Baaghi TV

Tag: عمر سرفراز چیمہ

  • 73 برس عمر،کینسر کی مریضہ،پھر بھی قائم اور الیکشن لڑوں گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

    73 برس عمر،کینسر کی مریضہ،پھر بھی قائم اور الیکشن لڑوں گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

    انسداد دہشت گردی عدالت ، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا

    عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ سماعت 65 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،9 ملزمان کی غیر حاضری کے باعث ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم نہیں ہو سکیں ،عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس پر سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں 73 سال کی ہوں،کینسر کی مریضہ ہوں،اس کے باجود قائم ہوں الیکشن لڑوں گی، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو جیل میں ڈال دیں ،پارٹی کو الیکشن لڑنے کا پورا موقع ملنا چاہیے نواز شریف جب بیمار تھے تو ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا تھا ،

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت ، نو مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا معاملہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی وکیل سے دلائل طلب کر لیے ،انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے ،گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا

    عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،نو مئی کا فائدہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ہوا اور جو کہتے تھے عمران خان فتنہ ہے وہ سب سے بڑا فتنہ ہیں اور وہ لوگ 9 مئی کے واقعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

    قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورنو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات،عمران خان کی بہنوں ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہ ہوئے ،حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے،تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • نو مئی جلاؤ گھیراؤ  مقدمات،یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ کے ریمانڈ میں توسیع

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات،یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ کے ریمانڈ میں توسیع

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور ،نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات پر سماعت ہوئی

    جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو عدالت پیش کردیا،عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 نومبر تک توسیع کر دی ،دیگر ملزمان میں عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چوہدری اور خدیجہ شاہ شامل ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی استدعا قبول کر لی اور ملزمان کو جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،

    یاسمین راشد کا نواز شریف کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج
    انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہےوہ باہر ہو. نوازشریف سزایافتہ اور اشتہاری ہیں ان کو آپ الیکشن کیلئے باہر لے آئےہیں،نوازشریف کو پروٹوکول مل رہا ہے، نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، ہمارے چالان تین چار ماہ سے نہیں آئے یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے،ورلڈمیڈیکل ایسوسی ایشن نے صدر، وزیراعظم کو خط لکھ کر پوچھا یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کیاہوا ہے،

    تحریک انصاف کے رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھے ماہ ہو گئے جھوٹا کیس ہے ابھی تک جیل میں رکھا ہوا ہے ، جب میں گھر میں موجود تھا ان کیسز میں مجھے گرفتار کیا ہوا ہے ،ہم سے پریس کانفرنس کرانا چاہ رہے ہیں ،ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے ،

    ہمت کرکے اپنی آڈیوز جس میں آپ خواتین کے استعمال، 9مئی کی پلاننگ کا جواب دے دیں،عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل
    ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمی بخاری نے یاسمین راشد کے بیان پہ ردعمل میں کہا ہے کہ محترمہ آپ میں ہمت ہے تو سچ قوم کو بتائیں کہ 9مئی کو بغاوت کا پروگرام کیوں بنایا؟ہمت ہے تو یہ بتائیں پاکستان میں فتنہ فساد برپا کرنے، سری لنکا بنانے کی سازش کیوں کی؟ہمت کرکے اپنی آڈیوز جس میں آپ خواتین کے استعمال، عدلیہ کے ساتھ سازباز اور 9مئی کی پلاننگ کا جواب دے دیں،میاں محمد نواز شریف اور انکی جماعت آپ کو تین مرتبہ دھول چٹا چکی ہے،اس مرتبہ بھی قائد میاں نواز شریف اپنے حلقے سے الیکشن لڑیں گے،آپ اپنی فکر فرمائیں، آپ الیکشن میں ہوں گی یا نہیں،یہ ابھی معلوم نہیں،جیل کی فرسٹریشن آپکے کھوکھلے بیانات اور قد سے بڑی گفتگو سے صاف نظر آرہی ہے،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • جناح ہاؤس کیس:یاسمین راشد اورعمرسرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    جناح ہاؤس کیس:یاسمین راشد اورعمرسرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    لاہور: جناح ہاوس حملے میں گرفتار تحریک انصاف کی سابقہ وزیریاسمین راشد اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11، 11 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی:عسکری ٹاور پر حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی-

    دوران سماعت تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ یاسمین راشد کی چار مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں یکم ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ میں گرفتار سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کو طبعیت کی خرابی کے باعث ویل چیئر پر پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 11 دن کی توسیع کر دی اور انہیں بھی یکم ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    حریم شاہ کی شہبازشریف کیخلاف سوشل میڈیا پرشرمناک مہم

  • یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری  کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع

    یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع

    لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچ مقدمات میں رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، جبکہ جناح ہاؤس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور پر حملہ، مسلم لیگ ن آفس جلانے اور یاسمین راشد کے خلاف دیگر مقدمات پر سماعت کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا پولیس نےیاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے پانچ مقدمات میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی عدالت نے یاسمین راشد کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی عدالت میں حاضری کیلئےجوڈیشل کمپلیکس آمد،اوپر جانے سے انکار

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

    پولیس کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلے میں ہے مہلت دی جائے عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے جناح ہاؤس حملہ کیس کے چالان کی تفصیلات طلب کرلیں اور عدالت نے ملزمان کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا-

    میں کیا کروں کہ ضبط تمنا کے باوجود، بے اختیار لب پہ ترا نام …

    عمر سرفراز چیمہ کو بیماری کے باعث وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنےکا حکم دے دیا عمر سرفراز چیمہ کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

  • سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی :لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو پیش کیا اورملزمہ کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی-

    پولیس نے کہا کہ سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی،ملزمہ کو شناخت پریڈ میں شناخت کرلیا گیاہےملزمہ رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی،ملزمہ کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانا درکارہےعدالت ملزمہ رابعہ سلطان کا جسمانی ریمانڈ دے،تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مستردکرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان تیارکرلیا

    رابعہ سلطان کا کہنا تھا کہ میرا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے، میں گھریلو خاتون ہوں، میں شوہر کےکیسز کی پیروی کر رہی ہوں، اس کی سزا مجھے دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے 22 جون کو حراست میں لیا گیا تھا، وہ شوہر سے ملاقات کے لیے عدالت پہنچی تھیں 23 جون کو عدالت نے رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کے لئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمہ کی 27 جون تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

    غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: علی محمد خان کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

    دوسری جانب سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں زیر حراست ہیں اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

  • سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    گوجرانوالا : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عمر سرفراز چیمہ اور تنویرصفدرچیمہ کے خلاف گوجرانولہ میں مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں اغوا اور بدتمیزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ مہوش نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ملزمان اور مدعی خاتون کے درمیان زرعی زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔

    کوئٹہ :19گھنٹے کی بندش کے بعدقومی شاہراہ کو بحال ،ٹریفک کی روانی شروع

    ایف آئی آر میں الزام ہےملزمان فاروق، قدوس، صادق اور دیگر نے میری فصل بھی تباہ کی، زرعی زمین پرگئی توملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دئیے اور اغوا کی کوشش کی گئی، وقوعہ عمر سرفراز چیمہ اور تنویر صفدر چیمہ کی ایما پر ہوا۔

    مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

  • عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

    عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

    عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

    تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی رکن پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے حکم کیخلاف ووٹ دیں تو اسے گنا نہیں جائے گا،

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس173ووٹ ہیں،حمزہ شہبازشریف کے پاس اس وقت 172ووٹ ہیں حمزہ شہبازشریف کو از خود استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا آپ کے تمام انتظامی فیصلے غلط ہیں،گورنر پنجاب ان کو عدم اعتماد کے ووٹ کیلئے کہہ سکتے ہیں عمر چیمہ کو ایک جوائنٹ سیکریٹری کے احکامات پر برطرف کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ہے پنجاب حکومت کے بغیر کام نہیں کر سکتا،اس وقت پورے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے،صدر مملک کسی بھی وقت وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں،معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سیاسی بحران کا خاتمہ ضروری ہے جن ٹانگوں پر حکومت کھڑی ہے ان پر کھڑے رہنا ہی بہت مشکل ہے حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے جس جس کو چورن کھلایا انہیں بدہضمی ہو گئی، کابینہ میں شامل وزراء کی آنکھوں سے اس وقت آنسو نکل رہے ہیں، امید ہے عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز آئینی طور پر وزیر اعلی نہیں رہے ۔افسوس کہ حمزہ شہباز کی وزارت اعلی عامر لیاقت کی تیسری شادی سے زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔ حمزہ شہباز کا وزارت اعلی کے ساتھ چپکے رہنے کا اعلان غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ متعدد دفعہ کہہ چکا ہوں کہ علیم،ترین اورمنحرف ارکان میں سے کوئی منسٹر اور سپیکر نہیں بن سکتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے علیم وترین گروپ کی ناجائز اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پنجاب اسمبلی 16 اپریل کی صورتحال پر واپس آ گئی ہے۔عثمان بزدار اس وقت آئینی نگران وزیر اعلی ہیں ۔منحرف ارکان کے ووٹ شمار نہ ہونے سے کسی اُمیدوار کے پاس ۱۸۶ ارکان نہیں ہیں اب رن آف الیکشن ہوگا جس میں چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی منتخب ہو جائیں گے

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • گورنر پنجاب کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ،رانا ثناللہ

    گورنر پنجاب کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ،رانا ثناللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی :وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ہے صدر اور گورنر آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرتے تو پھر عدالت ہی کسٹوڈین ہے ۔صدر مملکت نے بھی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی عدالت نے صدر کو پھر کہا کہ حلف کے لیے نمائندہ مقرر کریں۔

    گورنر ہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے،گورنر کا صدر مملکت سے رابطہ

    ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر معاملے میں قانون اور آئین کو پیش نظر رکھا ہے نومنتخب وزیراعلیٰ کا حلف عدالتی حکم کے مطابق لیا جارہا ہے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم نے سمری دے رکھی ہے گورنر پنجاب آئینی طورپر وزیراعلیٰ کو بحال نہیں کرسکتے ۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ عدالتوں کا فیصلہ جو ہوتا ہے ، ماننا پڑتا ہے اور ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ سوال کے جواب میں کہا اگر حمزہ نے حلف لیا تو وزیر اعلی نہیں ماننے گئے، گورنر نے عثمان بزدار کا استعفی مسترد کردیا ہے جس کے بعد کابینہ بحال ہوگئی ہے اس حوالے سے کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی عثمان بزادار نے بلایا ہے، اس میں جو فیصلے ہوگئے اس پر بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

    پرویزالٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں ہے عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

    پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نےلاہورہائیکورٹ فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی

  • جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ

    جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق جو کچھ ہوا وہ قوم نے دیکھا،

    عمرسرفراز چیمہ نے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پریس کانفرنس کی اور کہا کہ کل جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی پر تشدد کیا گیا،پنجاب اسمبلی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کن لوگوں کو اقتدار دیا جارہا ہے گزشتہ روز جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے،کیا گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہوا؟ ارکان اسمبلی پر جس طرح تشدد کیا گیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، گزشتہ روز ایوان میں چودھری پرویزالٰہی پرحملہ کیا گیا، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی خود لوٹے ہوئے اور وہ غیرجانبدار نہیں رہ سکے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن متنازعہ ہوگیا ہے،غنڈوں کو بلا کر ہنگامہ آرائی کرائی گئی،

    عمرسرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف لیا ہے،جب تک صدر پاکستان مجھے عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، وزیراعظم کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے ،صدر جب تک نوٹیفائی نہیں کرتے میں آفس ہولڈر ہوں، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری موخر کردی ،سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور سپیکر اسمبلی کل کی کاروائی کوکالعدم قرار دے سکتے ہیں سازش کے تحت اقتدار پر قبضہ کرایا گیا ہے،گزشتہ 4سال انہوں نے عمران خان سے این آر او لینے کی کوشش کی، عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہونا تھا،

    عمرسرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اورارکان پرتشدد کیا گیا،پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتا ہوں،انہی لوگوں نے پاک فوج کے افسرکوتشدد کا نشانہ بنایا غیرآئینی کام کو آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا ،‏ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، اسپیکر سے کل کے واقعہ کی رپورٹ پر رائے مانگی ہے، حمزہ شہباز گھر کی خبرلیں، ان کا الیکشن گھرسے متنازعہ بنایا گیا،

    قبل ازیں وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا تھا مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے وزیراعظم نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کیا گورنر پنجاب کو فوری گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے تین اپریل کو عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری محمد سرور کی جگہ پر پنجاب کا گورنر لگایا گیا تھا

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

    عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

    وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا