Baaghi TV

Tag: عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر

  • عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات طے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع

    عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات طے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع

    وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور جلد معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

    اپنی ایکس پوسٹ میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لکھا کہ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے اور عوامی مفادات کے ساتھ امن ہماری اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ اس وقت مظفرآباد میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس سے قبل کہا تھا کہ کشمیری عوام کے زیادہ تر مطالبات پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں جبکہ چند نکات کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں، جن پر بات چیت جاری ہے۔

    مذاکرات میں حکومت کی طرف سے سینیٹر رانا ثنااللہ، احسن اقبال، سردار یوسف، طارق فضل چوہدری، قمر زمان کائرہ اور انجینئر امیر مقام شریک ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان بھی وفد کا حصہ ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی شوکت نواز میر، راجہ امجد ایڈووکیٹ اور انجم زمان کر رہے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کی حکومتی کمیٹی بھی اجلاس میں شریک ہے۔

    سندھ ایمپلائز الائنس نے دھرنا مؤخر اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

    اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملے، مزید 63 فلسطینی شہید، 227 زخمی

    اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لیے مزید 11 کشتیاں غزہ کی جانب روانہ

  • مظفر آباد: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری

    مظفر آباد: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہو رہا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مظفر آباد بھیجی گئی حکومتی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے نمائندوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے ہم مکمل حامی ہیں، ان کے زیادہ تر عوامی مفاد پر مبنی مطالبات پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں جبکہ چند مطالبات جن کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں ان پر بات چیت جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، توقع ہے کہ ایکشن کمیٹی تمام مسائل کو پُرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرے گی۔مذاکرات میں شریک حکومتی ٹیم میں وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، احسن اقبال، سردار یوسف، امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان شامل ہیں۔

    عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی شوکت نواز میر، راجہ امجد ایڈووکیٹ اور انجم زمان کر رہے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کی حکومتی کمیٹی بھی اجلاس میں موجود ہے۔

    پنجاب حکومت کا دفاتر میں فائل سسٹم ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ

    پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان