Baaghi TV

Tag: علی حیدر زیدی

  • سینہ چاک کردوں تویہ پاکستان کی حزب مخالف جماعتیں منہ دکھانےکےقابل نہ رہیں:شاہ محمود قریشی

    سینہ چاک کردوں تویہ پاکستان کی حزب مخالف جماعتیں منہ دکھانےکےقابل نہ رہیں:شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں تمہارا وزیرخارجہ ہوں میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، سینہ چاک کردیا تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملک کا وزیر خارجہ ہوں اور میرے سینے میں بہت سے راز ہیں اگر یہ سینہ چاک کردوں تو یہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان اور قوم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میرے کانوں میں آواز گونجی، میرے پاس جو بھی باتیں آئیں کپتان کو بتادیا منصوبہ کیا ہے اور کہاں ہورہا ہے، جب وہ کہتا ہے ایبسولوٹلی ناٹ تو اس کی قیمت ہے، کیا عوام اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، ان کا منصوبہ آپ کو بتا دیا اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 36 سال پاکستان کی سیاست میں بلدیات سے لیکر وزارت عظمیٰ تک کا الیکشن لڑا ہوں، آج قوم کہہ رہی ہے کہ مجھے چاہیے پرانا خان اور نیا پاکستان، جو ڈگمگا رہے ہیں قوم انہیں معاف نہیں کریگی ان سے کہتا ہوں کہ فیصلہ کرلو۔

    ضمیر بکتے ہیں، جب کچھ بکتے ہیں تو کچھ کھڑے ہوجاتے ہیں،آصف زرداری جتنی دولت ہے، لے آؤ کوئی کارکن بکنے والانہیں، آج پاکستان کی عوام نے کپتان پر اعتماد کا اظہارکردیا ہے اور عمران خان کی حکومت آج عوام کی کچہری میں سرخرو ہوگئی ہے، اےپی ایس حملہ ہوا قوم جاگی دہشتگردوں کو شکست ہوئی، عمران خان قوم جاگ چکی ہے، آج قوم جاگی ہے لٹیروں کو شکست ہوگی یا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے، ہم یہ ووٹ نہیں بیچیں گے ضمیر کا سودا نہیں کرینگے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں کھڑے ہی رہیں گے، قوم دیکھ رہی ہے، آج عمران خان ایک طرف اور یہ سب یکجا ہوگئے، یہ سب بغض عمران میں اکٹھے ہوگئے ہیں، قوم سے پوچھتا ہوں کیا عمران خان کا سر جھکنے دو گے، یہ تمہیں جھکانا، بولی لگانا چاہتے ہیں، ان کا جھنڈا، نشان اور منزل ایک نہیں صرف بغض عمران ہے، پیغام بھیجا گیا یہ سب چاہتے ہیں کہ ہمیں این آراو دے دیں، دوہم عدم اعتمادواپس لے لیں گے۔

    شاہ محمود نے براہ راست عوام سے سوال کیا کہ کیا عمران خان انہیں این آر او دیدے تو عوام نے نعروں کے ذریعے انکار میں جواب دیا۔

    شاہ محمود نے مزید کہا کہ عمران نے کہا تھا میں تمہارے سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا لوگ کہتے تھے کیسے، او آئی سی کے وزرائے خارجہ آئے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت ہوئی، 19 دسمبر،22 اور23 مارچ کو اسلام آباد میں 62 ممالک کے وفود پاکستان آئے، عمران خان نےکشمیریوں کے حق کیلئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کی تھی، کشمیریوں کیلئے23 مارچ کو متفقہ قرارداد منظور کی گئی، عمران خان نے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کیلئے آواز بلند کی، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف ایک قرارداد پاس کی گئی، اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد کی منظوری کا سہرا عمران خان کوجاتاہے
    عوام ان چند خاندانوں کا غلام نہیں رہنا چاہتی،اہل پاکستان شہباز،زرداری نواز کوجیل میں دیکھنا چاہتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ احمد رشید کا کہنا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری جیل کے اندر ہوں۔

    دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نو اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایک محبت وہ ہوتی ہے جو اقتدار کی ہوتی ہے، ایک محبت وہ ہوتی ہے جو غریب اور عوام کے سمندر کی ہوتی ہے، یہ چور یہ ڈاکو ہیں یہ گینگ آف تھری ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے کرنل قذاتی، صدام حسین اور اسامہ بن لادن تک کا مال نہیں چھوڑا، یہ سازش کر کے سعودی عرب گئے، انہوں نے پلیٹ لیٹس مینج کیے اور لندن گئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ قوم نے مہنگائی اور بیروزگاری، مہنگے بجلی اور گیس بل برداشت کیے، عوام چاہتے ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری لٹیرا جیل کے اندر ہوں۔انہوں نے کہا کہ تین کا کرپٹ ٹولہ لیڈر نہیں ڈاکو ہے۔

    اگرآج عمران خان ضمیرفروشی کی خریدوفروخت پرچُپ ہوگیا توپھرنسلیں ان کےہاتھوں یرغمال ہوتی رہیں گی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ‘امربالمعروف’ جلسے کا پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی آغاز ہوگیا ہے، جلسہ گاہ میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود ہے اور گراؤنڈ کے اطراف پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔

     

     

    جلسہ کے آغاز کے پی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی تقریر سے کیا گیا، پرویز خٹک نے اپنی مختصر تقریر میں اپوزیشن اور منحرف ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ ہاؤس میں گھوڑوں کا اصطبل لگایا گیا، ایک نامراد عورت کے سوا ایک بھی پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے ہمیں نہ چھوڑا، منحرف ارکان ہمارے تھے ہی نہیں وہ تو لوٹے تھے۔

    عمران خان کبھی ان چوروں کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈالے گا کبھی انہیں این آر او نہیں دے گا، پوری قوم وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔

    پرویز خٹک نے منحرف ارکان کو کہا کہ انکی جرات کیسے ہوئی؟ ہمیں چھوڑ کرگئے، یاد رکھو کہ پچھتاؤ گے ،آپ کے منہ پر کالا رنگ پھینکاجائیگا۔

    عمران خان سفیرکشمیر وفلسطین، عالم اسلام کے نڈراوربیباک لیڈر ہیں نہیں یقین تو مسلم دنیا سے پوچھ لیجیئے ، ان خایالات کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق علی حیدر زیدی نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ کے اسکول اور اسپتال تباہ کردیئے، ان چوہوں کا علاج صرف ایک ہی شخص کے پاس ہے جس کا نام عمران خان ہے۔

     

    علی زیدی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چوہا مافیا کا لیڈر آصف زرداری ہے، یہ بڑے سائز کا چوہا ہے جو سندھ کی ساری گندم کھاگیا،ساراپانی پی گیا، بڑے سائز کا چوہا سندھ کی زمینیں ہڑپ کررہاہے، اس نے اسکول اسپتال تباہ کردیئے۔

    کارکنان اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں انشااللہ عمران خان کی قیادت میں سندھ کےچوہوں کا شکار کرکےدکھاؤں گا۔

    وفاقی وزیر علی زیدی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عدم اعتماد تحریک کیوں آئی ہے؟ تو آپ کو بتادوں کہ عمران خان فیٹف سے بھی پاکستان کی جان چھڑانے لگےہیں، عمران خان نے کشمیر کےمسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، عمران خان کو اس لئے لائے کہ 15مارچ اسلاموفوبیا کیخلاف دن منایاجائیگا۔

    شفقت محمود کا خطاب

    پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے جلسے نے فیصلہ سنادیا قوم عمران خان کیساتھ ہے، عوام نے یہاں آکر ثابت کردیا کہ ملک میں کوئی لیڈرہےتو وہ عمران خان ہے، اصل جمہوریت عوام اور فیصلہ بھی عوام کا ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی قیمتیں لگانا کیا جمہوریت کا نام ہے، یہ لوگ کئی دہائیوں سے پیسے لگاکر حکومت بناتے رہےہیں، یہ ان کی صرف حکومت بنانے کی نہیں پیسہ بنانے کی باریاں تھیں۔ چوہوں نے جو کام شروع کیا ہے ان کو ناکامی ہوگی

    قاسم سوری صدر بلوچستان

    پریڈ گراؤنڈ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر قاسم سوری نے کہا کہ آج آپ کا وزیراعظم پوری امت مسلمہ کا رہبر بن چکا، آج کا وزیراعظم آپ کے دل کی آواز ہے، ہر ایک سےبرابری پر بات کرتاہے، ماضی کے حکمرانوں کی بیرونی آقاؤ کے سامنے کانپیں ٹانگتی تھیں۔

    قاسم سوری کا کہنا تھا کہ عمران خان غلامی کی زنجیریں توڑ رہاہے، عمران خان نہ جھکتا ہے نہ بکتا ہے وہ عوام کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہے، آج ہمارا وزیراعظم وہ اعلان کرےگاجو آپکےدل کی آوازہوگی۔

  • وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے

    وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے

    کراچی:وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور و رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں

    وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارا دوست اور رہنما تھے ہمیں کھڑے ہونے اور ہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب دی۔ اپنے بچوں کو اپنی بنیاد پر کھڑا ہونا سکھایا۔ دعاؤں کی ایک چھتری جو ہمیشہ میری اور ہمارے خاندان کی حفاظت اور رہنمائی کرتی ہے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس سے نوازے۔

     

     

     

     

    اس حوالے سے اس متعلق افسوس ناک خبر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، اُن کا کہنا تھا کہ علی زیدی کے والد اب ہم میں نہیں رہے۔

    ذرائع کے مطابق علی حیدر زیدی کے والد متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کہا کہ علی زیدی کے والد کی انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین

    سید سجادزیدی کی نمازجنازہ آج بعدنماز مغرب ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی جائےگی۔

  • اقوام متحدہ کے بعد انٹرنیشل میری ٹائم آرگنائزیشن میں قرآن پاک کی تلاوت

    اقوام متحدہ کے بعد انٹرنیشل میری ٹائم آرگنائزیشن میں قرآن پاک کی تلاوت

    کراچی :تبدیلی اسے کہتے ہیں‌:وزیراعظم کے ساتھی بھی قرآن پڑھ پڑھ کردنیا کوسمجھانے لگے،اطلاعات کے مطابق وزیربحری امور علی زیدی نے آئی ایم او میں اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات سے کیا اور آئی ایم او کونسل کی رکنیت کیلئے رکن ممالک سے حمایت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے بعد انٹرنیشل میری ٹائم آرگنائزیشن میں بھی قرآنی آیات کی گونج سنائی دی ، وزیربحری امور کی جانب سے آئی ایم او کنونشن میں اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات سے کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے خطاب کے آغاز میں قرآن پاک کی سورہ رحمٰن میں سمندر کے حوالے سے آیات کا ترجمہ کیا۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اہم خطاب میں کہا کہ پاکستان عالمی بحری برادری کا فعال حصہ اور متحرک ترین رکن ہے، 1958 سے پاکستان آئی ایم او کی ہر سطح اور نوعیت کی سرگرمیوں میں شریک رہا ہے۔

    علی حیدر زیدی نے بتایا کہ 2 لاکھ نوے ہزار مربع کلومیٹر کے اقتصادی زون اور 11 سو کلومیٹر کی ساحلی پٹی کیساتھ پاکستان دنیا کی مصروف ترین سمندری گزرگاہ کے سنگم پر واقع ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز اور آئی ایم او اسٹریٹیجیک اہداف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پاکستان پرعزم اور متحرک ہے، آئی ایم او ممالک کے مابین علوم و مہارت کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان آئی ایم او میری ٹائم ریسرچ فنڈ کے اجراء و قیام کی پرزور تائید کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوروناء کی عالمی وباء کے دوران پاکستان نے نہایت مؤثر اقدامات کے ذریعے عالمی بحری تجارت کو بندشوں سے بچایا،غیرمعمولی صورتحال کے باوجود بندرگاہوں کو فعال اور کھلا رکھنا پاکستان ہی کا اعجاز ہے۔

    وزیر بحری امور نے مزید کہا کہ ملکی اور غیرملکی جہاز رانوں کو وباء سے بچانے کیلئے مفت کوروناء ویکسین دی گئی اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے، نومبر 2021 تک وزارت بحری امور نے کراچی کے ساحلی شہر میں 5 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی اور 2022 کے بہار تک 10 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں، وزارت بحری امور اپنے زیرانتظام حصے کو کاربن سے پاک کرنے کی راہ پر گامزن ہے، علی حیدر زیدی

    علی زیدی نے کہا اپنے ساحلوں کی حفاظت کیلئے پاکستان نے 70 لاکھ مینگروز اگائے ہیں، یہ مینگروز زمینی کٹاؤ روکنے کے ساتھ آبی حیات کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

    وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ صاف پانیوں میں محفوظ جہاز رانی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کے پیش نظر آئی ایم او رکن ممالک کیٹیگری سی کیلئے بطور امیدوار پاکستان کی حمایت کریں۔

  • گوادر: چینی کمپنی 23 سال کیلئے ٹیکس سے مستثنٰی،یہ فیصلہ کس نے اور کیوں کیا ؟

    گوادر: چینی کمپنی 23 سال کیلئے ٹیکس سے مستثنٰی،یہ فیصلہ کس نے اور کیوں کیا ؟

    اسلام آباد: حکومت نے گوادر بندرگاہ پر صنعتی یونٹس قائم کرنے کے لیے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کو ٹیکس سے 23 سال تک کا استثنیٰ دے دیا۔یہ معاہدہ پاکستان کے حق میں ہے ، گھبرانے کی ضرورت نہیں‌ان خیالات کا اظہار علی حیدر زیدی نے پریس کانفرنس میں‌کیا

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر زینگ بزونگ اور وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ کمپنی, جو کہ پہلے ہی گوادر بندرگاہ پر کام کررہی ہے، کو بندرگاہ پر مشینری اور آلات نصب کرنے کے لیے ٹیکس سے 23 سال کا استثنیٰ دیا جائے گا۔

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام چینی مینوفیکچرنگ صنعت کی گوادر میں دوبارہ منتقلی اور اس میں مقامی مزدوروں کی شمولیت کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس سے پاکستان کی معیشت کو تقویت ملے گی۔چینی کمپنی ایک ارب 95 کروڑ مالیت کا پلانٹ بھی لگائے گی جس سے سمندری پانی کو میٹھا کر کے یومیہ 5 ہزار گیلن پانی عوام کو فراہم کیا جائے گا۔

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا