Baaghi TV

Tag: عمرسعیدملک

  • اوکاڑہ: تھانہ صدرگوگیرہ کی پولیس کا وحشیانہ تشدد، ملزم جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا کا سخت احتجاج

    اوکاڑہ: تھانہ صدرگوگیرہ کی پولیس کا وحشیانہ تشدد، ملزم جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا کا سخت احتجاج

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدرگوگیرہ پولیس تھانہ میں ڈکیتی کے مقدمے کی بابت لائے گئے ملزم تصور کو پولیس نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تصور کے ورثاء نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ تصور کو دس روز قبل تھانہ گوگیرہ کی پولیس نے پکڑا اور اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مضروب کی نازک حالت کی بنا پر اسے لاہور کے ایک ہسپتال میں ریفر کیا گیا جہاں وہ دس روز زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کے ورثاء نے اوکاڑہ فیصل آباد روڈ بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گوگیرہ کے ایس ایچ او کا فی الفور تبادلہ کردیا ہے۔ باغی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمرسعید ملک نے کہا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور واقعے کے حقیقی محرک کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ میں نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مرکزی ملزم گرفتار

    اوکاڑہ: صدرگوگیرہ میں نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مرکزی ملزم گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین) تھانہ گوگیرہ کی حدود میں چند بااثر افراد نے ایک نوجوان کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نوجوان کو برہنہ کرکے کئی دیر تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ گوگیرہ پولیس نے وقوعہ کے مرکزی ملزم لیاقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائیگی۔

  • اوکاڑہ دیپالپور میں بچے کو اغوا کرنیوالا اسکا سگا ماموں نکلا۔ تاوان کی رقم برآمد

    اوکاڑہ دیپالپور میں بچے کو اغوا کرنیوالا اسکا سگا ماموں نکلا۔ تاوان کی رقم برآمد

    علی حسین(اوکاڑہ) دیپالپور میں اپنے ہی کمسن بھانجے کو اغواء کرکے تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنیوالا مغوی کا سگا ماموں نکلا۔ پولیس نے ملزم کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرکے تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے اور طلائی زیورات بھی برآمد کرلیے۔ ایس پی انویسٹی گیشن آفیسر دیپالپور شمس الحق درانی نے پریس کانفرنس کے دوران اغواء برائے تاوان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دس سالہ ثناء اللہ کو دو ملزمان نے اغواء کرلیا اور تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے اور طلائی زیورات کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر بچے کو قتل کرنے کی اور سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ بچے کے والد اسلم نے تاوان ادا کردیا اور بچے کو 1 چک پھاٹک اوکاڑہ شہر سے بازیاب کرالیا گیا۔ بچے کے والد اسلم نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او قلب سجاد کو اطلاع دی۔ ڈی پی او عمرسعید ملک کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی دیہالپور کی سربراہی میں خفیہ ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور نے کاروائی کرتے ہوئے اغواکار ملزم شاہد لطیف اور اسکے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • اوکاڑہ رینالہ خورد پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار

    اوکاڑہ رینالہ خورد پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رینالہ سرکل کی سپرویژن میں تھانہ صدر رینالہ خورد کے ایس ایچ او سعادت اللہ بلوچ نے دیسی شراب فروخت کرنیوالے ملزم محمد اسحاق کو گرفتار کرکے 18 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔