Baaghi TV

Tag: عوامی مسلم لیگ

  • شیخ رشید کی باری بھی آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا

    شیخ رشید کی باری بھی آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا

    شیخ رشید کی باری بھی آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا،

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو نیب نے 24 مئی کو طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید 24 مئی کو ساڑھے بارہ بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہوں،نیب نے شیخ رشید کو این سی اے سکینڈل میں کال اپ نوٹس جاری کیا ہے

    نیب نوٹس ملنے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نیب کا مشکور ہوں کہ مجھے بھی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان کیساتھ فریق بنایا شکر ہے مجھے بھی 190 ملین پاؤنڈ کے قابل سمجھا،
    مجھے کسی چیرے بلیٹ کا مقدمے وال نہیں بنایا بلکہ عمران خان کا بنایا ہے،پولیس کئی روز سے لال حویلی اور میری والدہ کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے گھروں میں داخل ہوتے ہوئے خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں ،پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں، میں نے ٹوئیٹر کا استعمال ابھی شروع کیا تھا ،مجھے نہیں معلوم تھا ٹوئیٹر میں اتنی بڑی طاقت ہے ،جب تک میں گرفتار نہیں ہوتا دن میں دو مرتبہ ٹوئیٹر استعمال کرونگا، میں اپنی جنگ آئین و قانون کے دائرہ میں رہتا ہوا لڑونگا، ساری قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں عدلیہ جیتے گے ، انشاء اللہ 15 جون سے پہلے فیصلے آئیں گے ،آئین اور قانون جیتے گا عدلیہ جیتے گی پاکستان کی عوام جیتے گی انشاء اللہ حق اور سچ کی فتح ہو گی ، چٹان کی طرح کھڑا رہونگا، یہ بستر بند ٹیچی بیگ تیار ہے صرف مجھے بتاؤ میں کس کیس میں مطلوب ہوں،190 ملین پاؤنڈ میں شریک کرنے پر نیب کا بہت بہت شکریہ،

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • ججزکولٹکانے اوردھرنےکی باتیں عدلیہ کےخلاف اعلان جنگ ہے،شیخ رشید

    ججزکولٹکانے اوردھرنےکی باتیں عدلیہ کےخلاف اعلان جنگ ہے،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پرحملہ کرنا ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے، ججز کو لٹکانے اور دھرنے کی باتیں عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے اور رجسٹرار سپریم کورٹ کے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے۔

    خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ،عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر …

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے، کل سے فائنل راؤنڈ شروع ہے، 2 سے 4 ہفتوں میں فیصلہ ہو جائے گا، الیکشن ہوں گے، آگ اور خون کی سیاست ختم ہو کر رہے گی معاشی حالات مخدوش اور بحران سنگین ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے کا ہو گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کوبین کرنا آسان نہیں ہوگا فوج کے حساس اداروں کی عمارتوں پر حملے کی غیر جانبدارتحقیقات کرائی جائیں، فوج عظیم ہے، ن لیگ کی فرمائشی، نمائشی اور دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں۔

    ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے آج سے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پیر کو ہوگا ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال پر آج سے جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کریں گے، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج غیر معینہ مدت کے لیے ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ریاست کی بقا کے لیے زبان کھولنا پڑے گی۔

    آسٹریلیا میں چینی طالبعلموں کی ’ورچوئل کڈنیپنگ‘ میں اضافہ

    انہوں نے کہا کہ دو دن میں جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا، اس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بل جلا کر سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا تھا، اب کچے کا ڈاکو بھی 200 تخریب کار لاکر اپنی بات منوالیا کریں گے ۔

  • آرمی چیف ‏جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم اور ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا،شیخ رشید

    آرمی چیف ‏جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم اور ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے آرمی چیف ‏جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم اور ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کے لئے اہم قراردے دیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف ‏جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم ہے جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا۔


    انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کو دھمکیاں دینے کے بجائے آئین و قانون کا احترام کرے ورنہ یہ آئین اور قانون کے شکنجے میں پہلے ہی خود آچکے ہیں، الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہتر ہے، مولانا فضل الرحمان وہاں لے جا کر مارے گا جہاں کوئی نہیں بچائے گا۔


    شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف ‏زرداری بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اپریل کے مہینے میں غربت کے ہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں41 لوگوں نے خودکشی کی جبکہ کل 6 لوگوں نے خودکشی کی،ساری شریف فیملی نےگھر کی چار دیواری کے اندر عیدالفطر کی نماز ادا کی،زرداری نے ناکامی کا سارا ملبہ شہباز شریف پرڈال دیا ہے خود نیک پروین بن کر بیٹھ گیا۔


    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو ہو کر رہے گا، بلاول نہ ساری دنیا سے 5 ڈالر امداد لایا نہ آئی ایم ایف سے مسئلہ حل کرایا، عدلیہ کی کردارکشی کی جارہی ہے،شہبازشریف وزیرداخلہ وزیرقانون اور مولانا فضل الرحمان سامان باندھ لیں، قوم یوم نجات کی تیاری کریں، عدلیہ کا فیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دے گا اور ساری قوم سڑکوں پر ہوگی۔

  • سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور14 اپریل کوالیکشن ہوکررہیں گے، شیخ رشید

    سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور14 اپریل کوالیکشن ہوکررہیں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے عید کی خوشیوں پر بھی 10 روپے کا پیٹرول بم گرا دیا ہے، اب مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف توہین عدالت اورآرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے اگرایک دن میں انتخابات کرانے ہیں تو قومی اسمبلی توڑیں جیسے ہم نےصوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی شدید گھمبیر ہوجائے گا لاہورکے سینئر وکلا نے کہہ دیاہےسپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور14 اپریل کوالیکشن ہوکررہیں گے-

    عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،حافظ نعیم الرحمان

    شیخ رشید نے کہا کہ عید کی خوشیوں پ ربھی10روپے کا پیٹرول بم گرادیا ہے مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیرسے نیچے چلے گئے ہیں اورزرمبادلہ کےذخائرایک ماہ کی درامدات کے لیے بھی پورے نہیں نہ بجلی گیس کابل نہ سکول میں داخلہ بلکہ عدلیہ کے ساتھ لڑائی ان کی دماغی توازن کی نشاندہی کرتی ہےالیکشن کروانےہوںگےورنہ فیصلہ سڑکوں پرہوگا-

    میں کسی کیلئےلابنگ نہیں کرتا،نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں،زلمے خلیل زاد

    انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکےتھے کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئے گا آئی ایم ایف سےاپریل میں بھی معادہ ہوتادیکھائی نہیں دیتاایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذکرات کا بھونڈا مذاق ہے عدلیہ کودھوکہ دینے کی کوشیش کی گئی توعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرے گی جوعوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکار رہے ہیں-

  • ملکی حالات پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے،شیخ رشید

    ملکی حالات پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی حالات پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب بجلی قیمت میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا جبکہ فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہیں۔ ایک مہینے میں درآمدگی بل سو فیصد بڑھ گیا ہے۔

    عوام پر ظلم برداشت نہیں ،کل آئیندہ کا لائحہ عمل دوں گا،عمران خان

    شیخ رشید نے کہا کہ 7 ارب ڈالرز کے ریزرو، ایک ارب کی ترسیلات اور 50 کروڑ کی ایکسپورٹ کم ہو گئی۔ ایل این جی مہنگی اور ڈالر 210 روپے کا ہو گیا ہے ،یہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکہ کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کے ایک صوبے میں 2 اسمبلیوں کے اجلاس ہو رہے ہیں اور 20 منحرف اراکین کا الیکشن ایک ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی حالات خراب ہو رہےہیں اور سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ آج شام 9 بجے لال حویلی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر تفصیلی بات کروں گا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے اور امپورٹڈ حکومت کو غریبوں کی نہیں اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہےخدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے۔

    لاہور میں ضمنی الیکشن:انتخابی مہم کے دوران جھگڑا، متعدد افراد زخمی

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ہی پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ابھی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبریں آ رہی ہیں۔ وقت ہے کہ نکلیں اور اس غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے اسد عمر نے عوام کو مہنگائی کے خلاف رات 9 بجے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

    سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا

    قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف کی زیرصدارت جماعتی ترجمانوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے،تحریک انصاف اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرے گی، انہوں نے کہا تھا کہ کل کے احتجاج میں قوم کے ساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے-

    عمران خان نے کہا تھا کہ ظالم جبر اور طاقت سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے، پچھلے دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اس کے اہداف پوری طرح آشکار کئے، بغیر تیاری کے سازش سے حکومت پر قابض ہونے والا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل دا پر لگا رہا ہے، خود کو اقتدار میں رکھنے کیلئے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے، تنبیہ کی تھی کہ سنبھلتی معیشت کو عدمِ استحکام سے دوچار کیا گیا تو حالات بے قابو ہوں گے-

    کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی،وفاقی وزیر اطلاعات

  • سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں ،شیخ رشید

    سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں ،شیخ رشید

    سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں ،شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع ہوچکی ہے،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ای سی ایل سے 150 ملزمان کے نام نکال دیئے گئے،سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں سرکاری خزانے کا دوبارہ بے دریغ استعمال دوبارہ شروع ہوچکا ہے،حکومت سنبھالی نہیں جارہی یہ این آر او ٹو لینے آئے ہیں، امپورٹڈ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش سے چور دروازے سے بنی،

    قبل ازین شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں ،پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم عمر حکومت یہ ہو گی،

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،ترجمان تحریک لبیک پاکستان

    اداروں پر تنقید کرنیوالے گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو گئے

    قبل ازیں شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان گردن اٹھا کر چلتا اور آنکھ میں آنکھ ملا کر بات کرتا ہے بین الاقوامی طاقتیں ہماری آزاد خارجہ پالیسی کا مول لگانے کرائے کے لوگ لائیں، چوروں کو اوپر لانا انٹر نیشنل پلان ہے ، یہ کہتے تھے سلیکٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ اب ہم کہتے ہیں امپورٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ،ی عوام الیکشن دیکھ رہے ہیں جبکہ انکی کوشش ہے کہ حکومت لمبی چلے ایک ماہ انتظار کر لیں