Baaghi TV

Tag: عمر ایوب

  • عمر ایو ب کےساتھ کارکنان کی ہاتھا پائی،شیر افضل مروت کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

    عمر ایو ب کےساتھ کارکنان کی ہاتھا پائی،شیر افضل مروت کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

    تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب سے ہاتھا پائی کی رپورٹ تیار کی ہے جس کا ذمہ دار شیر افضل مروت کو قرار دے دیا گیا ہے

    تحریک انصاف کی جانب سے اس ضمن میں بنائی گئی رپورٹ اڈیالہ جیل میں عمران خان کو دی جائے گی، تحریک انصاف نے اپنی رپورٹ میں ساری ذمہ داری شیر افضل مروت پر ڈال دی اور کہا کہ عمرایوب کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے شیر افضل مروت کےہامی تھی، شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں تاہم عمران خان شیر افضل مروت سے جیل میں نہیں ملے جس کی وجہ سے وہ خفا ہیں اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں شیر افضل مروت کے بیانات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔

    گزشتہ دنوں عدت کیس میں سزا معطلی کی اپیل مسترد ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنان نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کیا تھا،تحریک انصاف کے کارکنان نے عمر ایوب کو گھیر لیا تھااور شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور وہ مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تھےبعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے ساتھ بھی کارکنان نے ہاتھا پائی کی تھی.

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • شبلی فراز کے استعفے سے  پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی، شیر افضل مروت

    شبلی فراز کے استعفے سے پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی، شیر افضل مروت

    تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ تحریک انصاف کا نیا سیکرٹری جنرل کون ہو گا، ایسے میں شیر افضل مروت سامنے آئے ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی ہے

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں عمر ایوب خان کی طرف سے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے دانشمندانہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پارٹی کے اہم عہدوں پر فائز چند دیگر افراد کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پارٹی ایک بھی کام پورا کرنے میں ناکام رہی۔ خان جیل میں ہے اور مینڈیٹ کی بازیابی ابھی دور ہے۔ ہماری خواتین اور رہنما جیلوں میں بند ہیں اور ہم عوام کو ایک عظیم تحریک کے لیے متحرک کرنے میں ناکام رہے۔ ملک بھر میں بلے کے نشان، مخصوص نشستوں، ضمنی انتخابات اور پارٹی کی تنظیم نو کا نقصان ایسی چند مثالیں ہیں جہاں پارٹی قیادت بری طرح ناکام رہی۔ پارٹی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹیاں فیورٹ پر مشتمل ہوتی ہیں اور فیصلے میرٹ پر نہیں ہوتے۔ میں شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف دونوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہوں تب ہی پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی۔ اگر پارٹی کارکن مجھے میدان میں چاہتے ہیں تو میرے مطالبے کے حق میں آواز بلند کریں۔ اگر شبلی کو ہٹایا گیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ پارٹی وقت کی ضرورت کے مطابق اٹھے گی۔ اگر ہم ماضی کی طرح ناقص لوگوں پر خاموشی اختیار کرتے رہے تو فتح نظر نہیں آئے گی

    شیر افضل مروت پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں،عمران خان

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی نے شوکار نوٹس جاری کیا تھا،شوکاز نوٹس عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ” آپ کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا، عمران خان کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیئے ہیں، آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی”۔

    واضح رہے کہ شیر افضل مروت عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل گئے تھے تا ہم ملاقات نہ ہو سکی جس پر شیر افضل مروت نے دھواں دھار پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ اب میں ملنے نہیں جاؤں گا، شیر افضل مروت کی عمران خان نے سعودی عرب بارے بیان دینے پر سرزنش بھی کی تھی،میڈیا ٹاک کے بعد پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکالتے ہوئے سائیڈلائن کردیا،پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔

    عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملنے سے انکار کر دیا

    پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

    حامد رضا کا تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

    شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عہدے سے ہٹا دیا

    سعودی عرب بارے بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی،شیر افضل مروت

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

    میرا بیان میرے ذاتی خیالات پرمبنی تھا،شیر افضل مروت

    کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

    شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے کیا طلب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

  • عمر ایوب پارٹی عہدے سے مستعفی

    عمر ایوب پارٹی عہدے سے مستعفی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا خط ٹوئٹ کیا جبکہ انہوں نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سےبھی استعفیٰ دے دیا انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام خط تحریر کیا،عمر ایوب کے استعفے پر 22 جون 2024 کی تاریخ درج ہے۔

    عمر ایوب نے خط میں کہا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔

    انہوں نے خط میں کہا کہ شاندار سپورٹ پر سینیٹر شبلی فراز،کورکمیٹی اور تنظیمی ممبران کا شکر گزار ہوں،میں سمجھتا ہوں کہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا،مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر بھی نامزد کیا گیا، دونوں عہدے پوری توجہ کے متقاضی ہیں، پارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کا عہدہ کسی اور دیا جائے، کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

    ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی :وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا …

    مریم نواز کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے متاثر کرتی ہیں، میرا

    بجلی کا شارٹ فال5ہزار885میگاواٹ تک پہنچ گیا

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آئے تھے اور 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

  • چینی ورکرز پر چھ میں سے 5 حملے پی ٹی آئی دور میں ہوئے، احسن اقبال

    چینی ورکرز پر چھ میں سے 5 حملے پی ٹی آئی دور میں ہوئے، احسن اقبال

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو کھری کھری سنا دیں

    قومی اسمبلی اجلاس میں عمر ایوب نے اظہار خیال کیا تھا جس میں انہوں نے چینی باشندوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو اداروں کی ناکامی قرار دیا تھا،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چینی رہنما پاکستان آئے اور انہوں نے جو چیز باور کرائی جسے اخبارات نے رپورٹ کیاوہ یہ ہے کہ قومی معاشی ترقی اور سی پیک کیلئے سکیورٹی اور استحکام ضروری ہے، چینی عہدیدار کی جانب سے پاکستان میں آکر یہ پیغام دینا، اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یہ سب سے اہم بات ہے، سی پیک جوکہ ملک کے لئے انتہائی اہم ہے، اس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اپنا گھر درست کریں، ورنہ سی پیک اور مستقبل کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے۔ یہاں سے میں سپہ سالار عاصم منیر اور فارمیشن کمانڈرز صاحبان سے مطالبہ کروں گا کہ فوری طور پر کور کمانڈر، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائی جائے اور اس انٹیلی جنس ناکامی کی وجوہات کا پتا لگایا جائے کہ یہ کیوں ہوا۔

    عمر ایوب کے خطاب کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ "قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن عمر ایوب نے چینی باشندوں کیخلاف ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کو انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دیکر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ چینی ورکرز کے خلاف تازہ ترین چھ واقعات میں سے پانچ واقعات پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران رونما ہوئے لہذا اپنے گریبان میں جھانکیں”۔
    • نومبر 2018 کو کراچی میں چینی قونصلیٹ پہ حملہ
    • اپریل 2021 کو کوئٹہ میں چینی سفیر کو نشانہ بنانے کے لئے خودکش حملہ
    • جولائی 2021 کو خیبر پختونواہ میں دہشت گردی کا واقعہ جس میں 9 ورکرز ہلاک ہوئے
    • اگست 2021 کو گوادر میں چینی ورکرز پہ حملہ
    • اپریل 2022 میں کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ

  • عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

    عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

    بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کے مندرجات پر مبنی ویڈیو کے پوسٹ کئے جانے پر ایف آئی اے کے نوٹس کا معاملہ ،مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اور قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

    ایف آئی اے کے نوٹس کے معاملے کو پارلیمان میں اٹھانے اور عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا بھی اعلان کر دیا،عمر ایوب خان نے ایف آئی اے کو نوٹس کا جواب تحریری طور پر بھجوا دیا ،جواب ممتاز ماہرِ قانون ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے بھجوایا گیا ،جواب میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے ہمارے مؤکل عمر ایوب خان کو ایک ہتک آمیز نوٹس بھجوایا جس میں مبہم، مشکوک اور غیرقانونی سوالات پوچھے گئے،نوٹس سقوطِ ڈھاکہ سے جڑے واقعات سے متعلق ہے جس پر حکومتِ پاکستان نے کمیشن قائم کیا، اس کمیشن نے 1972 میں عبوری جبکہ 1974 میں مکمل رپورٹ ریاست کو جمع کروائی جسے نہ تو مسترد کیا گیا نہ ہی اس کے مندرجات کی تردید کی گئی، کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ میں جنرل یحییٰ خان اور ہتھیار ڈالنے والے جنرل امیر عبداللہ خان نیازی کے بیانات بھی قلمبند کئے اور انہیں رپورٹ کا حصہ بنایا، حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کابینہ ڈویژن میں موجود ہے، ایف آئی اے نہ تو تاریخ دانوں پر مشتمل ایک محکمہ ہے نہ ہی سپریم کورٹ اور 2 ہائیکورٹس سے بالا کوئی ادارہ ہے، ایف آئی اے کے اس نوٹس کا واحد مقصد ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد عمران خان اور ان کی جماعت کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو نشانۂ انتقام بنانا ہے، ایف آئی اے جواب کی تیاری کیلئے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل فراہم کرے، عمر ایوب اپنے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے اس نوٹس کے ذریعے کئے جانے والے پراپیگنڈے کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے اور اسے عدالت کے روبرو چیلینج کرنے کا حق بھی استعمال کریں گے،

    واضح رہے کہ چند روز قبل اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’ہر پاکستانی کو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہئیے کہ اصل غدار تھا کون جنرل یحیٰ خان یا شیخ مجیب الرحمان‘۔اس ویڈیو اور ٹوئٹ کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا تھا اور اس ضمن میں عمران خان کو مؤقف لینے کی کوشش کی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف وکلا کی موجودگی میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہےکہ عمران خان کا اپنے اکاؤنٹ سے 1971 سے متعلق پوسٹ ہونے والی ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر دیے گے ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فوج کے موازنے سے متعلق عمران خان کا اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ اس پوسٹ کا مواد دیکھا، نہ باقی چیزیں دیکھیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو موازنہ کرنا تھا وہ سیاسی تناظر میں تھا، یہ فوج کے بارے میں نہيں تھا۔

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • جو بھی آئین کو معطل یا ختم کرے اس پر سنگین غداری عائد ہوتی ہے ، عمر ایوب

    جو بھی آئین کو معطل یا ختم کرے اس پر سنگین غداری عائد ہوتی ہے ، عمر ایوب

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب نے سانحہ 9 مئی کی غیرجانبدارانہ ائکوائری کرانے اور آرمی پبلک اسکول حملے کی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا –

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو عمران خان کا بیانیہ ملا، بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ آج بچوں کی دل کی آواز ہے، مجھے عمران خان نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا، پی ٹی آئی کے بیانیے کو عام انتخابات میں ووٹ ملے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی سابقہ تقاریر کا بھی مطالعہ کیا، آصف زرداری کی موجودہ اور پچھلے ادوار کی تقریر ایک جیسی ہیں، صدر آصف زرداری کی تقریر میں زیادہ تر کٹ اینڈ پیسٹ تھا، پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت میں ہے بھی اور نہیں بھی ہے، پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے، تمام ادارے اپنے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں، اس وقت بھی میری تقریر میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔

    ڈالر کی قدر میں اضافہ

    عمرایوب نے سانحہ 9 مئی کی غیرجانبدارانہ ائکوائری کرانے اور آرمی پبلک اسکول اور ایبٹ آباد کمیشن حملے کی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا گیا، جس پر تشدد ہوا اسی کو قصوروار ٹھہرایا جارہا ہے، 9 مئی کے حوالے سےغیرجانبدارانہ ائکوائری کمیشن بنایا جائے، کور کمانڈر ہاؤس اور دیگر انسٹالیشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنی چاہیئے، 18 مارچ 2023 کی فوٹیج بھی غائب ہے، کمیشن کو تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز تک رسائی بھی ملنی چاہیئے-

    عمر ایوب نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے غائب ہوگئے، یہ سارے ثبوت کون اٹھاکرلے جارہا ہے،یہ توجرم ہے، 9 مئی 2023 بہانہ تھا، وزیراعظم عمران خان نشانہ تھا،یہ ایک پری پلان آپریشن تھا، جس کے خلاف یہ سارا آپریشن کیا گیا، نشانہ ہم سب تھے، یہاں شکار کو بننے والے ہی کو مورد الزام ٹھہرانے کی بات آجاتی ہے،عمران خان جیل میں تھے اور پولیس نے ان کے گھر میں بیڈروم کا دروازہ توڑا، بانی پی ٹی آئی کے گھر سے بچوں کی تصویریں پھاڑی گئیں ، ساری چیزیں توڑی گئیں ، بانی پی ٹی آئی کے گھر پر پولیس وارنٹ لے کر آتی ہے ہم وہاں پر موجود تھے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا میں جا کر اپنا بیگ لاتا ہوں یہ گرفتار کرنے آئے ہیں میں جا رہا ہوں،‏5 اگست 2023 کو عمران خان کو گرفتار کیا جاتا ہے جج توشہ خانہ میں آرڈر پاس کرتے ہیں، پولیس 1 گھنٹے میں گرفتاری کیلئے پہنچ جاتی ہے ، اسکا مطلب ہے اسلام آباد پولیس کو پہلے سے معلوم تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہے-

    انہوں نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کو بلایا گیا، اس سے جوڈیشل کمپلیکس کے سی سی ٹی وی کیمرے غائب ہوگئے، مختلف معاملات کے ثبوت غائب ہوگئے، اس کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ مجھے تو پتا ہی نہیں،جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی، باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی، ہماری عدالیہ میں کھلم کھلا مداخلت ہورہی ہے، ایک نوٹیفیکشن جاری ہوا، خواتین کی مخصوص نشستیں ڈی نوٹیفائی کردی گئیں۔

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، ان کی کی پریس کانفرنس سیاسی تھی، یہ پریس کانفرنس ہونی ہی نہیں چاہیئے تھی، جو لائن کراس کرے اس پہ آرٹیکل 6 لگتا ہے، تمام اداروں کے حدود آئین میں واضح ہیں، محمود الرحمن کمیشن اور اوجھڑی کیمپ کی رپورٹ سامنے آنی چاہیئے، تمام ادارے اپنے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں،انہو ں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اپنے خط میں نام لے کر کہا کہ انٹیلیجنس ایجنسی مداخلت کررہی ہے

    انہوں نے کہا کہ ‏فارم 47 میں 24 گھنٹے کے اندر اندر 80 ہزار کی لیڈ والوں کو ہرا یا گیا, نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی کو کہا کہ مجبور نہ کریں ورنہ فارم47 کا کچا چٹھا کھول دوں گا، جب بے نظیر بھٹو کو شہید گیا، اس کے بعد ہونے والے پرتشدد واقعات میں 2 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، کراچی میں تقصان کا تخمیہ 80 سے 90 ارب لگایا گیا ‏بے نظیر کی شہادت کے بعد ٹرینوں کو نقصان پہنچایا گیا ، اور الزام آج ہم پر لگتا ہے، فرانس میں احتجاج کے دوران 1.1ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

    یورپ کیلیے پروازوں کی بحالی بارےقیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،سول ایوی ایشن

    عمر ایوب نے کہا کہ ‏آج ڈاکٹر عثمان کے ماتحت غیر منظم فورس کام کررہی ہے ،کیا ڈاکٹر عثمان ٹاؤٹ نہیں؟ کیا گلو بٹ کہہ سکتے ہیں،‏نواز شریف نے توشہ خانہ سے گھڑی لی، نواز شریف نے توشہ خانہ سونے کی انگوٹھیاں لیں، پھر ان کے پلیٹ لیٹس گر جاتے ہیں، توشہ خانہ سے انناس بھی غائب ہو جاتا ہے-

  • آئین توڑنے والوں کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی،تحریک تحفظ آئین کا مطالبہ

    آئین توڑنے والوں کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی،تحریک تحفظ آئین کا مطالبہ

    تحریک تحفظ آئین پاکستان کا محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے۔ جلسے ہر صورت کیے جائیں گے۔محمود اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، اسد قیصر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ،بی این پی مینگل کے رہنما ساجد ترین، ثناءاللہ بلوچ ،ایم ڈبلیو ایم کے اسد شیرازی ،ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک ہوئے

    اجلاس میں اپوزیشن اتحاد نے فیصلہ کیا کہ آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلائی جائے گی،اجلاس میں تحریک کو آگے بڑھانے،حقیقی آزادی کے حصول کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر غورکیا گیا ،فیصل آباد اور کراچی کے جلسوں کے لیے انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ ہوا، اجلاس میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے۔ جلسے ہر صورت کیے جائیں گے، اس وقت ملک میں جمہوریت ختم ہو چکی اور آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے 7 مئی کی پریس کانفرنس غیر آئینی، غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی اور مطالبہ کیا کہ ملک میں آئین توڑنے والو کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی، اجلاس میں رہنماؤں نے گوادر میں پیش آنے والے دہشتگری کے واقعہ میں سات بے گناہ اور نہتے افراد کے قتل کی مذمت اور ان کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہارکیا،لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا پر بہیمانہ تشدد ، گرفتاریوں اور پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی بھی شدید مذمت کی گئی اور کہا ہے کہ ہم کسانوں کے مطالبات کے حق میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں.

    جو لوگ ہم سے معافی کا کہہ رہے ہیں وہ ہم سے معافی مانگیں،عمر ایوب
    تحریک انصاف کے رہنما قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معافی کس سے؟ ہم لوگ خود متاثرین میں شامل ہیں، تشدد ہم پر ہوا، 15 ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں، ہم لوگ کس چیز کی معافی مانگیں؟ جو لوگ ہم سے معافی کا کہہ رہے ہیں وہ ہم سے معافی مانگیں،معافی رب سے گناہوں کی معافی مانگی جاتی ہے، شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، بوگس مقدمے ختم ہوجائیں گے، ایک وقت میں کئی مقامات پر میں کیسے ہو سکتا تھا؟ملکی حالات سامنے ہیں، گندم میں ٹیکہ لگایا گیا، محسن نقوی اور ن لیگ کے لوگ ملوث ہیں،یہ سب کرپشن میں ملوث ہیں، ملک کے اقتصادی حالات خراب ہیں، انوارلحق کاکڑ نے خود کہا ہے کہ فارم 47 کے پول کھول دوں گایہ تو انکی حقیقت ہے،

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • یوم تاسیس پروگرام سے پولیس کیک اور صوفے لے گئی، بیرسٹر گوہر

    یوم تاسیس پروگرام سے پولیس کیک اور صوفے لے گئی، بیرسٹر گوہر

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا

    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور تحریک انصاف و سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا،اسپیکر نےوزرات پیٹرولیم کے جوائنٹ سیکرٹری کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا، اسپیکر نے استفسار کیا کہ منسٹری آف پیٹرولیم سے کون ایوان میں موجود ہے،اسپیکر نے وزارت پیٹرولیم کے ڈائریکٹر کو ایوان سے واپس بھیج دیا ،اسپیکر نے کہا کہ جوائنٹ سیکرٹری یہاں کیوں نہیں ہیں؟ آغا رفیع اللہ نے کہا کہ آج بھی کوئی منسٹر موجود نہیں ہے،پارلیمنٹ کی ہی وجہ سے حکومت وجود میں آئی ہے، اسپیکر نے کہا کہ ہم وقت پر اجلاس شروع کریں گے،پیٹرولیم منسٹر کا یہاں موجود ہونا ضروری تھا، اسپیکر نے طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ منسٹر صاحب سے کہیں تشریف لائیں،

    میاں غوث محمد نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت گورننس کا بحران ہے،کسان شوگر مافیا کے ہاتھوں مجبور ہے، کسانوں کا معاشی مسئلہ حل ہونا چاہئے،اسپیکر نے مسئلہ حل کرنے کے لئے میاں غوث محمد کو چیمبر میں آنے کی ہدایت کردی

    ریاض فتیانہ نے کہا کہ کل ہمارا توجہ دلاؤ نوٹس وزرات داخلہ سے متعلق تھا، وزیر اطلاعات نے جواب دیا،کل رولز کے مطابق توجہ دلاؤ کو نہیں نمٹایا گیا،پی این آئی ایل اور بی ایل لسٹیں ابھی بھی موجود ہیں،کل کے توجہ دلاؤ نوٹس کو جاری ہونا چاہیے ،وزیر صاحب ہمیں کوئی یقین دہانی کراتے،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےکہا کہ میں آپ کی نقوی صاحب سے میٹنگ ارینج کراتا ہوں اگر آپ مناسب سمجھیں تو،

    حاجی جمال شاہ کاکڑنے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس مہنگی ہو رہی ہے،اس حکومت کا مقابلہ مہنگائی کے ساتھ ہے،اگر یہ رپورٹ صحیح تو یہ حکومت کے خلاف بڑی سازش ہے

    انڈس ہائی وے پر ایک سال میں ایک ہزار جانیں ضائع،زرتاج گل پھٹ پڑیں
    زرتاج گل وزیر نے کہا کہ این 55 انڈس ہائی وے کے سوا تمام ہائی ویز،موٹرویز ڈبل ہیں،این 55 این 70 پر چار چار فٹ کے گڑھے پڑے ہوئے ہیں،سال میں ایک ہزار انسانی جانیں انڈس ہائی وے پر ضائع ہو جاتی ہیں، اس قاتل روڈ پر ایک ہزار جانیں ضائع ہوتی ہیں،اس سڑک کو دو رویہ کیا جائے، یہ ڈی جی خان کوئٹہ کا رابطہ روڈ ہے، جو ہائی ویز بنائی جاتی ہیں اسلئے کہ سفر جلدی ممکن ہو اور انسان منزل پر پہنچ سکے لیکن اس روڈ پر منزل پر پہنچنے کی بجائے انسان قبر میں پہنچ جاتا ہے، ایک ہزار جانیں اس روڈ پر ایک سال میں ضائع ہوئیں،کون ذمہ دار ہے،

    سودی نظام جب تک دور نہیں کریں گے،اس وقت تک معاشی ترقی نہیں ہوسکتی،طاہر اقبال
    آسیہ اسحاق نے کہا کہ کراچی میں آٹے کا بحران پہلے ہم دیکھ چکے ہیں،کراچی پانی بجلی گیس سے محروم ہے، کراچی آٹے کا بحران مزید نہیں سہہ سکتا،طاہر اقبال نے کہا کہ سارے معاشی سسٹم کو ٹھیک کرنے کی بات کررہے ہیں،سودی نظام جب تک دور نہیں کریں گے،اس وقت تک معاشی ترقی نہیں ہوسکتی

    کسی کی سوچ ہے ملک ڈنڈے پر چلائیں گے تو یہ ملک ڈنڈوں سے نہیں چل سکتا،جمشید دستی
    جمشید دستی نے کہا کہ رات سے ہمارے گھروں پر چھاپے شروع ہوگئے ہیں،وزیر داخلہ سے پوچھتا ہوں کتنا ہمیں اور مارو گے،ابھی آپ تھکے نہیں ہیں،محسن نقوی وزیر اعلی پنجاب تھے، ان کی سرپرستی میں سارا ظلم ہوا،گندم ہماری تباہ ہورہی ہے،،ابھی تک کسان کے ساتھ زیادتی ہورہی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی،ہمیں پاسپوٹ نہیں دیا جارہا ہے،ہم اسمبلی فورم پر بھی احتجاج کریں گے، باہر بھی کریں گے،وزیر داخلہ بتائے ہمارے گھروں پر چھاپے کیوں مارے جارہے ہیں ،آئی جی پنجاب کو لگام دیں، اگر کسی کی سوچ ہے ملک ڈنڈے پر چلائیں گے تو یہ ملک ڈنڈوں سے نہیں چل سکتا،

    پنجاب میں رات سے چھاپے، آئی جی پنجاب ٹاؤٹ، عمر ایوب پھٹ پڑے
    عمر ایوب خان نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی جارہی ہے،یہاں پر غیر قانونی چیف منسٹر پنجاب موجود ہیں،یہاں پر صرف مسلم ن کی صرف ڈکٹیٹرشپ ہے،یہاں پر جتنے ہمارے ساتھی ہیں لاکھوں ووٹ لے کر آئے ہیں،پنجاب کا آئی جی ایک ٹاؤٹ ہے کرپٹ ہے،ڈپٹی اسپیکر نے ٹاؤٹ لفظ کو حذف کردیا،عمر ایوب نے کہا کہ بہاولنگر واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے،پورے پنجاب میں رات سے چھاپے شروع ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،فوری یہ پولیس گردی ختم ہو،پر امن ریلیاں نکالیں گی، کسی قسم کی دفعہ 144 کی ضرورت نہیں ہے،بشری بی بی کو ایک چھوٹے سے کمرے میں محصور کیا ہوا ہے،بشری بی بی کو جلد از جلد رہا کیا جائے، وہ بوگس کیس ہے،پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو تحریک انصاف کے لوگوں کو دیوار سے لگانے کی کوئی ضرورت نہیں،یہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئی ہے

    سیلاب سے تباہ ہونے والی پرانی قومی شاہراہوں کی مرمت میں ناکامی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا، توجہ دلاؤ نوٹس نفیسہ شاہ نے پیش کیا،وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے جواب میں کہا کہ اس معاملے کو خود بھی مانیٹر کروں گا، سکھر حیدرآباد موٹروے سب سے زیادہ ہماری ترجیح ہوگی،پیپلزپارٹی ایم این اے مہتاب اکبر راشدی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نیشنل ہائی وے کے روڈز تباہ حال ہیں، اس تباہ حالی کی ایک مثال یہ ہے کہ آپ جیسے ہی رحیم یار خان سے سندھ میں داخل ہوں گے تو آپ کی گاڑی ہچکھولےکھانےلگےگی۔سات سال سے سیوہن کراچی روڈ نہیں بن پارہا۔

    یوم تاسیس پروگرام سے پولیس کیک اور صوفے لے گئی، بیرسٹر گوہر
    بیرسٹر گوہرنے کہا کہ کل تحریک انصاف کا یوم تاسیس تھا،میں نے بھی ایک فنکشن میں جانا تھا،تحریک انصاف سارے صوبوں میں موجود ہے،ہمارا فنکشن آئین قانون کے مطابق ہونا تھا،وہاں سے اسپیکر صوفوں کو وہاں سے اٹھایا گیا،ہمارا کیک بھی پولیس اٹھا کر لے گئی،ان سے پوچھیں کیوں ہمارے صوفے اور کیک اٹھایا گیا

    کونسی کمیٹی اپوزیشن کو جائے گی، کونسی حکومت کو ،ملکر طےکرتے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

    متروکہ وقف املاک کی 14 سو47 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،وزیر قانون

    عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا

    پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، دوبارہ کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض عائد

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ہمارے ورکر رہنما جیل میں ہوں تو کس طرح ملک میں استحکام آئے گا،شبلی فراز

  • عمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

    عمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

    نو منتخب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنا چیمبر سنبھال لیا

    عمر ایوب سولہویں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہیں ،اپوزیشن چیمبر کا چارج سنبھالنے کے بعد پارٹی ایم این ایز نے عمر ایوب کو مبارک باد پیش کی،اپوزیشن چیمبر سنبھالنے کے بعد عمر ایوب نے دعا بھی کروائی

    اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزد امیدوار عمر ایوب کی سپیکر سے ملاقات ہوئی ہے،سپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر لی،سپیکر نے تسلی کے بعد عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا،عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈر ہونگے,عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ مجھے اسپیکر ایاز صادق صاحب نے بحیثیت اپوزیشن لیڈر نوٹیفائی کر دیا ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جناب عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف/ اپوزیشن لیڈر ڈیکلیئر کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آج اپوزیشن کے اراکین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی،ملاقات میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی طرف سے جمع کروایا گیا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 39 کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف ڈیکلیئر کر دیا۔ عمر ایوب کا نام اپوزیشن کی اکثریت کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے کاغذات جمع کرنے کا وقت کل مورخہ یکم اپریل 2024 کو شام 6 بجے تک تھا، مقرر وقت تک کسی دوسرے امیدوار کے کاغذات موصول نہیں ہوئے،

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کردی ہیں، سنی اتحاد کونسل کے اراکین قومی اسمبلی کو آزاد ارکان ڈکلیئر کر دیا گیا،ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا نوٹیفکیشن نہیں بھیجا،جب تک الیکشن کمیشن سے پارٹی وابستگی کا نوٹیفکیشن نہیں آتا یہ ارکان آزاد تصور ہوں گے،

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکمران اتحاد کی تعداد 226طے کردی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی تعداد 102طے کردی،اپوزیشن اتحاد میں ، قومی اسمبلی ایوان میں ارکان کی کل تعداد 328حلف اٹھا چکی ہے۔ قومی اسمبلی ایوان میں کل ارکان کی تعداد 336بنتی ہے،8 ارکان کی نشستیں تاحال خالی ہیں،

    پی ٹی آئی کا سندھ میں سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا

    بلوچستان، سینیٹ کی تمام 11 خالی سیٹوں‌پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • حکومت کے ساتھ چلنا حکومت کے رویے پر منحصر ہے،عمر ایوب

    حکومت کے ساتھ چلنا حکومت کے رویے پر منحصر ہے،عمر ایوب

    انسداددہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب خان کے 5 مقدمات کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے عمر ایوب کی ضمانتیں 20 اپریل تک منظور کر لی،عدالت نے عمر ایوب کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا، انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی ،عمر ایوب خان نے ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کرا رکھی ہے ، عمر ایوب خان نے خود کو انسداد دھشتگردی عدالت کے روبرو پیش کیا ،عمرایوب کے خلاف کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے , مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں درج کیے گئے ہیں

    عدالت پیشی کے موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ چلنا حکومت کے رویے پر منحصر ہے، دیکھنا ہے حکومت بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، شاہ محمود قریشی اور دیگر گرفتار رہنماوں سے کیا سلوک کرتی ہے ،جب تک ہمارے گرفتار رہنما رہا نہیں ہوتے حکومت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ،اس حکومت کو معیشت کا زیرو علم ہے ان سے معیشت پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ، انہوں نے پہلے بھی ملک کا دیوالیہ نکالا تھا اب دوبارہ وہی کر رہے ہیں،

    دوسری جانب تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا کہ میری سیاست سین سے نہیں عین سے شروع ہو تی ہے، 10ماہ سے جیل میں بند ہی ہوں اور کتنا ظلم کریں گے، عہدے معنی نہیں رکھتے میں سینٹ کے لیے امید وار نہیں ہوں، میں نے کاغذات جمع نہیں کرائے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیاہے ، ہم نے عوام کی خدمت کی جس کا بدلہ ووٹ سے عوام نے دیا،یہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے چند ماہ کی مہمان ہے عوام کی خاطر آج جیل میں ہیں،

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ