Baaghi TV

Tag: عمرہ زائرینٕ

  • عمرہ زائرین کے لئے نئی ہدایات جاری

    عمرہ زائرین کے لئے نئی ہدایات جاری

    مکہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سونے والوں کے لیے وارننگ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت کی طرف سے عمرہ زائرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں سونے سے گریز کریں کیونکہ ان مساجد میں سونے کی اجازت نہیں ہے۔

    وزارت کی طرف سے اپنے آفیشل ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ضیوف الرحمن (حجاج کرام اور عمرہ زائرین) سے ہمیں امید ہے کہ وہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کی راہداریوں میں، نماز ادا کرنے کے مقامات اور معذور افراد کے لیے ہنگامی گاڑیوں کے راستے میں لیٹنے یا سونے سے گریز کریں گے۔

    لاہور: نیب کے دو جعلی افسران گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی …

    قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو متعدد اہم ہدایات جاری کی گئی تھیں،وزارت حج نے زائرین پر زور دیا کہ وہ کسی ایک جگہ پر رش نہ کریں اوربھگدڑ نہ مچائیں عمرہ کی ادائی کے دوران خواتین اور بزرگوں کو ترجیح دیں حج اور عمرہ نے نظم و ضبط برقرار رکھنے اور اپنی باری کا انتظار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زائرین پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی والوں کے ساتھ تعاون کریں۔

    اہم مواقعوں پر بشری بی بی کی سیاسی معاملات میں مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی،سینئیر …

    دریں اثنا سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ کی ادائی کے لیے الیکٹرانک ویزا کے اجراء کے آغاز کا اعلان کیا تھا،سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ای ویزہ‘ کے اجرا کا مقصد دنیا کے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائی کی سعادت کے لیے زیادہ معیاری سہولیات فراہم کرنا اور مملکت کے 2030 کے اہداف کےحصول کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔

    شہریوں کو وقت پر گاڑیاں فراہم نہیں کی گئیں،پی اے سی

    وزارت نے وضاحت کی تھی کہ "نسک” پلیٹ فارم کے ذریعہ الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی خاطر ttps://www.nusuk.sa/ar/about پورٹل کو استعمال کرنا ہوگا۔ تاہم عمرہ کی ادائی کے لیے یہ درخواستیں محرم 1445ھ کے بعد کے ایام کے لیے دی جا سکتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نسک‘ پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی مکہ اور مدینہ کی زیارت کی آسانی اور سہولت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔

  • عمرہ زائرین 3 ماہ تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے، بزرگ افراد کی سہولت کیلئے پروگرام کا آغاز

    عمرہ زائرین 3 ماہ تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے، بزرگ افراد کی سہولت کیلئے پروگرام کا آغاز

    ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی معیاد اب ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم ’نسک ‘ کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حرمین شریفین کی اتھارٹی نے بزرگ افراد کی سہولت کیلئے پروگرام ’’توقیر‘‘ شروع کردیا۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے تحت شروع کئے گئے اس اقدام میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرکے معمر افراد کو کئی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے

    ان خدمات میں معمر افراد کی عبادت ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا، ان کو آرام پہنچانا اور انہیں خوش و خرم رکھنے کا بندوبست کرکے ان کے دورہ کو یادگار بنانا شامل ہے۔

    مسجد نبوی اورمسجد حرام کےامور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے مسجد الحرام کےزائرین کو بہترین سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرنے کے اس پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا مسجد حرام میں صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔

    امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

  • عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم

    عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم

    سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم کردی ہے-

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

    خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    عمرہ ویزے پر آنے والے سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کرسکتے ہیں انہیں اس دوران مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے تمام شہروں میں آنے جانے کی آزادی ہوگی تاہم بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو کورونا میڈیکل انشورنس لازمی کروانا ہوگی۔

    دوسری جانب قبل ازیں انہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ہیں سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے اب زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکیں گے اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔

    سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا

    واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اطراف عارضی بیریئرز لگا دیے گئے تھے۔

    جبکہ امسال غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا گیا تھا سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا تھا کہ شاہی فیصلے کے تحت غلاف کعبہ کی تبدیلی پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

    غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے سجایا جاتا ہے جنہیں سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بنا جاتا ہےاس عمل میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی استعمال ہوتی ہے۔غلاف کعبہ کا وزن 850 کلو گرام ہے اور اس کی تیاری کی لاگت 65 لاکھ ڈالرز ہے۔مسجد الحرام میں موجود سیکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظردیکھا اوردعائیں کیں۔

    سعودی عرب؛ دفاع سمیت 6 وزارتوں کے 78 ملازمین گرفتار

  • جدہ ائیرپورٹ پر غیرمعمولی رش:پی آئی اے کی تمام پروازیں حج ٹرمینل منتقل

    سعودی عرب کے جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گزشتہ کئی روز سے غیر معمولی رش سے بچنے کیلئے سعودی حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی تمام فلائٹس کو حج ٹرمینل پر منتقل کردیا ہے۔اس سہولت سے آئندہ چند دنوں میں صورت حال نارمل ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی جاری کوششیں کامیاب ہوئی ہیں۔

    وفاقی وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات و رہنمائی پر پی ائی اے کی جدہ انتظامیہ کے جدہ ائیرپورٹ حکام سے مذاکرات ہوئے جن کی روشنی میں سعودی حکام نے پی آئی اے کی پروازوں کو شمالی ٹرمینل کے بجائے حج ٹرمینل منتقل کردیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حج ٹرمینل وسیع ہے اور اس طرح کا رش باآسانی ہینڈل کرسکتا ہے۔ آج اتوار کو بھی تمام ائیرلائنز کی پروازیں اوسط 4 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو بہت دشواری ہوئی۔ سیکڑوں مسافروں نے ائیرپورٹ کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے رات باہر انتظار گاہ میں گزاری۔

    سی ای او، پی آئی اے آپریش کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر ہوابازی نے سی ای او پی آئی اے کو تمام مسافروں کو حتی الامکان آسانی مہیا کرنے کی ہدایات کی ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے تمام ایجنٹس اور کال سینٹرز کے ذریعے مسافروں کو ٹرمینل منتقلی کی اطلاع فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق تمام مسافر جن کی واپسی کی پروازیں آج رات شیڈول ہیں ،ان سے درخواست ہے کہ وہ اب حج ٹرمینل پر تشریف لائیں۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق وہ مسافر جو شمالی ٹرمینل پر آچکے ہیں ان کو پی آئی اے انتظامیہ خصوصی بسوں کے ذریعے حج ٹرمینل منتقل کرے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافروں سے التماس ہے کی اپنی پروازوں سے متعلق معلومات پرواز سے قبل اپنے ایجنٹس، پی آئی اے کے جدہ میں دفاتر یا کال سینٹر سے حاصل کریں۔

  • عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

    عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

    مکۃالمکرمہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے رش سے بچنے کے لیےعمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :” لعربیہ ڈاٹ نیٹ ” کے مطابق عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران رمضان المبارک کی تیاریوں کےحوالے سے جمعہ کو کہا کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے اسٹیشنوں کی منظوری دے دی گئی ہے-

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    انہوں نے کہا کہ مسجد حرام میں زائرین کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو کی بھی کی گئی ہے صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کے تعاون سے صحن مطاف اور گراؤنڈ فلور کوزائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ مسجد حرام میں غلط رویوں کا سخت نوٹس لیا جائےگا اور کسی کو وہاں پر بھیک مانگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ بدھ کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں ہر قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی "اعتمرنا‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت سے باہر سے آنے والوں کے لیے عمرہ کرنے کے لیے تاریخیں بک کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ وزارت نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین اوقات مقرر کیے ہیں جن میں مملکت میں داخلے کا ویزا جاری کرنا، ایپلی کیشن میں رجسٹریشن اور بکنگ کرتے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا ہے۔

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

    قبل ازیں مکہ مکرمہ ہیلتھ کلسٹر نے رمضان المبارک کے مقدس موسم کے لیے اپنی مکمل تیاریوں کی تفصیلات جاری کی تھیں جن کے مطابق مکہ مکرمہ میں10 اسپتالوں اور 82 مراکز صحت کا انتظام کیا گیا ہے جو ہنگامی بنیادوں پرمریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں مدد کریں گے ان اسپتالوں میں ایمرجنسی سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔

    علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

    2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی۔

    مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

  • سعودی عرب کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بڑا اعلان

    سعودی عرب کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بڑا اعلان

    ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے انڈونیشیا، مصر اور بھارت کے عمرہ زائرین کو بھی عمرہ ویزے جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عمرہ کمپنیوں کو عمرہ ویزوں کے اجرا کی ہدایت کردی گئی ہے عمرہ زائرین براہ راست فلائٹس پر سعودی عرب پہنچ سکیں گے۔

    سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز کے حامل عمرہ زائرین کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

    کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

    واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کا افریقی ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس کےبعد حکام نے اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں تاہم سعودی وزارت صحت نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کر دیا تھا

    سعودی وزارت صحت کاکہنا تھا کہ کورونا کے آغاز پر خدشات بہت زیادہ تھے کیونکہ اس وقت ویکسین نہیں تھی لیکن اب سعودی عرب میں 22 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں سعودی معاشرے میں وائرس سے متعلق مدافعتی نظام بہترین ہے لہٰذا لوگ حفاظتی تدابیرکی پابندی کریں، پرُہجوم مقامات سے دور رہیں لہذا جو لوگ ملک سے باہر جانے کا پروگرام بنا رہے ہوں وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

    این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

    سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی تھیں سعودی عرب حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

    وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے انہیں عمرہ کی ادائیگی سے قبل 3 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور 48 گھنٹوں بعد ان افراد کو منفی کرونا ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی-

    ہدایات میں مزید کہا گیا تھا کہ تمام زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے آئیں۔

    اومی کرون کا کیس رپورٹ، سعودی حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ

  • کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

    کورونا کی نئی قسم، سعودی حکومت کیجانب سےعمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری

    سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

    کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت 6 افریقی ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی

    وزارت حج و عمرہ کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے انہیں عمرہ کی ادائیگی سے قبل 3 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور 48 گھنٹوں بعد ان افراد کو منفی کرونا ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی-

    ہدایات میں مزید کہا گیا کہ تمام زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے آئیں۔

    کورونا کی نئی قسم،سی اے اے نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے مزید افریقی ممالک کیلئے پروازیں روک دی ہی ۔سعودی وزارت داخلہ نے ملاوی،زیمبیا،مڈغاسکر اور انگولا کے لیے پروازیں روکنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب نے سیشلز، ماریشس اور کوموروس جزائر کیلئے بھی پروازیں روک دی ہیں۔

    بائیو این ٹیک نے”اومی کرون” کے خلاف ویکسین کی تیاری شروع کردی