Baaghi TV

Tag: عماد عرفانی

  • مایا علی بھارتی لڑکی بن گئیں ؟

    مایا علی بھارتی لڑکی بن گئیں ؟

    اداکارہ مایا علی جو اپنی منفرد اداکاری اور کامیاب پراجیکٹس کے ھوالے سے جانی جاتی ہیں وہ بن گئی ہیں بھارتی لڑکی. جی ہاں . حال ہی میں اداکار و ماڈ‌ل عماد عرفانی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے جس کا کیپشن انہوں‌نے لکھا ہے ہوا باز . پوسٹر سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جیسے مایا علی نے اس فلم میں‌ بھارتی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے اور عماد عرفانی نے پائلٹ کا کردار ادا کیا ہے شعیب منصور کی یہ ورنہ فلم کے بعد آنے والی ایسی فلم ہے جس میں روٹٰین سے ہٹ کر کہانی کا انتخاب کیا گیا ہے. اس فلم میں‌مایا علی مرکزی کردار ادا

    کررہی ہیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تبصرے جاری ہیں‌کہ شاید ماہرہ خان شعیب منصور کیمپ سے آئوٹ ہو گئی ہیں. یاد رہے کہ شعیب منصور کی گشتہ فلم ورنہ تھی جس میں‌ماہرہ خان ہیروئین تھیں‌یہ فلم باکس آفس پر ڈیڈ فلاپ رہی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ عماد عرفانی اور مایا علی کو لیکر بنائی جانے والی فلم باکس آفس پر کیا رنگ جماتی ہے. کیونکہ مایا اور عماد کو شائقین پہلی بار پردہ سکرین پر دیکھیں گے. شعیب منصور بھی پہلی بار ان دونوں کے ساتھ کام کررہے ہیں‌.

  • شعیب منصور کی فلم کا ٹیزر جاری

    شعیب منصور کی فلم کا ٹیزر جاری

    باصلاحیت فلم ساز شعیب منصور نے اپنی نئی فلم کا ٹیرز جاری کر دیا ہے. فلم کا نام ہے آسمان بولے گا، مرکزی کردار ماڈل و اداکار عماد عرفانی اور مایا علی نظر آ رہے ہیں .شعیب منصور نے فلم کا ٹیزر تو جاری کر دیا ہے لیکن فلم کب ریلیز ہو گی اس کی تاریخ کا اعلان نہیں‌کیا. فلم بنانے کا اعلان دو سال قبل کیا گیا تھا. یقینا شعیب منصور کی یہ فلم بھی انکی پہلی فلموں کی طرح منفرد کہانی پر مبنی ہو گی. شعیب منصور کافی عرصے سے صرف فلمیں ہی بنا رہے ہیں انہوں نے ٹی وی کے لئے شاہکار قسم کے ڈرامے بھی تخلیق کئے. انہوں نے آسمان بولے گا

    سے پہلے جو فلم بنائی تھی اس کا نام ورنہ تھا اور اس میں ماہرہ خان کے ساتھ ہارون شاہد کو لیا گیا تھا یہ فلم باکس آفس پر کچھ اچھا بزنس نہیں‌کر سکی تھی. ماہرہ خان کے ساتھ شعیب منصور فلم بول میں بھی کام کر چکے ہیں. عماد عرفانی ڈراموں میں‌تو کام کافی عرصے سے کررہے ہیں لیکن بڑی سکرین کے لئے بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ ان کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے جبکہ مایا علی اس سے پہلے سپر ہٹ فلم طیفا انٹربل میں‌کام کر چکی ہیں. مایا علی کا شمار بھی پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مایا علی اور عماد عرفانی کی جوڑی ایک ساتھ شائقین کو کتنا بھاتی ہے اور شعیب منصوران سے کتنا ہٹ کر کام کرواتے ہیں.