Baaghi TV

Tag: عملہ صفائی

  • جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،پانی لوگوں کے گھروں،لوگ مختلف امراض کا شکار

    جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،پانی لوگوں کے گھروں،لوگ مختلف امراض کا شکار

    قصور
    سلامت پورہ باگڑ کوٹ کے علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پانی پائپ لائن خراب ہونے سے گھروں میں نالیوں کا گندہ پانی جانے لگا علاقہ مکین بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے انتظامیہ سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ قصور کی نااہلی کے باعث محلہ سلامت پورہ باگڑ کوٹ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سرکاری موٹر پانی کی پائپ لائن خراب ہونے کی وجہ سے گھروں میں نالیوں کا گندہ پانی جانے لگا ہے جس کی بدولت علاقہ مکین مختلف خطرناک امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں
    باگڑ کوٹ کے رہائشیوں نے اعلی احکام سے نوٹس لے کر گندگی اٹھانے اور سرکاری پانی کی پائپ لائن ٹھیک کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں

  • عملہ صفائی خالی پلاٹوں میں مرے کتے پھینکنے لگا

    عملہ صفائی خالی پلاٹوں میں مرے کتے پھینکنے لگا

    قصور یونین کونسل نمبر 10 والی گلی خالی پلاٹ میں کوڑا کرکٹ اور گندگی سے بڑا ہوا ہے کتے جانور مرے ہوئے خاکروب پلاٹ میں پھینک کر روزانہ چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گلی یونین کونسل نمبر 10 والی گلی میں تمام لوگ بچے بوڑھے بیمار ہیں پلاٹ کی بدبو سے دیگر بیماریاں پھیل رہی ہے اور ڈینگی مچھر کی بھرمار ہے جس پر علاقے کی عوام نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور موقع دکھا کر اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں محمد جنگیر محمد بشارت محمد مقصود اعجاز حسین شاہد د وغیرہ نے مزید بتایا کئی مرتبہ بلدیہ کارپوریشن کو درخواست دی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی علاقے کی عوام کا کہنا تھا اس پلاٹ کی چار دیواری کر پلاٹ کے مالک کو بھاری جرمانہ کیا جائے اور کاروائی عمل میں لائی جائے علاقے کی عوام نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے اس پلاٹ کی صفائی کر کے چار دیواری کرائی جائے تاکہ علاقے کی عوام نہ بیمار نہ پڑھ سکے

  • عملہ صفائی دفتر کے سامنے کوڑے کو آگ لگانے لگا

    عملہ صفائی دفتر کے سامنے کوڑے کو آگ لگانے لگا

    قصور
    چراغ تلے اندھیرا،عملہ صفائی کی طرف سے دفتر بلدیہ قصور کے سامنے ہی کوڑے کو آگ لگا کر قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں, شہریوں کی طرف سے متعد بار تحریری درخواستیں بھی دی گئیں مگر شنوائی نا ہوئی

    تفصیلات کے مطابق چراغ تلے اندھیرا کے مصداق دفتر بلدیہ قصور و تھانہ سٹی اے ڈویژن کے بلکل سامنے ایس ڈی پی او و لائبریری کے لئے وقف جگہ پر عملہ صفائی کی جانب سے شہر بھر کا کوڑا جمع کرکے آگ لگائے جانے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی سے ارگرد کے رہائشیوں کو شدید پریشانی سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ علاقے سے سخت تعفن و دھواں اٹھتا ہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں
    اس بابت اہل علاقہ نے متعدد بار تحریری درخواستیں ٹی ایم او قصور و ڈپٹی کمشنر قصور کو دی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی
    اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل ،وزیر ماحولیات و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر عملہ صفائی کے خلاف کاروائی کا مطالںہ کیا ہے کہ جن کی نااہلی کی بدولت علاقے میں ہر وقت دھوئیں اور کچرے کی بدبو کا راج رہتا ہے اور لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں

  • عملے کو شاباش

    عملے کو شاباش

    قصور
    اے سی چونیاں عدنان بدر, سی او سہیل اشرف گوندل میونسپل کمیٹی الہ آباد انتظامیہ کی سینٹری ورکرز کو عید کے پر مسرت موقع پرمحنت کے ساتھ شہر کو صاف ستھرا رکھنے پر خراج تحسین پیش کی گئی عید کا آج تیسرا روز ہے۔ سینٹری ورکرز کی انتھک محنت سے شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ رات گئے جانوروں کا استعمال شدہ چارہ آلائشیں اٹھائی گئی ہیں۔ سپر وائزر محنت کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ سینٹری ورکرز اپنا کام کر رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی الہ آباد کے سی او سہیل اشرف گوندل کی بہترین پلاننگ ہے۔بطور فرد اور معاشرہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے محلے گلی کو صاف کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں