Baaghi TV

Tag: عمرنا خان

  • عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

    عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بائیڈن انتظامیہ سے استفسار کیا ہے کہ کیا پاکستان میں منتخب وزیراعظم کو ہٹا کرکٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کرکے آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھاوا دیا ہے؟-

    ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت گرانے کی سازش کر کے اور ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر 22 کروڑ عوام کے اوپر کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کر کے کیا آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا انہیں بڑھاوا دیا ہے؟

    سابق وزیراعظم نے پوچھا ہے کہ کیا امریکی اقدام سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟


    مزید ٹوئٹس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا وزیراعظم جو امریکا کا فرمانبردار ہو وہ روس کے ساتھ معاہدے نہیں کرے گا اور چین سے ہمارے تزویراتی تعلقات میں بھی کمی لائے گا،لیکن اگر کوئی وزیر اعظم پاکستان کی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرے گا تو اسے ہٹا دیا جائےگا اور شہباز شریف جیسا فرمانبردار وزیر اعظم لایا جائے گا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ


    حکومت کی تبدیلی کی اس امریکی سازش، جوواشنگٹن میں ہمارےسفیرکےامریکی محکمۂ خارجہ کےافسر”Lu“کی دھمکیوں پرمشتمل خفیہ مراسلے سےیکسرواضح تھی،کی تصدیق کےبعد یقیناً چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داری ہےکہ اس سازش میں کارفرماعناصرکی نشاندہی کیلئےکمیشن بنائیں اور کھلی سماعت کااہتمام کریں!


    اس سے قبل عمران خان نے ٹوئٹر پر امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں خاتون تجزیہ کار پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کررہی ہیں۔

    سندھ کا اگلا گورنر کون ہو گا ، ایم کیو ایم نے تین نام دے دئیے

    اینکر نے سوال کیا کہ ایٹمی طاقت اور بڑی فوج رکھنے والے پاکستان کو کیا پیغام دیں گی جب کہ امریکا بھی اس سے خوش نہیں ہے۔

    اس پر خاتون تجزیہ کار نےکہا کہ ‘پاکستان کو یوکرین کی حمایت کرنا ہوگی، روس کے ساتھ معاہدے روکنا ہوں گے، چین کے ساتھ تعلقات کم کرنا ہوں گے اور امریکا مخالف پالیسیاں ختم کرنا ہوں گی جس کے باعث عمران خان کو ووٹ کے ذریعے اقتدار سے باہر کیا گیا، اب وقت ہےکہ پاکستان امریکا مخالف پالیسیاں ختم کرے۔

    خاتون تجزیہ کارکی جانب سے دیئے گئے مشورے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بھی حکومت کی تبدیلی میں امریکی سازش پر کوئی شبہ ہے تو ویڈیو سے اس کے تمام شبہات دور ہوجانے چاہئیں کہ کیوں ایک منتخب وزیراعظم اور اس کی حکومت کو ہٹایا گیا، واضح طور پر امریکا چاہتا ہےکہ پاکستان میں ایک کٹھ پتلی اور اس کا فرمانبردار وزیراعظم ہو جو یورپ کی جنگ میں پاکستان کو غیر جانبدار رہنے کا انتخاب نہیں کرنے دے گا۔

    ٹویٹر بھی تحریک انصاف کو جھٹکا دے دیا

  • عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

    عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان فتنہ ہیں، انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ روضۂ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں –

    شیخ رشید احمد کے بھتیجے کو اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا

    انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں آئے، ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کیا کبھی کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال دی ہے؟ حالانکہ لوگ چاند رات کو لوگوں کو گلے لگاتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے رانا ثنا اللہ نے مزید بتایا کہ ’باقی لوگوں کے خلاف تفتیشی ٹیم سارے ثبوت اکھٹے کرے گی اور جس جس کے خلاف کوئی ثبوت ملے گا، اس کےخلاف قانون اپنا راستہ لے گا ذاتی عناد اور سیاست کو مسجدِ نبوی ﷺ تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، یہ پاگل انسان ایسے حرکتیں کرتے رہے ہیں، ان کی گفتگو اور پریس کانفرنس دیکھ لیں۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟ جو شہری بھی کارروائی کے لیے آئے گا حکومت اس کی معاون ہوگی اور کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا اس طرح کی منصوبہ بندی ماضی میں کبھی نہیں ہوئی اور یہ 100-150 لوگ تھے۔

    اس سوال پر کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے کیا انھیں بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے؟‘ کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ’جی بالکل عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    درج مقدمے میں کہا گیا کہ ’عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی، قاسم سوری اور تقریباً 100 کے قریب لوگوں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قران کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔‘

    محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،وزیر اعظم

    درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ مزید تحقیق پر علم ہوا کہ عمران احمد، فواد احمد چوہدری، شیخ رشید احمد، شہباز گل اور قاسم سوری کی ایما پر اعانت اور سازش مجرمانہ فعل ہے۔

    مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ چند پاکستانی شر پسندوں کا وفد سعودی عرب کیا گیا تھا اور اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ پر موجود ہے جو دوران تفتیش پیش کر دی جائے گئی اس سازش میں شریک ہونے کے لیے ایک وفد برطانیہ سے سعودی عرب پہنچا اور بطور ثبوت ان کی وڈیوز بھی دوران تفتیش پیش کر دی جائے گئی۔

    فیصل آباد میں پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس ابتدائی اطلاعی رپورٹ پر تفتیش کی جائے گی جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ وقوعہ کیا ہے، کہاں پر ہوا ہے اور کیسے ہوا ہے۔ ’اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اس مقدمے کو خارج کرنا ہے یا زیرِ تفتیش رکھنا ہے۔

    ‏وزیر اعظم شہباز شریف کی ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات

    واضح رہے کہ جمعرات کی شام پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ان کے وفد میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کو مسجد نبوی کے صحن میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ان افراد نے پاکستانی وزرا اور ان کے ساتھیوں کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی کی تھی اور جہاں مریم اورنگزیب کے لیے نازیبا زبان استعمال کی تھی وہیں شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے اور انھیں دھکے دیے گئے تھے۔

    سعودی عرب میں کسی بھی قسم کے مظاہرے کرنا ممنوع ہے۔ مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو بھی وہاں کے تقدس کا خیال رکھنے کو کہا جاتا ہے اور لڑائی جھگڑے اور بحث و مباحثے سے روکا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں حرم کے اندر یا باہر سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہے۔

    اوگرا کا مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان