Baaghi TV

Tag: عمیر جسوال

  • میں ٹویٹر پر نہیں‌ ہوں ثناء جاوید

    میں ٹویٹر پر نہیں‌ ہوں ثناء جاوید

    اداکارہ ثناء جاوید جو کہ بہت کم کم انٹرویوز دیتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں‌ ہیں، تاہم وہ انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ میں ٹویٹر پر نہیں ہوں ، میرا اس پلیٹ فارم پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے . ثناء جاوید نے اپنے مداحوں اور میڈیا کے لوگوں سے کہا کہ اس اکائونٹ کو رپورٹ‌کیا جائے. ثناء جاوید نے باقاعدہ طور پر اس جعلی اکائونٹ کی تصویر بھی شئیر کی . اس جعلی اکائونٹ پر دیکھا جائے انتالیس ہزار فالورز ہیں اور یہ اکائونٹ صرف 43 لوگوں کو فالو کررہا ہے. لیکن اب ثناء جاوید نے

    خبردار کر دیا ہے کہ ان کا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ‌نہیں ہے. یاد رہے کہ ثناء جاوید حالیہ وقتوں‌ میں ڈرامہ سیریل کالا ڈوریا میں‌ نظر آئیں ہیں وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں گو کہ ان کا نام گوہر رشید کے ساتھ جڑا لیکن انہوں نے عمیر جسوال سے شادی کی . ثناء جاوید نے فلموں میں‌بھی قسمت آزمائی لیکن وہاں ان کی قسمت نے ان کا زیادہ ساتھ نہیں دیا اور وہاں ان کو وہ کامیابی نہیں‌ملی جو انہیں ٹی وی نے دی. ثناء جاوید کے کریڈٹ‌پر کافی اچھے ڈرامے اور کردار ہیں ، ان کی بہترین اداکاری انکی پہچان ہے.

  • عمیر سوال نے شعیب اختر کی بائیو پک چھوڑی

    عمیر سوال نے شعیب اختر کی بائیو پک چھوڑی

    جب سے معروف کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر فلم بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تب سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیرو کی زندگی پر بننے والے فلم کو دیکھیں گے اور انہیں ایسی چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی جن کے بارے میں وہ آگاہی نہیں رکھتے۔ شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام راولپنڈی ایکسپریس ہے جس میں مرکزی کردار کے لئے عمیر جسوال کاانتخاب کیاگیا تھا اور عمیر اس حوالے سے کافی پرجوش بھی تھے ان کا کہنا تھا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ بن رہا ہوں تاہم اس ھوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ عمیر جسوال نے شعیب اختر کی بائیو پک میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں اس فلم میں

    کام نہیں کروں گا میں اس پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں ، کچھ ذاتی اور کری ایٹیو ایشوز کی وجہ سے میں نے اس فلم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اب سے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں نہ ہی اس سے متعلق کسی خبر کا حصہ ہوں ، میں پھر بھی اس فلم کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ان کا یہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہو۔ اس فلم میں عمیر جسوال کے بعد کس کا انتخاب کیا جائیگا اسکی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں۔یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر ایم فراز قیصر ہیں۔

  • عمیر جسوال شعیب اختر بنیں گے

    عمیر جسوال شعیب اختر بنیں گے

    عمیر جسوال نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ شعیب اختر کی بائیو پک میں شعیب اختر کا کردار کرنے کےلئے تیار ہیں.ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ایک لیجنڈ کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم عالمی سطح پر دیکھی جائے گی اس لئے مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ بننے جا رہا ہوں. دوسری طرف شعیب اختر پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے انسٹاگرام اکائونٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ عمیر جسوال شعیب اختر کا کردار کرنے جا رہے

    ہیں. اس فلم کو ایم فراز قیصر ڈائریکٹ کررہے ہیں. انہوں نے عمیر جسوال کو کاسٹ کئے جانے کی تصدیق کر دی ہے تاہم فلم میں دیگر کاسٹ کونسی ہو گی کون کیا کیا کردار کریگا اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں‌لائی گئیں. کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں‌شعیب اختر کی زندگی کے ان پہلوئوں کو بھی سامنے لایا جا ئے گا جن کے بارے میں شائقین جاننے میں دلچپسی رکھتے ہیں اس کے علاوہ ان کے میچز اور ان سے جڑے دلچپسپ واقعات کو بھی فلم کا حصہ بنایا جائے گا . شعیب اختر کے فینز فلم راولپنڈی ایکسپریس کو دیکھنے کےلئے بےتاب دکھائی دیتے ہیں.

  • عمیر جسوال کا نیا گانا مداحوں کی توجہ کا مرکز

    عمیر جسوال کا نیا گانا مداحوں کی توجہ کا مرکز

    معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنا نیا گانا ریلیز کرکے شائقین کے دل جیت لئے ہیں. انہوں نے حال ہی میں‌ بے وفا کے نام سے گانا ریلیز کیا ہے اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے. عمیر جسوال نے گانے کی وڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر جاری کی اور کیپشن میں‌لکھا کہ اس گانے کو بنانے میں بہت مزا آیا .عمیر جسوال کے پرستاروں نے نہ صرف گانے کو بلکہ گانے کی وڈیو کو بھی خوب سراہا ہے اس گانے کو بشیر بلوچ نے بنایا ہے. گانے کی وڈیو میں‌عمیر جسوال خود بھی نظر آرہے ہیں انہوں نے اس میں‌ جو ڈریسنگ کررکھی ہے اسکو دیکھ کر کچھ صارفین نے انہیں‌تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ نے ان کی ڈریسنگ کو بہت سراہا.عمیر نے

    گانے کی وڈیو میں‌عمیر جسوال کاؤ بوائے ہیٹ، شال کے ساتھ جینز اور ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں. مجموعی طور پر دیکھا جائے تو عمیر جسوال کا گانا بے وفا کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے. کوک سٹوڈیو میں بہترین پرفارمنس دینے والا یہ گلوکار اداکارہ ثناء جاوید کا شوہر ہے. دونوں نے سال 2020 میں شادی کی. ثناء جاوید گو کہ شادی کے بعد کم کم ہی دکھائی دے رہی ہیں لیکن عمیر جسوال سنگنگ کی دنیا میں‌کافی متحرک ہیں.عمیر جسوال کی خوبصورت آواز کانوں میں رس گھولتی ہیں ان کے پرستار ان کے ہر گیت کو پسند کرتے ہیں.حال ہی میں جو گانا ریلیز ہوا ہے اسکو بھی بہت سراہا جا رہا ہے.