Baaghi TV

Tag: عوامی نیشنل پارٹی

  • وزیر اعلیٰ صوبے کے وسائل جلسے جلوسوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں،میاں افتخار حسین

    وزیر اعلیٰ صوبے کے وسائل جلسے جلوسوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں،میاں افتخار حسین

    کرم:عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی کے پیچھے منظم قوتیں ہیں، کرم میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے،امریکا سی پیک کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی:عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں صوبائی قیادت اور کارکنان کی شرکت نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ امریکا سی پیک کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہا ہے، کرم واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ منظم طریقے سے پارا چنار میں فرقہ وارانہ فسادات کرائے جا رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ کو صوبے کی کوئی فکر نہیں ، صوبے کے عوام اپیل کرتا ہوں کہ دہشتگردوں کے سازشوں میں نہ آئیں،وزیر اعلیٰ صوبے کے وسائل جلسے جلوسوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں ، وفاق اور صوبے کے درمیان گٹھ جوڑ ہے، کوئی خیبرپختونخوا کو نہیں پوچھ رہا ہے۔

    میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہمیں دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا پڑے گا ، ہم کرم کے عوام کے ساتھ ہیں، ہم صرف امن چاہتے ہیں ، عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ فرقہ وارانہ فسادات میں ایک دوسرے کو مت ماریں، سب سے آسان ٹارگٹ فرقہ وارانہ فسادا ت ہیں ، بنوں، ڈی آئی خان اور باجوڑ میں منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کی جا رہی ہےہمیں زبردستی اسمبلیوں سے نکالا گیا، وزیراعلیٰ گنڈا پور ہروقت احتجاج سے بھاگ جاتا ہے، ایک دفعہ پھر یہ احتجاج سے بھاگ کرواپس آ جائے گا۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سربراہ نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گرد حکومت ہے ، وزیر داخلہ صرف مذمت کے لیے بیٹھا ہوا ہے، دہشت گردی فیض حمید کی باقیات کر رہے ہیں ہم جنرل فیض حمید اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم پارا چنارکے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، ہم نے واقعے کے لیے جرگہ تشکیل دیدیا ہے ، ہم پارا چنار میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

    اے این پی کے رہنما سردار حسین بابک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کرم واقعہ کے خلاف پورے صوبے میں نکلے ہوئے ہیں، پختون قوم نے اپنا سرمایہ پنجاب منتقل کیا ہوا ہے ، جسے واپس لانا ہوگا، پختونوں کو پارلیمنٹ سے باہرکردیا گیا ، دہشت گردوں کا پہلا ٹار گٹ پولیس ہے جو دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے۔

  • ن لیگ کے اتحادی تھے، آ ئندہ بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی

    ن لیگ کے اتحادی تھے، آ ئندہ بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی

    ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر کہدہ بابر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہم ن لیگ کے اتحادی تھے.آنے والے وقت میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کی واپسی ملک کے لیے خوش آئند ہے. اب ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا۔

    دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور جاتی امرا پہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اداروں نے نوازشریف کا ساتھ دیا تو نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہییں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انگلش ٹیم کے اہم بولر کرکٹ ورلڈکپ سے باہر
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں بہتری ہو اور معیشت بھی بہتر ہو لہذا اسی لیئے میاں صاحب واپس آگئے ہیں اور امید ہے کہ وہ ملک کو بہتری کی طرف لے جائیں گے اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلیں گے

  • موجودہ حالات میں ملک انتخابات کا متحمل نہیں،امیر حیدر ہوتی

    موجودہ حالات میں ملک انتخابات کا متحمل نہیں،امیر حیدر ہوتی

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئیر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے فتنے نے پورے ملک اور قوم کا بھیڑا غرق کر دیا ہے،ذہنی توازن درست نہ ہونے باوجود اس ملک پر ایک ناتجربہ کار شخص کو مسلط کیا گیا ،امید حیدر نے کہا کہ اگر اکتوبر کے مہینے میں الیکشن نہ ہو سکے تو امید ہے کہ آنے والے سال میں الیکش کو یقینی بنایا جائے،امیر حیدر نے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں کرپشن عوام کے سامنے لایا جائے،امیر حیدر نے ورکر کنوینشن سے خطاب کے دوران کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک اور قوم کے لئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ چار سال اپنی کرپشن کو چھپانے اور کرسی بچانے میں مصروف عمل رہے،مزید کہا کہ کل باجوہ کو باپ کا درجہ دیا تھا جبکی آج انکو میر جعفر اور میر صادق کے ناموں سے نوازا جا رہا ہے،امیر حیرد نے مطالبی کیا کہ ہم پختونخوا کے وسائل میں پختونو کا حصہ مانگ رہے ہے،تحریک انصاف نے کے پی کے کے 10 سالہ حکومت میں صوبے کو بھاری قرضوں تلے ڈبو دیا،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ کے پی کے کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے،اور صوبے کی سیاسی حیثیت کو بحال کرنے کے لئے 2 سال تک انتخابات کا انتظار کرے

  • ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں

    ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں

    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں ملی ہیں-

    باغی ٹی وی : صوبائی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ثمر بلور کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے، اطلاع آئی ہے کہ ایمل ولی کو مارنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

    ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں،رانا ثنااللہ


    ثمر بلور مزید کہا کہ ہمارا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو ہم اپنی پارٹی کے بڑوں کا تحفظ پھر اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، ہمیں اسلحہ بھی اٹھانا پڑے گا اور قانون کو بھی توڑنا پڑے گا۔

    صوبائی ترجمان اے این پی نے گزشتہ دنوں بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ایمل ولی خان کو دہشتگردوں کی جانب سے بڑی دھمکیاں دی گئی ہیں، ریاست، حکومت اور دہشتگردوں کے ہمدرد جان لیں کہ ایمل ولی خان ہمارے ولی باغ کے سیاسی وارث ہیں، ایمل ولی کو ذرہ برابر بھی نقصان پہنچایا گیا تو ہم سے گلہ نہ کریں۔

    گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سرداد حسین بابک کو بھی دھمکیاں موصول ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

  • عمران خان نے صرف اپنی پبلسٹی کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دورے کی خبریں چلوائیں،زاہد خان

    عمران خان نے صرف اپنی پبلسٹی کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دورے کی خبریں چلوائیں،زاہد خان

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا رکھی ہے سینکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں سوشل میڈیا پر سیلاب سے تباہیوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں ایسے ہیسوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں کوہستان میں 5 افراد کو سیلاب میں پھنسے دیکھا جاسکتا ہے۔

    جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پے محمود خان اور سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے متاثرہ علاقوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر دورہ کیا- جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے-

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ کوہستان میں 5 دوستوں کے ڈوبنے کی ویڈیو انتہائی تکلیف دہ ہے، جو کئی گھنٹے مدد کے منتظر رہے لیکن نااہل صوبائی حکومت بے خبر رہی۔

    زاہد خان نے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مزے لوٹ رہے ہیں اور لوگ سیلاب میں بہہ رہے ہیں، عمران خان نے صرف اپنی پبلسٹی کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دورے کی خبریں چلوائیں۔

    انہوں نے کہا عمران خان کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی بجائے ان پانچ بھائیوں کو ریسکیو کرنا چاہیے تھا، واقعے کا مقدمہ عمران خان اور محمود خان کے خلاف درج کیا جائے۔

    دوسری جانب جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے بھی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔


    ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما نےکہا کہ کوہستان میں 5 افراد سیلابی ریلے میں 4 گھنٹے زندگی اور موت کے درمیان جھولتے رہے، درخواست کے باوجود صوبائی حکومت ایک ہیلی کاپٹر پشاور سے نہ بھیج سکی۔

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومت، ریسکیو 1122 سمیت دیگر سرکاری ادارے کہاں ہیں؟ انہوں نے پوچھا کہ نوجوانوں کو کئی گھنٹوں میں درخواست کے باوجود کیوں نہیں بچایا؟

    اس دل خراش واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ریسکیو نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ملک بھر میں سیلاب اوربارشوں سے مزید 45 افراد جاںبحق


    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان اور کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان نے ٹانک اور ڈی آئی خان سمیت کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا دورے کے دوران عمران خان اور محمود خان نے متاثرہ اضلاع اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا-

    عمران خان نے میڈیا سے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، لیکن عملی طور پر انہی آفت زدہ لوگوں نے سابق وزیراعظم اور کے پی کے چیف ایگزیکٹو کے ڈی آئی خان اور ٹانک کی آمد پر احتجاج کیا اور اسے ان کے لیے غیر نتیجہ خیز قرار دیا۔

    سیلاب متاثرین میں سے ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان اور محمود خان نے ان سے ملنے کی زحمت نہیں کی اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کی بدترین صورتحال کے باعث ان کے مسائل اور پریشانیوں کو بھی نہیں سنا سانحہ سے متاثرہ خاندانوں نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے رویے پربھی احتجاج کیا۔

    سوات،کالام ،اور بحرین میں سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا

  • ہم عوام پر ڈالے گئے بوجھ میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے۔ عوامی نیشل پارٹی

    ہم عوام پر ڈالے گئے بوجھ میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے۔ عوامی نیشل پارٹی

    حال ہی میں ایک خبر سامنے آئی تھی کہ عوامی نیشنل پارٹی نے حکومتی اتحاد کو خیرباد کہنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکٹری ثقافت ڈاکٹر خادم حسین نے باغی ٹی وی (اردو) سے خصوصی بات کرتے ہوئے اپنا موقف دیا کہ: عوامی نیشنل پارٹی حکومتی اتحاد کا حصہ بنی کیونکہ ہم سمجھ رہے تھے کہ جو پچھلی حکومت تھی ایک تو وہ جائز حکومت نہیں تھی اور نہ وہ سہی طور پر عوام کی نمائندہ حکومت تھی کیوں کہ وہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی تھی لہذا اس حکومت کو ہٹانا سیاسی طور پر بہت ضروری تھا تاکہ ایک مثال سیٹ ہو جائے اور یہ بھی ضروری تھا کہ اس عمل کو سیاسی اور آئینی طور پر کیا جائے۔

    خادم حسین نے باغی ٹی وی کو بتایا: جو عدم اعتماد آئین میں درج ہے اس پر ہم نے متحدہ اپوزیشن کا حصہ بن کر اپنا آئینی حق ادا کرتے ہوئے ناصرف انہیں ووٹ دیا بلکہ ان کی حمایت بھی کی۔

    لیکن پھر جب حکومت سازی کا مرحلہ آیا تو ہم نے واضح طور پر کہا کہ ایک تو ہماری عددی اکثریت نہیں ہے بہت کم ہے اور دوسرا ہم اپنی جماعت کے اندر بہت سارے کام کرنا چاہتے ہیں جیسے کہ تنظیم نو وغیرہ۔

    انہوں نے مزید بتایا: چونکہ ہماری جماعت کا قومی اسمبلی میں ایک ہی ممبر ہے جن کو وزیر بنایا جائے جس پر ہم اتفاق بھی کر لیتے لیکن چونکہ وہ ہماری جماعت کے قائم مقام صدر بھی ہیں تو ظاہر ہے اس سے عوامی نیشنل پارٹی کی تنطیم نو کی فعالیت بہت زیادہ اثر اندز ہوتی ۔

    لہذا ہم نے اتحادیوں کو آگاہ کیا کہ حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں اور تمام تر ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن دو تین چیزوں کے حوالے سے ہم سنجیدہ ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا.

    سیکریٹری ثقافت کا کہنا تھا کہ: پہلی بات یہ ہے کہ اگر معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاتا ہے اور اس کے لیے جتنے بھی ساختی تبدیلیاں ہیں وہ کی جاتی ہیں اور پالیسیوں کو درست کیا جاتا ہے تو ہم اس کا ساتھ دیں گے لیکن اس میں شرط یہ ہے کہ سارے کا سارا بوجھ عوام کی پر منتقل نہ کیا جائے۔

    بلکہ عام عوام کیلئے کے لیے فوری ریلیف کا انتظام جو بہت ضروری ہے کیا جائے، مہنگائی اور بیروزگاری اور بد امنی و دہشتگردی کا یہ جو سلسلہ ہے یہ براہ راست عوام کو ان کے روزگار اور ان کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے تو اس حوالے سے بھی ہم نے حکومتی اتحاد سے یہ کہا کہ عوام کے لئے فوری سہولیات کا بندوبست کیا جانا ضروری ہے۔

    ان کے مطابق: اب لگ ایسا رہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی شدت اختیار کرتا جارہا، جبکہ ڈالر بھی بھی اڑان بھر رہا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ جو عام عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔
    خادم حسین کہتے ہیں کہ: ہم بار بار حکومت کے ساتھ ملاقاتیں کرکے اور اپنے مرکزی قائم مقام صدر کے ذریعے یہ پیغام پہنچاتے رہتے ہیں کہ عوام پر سارا بوجھ نہ ڈالا جائے کیونکہ کسی اور نے معیشت کا بیڑا غرق کیا جس سے معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

    لہذا قصوروار بھی وہی یعنی پچھلی حکومت ہے جس نے معیشت کو تباہ کیا لیکن اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا عوامی نیشنل پارٹی کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ہاں اگر یہ خمیازہ ان لوگوں پر منتقل کیا جائے جو دراصل اس پورے نظام کے بہت بڑے منافع کے حصہ دار ہیں جیسے مختلف ادارے اور تجارتی کمپنیاں ہیں کیونکہ یہی سرمایہ دار سب سے زیادہ منافع کما رہے ہیں تو پھر ہمیں منظور ہوگا۔

    انہوں نے کہا: ہمارا حکومت کومشورہ یہ تھا کہ خرچہ کو کم کرکے پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ: موجودہ حکومت ایسا نہیں کر پارہی ہے یا پھر ان کو بہت زیادہ وقت درکار ہے کیونکہ ان کی رفتار بہت زیادہ سست ہے۔ لہذا عوامی نیشنل پارٹی کے اندر یہ احساس پایا جاتا ہے کہ اگر اسی طرح بوجھ عوام پر منتقل کیا جاتا رہا اور مہنگائی مسلسل بڑھتی رہی اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا نہ ملا علاوہ ازیں معیشت مستحکم نہیں ہو پاتی اور لوگوں کی بے روزگاری ختم نہیں ہوتی تو پھر اس طرح کا اتحاد میں رہنا عوامی مفاد میں نہیں ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ: ہم نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ کب حکومتی اتحاد کو خیرباد کہنا ہے اور آخری بات یہ کہ نہ یہ ہماری چاہت ہے کے حکومت غیر مستحکم ہو لیکن ہمیں عام عوام پر ڈالا گیا بوجھ ہرگز قابل قبول نہیں ہے جس کا ہم حکومتی اجلاسوں میں کئی بار اظہار بھی کرچکے لیکن فحال کوئی مثبت پیش رفت نظر نہیں آرہی لہذا ہم عوام پر ڈالے گئے بوجھ میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے.

  • رکن اسمبلی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے

    رکن اسمبلی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے

    رکن اسمبلی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے
    پشاور،پی کے 7 سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی وقارخان وفات پاگئے

    ترجمان باچا خان مرکز کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا،مرحوم کی نمازجنازہ آج رات 10:30بجے شاہ ڈھیرئی سوات میں ادا کی جائیگی،نماز جنازہ میں عوامی نیشل پارٹی کی مرکزی قیادت، کارکنان، اور مرحوم کے لواحقین،رشتے دار شریک ہوں گے، بعد ازاں مقامی قبرستان میں ہی تدفین کی جائے گی،نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے

    وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات سے رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعلی محمود خان نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

    عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ ایم پی اے وقار خان کی اچانک موت انتہائی دردناک اور افسوسناک ہے۔ وقار خان نے روزاول سے قومی تحریک میں اپنے مشران کے ہمراہ ایک اہم اور متحرک کردار ادا کیا۔صوبہ بھر اور بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف وقارخان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ آج اگر صوبے میں امن ہے تو اس میں وقارخان،انکے خاندان جیسے ساتھیوں کی قربانیاں شامل ہیں۔ انکی رحلت نہ صرف انکے خاندان، سوات کے عوام بلکہ پوری پارٹی کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے کیونکہ آج اے این پی ایک متحرک، مخلص اور نظریاتی کارکن سے محروم ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

  • عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

    عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات روز اول سے حکومتی عہدے نہیں بلکہ عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی پی اور مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں جنہوں نے پارٹی کے ساتھ رابطہ کرکے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا لیکن ان کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو وفاقی کابینہ میں جگہ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے ملک اور حکومت مشکلات سے دوچار ہیں، ہم مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہماری ترجیحات روزاول سے حکومتی عہدے نہیں بلکہ عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ رہے ہیں-

    صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا

    اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ ہماری پوری توجہ اس وقت پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانا ہے، امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکومت قوم کو اس مشکل گھڑی سے نکالے گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہوگی نئی حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے-

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے میں معذرت کے بعد اب حلف برداری کی تقریب کل ہوگی اور صدر مملکت کی جگہ اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گےحلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہوگی اور صادق سنجرانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

    پریانتھا کمارا قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا

  • عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

    عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

    عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس پر سائبر کرائم حملہ ،متعدد رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی ،عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی ٹوئٹر اکاؤنٹ اور صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور کے ٹوئٹر اکاونٹس ہیک کرلئے گئے ہیں-


    باچا خان مرکز کے میڈیا ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی ماہرین مذکورہ اکاؤنٹس کو بحال کرانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ٹوئٹر انتطامیہ کے ساتھ بھی باضابطہ طور پر شکایت درج کرادی گئی ہے۔

    خواتین سے سر راہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

    مذکورہ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے حال میں ہونے والی ٹویٹس اور دیگر بیانات سے عوامی نیشنل پارٹی اور قائدین کا کوئی تعلق نہیں جیسے ہی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے اور اکاؤنٹس بحال ہوجاتے ہیں، کارکنان اور میڈیا کو باقاعدہ طور پر اطلاع کردی جائے گی۔

    امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے،شاہد آفریدی

  • مسلم لیگ ن اورعوامی نیشنل پارٹی کے عوامی نمائندوں کی تحریک انصاف میں شمولیت

    مسلم لیگ ن اورعوامی نیشنل پارٹی کے عوامی نمائندوں کی تحریک انصاف میں شمولیت

    مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے عوامی نمائندوں نے تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی : اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی میں شامل ہونے والے نمائندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

    اسد قیصر نےکہا کہ بہت جلد وزیر اعظم عمران خان بہت بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گےجس سےمہنگائی میں خاطرخواہ کمی ہوگی کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غازی بروتھا متاثرین کی محرومیوں کے ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کو 28 کیوبک سے بڑھا کر 46 کیوبک کیا جائے گا۔

    قبل ازیں قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ مؤثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

    اینٹی کرپشن افسر سے 350 تولے سونا برآمد

    گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی امور پرتبادلہ خیال کیا تھا ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر پر بھی گفتگو ہوئی قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان پنجاب کے بلدیاتی مسودہ قانون کے حوالے سے بھی گفت و شنید کی گئی۔

    چودھری پرویز الہٰی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور بلدیاتی مسودہ قانون پر اعتماد میں بھی لیا چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا تھا کہ مضبوط بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو نچلی سطح پر مسائل حل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ضروری ہے۔

    خاتون کو نازیبا اشاروں سے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار