بھی چین کے صدر کا دورہ ملتوی کروایا اور اب بھی یہ ایس سی او کانفرنس کے پیچھے پڑے ہیں ،ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسلام آباد میں احتجاج کیاہمارے پچھلے دور حکومت میں آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں بھی انہوں نے رکاوٹیں ڈالی تھیں9مئی میں بھی یہی لوگ ملوث تھے ۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی طرف سے صرف بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو احتجاجی مظاہرے سے خطاب کی دعوت دینا اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ صاحب کل سے خودساختہ روپوش ہیں پی ٹی آئی بھی انہیں ڈھونڈ رہی ہے اور ہم بھی انہیں ڈھونڈ رہے ہیں وہ اپنے کارکنوں کو بے سروسامانی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

    گورنر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلاکر ڈرامہ رچایا جارہا ہے جس کا مقصد وزیراعلیٰ کی خود ساختہ روپوشی کو وفاقی حکومت پر ڈالنا ہے اگر انہیں گرفتار کیا گیا ہے تو اتنے چینلز کے کیمرے ڈی چوک اور کے پی کے ہاؤس کے باہر موجود تھے،ساری دنیا وہاں موجو د تھی تو فوٹیج کیوں نہیں بن سکی کسی ایک موبائل کیمرے کا کلپ موجود نہیں ہے علی امیں گنڈا پور روپوشی میں مزے لوٹ رہے ہیں اور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں جب پی ٹی آئی کے کارکنوں کو معلوم ہوگا کہ وہ گزشتہ انتخابات میں کس کے مہمان بنے ، الیکشن کیسے مینج کیا وزیراعلیٰ کیسے بنے تو انہیں افسوس ہوگا گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں تاکہ وہ کرپشن کے مزے لوٹتے رہیں خیبرپختونخوا میں اس وقت صرف ایک ہی چیز کرپشن کا کھیل جاری ہے ۔

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    گورنرنے کہا کہ یہ لوگ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ایک مچھر نہیں مارسکتے اور ادھر بڑی بڑی بڑھکیں مارتے ہیں اور گاڑی کی ڈگی میں غائب ہوجاتے ہیں گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، ڈگی میں فرار ہونا کوئی بات نہیں بنتی ان کے جلسے میں سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ کے پی کے سے اسلام آباد اور پنجاب کی طرف خطر ناک اسلحہ منتقل کیا جاتا ہے اور دہشتگردوں کو سپلائی کیا جاتا ہے یہ اسلحہ افغانستان سے آتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکٹ کی دوسری طرف کوئی بھی ہوسکتا ہے ضروری نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہی ہو۔

  • گنڈا پورکے  خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

    گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

    اسلام آباد: علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر آگئے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 5 اکتوبر 2024 کو احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں داخل ہونے والے علی امین گنڈا پور کے اچانک منظر عام سے غائب ہونے کی حقیقت آشکار ہو گئی،کے پی ہاؤس میں داخلے اور نکلنےکی خصوصی تصاویر منظر عام پر آگئیں، خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد کی خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے-

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس میں کالی شلوار قمیض میں داخل ہوئے،علی امین گنڈا پور لباس تبدیل کر کے دوسرے رنگ کے سول کپڑوں میں بمعہ سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے ساتھ خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہو گئے، دیکھا جا سکتا ہے کہ کے پی کے وزیر اعلی اپنی مرضی سے اپنے حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہر جا رہے ہیں-

    جب تک کپتان حکم نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا،شیخ وقاص اکرم

    اِن نہ جھٹلائے جا سکنے والی تصاویر سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کے علی امین گنڈا پور مظاہرین کو خود اپنی مرضی سے چھوڑ کر غائب ہو گئے جبکہ دوسری طرف اس خبر سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے چند عناصر عوام کی آنکھوں میں جھوٹ بول بول کر دھول جھونک رہے ہیں-

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

  • وزارت داخلہ نے علی گنڈاپور کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

    وزارت داخلہ نے علی گنڈاپور کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

    وزارت داخلہ کے ذرائع نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی خبروں کو بے بنیاد افواہیں قرار دیا ہے۔

    ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اسلام آباد میں گرفتاری سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی طرف سے گولی چلانےکی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کا پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، پشاور سے لے کر اسلام آباد تک کہیں بھی کسی قسم کی کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رینجرز کی طرف سے کے پی کے ہاؤس کو حصار میں لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت کل رات سے سیکیورٹی فورسز اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعینات ہیں۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل مستعدی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، چند عناصر مذموم سیاسی مقاصد کیلئے سیکیورٹی فورسز سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئیں تھیں، سرکاری ذرائع گرفتاری کی خبر کو غلط قرار دیتے رہے ہیں۔دوسری طرف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے خیبر پختونخوا اسلام آباد پہنچی تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔

    علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

    پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک پہنچ گئے، منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ