Baaghi TV

Tag: علی پرویز ملک

  • حکومت سے مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا  پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    حکومت سے مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے کل رات 12 بجے سے ملک گیر ہڑتال اور پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    منگل کو حکومت اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر رد و بدل کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور حکومت کے ساتھ معاملات طے نہ ہو سکے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کسی صورت قابل قبول نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ مالکان کا مؤقف ہے کہ قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر ہونا چاہیے جب کہ ڈیلرز کے کمیشن کے معاملے کو بھی حل کیا جائے کیوں کہ موجودہ نظام میں ڈیلرز شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایک جانب اوگرا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز) ہیں اور دوسری جانب حکومت جب کہ روزانہ قیمتوں میں تبدیلی کی پالیسی ”آدھا تیتر، آدھا بٹیر“ والی صورت حال پیدا کر رہی ہے، جو عملی طور پر قابل عمل نہیں۔

    ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم شعبے سے متعلق پالیسیاں مرتب کرتے وقت پیٹرول پمپ مالکان سے مشاورت نہیں کرتی حالاں کہ وہ اس نظام کا اہم حصہ ہیں، ہم کل رات 12 بجے سے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

    دوسری جانب پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ نے بھی مذاکرات کی ناکامی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے،روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ ڈیلرز کے لیے قابل قبول نہیں، اسی لیے حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، مذاکرات کی ناکامی کے بعد کل رات 12 بجے سے ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند رکھے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نئے پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا،نئے میکنزم کے تحت اوگرا نئی قیمتوں کا تعین گزشتہ 7 روز کی اوسط عالمی قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے جاری قیمتیں برقرار رہیں گی۔

  • گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا،وفاقی وزیر پٹرولیم

    گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا،وفاقی وزیر پٹرولیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے آئندہ 6 ماہ کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔

    علی پرویز ملک نے کہا کہ گیس سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ کا اضافہ رک گیا ہے اور نیا قرض پیدا نہیں ہو رہاقطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا کامیاب معاہدہ ہو گیا ہے اور اصلاحات کے باعث تمام صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزیر اعظم کی ہدایت پرعوام کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہے ہیں اور ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی جاری ہے-

    خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مقامی گیس فیلڈ بند نہیں، جبکہ بجلی گھر آئی جی سیپ ڈیمانڈ سے زائد گیس لے رہے ہیں، ایس این جی پی ایل میں یو ایف جی نقصانات 9 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد ہو گئے اور ایس ایس جی سی میں یو ایف جی نقصانات 17 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد ہو گئے ، گیس نیٹ ورک پر آئی او ٹی مانیٹرنگ سسٹم فعال جبکہ پریشر ڈراپ پر سوئی کمپنی فوری الرٹ ہو رہی ہے۔

    پاکستان کے قرضوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

  • پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بڑھانے کا فیصلہ  تاحال نہیں ہوا، علی پرویز ملک

    پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بڑھانے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، علی پرویز ملک

    کراچی :وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا۔

    کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے صدر دفتر کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ ملک میں اس وقت بجلی کے شعبے میں بہتری کے باعث مسائل کا بوجھ پیٹرولیم سیکٹر پر منتقل ہو گیا ہے بجلی کا شعبہ وعدے کے باوجود گیس نہیں خرید رہا، جب کہ حکومت کو مہنگی درآمدی گیس مقامی مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کرنا پڑ رہی ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے۔

    عازمین حج کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات

    علی پرویز ملک نے کہا کہ ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پیٹرول پمپس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نوزل لگانے کا منصوبہ بھی زیر عمل ہے تاکہ فیول کی درست نگرانی کی جا سکے آئندہ دو سے تین ماہ میں اوگرا مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل ہو جائے گی، جس سے نگرانی، شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

    سینیٹر مشتاق احمد کوپولیس نےحراست میں لے لیا

    انہوں نے بتایا کہ مشاورت جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ گھریلو صارفین کو سہولت اور شفافیت کے ساتھ نئے گیس کنکشن دیئے جائیں انہوں نے ایس ایس جی سی کو ہدایت کی کہ گیس کے بلوں میں سلو چارجز کے مسئلے کو جلد حل کریں اور عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانے کے لیے جدید اور موثر نظام متعارف کرایا جائے۔

    پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

  • علی پرویز ملک نے بطور وزیر مملکت عہدے کا حلف لے لیا

    علی پرویز ملک نے بطور وزیر مملکت عہدے کا حلف لے لیا

    ایوان صدر میں وزیر مملکت علی پرویز ملک کی حلف برداری کی تقریب ہوئی

    علی پرویز ملک نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھالیا صدر مملکت آصف علی زرداری نےعلی پرویز ملک سے حلف لیا،حلف اٹھانے کے بعد علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علی پرویز ملک کووزیر مملکت خزانہ کا چارج دیا گیا ہے

    علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے کامیابی حاصل کی تھی ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی، علی پرویز ملک اگست 2018 سے اگست 2023 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں، وہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-127 لاہورسے منتخب ہوئے تھے.