Baaghi TV

Tag: علی زیدی

  • علی زیدی  کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ

    علی زیدی کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ

    سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ دے دی-

    اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا ہے کہ میری خاموشی کو غلطی سے کوئی کمزوری نہ سمجھ بیٹھے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی، بات چیت ہر سطح پر ہوتی ہے، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے، پی ٹی آئی کے اندر ہی کچھ مفاد پرست سازشیوں نے حسد میں جھوٹا بیانیہ بنایا۔

    دوسری جانب رہنما تحریک انصاف راجا اظہر نے علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جانتاہوں کہ کس کس کے تانے بانے کون کون چلارہا ہے، علی زیدی عمران خان کی مرضی کے بغیر مقتدر حلقے سے رابطے میں رہے،9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنی موجودگی میں علی زیدی کی رکنیت خارج کی، علی زیدی کی سابق وزارت کی موٹی فائل بانی پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔

    صحت مند پنجاب وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز

    ادھر پی ٹی آئی کے رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات نہ دینے کا اعلان کردیا، اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ دو ماہ سےمیڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا گیم چلایاجا رہاہے، ان معاملات میں مجھےاپنی بھی غفلت نظر آئی ہے مجھےاحساس ہوا ہے کہ ہمیں ذمہ داری سے اپنےکردار کا تعین کرنا چاہیے، آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسئلے پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا، پارٹی میں اپنے تمام اختلافات ختم کرتاہوں، پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پروپیگنڈا کرے تو کوئی جوا ب نہیں دیاجائےگا۔

    اسرائیل میں نیتن یاہو کےخلاف حکومت مخالف مظاہرے

    ایران ، اسرائیل کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں …

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصل واوڈا اورعلی زیدی نیب میں طلب

    190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصل واوڈا اورعلی زیدی نیب میں طلب

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج سابق وزراء فیصل واوڈا ،علی زیدی اور شیخ رشید کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو صبح ساڑھے 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا،نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے لیکن سابق وزیر نیب کی جانب سے دیئے گئے وقت پر پیش نہیں ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب نیب اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، سابق وفاقی وزراء کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

    بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن،8 کروڑ یونٹ بجلی کا کھوج لگا لیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔

    پاک فوج نے لانگ رینج چیمپئن شپ یوکےجیت کر تاریخ رقم کر دی

  • ‏علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس،جیکب اباد جیل منتقل کرنے کی تیاری

    ‏علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس،جیکب اباد جیل منتقل کرنے کی تیاری

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس لے لئے-

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ سندھ نے علی زیدی کی نظر بندی ختم کردی ہے اور جیکب آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہےمحکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی کو فوری طورپرجیکب آباد جیل منتقل کیا جائے گا-

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی زیدی کے گھر کوسب جیل قراردیا گیا تھا اورانہیں ڈیفنس میں موجود رہائش گاہ پر رکھا گیا تھاان کی کسٹڈی جیکب آباد جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی گئی ،ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے تھے، ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کیلئے اکسانے کا الزام ہے علی زیدی کو آئی جی سندھ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا تھا-

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم …

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو ایم پی او کے تحت سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہےمحکمہ داخلہ سندھ نے فردوس شمیم کی سکھر جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  • علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا ہے اور اسےصوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے سب جیل قرار دیا ہے-

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل کر دیا

    اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کےذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو ان کی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ منتقل کیا جائے گا جب کہ اطراف میں پولیس کی بھاری نفری بھی متعین رہے گی۔

    علی زیدی نے کہا کہ انہیں جیکب آباد شفٹ کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی، طبیعت خرابی کا حکام کو بتایا تو وہ گھر لے آئے ہم نے اپنے کارکنوں کوتشدد یا امن وامان خراب کرنےکی ہدایت نہیں کی، کارکنان سےملنے جارہا تھا کہ راستے میں ہی گرفتار کرلیا گیایاسمین راشد کو کارکنوں کو روکنے کے باوجود گرفتار کرلیا گیا۔

    پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرامریکا کا بیان جاری

    واضح رہے کہ علی زیدی کو 9 مئی کے روز شہر قائد کے علاقے کالا پل کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا محکمہ داخلہ سندھ نے گزشتہ روز علی زیدی کی ایک ماہ کے لیے نظربندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی جیک آباد جیل حکام کے حوالے کی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی گرفتار

  • علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں مقدمہ خرم شیرزمان اور ارسلان تاج سمیت 200 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں عمران اسماعیل اور آفتاب صدیقی کو بھی نامزد کیا گیا ہے-

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی فراڈ کےکیس میں ضمانت منظورکرلی گئی ہےپولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو فراڈ سے متعلق مقدمے میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا …

    عدالت نے علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اورتفتیشی افسرکوآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس علی زیدی کو لے کر جیل روانہ ہو گئی بعد ازاں ملیر کورٹ میں علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کرلی-

    یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد …

  • فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈکیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ،کراچی کی ملیرکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا کہ علی زیدی کو انسانی ہمدردی کے تحت ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، علی زیدی کی درخواست ضمانت میرٹ پر نہیں بلکہ مدعی سے سیٹلمنٹ کے نتیجے میں منظور کی گئی ہے، علی زیدی اور مدعی مقدمہ کے درمیان کچھ معاملات طے ہوگئے ہے، باقی جیل سے باہر آنے کے بعد طے کیے جائیں گے۔

    عدالت نے علی زیدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پولیس کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی تھی اور جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نےعلی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔

    ملیرکورٹ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف فراڈ اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی،علی زیدی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیل ٹاؤن تھانے سے ملیر کورٹ میں پیش کیا گیاپولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا-

    عمران خان کیخلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کو تبدیل کردیا گیا

    عدالت نے پولیس کی علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتےہوئےپی ٹی آئی رہنماکو 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیاعدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکا بھی حکم دیا،پولیس علی زیدی کو لے کر ملیر کورٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام …

    گرفتاری کے بعد علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھاعلی زیدی ریئل اسٹیٹ کا کام کرتے تھے، ان پر 2013 میں پراپرٹی کے جعلی کاغذات ضمانت کے طور پر دینے کا الزام ہے۔

  • علی زیدی کی درخواست ضمانت دائر

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کے وکلا نے درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کے خلاف 18کروڑ کے فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے جبکہ فوری سماعت کی استدعا پر مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

    صرف 4 گھنٹے دیں آٹے کی قیمت 150 سے 110 تک لے آؤں گا،گورنر سندھ

    علی زیدی کے وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست کی سماعت آج ہی ہوگی اور علی زیدی کا جسمانی ریمانڈ آج ختم ہوجائے گا اور کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا،ترجمان کا کہنا تھا کہ علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نےعلی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔

    مبینہ آڈیو لیک : اعجاز چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

  • علی زیدی  3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    علی زیدی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کو ملیر کورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔

    علی زیدی کو گڈاپ پولیس کی جانب سے کورٹ پہنچایا گیا ہے،پولیس علی زیدی کو گڈاپ تھانے سے سخت سیکورٹی میں لے کر روانہ ہوئی ملیر عدالت کے باہر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے پی ٹی آئی رہنما کے ملیر کورٹ پہنچنے پر کارکنان نے نعرے بازی کرتے ہوئے بکتر بند پر پھول نچھاورکیں۔ علی زیدی کو پولیس نے سخت سیکورٹی میں بکتربند گاڑی میں عدالت پہنچایا گیا ہے

    جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر، علی زیدی کیس کی سماعت ہوئی، وکیل علی زیدی نے کہا کہ یہ کیس سول عدالت کا بنتا ہے کریمنل کیس نہیں بنتا ہے ،ٹرانزیکشن کیسے ہوئی ہے ایف آئی آر اس حوالے سے بلینک ہے ،کوئی بینک چیک وغیرہ کچھ بھی مدعی کی طرف سے پیش نہیں کیا گیا ہے ،مدعی مقدمہ اور علی زیدی کے درمیان لین دین کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے مدعی مقدمہ کی پراپرٹی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کی گئی ہیں مدعی مقدمہ نے 2013 سے اب تک کہیں کوئی درخواست نہیں دی ہے کیا پولیس کو یہ اختیار ہے کہ اس طرح کے کیسز میں مقدمہ درج کرے کوئی گواہ نہیں ہے ،علی زیدی کو ضابط فوجداری کی سیکشن 63 میں ڈسچارج کیا جائے ،

    علی زیدی نے عدالت میں کہا کہ میں اس آدمی سے کبھی ملا ہی نہیں ہے میں اس آدمی کو جانتا نہیں ہُوں ،میری پاس اتنی رقم ہے ہی نہیں ایف بی آر سے میرا ریکارڈ چیک کرلیں ،جس دن کا واقعہ بتایا جارہا ہے میں اس دن ملک میں نہیں تھا علی زیدی کی جانب سے پاسپورٹ عدالت میں پیش کردیا گیا، علی زیدی نے کہا کہ یہ بالکل بوگس ایف آئی آر ،شناختی کارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ کی عمر 2013 میں بائیس سال بنتی ہے ،

    وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ اس کیس کی انوسٹی گیشن ہونی چاہیے ،پتا نہیں اور کس کس کے پیسے کھائے ہوئے ہیں ،علی زیدی کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،علی زیدی نے کہا کہ میں اگر کوئی رقم لی ہے تو کوئی ریکارڈ تو ہوگا نا ؟ مدعی مقدمہ کے خلاف جعل سازی کا کیس ہونا چاہیے ،علی زیدی کو ضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کیا جائے ، اور مدعی مقدمہ کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے مجھے کل پیش ہونا چاہیے تھا جو کہ پیش نہیں کیا گیا ہے ،علی زیدیپولیس نے قانون ہے مطابق 24 گھنٹوں میں پیش نہیں کیا پولیس کہ رہی ہے ساڑھے بارہ بجے گرفتار کیا گیا ہے ،

    تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کو چوبیس گھنٹوں میں پیش کیا گیا ہے ،تفتیشی افسر نے علی زیدی کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا،عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،عدالت نے علی زیدی کو ضابط فوجداری کی سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کرنے کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا جو سنا دیا گیا ہے،عدالت نے علی زیدی کے خلاف فراڈ کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے علی زیدی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے،

    واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سےعلی زیدی کوعدالت میں پیش نہ کرنے پرتحریک انصاف کے وکلا نے درخواست جمع کروائی تھی۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

    انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے دوبارہ بینچ تشکیل

     چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

     انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

     ون مین شو چلایا جارہا ہے، عوام تسلیم نہیں کریگی 

  • علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

    علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،عمران خان

    لاہور: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی گرفتاری پر ردعمل میں عمران خان نے علی زیدی کے گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

    عمران خان نے بارہا ایک مبینہ ”لندن پلان“ کے بارے میں بات کی ہے جس کے بارے میں ان کے خیال میں پی ٹی آئی کی بے دخلی اور پاکستان میں نواز شریف کی اقتدار میں واپسی کا تصور کیا گیا تھا انہوں نے پلان کی ایک اور قسط کے بارے میں کہا کہ اگلے ہفتے کے آخر میں عید کے موقع پر گرفتاریوں کی ایک نئی لہر متوقع ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار، اغواء اور وحشت کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے پولیس کے ذریعے مزید غیرقانونی کارروائیوں سمیت 27 رمضان المبارک کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انتخابات کی صورت میں ہمیں کمزور کردیں گے، میں دوٹوک الفاظ میں واضح کر دوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، ان سب حربوں سے محض عوام کا غصّہ ہی بڑھ رہا ہے اور یہ اس ناپاک لندن منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگت لیں گے۔

    سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو ڈیفنس پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے حراست میں لیا گیا علی زیدی کو پولیس اور سادہ لباس اہلکار اپنے ہمراہ لے گئےعلی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کر رہے تھے، پولیس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا پولیس اہلکار جاتےوقت دفترمیں موجود کچھ افراد کے موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے۔

    ترجمان علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو سندھ پولیس نے حسب روایت بغیر وارنٹ گرفتار کیا، پاکستان میں یہ غنڈہ راج زیادہ نہیں چلے گا، جبر کے دن تھوڑے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔


    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، ظلم اور جبر کا یہ نظام کسی طور پر قبول نہیں ہے۔

    تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ علی زیدی کو نامعلوم افراد ساتھ لے گئے ہیں جو کہ سراسر بے بنیاد ہے علی زیدی کے خلاف تھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ علی زیدی کو درج مقدمے کی بنا پر پولیس نے گرفتار کیا ہے مقدمہ شہری فضل الہیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ فراڈ اور دھمکی کی دفعات کے تحت درج کرایا گیا۔

    مقدمے میں مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ علی زیدی نے مجھ سے 2013 میں 18 کروڑ روپےلیےپلاٹ کی فائل دی جس کی قیمت 16 کروڑ پچھتر لاکھ روپے بتائی، علی زیدی نے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے چھ ماہ بعد دینے کا وعدہ کیا، وقت مقررہ پر رقم کا تقاضہ کیا تو ملزم ٹال مٹول کرنے لگا، رقم نہ ملنے پر پلاٹ کی فائل بیچنا چاہی تو وہ بھی جعلی نکلی، ملزم سے رقم کے لیے بار بار رابطہ کرنے پر دھمکیاں دی گئیں، ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔