Baaghi TV

Tag: عمران

  • سیاست بچانے کےلئے پاکستان کو عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،عظمی بخاری

    سیاست بچانے کےلئے پاکستان کو عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،عظمی بخاری

    مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ اس گناہ پر قصور وار ہیں جو کیا ہی نہیں، معاشی دہشت گردی اس وقت ملک کو بھگتنی پڑ رہئ ہے،پیٹرول پر دس روپے کا ریلیف عوام کو سو روپے کا بھگتنا پڑ رہاہے، سیاسی جوکر آوازیں کس رہے ہیں اپنے چار سال کے بجائے چار ہفتے کی حکومت سے جواب طلب کررہے ہیں.

    عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ غلط کیا اور سخت شرائط پر کیا اس کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش کی،اپنے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھتے وقت پاکستان کو سری لنکا بنانے کےلئے پلان بنایا گیا،عمران خان کی سیاسی و معاشی دہشت گردی کے جواب میں کان منہ لپیٹ کر سیاست بچا لیتے لیکن بھاگے نہیں.

    عظمی بخاری نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں ہمیشہ کام کیا اور ملکی ترقی کےلئے کوششیں کیں، اپنی سیاست بچانے کےلئے پاکستان کو عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،عمران خان نامی پروجیکٹ کی ناکامی کے بعد معاشی و اخلاقی عدم استحکام آیا، عمران خان کے پاس سب کچھ ہے بس ضمانت نہیں تھی جو قائد انقلاب ضمانت لئے پھر رہے ہیں، شہبازشریف کوچار سال سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا.

    عظمی بخاری نے مزید کہا کہ شہبازشریف کو دو سال جیل میں رکھنے کے بعد اب بطور وزیراعظم پاکستان اوروزیر اعلی پنجاب قانون کے حوالے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ،ایف آئی اے سمیت تمام اداروے ان کے انڈر ہیں مگر شہبازشریف اور حمزہ شہباز ریلیف نہیں مانگ رہے،عدالت میں پیش ہونے کے بعد شہبازشریف نے لوڈ شیڈنگ پر ہنگامی میٹنگ طلب کی،بیوروکریسی نے کاغذوں اور لفاظی سے رپورٹ لوڈ شیڈنگ پر دی تو شہبازشریف نے رپورٹ مسترد کرتےہوئے کہاکہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے.

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے کہ شہبازشریف نے بجلی زیادہ بنا دی تو آج پی ٹی آئی والوں کو پتہ چلا ہوگا کہ آبادی اور موسم کے مطابق بجلی کی ڈیمانڈ بڑھتی ہے. وقت پر حماد اظہر نے ایل این جی جب آٹھ ڈالر پر مل رہی تھی تو نہیں خریدی جس سے بیس ڈالر کا نقصان ملک کو اٹھانا پڑا.

  • عمران کامیڈیا پر بلیک آوٹ ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ،فیصل کریم کنڈی

    عمران کامیڈیا پر بلیک آوٹ ہونا چاہیے، قمر زمان کائرہ،فیصل کریم کنڈی

    وزیراعظم کے مشیر برائےامور کشمیر قمر زمان کائرہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان خود ستائشی کا شکار ہوکر ملک اور قوم سب کو بھول چکا ہے۔ ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے لگا ہے،عمران خان حکومت سے نکلے تو اداروں پر حملہ آور ہوگئے،تحریک انصاف ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ عمران کامیڈیا پر بلیک آئوٹ ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کا 2013 سے ایک ہی رویہ ہےوہ نہ کسی کو عزت دینے کا قائل ہے اور نہ کسی کی بات سننے کو تیار ہے۔عمران خان اس حد تک خود ستائشی کا شکار ہوچکا کہ ملکی سالمیت کے خلاف بھی بے دریغ بول رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے مسائل کا حل بہتر طرز حکمرانی ہے۔عمران خان مسلسل اداروں کو پریشرائزکر رہے ہیں،اب عمران خان کہہ رہا ہے کہ میں ہوں تو ملک ہے اگر پاکستان کا سابق وزیر اعظم اقتدار کیلئے اندھا ہو جاتا ہے تو کہتا ہے کہ ملک ٹوٹ جائے گا۔ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا یا تھا۔پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو ملک بھر میں کارکنان پاکستان کھپے ریلیاں نکالیں گے۔حالات کچھ بھی ہوں، عمران خان سن لے مشاورت بہترین عمل ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لینڈ یوز پالیسی بنانا ہوگی, ہر علاقے میں ہاوسنگ سوسائٹیز بن رہی ہیں۔ہاوسنگ سوسائٹی کی وجہ سے عذائی قلت کا بہت بڑا حدشہ پیدا ہوگیا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو عذار نہیں کہہ رہےہم عذاری کے سرٹیفکیٹ نہیں بانٹ رہے،عمران خان کے الفاظ سے نقصان ہو رہا ہے،جو چیز عوام کی مشکلات میں اضافہ کرےوہ بری چیز ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو پاکستان ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے،یہ مشکل اور تکلیف دہ آیشن تھا ۔ ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت ساری درآمدی ایٹمز پر پابندی عائد کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران کو حکومت جانے سے دلی صدمہ پہنچا ہےاس لئے وہ اداروں پر حملہ آور ہیں۔2013 سے ابتک عمران کا رویہ ایسا ہے کہ کسی دوسرے کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور نہ ہی کسی کی رائے کو مانتا ہے۔عمران مسلسل اداروں کی تحقیر کررہے ہیں اورمسلسل اداروں کو سیاست میں مداخلت پر مجبور کررہے ہیں۔جبکہ اداروں کا واضح فیصلہ ہے کہ سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل بہتر طرز حکومت اور آئین پاکستان پر شفاف انداز میں عملدرآمد میں ہے ۔ایک سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمارا کتنا بڑا ہی نقصان کیوں نہ ہوجائے پاکستان کی سالمیت یقینی بنائیں گے۔اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی نے اتوار کو ملک بھر میں پاکستان کھپے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔اورکارکنان کوہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی زمین کاہائوسنگ سوسائیٹیز کے نذر ہونا بڑا المیہ ہے ،زرعی زمین کو کس طرح بچانا ہے ،لائحہ عمل بنائینگے۔

    فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی اور انتشارپھیلا رہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے عمران کا میڈیا پر بلیک آؤٹ کیا جانا چاہئے۔ہم پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں اتوار کو پاکستان کھپے ریلیاں نکالیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل خان ہے ڈر کر بھاگ گیا اور پشاور میں جاکر سیاسی پناہ لے لی ہے۔جو عوامی لیڈرز ہوتے ہیں جیلوں اور قید و بند سے نہیں ڈراکرتے۔کوئی کسی کے کہنے سے بھٹو نہیں بنتا عمل سے بنتا ہے۔

  • عمران خان کی جگہ جومرضی آئےلیکن کپتان ہمیں اچھا نہیں‌ لگتا:ہٹانےکےلیےہرتیرآزمائیں گے:شہبازشریف

    عمران خان کی جگہ جومرضی آئےلیکن کپتان ہمیں اچھا نہیں‌ لگتا:ہٹانےکےلیےہرتیرآزمائیں گے:شہبازشریف

    لاہور: عمران خان کی جگہ جومرضی آئے لیکن کپتان ہمیں اچھا نہیں‌ لگتا:ہٹانے کے لیے ہرتیرآزمائیں گے:،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، اپوزیشن تمام آئینی سیاسی اور قانونی ہتھیار بروئے کار لائے گی اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

    پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا سیالکوٹ واقعہ سے سر شرم سے جھک گئے، حکومت اس واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے۔ ماضی میں ایسے واقعات ہوئے تو اسے سیاسی رنگ دیا گیا لیکن ہم نے نہ صرف اس واقعہ بلکہ ماضی قریب میں بھی اس طرح کے کسی واقعہ کو کبھی سیاسی رنگ نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی تباہی جاری رہی تو خدانخواستہ پاکستان کو خطر ات لاحق ہو سکتے ہیں۔ کورونا نے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں تباہی مچائی ہے، لیکن آج مہنگائی کے حوالے سے پاکستان دنیا کی فہرست میں تیسر ے نمبر پر ہے۔ اگر جنگی بنیادوں پر کام نہ کیا گیا تو پھر ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا

    شہباز شریف نے کہا کہ ۔آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے پوری قوم کو گلے سے جکڑ لیا ہے، قوم کے ہاتھ اور پاؤں زنجیر سے باندھ دیئے ہیں۔ ہمسایہ ملک80ء کی دہائی میں آئی ایم ایف کے پاس گیا اور آج تیس سال ہو گئے ہیں اس نے اس سے جان چھڑ الی ہے۔ حکومت نے انتالیس مہینوں میں71سالہ تاریخ کا 70فیصد قرضہ لے لیا۔ ہمیں بھی ورثے میں قرضے ملے لیکن ہم نے نہ صرف ادائیگی کی بلکہ دس ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے، روڈ انفراسٹرکچر بنایا۔ اگر بلین ٹری منصوبہ سچ ہوتا تو آج سموگ نہ ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قرضوں پرکمیشن بنایا تھا لیکن اس کی رپورٹ نہیں آئی، ہمارے ادوار میں قرضوں میں کرپشن نہیں ملی اگر ملتی تو یہ رات بارہ بجے بھی لوگوںکو اٹھا کر اس کا بتاتے۔ تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، صورتحال کو فی الفور کنٹرول کرنے کیلئے اجتماعی اذہان کو جمع کرنا ہوگا۔ یہ تاریخ کی بدترین نااہل، نا تجربہ کار اور کرپٹ حکومت ہے۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار سلیکٹڈ حکومت کی بد ترین گورننس نے ہر چیز کوتہ و بالا کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے احکامات پر قوم کو غلام بنا رہے ہیں۔ اگر فی الفور کوئی اجتماعی فیصلہ نہ ہوا تو پاکستان کے مفاد کو سنگین خطرات لاحق ہوجائیں گے، پھر آپ کو دفاع کو بھی قرضے لے کر فنانس کرنا پڑے گا۔ ایک سے زیادہ آئینی سیاسی آپشنز ہوتے ہیں اور ہم اس کے مطابق حکمت عملی بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مشاورت نہیں کی، اگر آر ٹی ایس بند ہو سکتی ہے تو ای وی ایم بند ہو سکتی ہے۔ اوورسیز ہمارے سروں کے تاج ہیں انہیں ووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے حکمران بدنیتی سے دھاندلی کے ذریعے ووٹوں کو بکسوں میں ڈلوانا چاہتے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کریں۔ جو ہمیں دن رات چور اور ڈاکو کہتے ہیں پتہ چلے انہوں نے کس طرح بھارت اور دوسرے ممالک سے فنڈ ز لئے۔ حکومت دروغ گوئی میں سب سے آگے ہے ان کا جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے میں کوئی ثانی نہیں ، انہوںنے ملک کا کباڑہ کر دیا ،معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ عمران خان حکومت کو ایماندار کہنا سفید جھوٹ ہے۔

  • امریکہ یاترا ، زردای سب پر بھاری ، 5 دن کے دورے پر 11 کروڑ اڑا دیئے ، نواز شریف بھی پیچھے نہیں رہے ، عمران خان کنجوس ثابت ہوئے

    امریکہ یاترا ، زردای سب پر بھاری ، 5 دن کے دورے پر 11 کروڑ اڑا دیئے ، نواز شریف بھی پیچھے نہیں رہے ، عمران خان کنجوس ثابت ہوئے

    لاہور : امریکہ یاترا ، ایک زرداری سب پر بھاری ، اور پھر زرداری نے یہ ثابت بھی کردیا ، امریکہ یاتری پر سابق آصف علی زرداری نے 5 دن میں قوم کے 11 کروڑ روپےسے زائد اڑا دیئے

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے 2009 میں 4 سے 8 مئی تک واشنگٹن میں قیام کے دوران پاکستانی قوم کے 11 کروڑ 74 لاکھ روپے عیش وعشرت میں اڑا دیئے ، ایسے ہی سابق صدر نے 2012 میں‌ اپنے دورہ امریکہ کے دوران نیویارک میں قیام کے دوران 20 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کردی

    باغی ٹی کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی زرداری کا شاہانہ انداز کو اختیار کرنے کی بھرپر کوشش کی اور 2013 میں 20 سے 23 اکتوبر کے دوران پاکستانی قوم کے 8 کروڑ سے زائد سیر سپٹے میں اڑا دیئے ، سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح نواز شریف نے بھی 2016 میں‌ دورہ امریکہ کے دوران نیویارک میں قیام کے دوران غریب پاکستانی قوم کے ٹیکس سے جمع کی ہوئی جمع پونجی میں‌ سے 17 کروڑ سے زائد کی رقم عیش وعشرت میں‌گزار دی

    باغی ٹی کو حاصل ہونے والی معلوما ت کے مطابق ان دونوں‌ رہنماوں کے مقابلے میں پاکستا ن تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم پاکستان عمران خا نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران جولائی 2019 کو واشنگٹن ڈی سی میں قیام کے دوران 1 کروڑ روپے خرچ کرکے کفایت شعاری کی بہترین مثال قائم کی ، ایسے ہی عمران خان نے ستمبر میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران اڑھائی کروڑ روپے خرچ کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ پاکستانی عوام کے ٹیکس کے محافظ ہیں