Baaghi TV

Tag: عمران اسلم.

  • انڈیا کے ایک اخبار نے پاکستان کا شاہ رخ خان کس کو کہا ؟‌

    انڈیا کے ایک اخبار نے پاکستان کا شاہ رخ خان کس کو کہا ؟‌

    اداکار عمران اسلم جو کہ بہت ہی عمدہ ایکٹنگ کرتے ہیں انہوں‌نے بہت سارے ڈراموں میں جہاں بہت سارے پازیٹیو اور ہیرو کے کردار کئے وہیں نیگیٹیو کریکٹر بھی کئے. ان کو ہیرو اور نیگیٹیو ہر طرح‌کے کرداروں میں بے حد سراہا گیا لیکن ان پر ہمیشہ ہی یہ الزام لگتا آیا ہے کہ یہ شاہ رخ‌خان کی کاپی کرتے ہیں. اس ھوالے سے اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شاہ رخ خآن کو کاپی نہیں‌کیا میرا کام کرنے کا اپنا انداز ہے اور ان کا اپنا ایک انداز ہے وہ انڈیا کے نہیں‌ بلکہ دنیا کے سب سے بڑے اداکار ہیں‌. اگر مجھے اور میری اداکاری کو لوگ ان کے ساتھ ملاتے ہیں تو یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے . عمران اسلم نے کہا کہ میرا ایک ڈرامہ زی زندگی پر جب چلا تو بھارت کے ایک اخبار نے لکھا تھا

    کہ یہ پاکستان کا شاہ رخ خان ہے جو کہ میرے لئے آنر کی بات ہے . عمران اسلم نے کہا کہ میں زیادہ سوشل نہیں‌ہوں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں اورہمیشہ کام کے بعد فیملی کے پاس ہوتا ہوں. کراچی سے لاہور حال ہی میں‌شفٹ‌ہوا ہوں. مجھے بہت سارے اداکاروں کی اداکاری پسند ہے لیکن نعمان اعجاز میرے پسندیدہ فنکار ہیں . ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے مجھے کچھ نہ سمجھ آرہی ہو تو بے شرم ہو کر اپنے سینئر کا جونئیر سے پوچھ لیا کرتا ہوں کہ یہ کردار یا ڈائیلاگ کیسے نبھانا ہے .

  • سینئر صحافی عمران اسلم کی وفات پر وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    سینئر صحافی عمران اسلم کی وفات پر وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    سینئر صحافی عمران اسلم کی وفات پر وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    سینئر صحافی ،جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم انتقال کرگئے

    عمران اسلم طویل عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے عمران اسلم 1952ء میں مدراس میں پیدا ہوئے، انہوں نے 70 کی دہائی میں لندن سے تعلیم حاصل کی۔ عمران اسلم جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سُپر ان کی رہنمائی میں شروع ہوئے۔عمران اسلم کا صحافتی کیریئر بھی شاندار رہا، وہ پاکستان کے ممتاز اخبار دی نیوز کے بانی ممبر بھی تھے عمران اسلم نے 60 سے زائد کامیاب ڈرامے لکھے جو اسٹیج اور ٹی وی کی زینت بنے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئرصحافی عمران اسلم کی وفات پر گہرے دکھ اظہار کیا ہے،اور کہا ہے کہ عمران اسلم پاکستان کی صحافتی برادری میں نمایاں مقام رکھتے تھے،میڈیا کی ترقی کے لیے عمران اسلم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے صحافی عمران اسلم کے انتقال پر اظہارِافسوس کیا ہے،اور کہا ہے کہ عمران اسلم کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا،عمران اسلم دانشور اور زندہ دل شخصیت کے مالک تھے،عمران اسلم کی صحافتی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی عمران اسلم کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک اچھے انسان تھے اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے، آمین

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے جانب نے سینئر صحافی عمران اسلم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ،اور کہا ہے کہ شعبہ صحافت میں عمران اسلم کی خدمات قابلِ قدر ہیں،بحیثیت مدیر ان کا کام مثالی رہا، عمران اسلم کی تحریریں اور ان کے لکھے ہوئے ڈرامے تخلیق کا اعلیٰ نمونہ ہیں،

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے جیو اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، انہوں نے عمران اسلم کی صحافتی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ عمران اسلم کی صحافتی اور ادبی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔