Baaghi TV

Tag: علی خامنہ ای

  • علی خامنہ ای کی شہادت: اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، ایرانی صدر

    علی خامنہ ای کی شہادت: اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی، ایرانی صدر

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

    صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ اسلامی دنیا کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگا یہ جرم کبھی جواب کے بغیر نہیں رہے گا اور اس کے ذمہ داروں کو نتائج بھگتنا ہوں گے عوام اور عالمی سطح پر آزاد لوگوں کی حمایت کے ساتھ اس واقعے کے ذمہ داروں کو ان کے اقدامات پر پچھتانا پڑے گا بیان میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے اسے امریکی اور اسرائیلی کارروائی سے جوڑا گیا۔

    صدر پزشکیان نے ملک بھر میں سات روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو پہلے سے اعلان کردہ چالیس روزہ سوگ کے علاوہ ہوگی۔ حکام کے مطابق سوگ اور تعطیل کا مقصد قومی سطح پر اظہارِ یکجہتی ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

    اسی دوران خطے میں کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں قطری دارالحکومت دوحا میں رہائشیوں نے کم از کم گیارہ دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے،سیکیورٹی ذرائع صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی چینل 12 کے مطابق ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے باعث اسرائیل بھر میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے ہیں،حکام نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے فی الحال خطے میں حالات غیر یقینی ہیں اور مختلف ممالک کی جانب سے سرکار ی بیانات اور تصدیق کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی برادری کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی کوششوں پر زور دے رہی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

    خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم

  • یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،علی خامنہ ای

    یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،علی خامنہ ای

    تہران: یحییٰ سنوار کی شہادت پر جاری بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ قائدین کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا سفر جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ یحی سنوار نے 7 اکتوبر 2023 کو دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے یحییٰ سنوار کی شہادت سے ‘مزاحمت کا محور’ ختم نہیں ہوگا، قائدین کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا یہ سفر جاری رہے گا، اگرچہ یحیی سنوار کی شہادت بلاشبہ حماس و مزاحمتی محاذ کیلئے بڑا دھچکا اور تکلیف دہ ہے مگر اہم شخصیات کھونے سے یہ محاذ آگے بڑھنے سے نہیں رکے گا، حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، ہم ہمیشہ مزاحمت کاروں کے ساتھ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ یحیی سنوار 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر زبردست حملے کے منصوبہ ساز تھے، اس سال جولائی میں ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اگست میں یحیی السنوار کو حماس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

    یحییٰ سنوار کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات

    یاد رہے کہ حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا ہے،حماس نے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی موت کی تصدیق کی تھی ، حماس کے سابق شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کی ، خبر رساں ادارے کے مطابق یحییٰ سنوار کی موت رفح علاقہ میں اسرائیلی بمباری سے ہوئی، اسرائیلی حکام کو بمباری کے بعد لاش ملی جس کی شکل یحییٰ سنوار سے ملتی تھی، لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا،اسرائیلی حکام نے مزید تصدیق کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کو یورپی ملک کو بھیج دیا-

    یحییٰ سنوار کی شہادت ،آخری لمحات کی ویڈیو،غزہ کے باسیوں کے جذبے

    قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایک حملے میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا ہے،اسرائیلی فوج اس ضمن میں یحییٰ سنوار کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے،امکان ہے کہ یحییٰ سنوار اسرائیلی بمباری کے دوران جیالیا کیمپ میں مارے گئے ہیں،اسرائیلی میڈیا نے ایک لاش کی تصویر بھی شیئر کی ہےجس بارے کہا گیا ہے کہ یہ لاش یحییٰ سنوار کی ہے-

    یحییٰ سنوار کی شہادت اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی،حماس

    یحییٰ سنوار کی موت پر وہی احساسات جو اسامہ بن لادن کی موت پر تھے،جوبائیڈن

    اذکار کے کتابچے،تسبیح، گھڑی،اسلحہ،شہید یحییٰ سنوار کا کل سامان

    حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار شہید،حماس کی تصدیق

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

  • ہیکرز کا ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو سخت پیغام

    ہیکرز کا ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو سخت پیغام

    ایرانی حکومت کے مخالف ہیکروں نے ایک نیوز بلیٹن کے دوارن ٹی وی کی نشریات ہیک کر کے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو پیغام دیا ہے کہ سخت پیغام ‘ آپ کے ہاتھ ہمارے نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی :ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کو ہفتے کی رات اس کے مرکزی نیوز پروگرام کے درمیان میں ہیک کر لیا گیا تھا جس میں سپریم لیڈر کو "خواتین، زندگی اور آزادی” کے نعروں میں دکھایا گیا تھا۔

    اعلیٰ امریکی حکام کی اہم افغان طالبان رہنما سے ملاقات


    یہ ہیکر گروپ ‘عدالت علی’ کے نام سے سامنے آیا ہے اس ہیکر گروپ نے ٹی وی نشریات ہیک کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ واضح رہے ٹی وی کی نشریات گذشتہ شام چھ بجے ہیک کی گئیں۔

    اس دوران دکھائی گئی ایک تصویر میں ظاہر کیا گیا ہے کہ علی خامنہ ای آگ کے شعلوں اور بندوقوں کے کراس میں گھرے ہوئے ہیں آیت کے ساتھ مہسا امینی اور تین نوعمر لڑکیوں کی تصاویر دکھائی گئی تھیں۔


    اس تصویر میں ایرانی عوام کے لیے ایک پیغام تھا، جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ احتجاج میں شامل ہوں اور اس بغاوت کا حصہ بنیں جو حجاب پولیس کی حراست میں 22 سالہ امینی کے قتل سے بھڑک اٹھی تھی۔

    سال کے شروع میں، اس گروپ نے ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ کو ہیک کیا اور ایک ہفتہ قبل چند ٹی وی اور ریڈیو چینلز کو متاثر کرنے کے بعد ایک سخت مخالفانہ پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو نشر کیا۔ ویڈیو کا آغاز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں لوگوں کی فوٹیج سے ہوا جس میں سپریم لیڈر علی خامنہ کا حوالہ دیتے ہوئے "آمر برے ڈکٹیٹر” کا نعرہ لگایا گیا، پھر یہ فلم وی فار وینڈیٹا کے مرکزی کردار سے ملتے جلتے ایک نقاب پوش شخص کے قریب سے کاٹ دی گئی، جس نے کہا کہ "خامنہ خوفزدہ ہے، حکومت کی بنیاد ہل رہی ہے۔

    روس نے کئی علاقوں سے پسپائی کے بعد یوکرین آپریشن کیلئے نیا فوجی جنرل مقررکردیا

    ستمبر کے وسط میں مظاہروں کے آغاز کے بعد سے، کئی ہیکنگ گروپس ایرانیوں کی سرکاری ویب سائٹس اور آن لائن سروسز کو نشانہ بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعدد دستاویزات جاری کی ہیں اور سینکڑوں نگرانی والے کیمروں میں خلل ڈالا ہے۔

    ایران بائیس سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد مسلسل احتجاجی مظاہروں کی زد میں ہے۔ امینی کو 13 ستمبر کو ایران کی اخلاقی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور تین دن بعد امینی کی لاش سامنے آگئی تھی۔

    تاہم ایک سرکاری ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امینی کی موت پولیس تشدد سے نہیں دماغی مرض کی وجہ سے ہوئی تھی ، کیونکہ اس خاص قسم کے دماغی مرض کی وجہ سے انسانی اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

    دوسری جانب امینی کے والدین اس امر کا انکار کرتے ہیں کہ امینی کسی قسم کے عارضے میں مبتلا تھی۔ امینی کی موت کے بعد مسلسل احتجاجی مظاہروں کے دوران 150 سے زائد افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے اور ہزاروں لوگ جیل بھیج دیے گئے ہیں۔

    شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائل داغ دیئے

    ایران انٹر نیشنل نے رپورٹ کیا ہے کہ عدالت علی نامی  یہ ایرانی رجیم کے خلاف سرگرم ہیکرز گروپ ہے یہ ہیکر گروپ ‘مرگ بر آمر’ جیسے سخت نعروں پر مبنی پیغام بھی ہیکنگ کے بعد چھوڑ چکا ہے ۔ اب امینی کی ہلاکت کے بعد اس نے نئے سرے اپنی سرگرمیوں کو موثر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اسی لیے خامنہ ای کو ہدف بنا کر اپنے پیغامات بھجوائے ہیں۔