Baaghi TV

Tag: عمرہ

  • بابر اعظم نےغلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی

    بابر اعظم نےغلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی

    ریاض :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

    اس تصویر میں بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے لیے مذہبی تعلیمات کے مطابق گنجے ہوئے اور احرام باندھے نظر آرہے ہیں۔

    اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میری خوش قسمتی دیکھو کہ مہمانِ حرم ٹھہرا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    بابر اعظم کی اس پوسٹ کو صرف 15 گھنٹوں میں 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔جبکہ مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ صارفین کی جانب سے بابر اعظم کو گنجا ہوئے دیکھ کر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔

    بابر اعظم ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرہ ادا کرنے کے بعد غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • پی ٹی آئی برطانیہ کی قیادت سعودی عرب سے وقت سے پہلے ہی واپس چلے گئی

    پی ٹی آئی برطانیہ کی قیادت سعودی عرب سے وقت سے پہلے ہی واپس چلے گئی

    لندن:پی ٹی آئی برطانیہ کی قیادت سعودی عرب سے وقت سے پہلے ہی واپس چلے گئی ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی برطانیہ کی قیادت نے طے شدہ تاریخ سے ایک روز قبل ہی سعودی عرب سے نکل گئے

    اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ عمران خان کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر، پی ٹی آئی کے ڈونر انیل مسرت اور ان کے بہنوئی رانا عبدالستار کو ہفتہ کو واپس آنا تھا صاحبزادہ جہانگیر ، انیل مسرت اور رانا عبدالستار مسجد نبوی میں ہیش آئے ناخوشگوار واقعہ کے وقت مسجد میں موجود تھے

    ادھر سعودی عرب سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دستیاب فوٹج کے مطابق صاحبزادہ جہانگیر اور پی ٹی آئی برطانیہ کے صدر رانا عبدالستار بھی چور چور نعرے لگانے والے مظاہرین میں شامل تھے،فوٹج کے مطابق صاحبزادہ جہانگیر اور رانا عبدالستار نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں

    صاحبزادہ جہانگیر کو گرفتار کرنے کے مطالبے کے بعد انھوں نے سعودیہ سے نکلنے میں جلدی کی، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ نا خوشگوار واقعہ جمعرات کو افطاری کے وقت پیش آیا اور پی ٹی آئی کے رہنماوں نے اگلی سحری کے وقت سعودیہ چھوڑ دیا

    صاحبزادہ جہانگیر کا مظاہرے کے انعقاد سے مکمل انکار، ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو اس واقعہ میں ملوث ہیں اور نہ ہی ایسے رویے کوپسند کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جب سعودیہ کا پروگرام بنایا اس وقت شہاز شریف کے دورے کا شیڈول کا اعلان بھی نہیں ہوا تھا،

    صاحبزادہ جہانگیر کے ہمراہ جانے ولاے وفد میں سات افراد شامل تھے، باقی چار ابھی سعودیہ میں ہی ہیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واپس آنے والوں میں صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت اور رانا عبدالستار شامل ہیں، سعودی عرب رہ جانے والے چار رہنما آج مانچسٹر پہنچیں گے، یہ بیان لندن پہنچ کر صاحبزادہ جہانگیر نے جاری کیا ہے

    صاحبزادہ جہانگیر کے مطابق نہ تو سعودی پولیس نے انھیں حراست میں لیا اور نہ پوچھ گچھ کی

  • بلاول بھٹو شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

    بلاول بھٹو شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

    اسلام آباد:بلاول بھٹو شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کردیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا اور کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوگی۔

    نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کراچی دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ پاکستان پر حملہ ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں حملہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے ہماری فورسز نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، پرامن جدوجہد سے حقوق حاصل کیے جاسکتے ہیں، پاکستان کے عوام کو اپنے حقوق دلوائیں گے اور ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کے پرامن احتجاج کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

    بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا جبکہ صدر، سابق وزیراعظم اور اسپیکر آئین شکنی میں ملوث ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آئین توڑے اور اس کو سزا نہ ملے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں نوازشریف سے سیاسی امور پر ملاقات ہوئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے جبکہ ن لیگ کے ساتھ ایک اور چارٹر آف ڈیموکریسی پر جلد کام شروع ہوگا۔

  • ‘عمران خان کس کے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے:اہم ساتھی نے حقیقت بیان کردی

    ‘عمران خان کس کے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے:اہم ساتھی نے حقیقت بیان کردی

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ شریف خاندان عمرے کےنام پرپورا لاؤ لشکرساتھ لےجارہا ہے جبکہ عمران خان اپنےخرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے۔

    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان عمرے کےنام پرپورا لاؤ لشکر ساتھ لےجارہاہے، یہ لوگ ضمانت پر ہیں اس کے باوجود ای سی ایل سےاپنےنام نکلوا رہےہیں۔ ثابت ہوچکا کہ جب مافیا آتاہےتو پورے مافیا کوعیاشی کراتاہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنےخرچےپر عمرے پرگئےتھے اور خرچہ خود دیاتھا، عمران خان نےکوئی ٹرپل سیون جہاز نہیں لیاتھااور نہ ساتھ لاؤلشکر لے گئے تھے، یہ لوگ رمضان میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

    شہبازگل نے بتایا کہ نوازشریف نےلندن کےاکیس ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیےتھے جبکہ زرداری نےدبئی کے اکیاون ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیےتھے، یہ لوگ جب دورےپر کابل گئےتھےتو65ہزار ڈالرخرچہ آیا تھا جبکہ عمران خان کے دورہ کابل پر نو ہزار چھ سو ڈالر خرچ آیا تھا اس پر بھی عمران خان نے جھاڑپلا دی تھی کہ خرچہ زیادہ ہوا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے اعلان کیا کہ جیسےہی ہماری حکومت واپس آئےگی ان سےیہ پیسہ ریکور کریں گے، پیسہ ریکور کرکےقرعہ اندازی کرتے ہوئے غریبوں کوعمرےپر بھجوائیں گے۔

    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک فہرست میڈیا کی بھی بنی ہوئی تھی جس میں چھبیس کےقریب لوگ تھے، مگر انہوں نے نیوٹرل میڈیا کےخوف سے ان میڈیاپرسنز کی فہرست کو ڈراپ کردیا، سن لو، اب پرانا پاکستان نہیں سوشل میڈیا کادورہے،عوام کو پتہ چل جاتاہے۔

    شہبازگل نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی اکثریت سےآئیں گےتو عمران خان سسٹم ٹھیک نہیں کرسکیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ چار سال تک یہ ناک رگڑتےرہےلیکن عمران خان نےاین آراو نہیں دیا،عمران خان نےحکومت میں ایک ہی بات کی چوروں کو این آراو نہیں دونگا۔

    یاد رہے کہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب میں شریف خاندان کے دوخادمائوں سمیت 16 افراد بھی ساتھ ہوں گے۔ اس حوالے سے دفترخارجہ نے سعودیہ میں پاکستانی سفارتخانےکو تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔

    دفترخارجہ نےشریف خاندان کےلوگوں کی فہرست سفارتخانےکوبھیج دی ہے۔ اسلام آبادسےحمزہ شہباز ، اہلیہ، بیٹی اور ملازمہ بھی ساتھ سعودی عرب جائیں گے جب کہ مریم نواز، صفدر، صبیحہ عباس، یوسف عباس، اہلیہ، بیٹا بھی ساتھ جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز، اہلیہ، بیٹا اور ملازمہ دوحہ سےجدہ پہنچیں گے۔ نوازشریف کے بیٹے حسین نوازاوراہلیہ لندن سےجدہ پہنچیں گے۔

  • رمضان المبارک کے پہلے دو عشروں میں  40 لاکھ سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی

    رمضان المبارک کے پہلے دو عشروں میں 40 لاکھ سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی

    رمضان المبارک کے ابتدائی 20 ایام میں 40 لاکھ سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

    باغی ٹی وی :سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کے مطابق رمضان کے آغاز سے 20 رمضان تک 42 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا واضح رہے کہ رواں برس حج میں بھی 10 لاکھ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

    مدینہ منورہ میں عازمین کی بس الٹ گئی، 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی

    دوسری جانب سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ماہ رمضان کے دوران اب تک تقریبا ایک کروڑ چالیس لاکھ زائرین اور نمازیوں کی میزبانی کی ہے۔

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی "عودی پریس ایجنسی” نے مسجد نبوی کی انتظامی اتھارٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے مسجد کے عملے اور دیگر انتظامی ایجنسیوں کے تعاون کے ساتھ مسجد نبوی میں زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنایا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ 24 گھنٹے کام کرتے ہوئے لاکھوں زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے سعودی وزارت صحت نے معتمرین اور زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر حفظان صحت کو اولین ترجیح رکھا جس کے سبب کوئی وبائی مرض منظر عام پر نہیں آیا۔

    سعودی حکومت نے پاکستان کے حج کوٹے کا اعلان کردیا

    وزیر صحت فہد الجلاجل نے اپنے بیان میں کہا کہ صحت اتھارٹی طبی سہولیات فرہام کرتی رہے گی تاکہ عمرے کے لئے آنےوالے حضرات کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے 22 اپریل 2022 تک ہسپتالوں میں 7200 زائرین کو لایا گیا جنہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دو برس سے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عمرے اور حج کیلئے محدود تعداد میں زائرین کو جانے کی اجازت تھی تاہم اس سال پابندیاں تقریباً ختم کردی گئی ہیں جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے عمرے کیے ہیں۔

    مائیکل ریٹنی سعودی عرب میں نئے امریکی سفیر نامزد

  • یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،غلاف کعبہ بھی تحفے میں مل گیا

    یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،غلاف کعبہ بھی تحفے میں مل گیا

    کراچی: پاکستانی اداکارہ یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور انہیں غلاف کعبہ بھی تحفے میں مل گیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کیں جن میں انہیں غلاف کعبہ ہاتھ میں پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سینیما کی بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟

    اپنی پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’میں بتا نہیں سکتی کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں۔ ان جذبات کو الفاظوں میں نہیں ڈھالا جاسکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر آنے کا موقع دیا وہ بھی رمضان المبارک میں بےشک وہ ہر چیز پے قادر ہے سب کچھ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مرضی سے ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے عمرہ ممکن ہوا،اللہ نے ہی مجھے ایسے لوگوں سے ملوایا جن سے ملاقات میری خوش نصیبی ہے اور انہوں نے مجھے دین کے بارے میں بہت کچھ بتایا اور سب سے بڑھ کر واپسی پر مجھے ایک تحفہ دیا جو اللہ کے گھر کا ایک حصہ ہے اور مجھے اس کے قریب کرتا ہے۔

    مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ایسا کیا کیا کہ میں اس لائق ہوئی مگر دعا ہے کہ اللہ مجھ سے راضی رہے اور سیدھے راستے پر چلائے آمین۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ یشما گل عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔

    یشما گل کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے اداکارہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

    بیٹی سے متعلق صاحبہ کے بیان پر فنکاروں کا ردعمل

    قبل ازیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچیں تھیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے چند ویڈیوز جاری کی تھیں جس میں انہوں نے برقع پہنے اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا جبکہ حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے احرام پہن رکھا تھا-

    دوسری جانب دینِ اسلام کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کی خاطر بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر مفتی انس سید کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے ثنا خان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔

    آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    سابق اداکارہ نے کیپشن میں لکھا تھا الحمداللہ، اللہ کی مدد سے ہم نے عمرے کی ادائیگی مکمل کرلی ہے، اللہ ہم سب کے عمرے کی ادائیگی اور عبادات کو قبول فرمائے، جو لوگ اب تک یہاں نہیں آسکے ان کے لیے اللہ دروازے کھولے۔

    علاوہ ازیں بھارتی ماڈل گوہر خان نے بھی اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے-

    دائرہ اسلام میں داخل ہونے والےسابق جنوبی کورین پاپ گلوکار کی عمرے کی تصاویر سوشل…

  • 45 سال یا اس سےزائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت

    45 سال یا اس سےزائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت

    ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کومرد سرپرست کے بغیرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 45 سال سے زائد عمر کی خواتین محرم کے بغیر عمرہ ادا کرسکیں گی۔

    مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلا جمعہ، دس لاکھ نمازیوں کی شرکت

    بیان کے مطابق محرم کے بغیر 45 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خواتین کو عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا جو خواتین کے گروپ میں شامل ہوں گی۔

    وزارت حج وعمرہ کے مطابق 45 سال سے کم عمر خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اس سے قبل کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کوبھی عمرہ ادا کرنے اورحرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جا چکی ہے۔

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

    جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ نمازیوں کے عبادت اور زیارت کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع کی گئی ہے س سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ 2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہو گی –

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    دریں اثنا دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دیدی گئی رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کے لیے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے گئے ان فیصلوں کے تحت رمضان المبارک میں عمرہ اور عبادات کی بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دیدی گئی ہے اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تمام کورونا سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں-

    مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

  • 7 سال کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت

    7 سال کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت

    ریاض: سعودی عرب 7 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی اجازت کے بعد اب 7 سال یا اُس سے زائد برس کے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہو گی۔


    حرمین ذرائع کے مطابق کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت 5 سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

    این سی او سی نے کی بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے پالیسی پر نظرثانی

    رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے شرائط میں مزید نرمی کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو 10 روز میں ایک عمرہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے وزارت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کیا ہے اور مکمل ویکسین کروانے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی ختم کردی ہے۔

    عالمی خبر رسان اداری کے مطابق ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے قومی ادارے نے ملک کے متعلقہ اہم اداروں کے ساتھ یکجہتی سے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے کورونا ایس او پیز میں نرمی شروع کی جائے گی انڈیا اور پاکستان سے اب دبئی اور شارجہ جانے کے لیے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ لازمی نہیں بیان میں کہا گیا کہ ’بند مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی اور کھلے مقامات پر اختیاری کردیا گیا ہے۔

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

    کورونا کے متاثرین سے ملنے والوں کے لیے ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ختم کی جا رہی ہے، البتہ سرکاری ملازمین کے لیے یہ بات ضروری ہو گی کہ وہ کورونا کے مریض سے ملنے کی صورت میں پانچ دن کے اندر دو مرتبہ پی سی آر ٹیسٹ کرائیں دونوں کے درمیان 48 گھنٹے کا وقفہ رکھنا ہوگا۔ قومی ادارے نے بیان میں کہا کہ متاثرین کے حوالے سے ہاؤس آئسولیشن جاری رہے گی اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

    ادارے نے فیصلہ کیا ہےکہ ’کورونا وبا سے قبل اذان اور تکبیر کے درمیان جتنا وقت دیا جاتا تھا اب اسے بحال کردیا گیا ہےئ مساجد میں قرآن کریم کے نسخے بھی خاص تعداد میں دوبارہ رکھ دیئے جائیں گے البتہ ہر نماز کے بعد قرآن پاک کے نسخوں کو سینیٹائز کیا جائے گا مساجد میں نمازیوں کے درمیان ایک میڑ کا سماجی فاصلہ برقرار رہے گا۔

    بیان کے مطابق ’بیرون ملک سے امارات آنے والوں سے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی پابندی برقرار رہے گی اور ان سے کیو آر کوڈ کے ساتھ مصدقہ ویکسینیشن سرٹیفیکٹ طلب کیا جائے گا ایسے افراد سے جنہوں نے ویکسین کی خوراکیں نہ لی ہوں ان سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب کی جائے گی۔

    امارات میں سیاحتی اور کاروباری اداوں میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے البتہ بند مقامات پر حفاظتی ماسک استعمال کرنے ہوں گے ہرعمر کے لوگوں کے لیے سپورٹس سرگرمیاں بھی بحال کی جا رہی ہیں، شائقین پر گرین پاس یا پی سی آر کی رپورٹ طلب کی جاتی رہے گی۔

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…