Baaghi TV

Tag: عمران کان

  • قانونی ٹیم عمران خان سے ملاقات کیلئے اٹک جیل پہنچ گئی

    قانونی ٹیم عمران خان سے ملاقات کیلئے اٹک جیل پہنچ گئی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سے ملاقات کیلئے ان کی قانونی ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: وکیل نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اٹک جیل پہنچے، جہاں سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل ور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کی اجازت مانگی،وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لیے تا حال جواب نہیں ملا، چیئرمین پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی اور مختلف درخواستوں پر دستخط کروانے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کیلئے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط کروانے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی سے خیریت، کھانے پینے اور کپڑوں کا بھی پوچھنا ہے۔

    روس کی نمائندگی کےبغیرسعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر دوروزہ مذاکرات شروع

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 6 بج کر 50 منٹ پر اٹک جیل منتقل کیا گیا، جہاں جیل مینویل کے مطابق ان کا میڈیکل کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار کیا، جس کے بعد وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم کو اسلام آباد پہنچایا تھا۔

    یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے،رانا ثنااللہ

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا،اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے والد محمد سعید گرفتار

  • اومنی گروپ کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس،عمران خان نے جواب دے دیا

    اومنی گروپ کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس،عمران خان نے جواب دے دیا

    چیئرمین تحریک انصاف کو جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں مشہور ہونے والے اومنی گروپ کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس ،چیئرمین تحریک انصاف نے اومنی گروپ کے نوٹس کا جواب دے دیا

    جواب بیرسٹر حسان خان نیازی اور بیرسٹر میاں ولید اشرف کی وساطت سے بھجوایا گیا ،عمران خان نے اپنے جواب میں اومنی گروپ کی جانب سے نیب سے کی گئی پلی بارگین کی تفصیلات بھی فراہم کردیں ،اومنی گروپ نے 22 نومبر 2022 کو چیئرمین تحریک انصاف کو ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا ،عمران خان نے جواب میں کہا کہ یہ نوٹس قانونی اعتبار سے سراسر ناقص ہے، یہ نوٹس ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا،جولائی 2018 میں سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں اومنی گروپ، زرداری گروپ اور بحریہ ٹاؤن کے مابین قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا،نیب کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس اور بدعنوانی کے چھ کیسز پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا، نیب ریفرنسز کے مطابق ان کیسز میں زرداری گروپ اور بحریہ ٹاؤن کے ساتھ اومنی گروپ کو بھی نامزد کیا گیا، احتساب عدالتوں کی منظوری سے 9 ارب کے پلی بارگین کی اجازت دی گئی، ریاست بنام حسین لوائی کے ریفرنس میں 2129.789 ملین کے پلی بارگین کی اجازت دی گئی،ریاست بنام منظور قادر کاکا کے ریفرنس میں 200 ملین کی پلی بارگین کی اجازت دی گئی، ریاست بنام خواجہ انور مجید کے ریفرنس میں 1563.019 ملین کے پلی بارگین کی منظوری دی گئی، مشتاق احمد اور زین ملک کے مشترکہ اکاؤنٹ کے زریعے بحریہ ٹاؤن سے 8.3 ارب روپے کی جعلی اکاؤنٹس میں کی جانے والی ٹرانزیکشن میں سے 31.794 ملین کے پلی بارگین منظوری دی گئی، زرداری گروپ کی جانب سے JV Opal-225 میں 1.22 ارب کے کک بیکس کے معاملے میں 170 ملین کی پلی بارگین کی اجازت دی گئی،بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ اور زین ملک اور مشتاق احمد کے مشترکہ اکاؤنٹ سے فیک اکاؤنٹ میں کی جانے والی ٹرانزیکشن میں سے 4955.95 ملین روپے کی پلی بارگین کی منظوری دی گئی،چنانچہ اومنی گروپ کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس بے بنیاد، غیر قانونی، جعلی اور یکسر غلط ہے، اومنی گروپ فوری طور پر اپنا نوٹس واپس لے اور چیئرمین تحریک انصاف سے معافی مانگے،

    مرغی 400 روپے کلو کرکے عمرے کے لئے جانے والے عمران خان سے حساب لیں گے،بلاول

    تبدیلی نہیں یہ تباہی ہے، بلاول کی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پرتنقید

    اومنی گروپ کرپشن اور ایان علی منی لانڈرنگ کس کی خاص پہچان ہیں؟ فرخ حبیب

    قبل ازیں‌ اومنی گروپ نے عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا تھا،عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اومنی گروپ نے نیب سے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی، عمران خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 17 نومبر کو اومنی گروپ پر نیب کیساتھ پلی بارگین کا الزام لگایا،جھوٹے الزامات سے اومنی گروپ کی کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچا،2ہفتے میں عمران خان الزامات واپس لیں اور غیر مشروط معافی مانگیں عمران خان نے معافی نہ مانگی اور ہرجانہ ادا نہ کیا تو قانونی کارروائی کریں گے ،

  • دانیہ شاہ کی والدہ نے نئے انکشافات، 25 کروڑ روپیوں کا زکر

    دانیہ شاہ کی والدہ نے نئے انکشافات، 25 کروڑ روپیوں کا زکر

    ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ متحرک ہیں کہ کسی طرح سے ان کے شوہر کی جائیداد میں سے اسکو حصہ ملے. دوسری طرف عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشری اقبال کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کا انتقال دانیہ شاہ کی وجہ سے ہوااسے گرفتار کرکے اسکو سزا دی جائے. دانیہ شاہ کی والدہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ اکثر و بیش تر ایسے انکشافات کرتی ہیں کہ جن سے ایک نئی کہانی کھل جاتی ہے . حال ہی میں دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کو جب عامر لیاقت نے عمران خان کے ساتھ ملوایا تھا اس ملاقات کے بعد ایک آدمی ان کے پاس آیا اور ان

    کو 25 کروڑ دیکر چلا گیا وہ پیسے انہوں نے اس کمرے میں رکھے جن میں میری بیٹی رہتی تھی میری بیٹی دانیہ سے عامر لیاقت نے کہا کہ مجھے چینل نے 40 کروڑ روپے دیتے ہیں جن میں 25 کروڑ کی ادائیگی ہو گئی ہے. دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ان کی بیٹی لوہے کے بنے ایک کمرے میں رہتی تھیں جس میں ایک خفیہ لاکر موجود تھا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی کی اور میرے داماد کی انتقال سے تین دن قبل صلح ہو گئی تھی اور ان کے درمیان کبھی بھی خلع نہیں ہوا.

  • اتنا خطرناک!عمران خان کچھ نہیں چھوڑے گا،عمران خان لفافے صحافیوں کے گھیرے میں

    اتنا خطرناک!عمران خان کچھ نہیں چھوڑے گا،عمران خان لفافے صحافیوں کے گھیرے میں

    لاہور:اتنا خطرناک!عمران خان کچھ نہیں چھوڑے گا،عمران خان لفافے صحافیوں کے گھیرے میں ،اس کے ساتھ دنیا میں ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سےسنیئر صحافی مبشرلقمان نے گفتگو کی ہے،

    مبشرلقمان کہتےہیں کہ دنیا سے ہرکسی نے جانا ہے لیکن ملکہ برطانیہ کے جانے کے بعد برطانوی بادشاہت میں بہرکیف بہت تبدیلیاں آئیں گی ، ملکہ برطانیہ نے بادشاہت اورجمہوریت دونوں کا حسین امتراج رکھا اور دولت مشترکہ کے ممالک میں بھی اپنا ایک اثر دکھایا ، جس کی واضح مثال آسٹریلیا اور کینیڈا ہیں

    عمران خان کے بارے میں ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان واقعی خطرناک ہوگئے ہیں ، ہماری اقدار بدل دی ہیں ، ہماری نسل کو بدتمیر کردیا، انہوں نےکہا کہ عمران خان نے مذہب کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ، آج کل عمران خان لاالہ الا اللہ کا مطلب یہ کہا کہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیں‌

    ایک اور سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ صدر عارف علوی صدرمملکت ہیں‌ وہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں ، وہ پی تی آئی کے ئماندے نہ بنیں ، ان کو عمران خان کی صفائیاں دینے کی ضرورت نہیں ہے

    ایک اور سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان نے ہیلی کاپٹراستعمال کرکے کروڑوں روپے ضائع کیے وہ سیلاب زدگان کو دے دیتے ، حتی کہ لفافہ صحافی بھی اس کے ذمہ دار ہیں جو اس ہیلی کاپٹر میں جھولے لیتے ہیں لیکن عمران خان سے پوچھتے نہیں کہ ایسا کیوں‌ کرتے ہیں‌، ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کہ وہ ٹیلی تھان والا 5 ارب کہاں‌ ہیں ،

     

    شوکت ترین سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف ریاست کے‌خلاف ہرزہ رسائی کی وجہ سے ان کے خلاف کیس تیار ہورہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی آڈیو لیک ہونے کا وہ الزام ایجنسیوں پر کیوں لگا رہےہیں ، آپ نے گفتگو تو کی ، شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے کو یہ بریف کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے تاکہ پاکستان کا دیوالیہ ہوجائے ،

    کے پی سے ایک رکن اسمبلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ میرے خلاف اگر کوئی ووٹ کاسٹ کرتا ہے تو یہ اس کا حق ہے ، لیکن اب کیا کے پی کی اس رکن اسمبلی کا حق نہٰیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں‌

    کراچی میں حالات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں ، ایم کیوایم کے ہاتھ سے گیم نکل رہی ہے اور خالد مقبول صدیقی نے امن اومان کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لوگ خود ہی اپنے مسائل کے لیے نکلیں ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایم کیوایم نے تو اب کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ہاتھ سے کراچی نکل گیا لوگوں نے عدم اعتماد کردیا ہے ، اور ایم کیوایم کو بہت بڑی شکست ہے

    پاکستان میں ڈالرکی آڑان کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ڈالرکی اڑان میں حکومت ملوث ہے بلکہ ملوث ہی نہیں اس ساری تباہی کے ذمہ دار یہی ہیں ، ان کا کہناتھا کہ ان کی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے اب پھر ڈالرکی آڑان جاری ہے

     

    کراچی سے ایک پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شکورشاد کا عدالت کو یہ کہنا ہے کہ اس نے استعفیٰ نہیں دیا ، مبشرلقمان نے کہا کہ شکورشاد کا بیان عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ ہے اوراسی وجہ سے شکورشاد نے عدالت کو بتایا کہ اس نے استعفیٰ دیا ہی نہیں تو منظورکیسے ہوگیا

    شیخ رشید کے بارے میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید شادی بھی کسی کی اور بارات بھی کسی کی ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب کو تیار اسٹیج مل جاتا ہے ، ان کاکہنا تھا کہ ایسے جلسے اگر عوامی مسلم لیگ کو کرنے پڑیں تو انکی آنکھیں کھل جائیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب کو تو ایسے موقع چاہیں اگران کو خود کرنا پڑجائےتو ان کو لگ پتے جان گے

    لاپتہ افراد کے بارے میں مبشرلقمان نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے حکومت نے اعلان کیا ہے وہ بھی بڑا عجیب لگتا ہے ، ان کا کہنا تھاکہ بعض جان بوجھ کرغائب ہیں بعض کریمنلز ہیں اس لیے وہ منظر سے غائب ہیں ، کوئی ٹی ٹی پی کے ساتھ شامل ہوگیا ، لیکن اس کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں ہے

    ملکہ برطانیہ کی وفات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد رسومات کا سلسلہ جاری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ملکہ کی وفات پربرطانیہ میں شاہی خاندان کی روایات کے مطابق بہت کچھ ہورہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ چارلس بہت جلد بادشاہ بن جائیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکہ کی بہت زیادہ تعریفیں ہوگی لیکن ان کے پروٹوکول میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ دنیا بھرمیں ملکہ برطانیہ کی وفات پربہت زیادہ کوریج جاری ہے خصوصا بی بی سی پر، ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی والے تو پہلے ہی اس قسم کے معاملات کو نمٹانے کے لیے بی بی سی نے پہلے ہی سب کچھ تیار کررکھا ہے

  • عمران خان پر فرد جرم عائد،خطرناک یا زہریلا:عدالت فیصلہ کرے گی :مبشرلقمان

    عمران خان پر فرد جرم عائد،خطرناک یا زہریلا:عدالت فیصلہ کرے گی :مبشرلقمان

    لاہور:عمران خان پر اسلام اباد ہائی کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 22 ستمبر کا دن مقرر کیا ہے ، کیا یہ فرد جرم عائد کرنے سے عمران خان زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے یا زہریلے اس کا فیصلے کے بعد پتہ چل جائے گا ، تاہم یہ طئے ہے کہ عدالت عمران خان پر فرد جرم ضرور عائد کرے گی

    اس حوالے سے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے اپنے پروگرام میں‌ آج کی سماعت کے قانونی اور عمران خان کی دھمکیوں کے اخلاقی پہلووں پرروشنی ڈالی ہے مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان نے اسلام آباد کی ایک ماتحت عدالت کی خاتون جج زیبا کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور پھر آئی جی اسلام آباد اور دیگرافسران کو دھمکیاں دٰیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلم کھلا عدالتی معاملات کوثبوثاژ کرنے کی ایک کوشش ہے

    مبشرلقمان آج اسلام آباد ہوئی کورٹ میں ہونے والی سماعت کےحوالےسے کہا کہ ریمارکس سے تو صورتحال پریشان کن لگ رہی تھی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے جج بابر ستار نے عمران خان کی اسلام آباد کی اس تقریر کو خطرناک قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو پھر کیا پھر ملک میں‌سخت ردعمل آئے گا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ عمران خان کی اپنی کمائی ہے جنہوں نے انا کر خاطرعدالتوں‌ کو بھی معاف نہ کیا اور اگرفیصلہ مخالفت میں آیاا تو پھر عدالتوں پر ہی چڑھاہئی کردی ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان تو جان بوجھ کراس معاملے کو خراب کرنےپر تلا ہوا ہے ، اس کوایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا

    مبشرلقمان نے کہا کہ اج کے ریمارکس سے صورت حال واضح ہوگئی ہے کہ عدالت یہ توہین اور دھمکیاں برداشت نہیں‌کرے گی اور عمران خان کو ضرور سزا ملے گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعدپھرپاکستان اوربیرون ملک سے ایک سخت ردعمل کا بھی اندیشہ ہے جس میں عمران خان کو سپورٹ کرنے والی بیرونی قوتیں بھی شامل ہوں گی

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان میں نہ مانوں کی رٹ لگا رہا ہےلیکن اب ماننا پڑے گا م عمران خان آج عدالت میں پیش ہوئے ، وکلا نے دلائل دیئے لیکن عمران خان نے بجائے معذرت کرنے کے وہاں اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی ، اس کا صاف مطلب ہےکہ عمران خان پر فرد جرم عائد ہو جائے گی

  • عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ۔ مدد مانگ لی

    عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ۔ مدد مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی غلامی سے قوم کو نکالنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود امریکہ سے مدد مانگ لی


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے امریکی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اور عمران خان نے امریکی سفیر سے موجودہ بحران سے نکلنے میں مدد طلب کی ہے

    مبشر لقمان کہتے ہیں کہ کیا عمران خان اسکی تردید کریں گے کہ انہوں نے امریکی سفیر سے رابطہ نہیں کیا یا امریکی سفارتخانہ تردید کرے گا ہر گز نہیں

    عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت ڈی چوک میں ایک جلسے میں عمران خان نے ایک خط لہرایا تھا اور کہا تھا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں مجھے حکومت سے نکالا جا رہا ہے امریکہ نے دھمکی دی ہے ۔ اسوقت سے لے کر اب تک عمران خان اسی بیانیہ کو لے کر چل رہے ہیں اور قوم کو حقیقی آزادی کا سبق سکھا رہے ہیں تا ہم حیران کن طور پر عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    باخبر ذرائع کے مطابق آج امریکی قونصل جنرل سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی اس ملاقات کے بعد عمران خان نے خیبر پختونخواہ ہاوس جا کر امریکی سفیر سے رابطہ کیا یہ رابطہ بنی گالہ سے نہیں کیا گیا عمران خان کو پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ بنی گالہ کی بجائے خیبر پخونخواہ ہاوس جا کر کال کی جائے۔ امریکی سفیر نے عمران خان کو کیا یقین دہانی کروائی اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا

    واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی امداد بھی قبول کی ہے ۔ اس امداد پر عمران خان پر تنقید کی گئی تا ہم وہ خاموش رہے۔ اب عمران خان کے امریکیوں سے رابطے۔امداد کی قبولیت نے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ہے ۔

  • ‏عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے  کی کال دیدی

    ‏عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دیدی

    اسلام آباد:عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں حکومت ختم ہونے اور پے در جلسوں کے بعد اعلان کیے گئے لانگ مارچ کا بدھ سے آغاز ہو گا، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئر مین پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے صوابی پہنچیں گے، امبار انٹر چینج سے جلوس کی قیادت کریں گے جبکہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ رکاوٹیں، موٹر وے سمیت تمام راستے بند کر دیئے گئے، پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں پی ٹی آئی کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، عمران خان کو کسی بھی صورت اسلام آباد نہیں آنے دوں گا، ریڈ زون سمیت پورے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی اہم، رینجرز اور فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

    اپنے ایک ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میں کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچوں گا، خاص طور پر چاہوں گا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگ نکلیں، عوام سے درخواست ہے کہ ملک بھر سے نکلیں، ملک میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہم پر امریکا کےغلاموں کو مسلط کیاگیا، غلاموں میں ہمت نہیں کہ امریکا کو جواب دیں، ہم اگر نہیں نکلیں تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، پاکستان میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جا رہا ہے،

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہاہے اس کو ضائع نہ کریں۔ کل حقیقی مارچ کی قیادت کروں گا،جیلوں سے ڈرنانہیں، ہمارا مقصد ایک ہے اسمبلیاں تحلیل کریں اور الیکشن کرائیں، اللہ کے علاوہ کبھی کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں، حقیقی آزادی کے لئے عوام دیگر شہروں سے بھی نکلے، کامیاب ہو گئے تو ان کٹھ پتلیوں سے بھی آزاد ہو جائیں گے، باہر کے سامراجوں کو اس قسم کے غلاموں کی ضرورت ہوتی ہے، عوام جہاد سمجھ کر نکلیں، عوام کی جتنی تعداد ہوگی اتنی جیلوں میں جگہ نہیں ہے۔

  • عمران خان اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں: مصطفیٰ کمال

    عمران خان اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں: مصطفیٰ کمال

    کراچی:عمران خان اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں:اطلاعات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں۔ اسی لیے عوام کو ڈھال بنا رہے ہیں۔

    چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے لانڈھی میں دعوت افطار سے خطاب میں خطاب میں کہا کے عمران خان اور پی ٹی آئی اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں اسی لیے پاکستانی عوام کو اپنی ڈھال بنا رہے ہیں۔ عوام کے پاس پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

    شہر قائد سے متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو تعصب سے نکلنا ہوگا اپنا وہی ہے جو عوا م کے کام کرے۔ میرے شہر والوں کو مسیحا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، اپنے مینڈیٹ کی طاقت کو پہچانیں۔ رنگ، نسل اور زبان کے تعصب سے نکلنا ہوگا، ہمارا اپنا وہی ہے جو ہمارے کام کرےجو لوگ آپ سے مینڈیٹ لے کر کام نہیں کرتے انہیں مسترد کرنا ہو گا۔

    ادھر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں موجودہ حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان کردیا۔

    ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’کور کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر تفصیل سے غور کیا گیا کہ اسلام آباد کی کال کب دینی ہے اور اس کی نوعیت کیا ہوگی۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مئی کے آخری ہفتے میں صرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہیں سارے پاکستانیوں کو کال دینے لگے ہیں، یہ کال اس لیے دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے۔‘

    عمران خان نے کہا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ کابینہ کے 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں، جو پرائم منسٹر بنا ہے اسے کرائم منسٹر کہتے ہیں، یہ ملک کی توہین ہیں، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ ابھی سے سب تیاری کریں اور ہماری تیاری کا آغاز ہوگا چاند رات سے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ آپ نے جھنڈے پکڑ کر چاند رات کو نکلنا ہے اور ساری دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔ اس کے بعد ہماری ساری تیاری اسلام آباد مارچ کی ہوگی جو میرا ایمان ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع جمع ہوگا، عوام کا سمندر اسلام آباد میں آئے گا جو یہ بتائے گا کہ کبھی آج کے بعد کوئی بیرونی ملک ہمارے اوپر ایک کرپٹ ٹولہ مسلط نہیں کرسکے گا، پاکستان کا فیصلہ پاکستان کی عوام کرے گی۔

  • برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستانی نظام عدل کوپیغام:ایک نہیں دوپاکستان؟:غلامی زندہ باد

    برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستانی نظام عدل کوپیغام:ایک نہیں دوپاکستان؟:غلامی زندہ باد

    لندن:(امین طاہرسے)برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستان کی عدالت عظمیٰ اوراداروں کے لیے پیغام،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سنک کو لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیوں میں شرکت کرنے پرقانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت جرمانہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

    میٹروپولیٹن پولیس ڈاؤننگ اسٹریٹ اور وائٹ ہال میں ہونے والے 12 اجتماعات کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے مبینہ طور پر کوویڈ کے قوانین کو توڑا ہے۔

    برطانیہ جہاں قانون سب کے لیے ایک ہے وہان برطانوی وزیراعظم کے والد کو بھی سخت جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو43 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا۔

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو بغیر ماسک پہنے خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    اناسی سالہ سٹینلے جانسن نے چند ماہ قبل بھی سفر کے دوران کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا۔ وزیر اعظم بورس جانسن کے والد نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 3 ہفتے انگلینڈ سے باہر گزار کے آئے ہیں، واپسی کے فوراً بعد ان سے نئے قوانین کو سمجھنے میں بھول چوک ہوئی اور وہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

    اب تک، سرکاری عمارتوں میں کووڈ قانون کی خلاف ورزی پر کل 50 سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا جس میں ایک سینئر معاون نے 100 سے زیادہ ساتھیوں کو 20 مئی 2020 کو ہونے والے پروگرام میں مدعو کیا تھا اور انہیں اپنی شراب ساتھ لانے کی ترغیب دی۔

    یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا تھا جب حکومت عوام کو کھلے مقامات پر بھی ملاقاتیں نہ کرنے کا حکم دے رہی تھی، اور جنازوں سمیت سماجی میل جول پر سخت پابندیاں عائد تھیں۔

    یہ پارٹی کورونا سے متاثر بورس جانسن کے انتہائی نگہداشت سے باہر آنے کے صرف ایک ماہ بعد منعقد کی گئی تھی، اور کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس بات سے واقف تھے کہ اس پارٹی کا انعقاد ان کی واپسی پر ’ویلکم بیک‘ ایونٹ کے طور پر کیا گیا تھا۔

    اس وقت پولیس کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کر رہی تھی اور ان کے پاس بار بار قانون توڑنے یا سنگین خلاف وزریوں میں ملوث مجرمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا بھی اختیار تھا۔

     

    دوسری طرف پاکستان کی عدالت عظمی اور دیگرماتحت نظام عدل کے منہ پرطمانچہ ہے جہاں انصاف اور ریلیف صرف طاقتور کے لیے ہے اورسزا غریب اوربے سہارا شخص کےلیے ، اس کی تازہ مثال نومنتخب ہونےوالے وزیراعظم شہبازشریف پر16 ارب کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملنے کے باوجود عدالت عظمیٰ نے سب کچھ معاف اور استثنیٰ دیتے ہوئے معصوم عن الخطا قراردیتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایک نہیں دو پاکستان

  • "میں عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہوں :کپتان کیا نہیں کرسکتے ہیں میں یہ بھی جانتی ہوں:بھارتی اداکارہ

    "میں عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہوں :کپتان کیا نہیں کرسکتے ہیں میں یہ بھی جانتی ہوں:بھارتی اداکارہ

    ممبئی:”میں عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہوں :کپتان کیا نہیں کرسکتے ہیں میں یہ بھی جانتی ہوں:بھارتی اداکارہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی نامور اداکارہ، میزبان اور ہدایتکارہ سیمی گریوال پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    ٹوئٹر پر سیمی گریوال نے کہا کہ سب سے پہلی چیز جو عمران خان کے اقتدار سے برطرف ہونے پر ہمیں سیکھنے کو ملتی ہے وہ یہ کہ مشترکہ اپوزیشن مقبول وزیر اعظم کو برطرف کر سکتی ہے۔ دوسری چیز یہ کہ سیاست میں باوقار لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔

    سیمی گریوال نے لکھا کہ (میں عمران کو اور ان کے خیالات کو 40 سال سے جانتی ہوں)۔ ہو سکتا ہے کہ وہ دیگر چیزوں میں ناکام ہوگئے ہوں لیکن کرپشن ان میں سے نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور یوں عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف ہوگئے۔